وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑکی پشاور میں جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قُل میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پشاور میں سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قُل میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
عطاءاللہ تارڑ نے جاوید ظفر جھگڑا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی میڈیا عمران خان اور بشری بی بی کو کرپٹ کے القابات سے نواز رہا ہے، عظمی بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ امریکا، یورپ اور بھارت سمیت عالمی میڈیا بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کی اہلیہ کے کرپشن کے قصوں کی حقیقت جان چکے ہیں، عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں دونو کو بد دیانت اور کرپٹ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بشری بی بی خاتون اول ہوکر پیری مریدی کی آڑ میں 28 کروڑ کے کیک بیکس اور 5 قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کیں ہیں،عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن کر ایک ادارے کے ٹرسٹی بنے ہوئے تھے، جو قانونا جرم ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چوری پکڑی جانے کے بعد ایک دوسرے کی بغلیں جھانک رہےہیں کہ کیسے اس داغ سے اپنا دامن پاک کیا جائے؟پی ٹی آئی کا بانی مذہب کارڈ کی آڑ میں چوریا اور کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کررہا تھا۔