آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں میں سڑکیں بند
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
مظفرآباد : آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں جیسے کوہ مکڑا، پیر چناسی، سراں، پنجکوٹ اور بھیڑی میں برفباری ہو رہی ہے، جبکہ سدبن اور پیر ہسی مار کے پہاڑوں پر بھی برف جمی ہوئی ہے۔
مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش سے درجہ حرارت مزید گر گیا ہے، جبکہ وادی لیپا اور وادی نیلم میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں زیریں علاقوں میں بارش اور بلند علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔البتہ باغ کے بلند پہاڑی علاقے گنگا چوٹی اور سدھن گلی میں برفباری کی وجہ سے سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ برفباری کے دوران بالائی علاقوں کا سفر نہ کریں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
وادی زیارت میں برفباری، چمن میں موسلادھار بارش
فائل فوٹوبلوچستان کی وادی زیارت اور گردونواح میں برفباری، زیارت شہر میں اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے، جبکہ چمن اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، این 50 پر کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔
بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے لیے آمدورفت معطل ہے، شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔
ادھر کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، شہری سوئٹر اور جیکٹس پہن کر موسم انجوائے کررہے ہیں۔