بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا ، بجلی اور سڑکیں بند ، نشیبی علاقے زیر آب
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا ، بجلی اور سڑکیں بند ، نشیبی علاقے زیر آب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
کوئٹہ: بالائی بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا۔ کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک تین انچ برف پڑچکی ہے اور کئی سڑکیں بند ہوکر رہ گئی ہیں۔ این پچیس چمن، کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلئیرنس آپریشن بھی معطل ہوگیا ہے۔ جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اور کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔
شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا اور چمن میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، کئی شہروں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برفانی طوفان
پڑھیں:
آج موسم خشک او ر سرد رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،موسمیات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ اس دوران شام /رات کو مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔تاہم شمالی بلوچستان ،کشمیر ، مری، گلیات اورگردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہو ئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):کشمیر : گڑھی دوپٹہ 03،مظفر آباد(ائیرپورٹ03،سٹی 01)،راولاکوٹ، کوٹلی 02، پنجاب :مری 03، بلوچستان :بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برف باری (انچ): مری میں 01 انچ برف باری ہوئی ۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، اسکردومنفی 09، گوپس منفی 08،زیارت منفی 07، استور منفی06، کوئٹہ، گلگت منفی 05، کالام، کاکول اوربگروٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔