2025-04-15@05:54:41 GMT
تلاش کی گنتی: 46

«بجلی کی پیداوار میں»:

    تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں عالمی سطح پر نیوکلیئراور قابلِ تجدید ذرائع سے مجموعی توانائی کے 40 فی صد سے زیادہ حصے کی پیداوار کر کےاہم سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ توانائی کے تھنک ٹینک ایمبر کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوکلیئر، سولر، ونڈ اور دیگر قابلِ تجدید ذرائع سے دنیا کی توانائی کے 40.9 فی صد حصے کی پیداوار ہوئی جبکہ 858 ٹیرا واٹ آور کی ریکارڈ مقدار انرجی سپلائی میں شامل کی گئی۔ ایمبر نے تازہ ترین گلوبل الیکٹرسٹی ریویو میں یورپ کو شفاف توانائی کی جانب منتقل ہونے والا سب سے بڑا فریق قرار دیتے ہوئے بتایا کہ برِاعظم کی 71 فی صد...
    فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعیب عثمان اورممتاز صنعتکار ملک باﺅ محمد اکرم نے وزیر اعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کوخوش آئند اور قوم کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صنعتی پیداوارسستی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے 2سے3 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ بڑھنے کے بھی قوی امکانات ہیں جس کے ساتھ ساتھ ملک کی بند صنعتیں چالو ہونے سے بیروزگاری کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی میں بڑی مدد ملے گی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ نئی شمسی پالیسی تمام فریقوں کے مفادمیں مساویانہ بنیادوں پر بنائی گئی ہے، شمسی توانائی کی پالیسی کوریورس نہیں کیاگیاہے بلکہ اس کومعقول بنایاگیاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلافاروقی کے سوال پروفاقی وزیرمصدق ملک نے ایوان کوبتایا کہ پہلے ہم نے جو پالیسی بنائی تھی اس کے مطابق شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والے شہری 12سے 18ماہ تک کی مدت میں سرمایہ کاری کی رقم واپس حاصل کرلیتے تھے، نئی پالیسی کے تحت اب سرمایہ کاری کرنے والے 3سے لیکر4سال تک کی مدت میں سرمایہ کاری میں لگائی گئی رقوم پوری کرلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شمسی توانائی کی پالیسی کوریورس نہیں...
    تربیلا ڈیم میں پانی کی تشویش ناک صورتحال، بجلی کی پیداوار بند WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز ہری پور (آئی پی ایس )تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پانی کی قلت کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار صرف 330 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 21ہزار کیوسک جبکہ اخراج صفر کیوسک ہے۔ جس کی وجہ سے پانی کی سطح 1407 اعشاریہ29 فٹ تک بلند ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی یہ کمی بجلی کی فراہمی میں...
    ملک میں بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 30 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی اور حتمی فیصلہ کرے گی درخواست میں فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے مہینے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کیے گئے فروری میں پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ...
    موجودہ صورتحال کے باعث تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹس بند ہو گئے، تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، 5500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج بھی 17300کیوسک ہے، تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402 فٹ پر ہے۔ موجودہ صورتحال کے باعث تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹس بند ہو گئے، تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، 5500 میگاواٹ...
    راولپنڈی( نیوز ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی ، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج بھی 17300کیوسک ہے ،تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے۔ موجودہ صورتحال کے باعث تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹس بند ہو گئے ، تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، 5500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے ۔ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، اداکارہ عدالت پیش ہوگئیں
    یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔ نغمے کا عنوان ہے ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس نغمے میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ’ایک دل ایک جان ایک پاکستان‘۔ یوم پاکستان...
    پاکستانی محقق کا پاکستانی فصلوں کی پیداوار میں بہتری کے لئے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز گانسو (شِنہوا)چین کے شمال مغربی علاقے میں اگرچہ موسم اب بھی کافی سرد ہے لیکن گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کی ایک لیب میں گرما گرم بحث جاری ہے،اور محمد علی رضا مولچ پر مبنی ڈرپ آب پاشی کے تجربات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔مولچ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈرپ آب پاشی فصلوں کی جڑوں تک براہ راست پانی پہنچاتی ہے، وہ نہ صرف پانی کی بچت کرتی بلکہ غذائیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں محقق کی حیثیت سے کام کرنے والے علی نے کہا کہ ان کی تحقیق اس بات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے، جب کہ منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے، جب کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے 2 فٹ اور چشمہ ایک فٹ اوپر ہے، پانی نہ ہونے کے سبب منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار بھی رک گئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1404.93 فٹ ہے، اس کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے، اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے، جب کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 14 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح...
    25 کروڑ عوام میں اتنا پوٹینشل ہے کہ نجی بجلی گھروں والے لٹیروں سے چار پانچ گنا سستی بجلی پیدا کر کے ریاست پاکستان کیلئے کھربوں روپے کی بچت کا ذریعہ بن سکتے ہیں لیکن حکومت اس آپشن کا خود ہی گلا گھونٹ رہی ہے اور سستی بجلی کی پیداوار بڑھنے سے ڈر کر عجیب و غریب اور انتہائی غیر منصفانہ فیصلے کر رہی ہے، کاش کوئی شہری اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا۔ پاکستان ایک ایسا عجیب ملک ہے کہ جہاں بڑے مگرمچھوں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی ہے اور ان سے منہ مانگے داموں پر جو پیداوار خریدی جاتی ہے اگر وہی پراڈکٹ عام آدمی چھوٹی انویسٹمنٹ کے ذریعے سپلائی کرے تو اس کی...
    تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی کیا صورتحال ہے ۔۔؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آ ئی ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ، تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلا ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی...
    ویب ڈیسک : ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔  نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔ نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں...
    باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی کی خریدو فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ پیر کو یہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربایئجان کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ یقین دہانی کروائی کہ آذربائیجان جن شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    اسلام آباد : صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے، معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے اور برآمدات میں اضافے کے لیے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی...
    ملک میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی پر وزیر توانائی کو مبارکباد سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے درخواست کردی ہے۔ توقع ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی کردی جائے گی۔ نیپرا حکام سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی کریں گے جس کے بعد بجلی کی کی قیمت میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی درخواست کے مطابق...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے، سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔ نیپرا حکام سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی کی قیمت میں کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد...
    سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور ماہ جنوری کے...
    شاہد سپرا: وفاقی حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں کمی لانےکیلئےمیگاپراجیکٹ پرکام شروع کردیا،لیسکومیں223کیپٹوپاورپلانٹس پربجلی کی پیداوارکرنےپرپابندی عائدکرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق بجلی کی پیداوارپرپابندی لگانےسےٹیرف میں کمی کرنےکاپلان بنالیاگیا، پیداوارپرپابندی سےکیپسٹی چارجزکم،بجلی کی قیمت میں کمی لائی جاسکےگی،کیپٹوپاورپلانٹس کولیسکوکےسسٹم سےبجلی خریدنےکیلئےمعاہدہ کرنےکاپلان دیدیاگیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ لیسکوکوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ 2سال کیلئےمعاہدہ کرنےکا پلان دےدیاگیا،کیپٹوپاورپلانٹس کومسلسل بجلی نہ دینےپرلیسکوبھاری جرمانہ عائدکیاجائےگا،لیسکونےفیلڈافسران کوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ معاہدےکاٹاسک سونپ دیا۔کیپٹوپاورانڈسٹری فرنس اورگیس سےخودبجلی بناکرضرورت پوراکرتی ہے،طلب میں اضافہ کرنےکیلئےکیپٹوپاورانڈسٹری کوقومی گرڈپرمنتقل کرنےکافیصلہ کیاگیا۔سسٹم پرمسلسل گرتی طلب کی وجہ سےکیپسٹی چارجزکابوجھ بڑھنےلگا۔ عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا
    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے مجھے اس پر تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح سے نہیں نبھائیں،چیف الیکشن کمشنر مکمل طورپرناکام ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے آئندہ منصفانہ الیکشن کی امید رکھنا حماقت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پرسندھ حکومت نے کیلے کی فصل کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں اضافے کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار پر زیادہ منافع حاصل ہو سکے کیلا پاکستان میں ایک اہم پھل کی فصل ہے اور اس کی پیداوار صوبہ سندھ میں مرکوز ہے اس کے بعد خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کا نمبر آتا ہے.(جاری ہے) اس وقت کیلے کی اوسط سالانہ پیداوار صرف آٹھ سے دس میٹرک ٹن فی ایکڑ ہے پھلوں کی نشوونما کے دوران گچھوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور کٹائی...
    اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے آج (جمعرات )کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر...
      اسلام آباد :سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست  دی ہے، نیپرا درخواست پر  کل جمعرات کو سماعت کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی، توقع ہےکہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی ہو۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی ہے، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد...
    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے لئے کمی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے، دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد درخواست میں میں کمی مانگی گئی ہے۔ نیپرا کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، درخواست میں کہاگیا کہ دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا کو درخواست...
    بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر متوقع ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست  دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے موسمِ سرما میں بھی حیسکو کی جانب سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریز اور تاجروں کے لیے موجودہ حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں۔ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے طویل سلسلے نے صنعتی پیداوار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں حیسکو کی جانب سے انڈسٹریز کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے لیے شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو ایک ہفتے کے بجائے دس دن سے زائد جاری رہا۔ یہاں تک کہ دوپہر 2 بجے کے بجائے بجلی شام 6 بجے تک...
    کراچی (کامرس رپورٹر)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکس چوروں کی جنت بن چکا ہے۔ جب تک ٹیکس چور اشرافیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا نہیں جائے گا ملک بدحال رہے گا۔ سابقہ فاٹا اور پاٹا کی ٹیکس مراعات ختم کی جائیں کیونکہ اس سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ قبائلی علاقوں میں سمگلروں نے فیکٹریاں بنائی ہوئی ہیں جن کی وجہ سے شہری علاقوں میں واقع فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں جس سے محاصل اور روزگار کا نقصان ہو رہا ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں میں پنجاب اور سندھ کے صنعتکاروں نے بھی گھی...
    وقاص عظیم:  وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے تحت کارپوریشن کے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اس 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جس میں وزیر مملکت خزانہ و ریونیو اور وزیر مملکت آئی ٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہوں گے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے...
    اسلام آباد: سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کردی۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس پر نیپرا میں 30 جنوری کو سماعت ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی...
    کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین اور سینئر نائب صدر خالد اعجاز نے صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیںکر اچی کے صنعتی زونز میں لوڈ شیڈنگ اور پاکستان میں زرعی خوشحالی پر بریفنگ دی اس موقع پرپاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے کہاکہپاکستان کی صنعتی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے اور خاص طور پر کراچی جیسے صنعتی زونز میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے جبکہ زراعت کو پھلنے پھولنے کے لیے پانی کی فراہمی،کاشتکاری کے نظام کو جدید طرز پر استوار کرنے اورچھوٹے کسانوں کو مدد فراہم کرنا بھی...
    پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی سے ثابت ہوا یہ کام ناممکن نہیں تھا، بجلی کی فی یونٹ قیمت ہمسایہ ملکوں کے برابر لائی جائے، عوام اور کاروبار دشمن معاہدے کیوں کیے گئے؟ اس سوال کا جواب آنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدے منظور کر لئے ہیں۔ ایک کمپنی سے معاہدہ منسوخ بھی کر دیا۔ پوری قوم کو یہ کہانی سنائی جاتی رہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کو نہیں چھیڑا جا سکتا وگرنہ ریاست پاکستان کو عالمی عدالتوں میں پیشیاں بھگتنا پڑسکتی ہیں۔ کابینہ کی طرف سے...
    ٭کھجوروں میں الخلاصاور السکری کی پیداوار سب سے زیادہ ہے، ریاض دوسرے نمبرپر ہے ،وزارت ماحولیات ٭کھجوروں میں الخلاص اور السکری کی پیداوار سب سے زیادہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں 2023 تک کھجور کی مجموعی پیداوار 1.9ملین ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے۔ سعودی خبررساں ادرے کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھجوروں میں الخلاص اور السکری کی پیداوار سب سے زیادہ ہے۔ کھجور کی پیداوار اور مقدار کے لحاظ سے ریاض دوسرے نمبرپر ہے جبکہ کھجور کی پیداوار 453.1ہزار ٹن ہے۔ مدینہ منورہ 343ہزار ٹن کے ساتھ تیسرے، الشرقیہ 258.7ہزار ٹن سے چوتھے، عسیر 61ہزار ٹن سے پانچویں اور تبوک 55.6ہزار ٹن زائد کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )کپاس کی پیداوار میں کمی کے باوجود گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 اکتوبر 2024 تک کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کی زبردست کمی کی اطلاع دی. اس عرصے کے دوران جننگ فیکٹریوں کو صرف 3.1 ملین گانٹھوں کے بیج موصول ہوئے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 5.99 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں زبردست کمی ہے اس کمی سے مقامی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے معیشت پر اضافی دبا ﺅپڑے گا...
    کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں،حقوق کے فروغ پر آگاہی سیشن کے موقع پر سیکرٹری جنرل سید نذر علی، کنسلٹنٹ گلفام نبی کا شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو کراچی (کامرس رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے رائز فار امپیکٹ (کاٹن انڈیٹیکس پروجیکٹ) کے تحت کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے اپنے سیشنز کی سیریز کا چوتھا آگاہی سیشن ضلع رحیم یار خان میں منعقد کیا۔اس سیشن کا مقصد کی کاشت کرنے والے زمینداروں میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق (ایف پی آر ڈبلیو) کے احترام کو بڑھانا اور کاٹن سپلائی چین میںکام کے بہتر حالات کو فروغ...
    لاہور :سابق صوبائی وزیر اور صنعت کار ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ مارچ یا اپریل میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ہمارے لیڈران بین الاقوامی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ ایس ایم تنویر نے کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز تھی، جو اب گھٹ کر 5 ملین بیلز تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں دیگر فصلوں کو فروغ دینے کی وجہ سے یہ کمی ہوئی...
    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن ارکان نے ’اووو، اووو‘ کی آواز میں احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران جب وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کا آغاز کیا تو پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے مذاکرات سے مخلص نہیں، دیکھیں یہ مذاکرات سے متعلق کیس باتیں کررہے ہیں۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ رہا ہے، ایسا رویہ نہیں چلے گا، کسی کو ہاؤس کو ڈکٹیٹ...
    بیجنگ: چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی  نئی توانائی  گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 12.888 ملین اور 12.866 ملین تک جا پہنچی، جو بالترتیب سال بہ سال  34.4 فیصد اور 35.5 فیصد کا  اضافہ  ہے اور  نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت تمام  نئی گاڑیوں کی فروخت کا 40.9 فیصد تک پہنچ  گئی ہیں، جو مسلسل دس سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر  ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2024 میں1.284 ملین  نئی توانائی کی گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں جو 2023 کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے ۔
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کیساتھ ترسیل کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، بجلی کی پیداوار کے نئے پلانٹ لگانے جا رہے ہیں۔ چوتھی انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں میں عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سستی توانائی کا حصول ترجیح ہے، ہم نے 9 ماہ میں پاور سیکٹر میں ’اسٹیٹس کو‘ کو چیلنج کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے دس سال میں جو پاور پلانٹ آنے تھے وہ کیوں آنے چاہئیں، آج پاکستان میں کبھی بھی مقابلہ بازی میں بجلی نہیں خریدی گئی۔  آج تک ہم نے جو بجلی خریدی وہ کسی...
۱