2025-01-18@11:02:02 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«امہ ویلفیئر ٹرسٹ»:
ماتلی (جسارت نیوز) سٹیزن ویلفیئر فورم کے چیئرمین اسلم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی شہری حدود میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے بالکل سامنے ماتلی شہر سے گزرنے والے مین حیدرآباد بدین روڈ اور سروے نمبر 282 اور 283 سے 5.24 ایکڑ کھورا کی سرکاری اراضی قابضین سے خالی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تیزی کے ساتھ قبضہ مافیا ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہے، یہ اراضی انگریز دورِ حکومت سے سرکاری املاک میں شامل ہے، قیامِ پاکستان سے قبل اس اراضی پر سرکاری گودام بھی قائم تھے، کھورا کی سرکاری اراضی سابق ڈپٹی کمشنر بدین سیال اور سابق اسسٹنٹ کمشنر ماتلی زارا زاہد نے پبلک پارک کے...
امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے کورنگی میں عوام سستا دستر خوان میں کھانا کھا رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر) امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے سلطان آباد کے بعد کورنگی میں بھی امہ سستا دستر خوان کا آغاز کردیاہے، اب کورنگی کے سفید پوش اورمزدور وملازمت پیشہ افراددعزت نفس مجروح ہوئے بغیر باوقارماحول میں معیاری کھاناحاصل کھاسکتے ہیں، کورنگی شریف آباد میں امہ سستا دستر خوان2 کا باقاعدہ افتتاح مختصرسی دعائیہ تقریب سے کیاگیا،افتتاحی تقریب میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے سنیئروائس چیئرمین حاجی عبدالرزاق بیلی،جنرل سیکرٹری حاجی بلال بگٹی ، سماجی رہنماحاجی ارشاد بخاری ، امہ سستا دستر خوان کے نگران حاجی حبیب اللہ نیازی ، ڈاکٹر حمزہ بیلی،طارق محمود، مولانا محمدامجد سمیت عمائدین اورکاروباری شخصیات شریک ہوئیں،ممتازعالم دین مفتی محمد...
انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے سینیٹر خالدہ اطیب، سینیٹر فرحان چشتی ، پروفیسر زائمہ اسرار، مسز نصرت رضوان، سرفراز حسین عابدی، محمود ریاض ودیگر خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا ہے کہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بنیاد پر معاشرے کے کمزور افراد کی مدد اور نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ ز اور اسکالرشپ کا اجراء خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ امداد باہمی اور ایثار کی بنیاد پر چلتا ہے، انچولی ایسوسی ایشن کی خدمات لائق تحسین ہیں۔وہ آج احباب انچولی میرٹھ انڈیا کی نمائندہ تنظیم انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں، سینیٹر خالدہ ادیب نے کہا کہ برادری کی بنیاد...
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات، مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے،ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سینٹرل پولیس آفس میں پیر کو ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق لاہو رکے اسسٹنٹ مظہر رفیق کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات دیئے۔اوکاڑہ کے کانسٹیبل عابد علی کے علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔اوکاڑہ کے ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی ندیم کی علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔لاہور کے کانسٹیبل عارف حسین کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی...
سنجھورو(نمائندہ جسارت )عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کی جانب سے 26 سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقادالرشید گارڈن سنجھورو میں کیاگیا جس میں ان جوڑوں کوجہیز اور ضروریات زندگی کا سامان بھی دیا گیا۔ اس موقع پر عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کے صدر احمدعلی نے کہا کہ عوام کی بھلائی کا کام کرنا عوام کی حقیقی خدمت ہے اور عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین مشن ہے اور عوام کی خدمت کرنا سب سے افضل عبادت ہے۔ اس موقع پر عوامی ویلفیئر کے جنرل سکرٹری امتیاز احمدو دیگر بھی موجود تھے۔
ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفیئرکی عشائیہ تقریب۔کا منظر گذشتہ دنوں خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے سیاحت زاہد چنزیب عمرہ اورزیارت مسجدِ نبوی شریف ﷺ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لا ئےتو ہزارے وال اوورسیزپاکستانیزفورم اورتناول ہزارہ ویلفیئرایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پُروقارعشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد چنزیب نے کہا کے پی کے حکومت سیاحت کے شعبے میں ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور معاونت کے لیےعمران خان کے وژن پرگامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹورسٹ گارڈ فورس سمیت دیگر اہم منصوبوں پرکام جاری ہے تاکہ صوبے کوسیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جا سکے۔ زاہد چنزیب نے یقین دہانی کرواتے ہوئے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہیومن ویلفیئر سٹیزن کمیونٹی بورڈ حیدرآباد کے وفد نے چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری عبدالرحمن راجپوت،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سید یاور علی شاہ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت معروف قانون دان عبد المعید شیخ ایڈووکیٹ نے کی۔ وفد میں حنیف قریشی، اقبال قریشی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں حیدرآباد کے قبرستانوں کی تباہ حالی کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، بالخصوص جنت طیبہ مسلم قبرستان گنجو ٹکر، جو کے ہوسڑی روڈ پر واقع ہے۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور بتایا کہ کراچی میں سیکرٹریز کے ساتھ اس مسئلے پر گزشتہ ملاقاتوں میں بات چیت بھی کی گئی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں نے جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ کے ہمراہ ویلفیئر کے ممبر حاجی محمد یوسف میمن کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ یاد رہے کہ حاجی محمد یوسف میمن کافی دن سے علیل ہیں۔ حاجی محمد یاسین آرائیں نے کہا کہ ویلفیئر کے تمام عہدے داران و ممبران آپ کی صحت کے لیے دُعا گو ہیں کہ اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطاء فرمائے آمین۔ حاجی محمد یوسف میمن نے ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین آرائیں اور ویلفیئر کے تمام عہدے داران کا شکریہ ادا کیا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لوگوں کو جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل سرمست ٹاؤن یو سی 89 تعلقہ لطیف آباد کے یو سی چیئرمین انور عباس اور بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں کی کاوشوں اور ڈی ایچ او کے تعاون سے گلشن حامد میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طبی کیمپ میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کی اسکیننگ اور ویکسینیشن کی گئی اور تقریباً 200 سے زائد...
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جس سے کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ اسلام نے عام آدمی کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے سود کو حرام قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ سے ویلفیئر سٹیٹ کا تصور ابھرا، مساوات و مواخات اسلام کے معاشی نظام کی بنیاد ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی...