2025-02-13@02:13:25 GMT
تلاش کی گنتی: 3511

«غیرقانونی تارکین»:

(نئی خبر)
    انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہماری ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں شرکٹ کرے گی۔ ای سی بی بورڈ اجلاس کے بعد چیئرمین رچرڈ تھامسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جوز بٹلر کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ سمیت حقوق نہ ملنے پر حکومت، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ رابطے میں ہیں اور سب کی آراء کو سنا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ، افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرے، مگر کیوں؟ قبل ازیں رواں سال کے آغاز پر ملک...
    کراچی: کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس مشق میں 60 سے زائد ممالک شریک ہیں، اور پہلی بار امن ڈائیلاگ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مختلف ممالک کی بحری افواج کے جہاز، ایئر کرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں اور مبصرین بھی شریک ہیں۔ یہ...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انجلین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم وہ اپنی بیماری کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ کیموتھراپی کے عمل سے گزرنے والی انجلین ملک نے ان خواتین سے محبت اور یکجہتی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا ہے جو اس وقت اس عمل سے گزر رہی ہیں اور اپنے اس اقدام کو ان تمام خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا ہے جو کینسر جیسے مرض کا سامنا کر رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
    انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  جس میں پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کرکٹ میچ اور انٹرنیشل سپیکر کانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  جس میں...
    پاکستان میں شرحِ سود 12 فیصد ہونا، مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے: فچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیش رفت کر رہا ہے۔فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اور کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے...
    تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔ تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا جو آج دوپہر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں شیڈولڈ تھا، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق ٹریننگ کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے کپتان شیڈول کے مطابق پری میچ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں نچلے درجے کی خشک سالی کا خطرہ بھی سامنے آ گیا ہے۔ رپورٹ میں آٹھ مختلف شہروں کے پانی کی کمی کا شکار ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 4 مختلف شہروں میں بھی نچلے درجے کی خشک سالی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سال ملک بھر میں 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، پنجاب میں صرف 42 فیصد بارشیں ہوئیں، یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری تک کا ریکارڈ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کو ارسال کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں نچلے درجے کی خشک سالی کا خطرہ بھی سامنے آ گیا ہے۔ رپورٹ میں آٹھ مختلف...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کی حتمی تاریخ اور وقت کی تفصیلات بتا دی گئیں، ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔اسی لیے فیصل آباد سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے...
    اسلام آباد(آئی این پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)  اور عالمی ادارہ برائے نقل مکانی (آئی او ایم) نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے بے دخلی یا ملک بدری کا سامنا کرنے کی حالیہ پیش رفت کے بعد  اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے اس منتقلی کے طریقہ کار اور ٹائم فریم کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  گزشتہ روز  جاری  ایک  مشترکہ بیان میں یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم نے کہا ہے کہ باوقار اقدام کے لیے منصوبہ بندی کا غیر یقینی وقت تنا ئوکی صورت حال کو بڑھا رہا ہے، اس طرح کے اقدام...
    — فائل فوٹو راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنا دی گئی۔کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا باسط علیم نے سنایا۔عدالت نے مجرم کو 6 لاکھ روپے جرمانے، بلیک میل کر کے بھتہ لینے پر مزید 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ لاہور: کمسن بچے پر تشدد کرنے والے خواجہ سراء کیخلاف ایف آئی آر درجلاہور میں کمسن بچے کو تشدد اور استحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سراء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ گزشتہ سال 24 مئی کو تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔سی پی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ٹیزر میں کرکٹ کے شائقین کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس مشہور ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے لیے عاطف اسلم جیسی مشہور آواز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا یہ آفیشل ترانہ 7 فروری کو ریلیز کیا جائے...
     انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا ہے جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی 18 سیکنڈ کی ویڈیو میں پاکستان اور بھارت سمیت ٹورنامنٹ میں شریک تمام ممالک کے جھنڈے اور ترانہ گانے والے گلوکار عاطف اسلم نظر آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں،محمد رضوان چیمپئنز ٹرافی کے ترانے کے بول ’دھرتی دیکھو دھڑکے، جیتو بازی لڑکے ہیں ‘ جبکہ مکمل ترانہ آج ریلیز کیا جائے گا۔ ٹیزر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اور صارفین ترانے اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ گوادرمیں گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران وزارت تحفظ خوراک کے حکام کا کہنا تھا کہ گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں سے متعلق معاہدہ ہوا ہے، گوادر میں چینی کمپنی یہ کام کرے گی، اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزارت خوراک و تحفظ کے حکام سے سوال کیا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کے بگاڑ کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق  صدر شی جن پنگ کی دعوت پر صدر مملکت آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ چین میں اپنے قیام کے دوران صدر مملکت نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران صدر شی جن پنگ نے صدر زرداری سے گرمجوشی اور...
    اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان کو ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر موقف 1947 ء سے واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑ ے ہیں،غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے عالمی برداری موثر اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہار دفتر خارجہ کے  ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کو ہفتہ وار  پر یس بریفنگ کے دوران کیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے سوالات پر  پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینیوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا، پاکستان کی فلسطین کے حوالے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 77 سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا کسی جماعت نے شہداء کی توہین نہیں کی بھٹو پھانسی لگا، نصرت بھٹو، بے نظیر شہید، قید و جلاوطنی ہو گئیں نواز شریف، شہبازشریف قید ہوئے، خاندان سمیت جلا وطن ہوئے، آصف زرداری عرصہ دراز قید رہے،, پی ٹی آئی کے احتجاج میں اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ملک دیوالیہ کرنے کی کوشش کے بعد اکوموڈیشن کی امید احمقوں کی جنت میں رہنے جیسی ہے۔
    اسلام آباد+پشاور (خصوصی رپورٹر+نمائندہ خصوصی+بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے۔ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان ہندو کش و ہمالیہ کے گلیشیئرز پر انحصار کرتا ہے۔ یہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ملک کو پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ملک کو فوڈ سکیورٹی، خشک سالی، ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد عدلیہ اور...
    لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی کمی کو محسوس کریں گے مگر امید ہے کہ خوش دل شاہ اُن کی کمی کو پورا کردیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے، امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔انہوںنے کہا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی سیریز کا ایونٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ جیکب اورم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لمبار سفر کر کے پاکستان پہنچے، ایک دن آرام کے بعد تمام کھلاڑی آج سے ٹریننگ کررہے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید خان نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کے کہ 2024 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کا فیصلہ کس نے کیا۔ نجی چینل سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی جنید خان سے سوال کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں عاطف خان اور شہرام ترکئی جیسے پی ٹی آئی کے کئی بڑے رہنماؤں نے چاہتے ہوئے بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیوں نہیں لڑے۔ اس کے جواب میں جنید خان نے کہا کہ ہمیں یہی بتایا گیا تھا کہ تمام ناموں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ...
    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں توقع کرونگا کہ ہندوستانی حکومت امریکہ سے بات کریگی اور کہے گی کہ آپکو ان لوگوں کو فوجی طیارے سے بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی آپکو انہیں ہتھکڑیاں لگانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 5 فروری کی سہ پہر ایک امریکی فوجی طیارہ امرتسر ہوائی اڈے پر 104 ہندوستانیوں کو اتارنے کے بعد روانہ ہوا۔ طیارے سے باہر آنے والے افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد غیر قانونی تارکین سے متعلق ان کی نئی پالیسی کی وجہ سے ان لوگوں کو ہندوستان واپس بھیج دیا گیا۔ دراصل ٹرمپ حکومت امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کر...
    لاہور(نیوزڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی ہے۔فیفا کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ پی ایف ایف اپنے آئین میں وہ ترامیم شامل کرنے میں ناکام رہی جو شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے اور فیفا کے طے شدہ اصولوں کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزیشن کا عمل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں۔ فیفا کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترامیم کی منظوری...
    لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پرجلسے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر فیصلہ کردیا۔ڈی سی لاہور نےجلسےکے این او سی کی درخواست اجازت نہ دیتےہوئےمسترد کردی۔فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکے لیے کیا گیا ۔ 8 فروری کو لاہور میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس،...
    فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پر ریلی ،ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری،ژونل صدر ظہیرالدین بابر، ژونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چودھری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کیتاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ججدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب نے کہا کہ 22 فروری بروز ہفتہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے اندر عظیم الشان پروقار تاریخ ساز دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی، 22 فروری کی کانفرنس گزشتہ چند سالوں میں ملتان ڈویژن کے اندر تمام جماعتوں سے بڑی کانفرنس ہوگی۔  اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ملتان کے زیراہتمام کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے چوک گھنٹہ گھ تک نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب اور ملک محمد رفیق صدر سنی علما کونسل ملتان نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم اپنے ہر...
      ٭عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا، شہباز شریف ٭حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے (جرأت نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے ، پاکستانی عوام...
    لاہور: امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی بھارتی باشندوں کو جنگی طیارے، سی 17 میں بھارت واپس بھجوایا گیا حالانکہ اس پر بے انتہا خرچہ اٹھا.  یہ لوگ امریکین ائیر لائنز کی فرسٹ کلاس میں واپس آتے تو فی مسافر صرف 500 ڈالر خرچ آتا۔ جبکہ جنگی طیارے سے بھجوانے میں 4,675 ہزار ڈالر فی مسافر لگ گئے.  ٹرمپ نے بھاری خرچ اس لیے کیا کہ بھارت اور سبھی ممالک کو یہ پیغام دے سکیں، غیر قانونی طور پہ امریکا آنے والے ’’مجرم‘‘ ہیں جن کے ساتھ مجرموں جیسا ذلت آمیز سلوک ہو گا.  انہوں نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو بتایا جنگی طیاروں سے آل لیگل افراد واپس بھجوا کر امریکہ کو کھوئی عزت مل گئی...
    اسلام آباد: پاکستان اور چین کا انسداد دہشت گردی، سی پیک کی ترقی اور کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق جبکہ دوطرفہ تعلقات خراب کرنیکی کوششیں ناکام اوردہشت گردی کی تمام اشکال کیخلاف زیرو ٹالرنس رویہ اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروہوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کیلیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عبوری افغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کو ختم اور افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان "تائیوان کی آزادی" کی تمام اشکال کی مخالفت کرتا ہے۔ پاکستانی وفد نے چینی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ان کی اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانے...
    اسی طرح فرحتوں کا سلسلہ تسبیح کے دانوں کی طرح بقیہ ارکانِ اسلام میں بھی نظر آتا ہے۔ کلمۂ شہادت کے ساتھ روزانہ پانچ وقت کی نماز خوشیوں اور سرور کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ جب مسلمان اپنے رب سے سرگوشیاں کرتا ہے، اور نماز میں اس کے سامنے خشوع سے کھڑا ہوجاتا ہے، پس اس کی روح پْر سکون ہو جاتی ہے، اس کا نفس ڈھیلا پڑ جاتا ہے، اور رب کی معیت کی نعمت پر سرشار ہوتا ہے۔ اور اس کے دل کی فرحتوں کا کیا کہنا، جب ہر نماز اس کے گناہ اس سے دْور کر تی ہے اور انھیں جھاڑ دیتی ہے، جیسا کہ ہمارے ربّ نے اس کی تاکید فرمائی ہے:’’اور نماز...
    کراچی: سال 2025 کا آغاز ہوتے ہی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایک طرف تو کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات جاری ہیں تو دوسری طرف اسی دوران اداکارہ ماورا حسین کے نکاح کی بھی تصدیق ہوگئی۔ دونوں اداکاراؤں کی شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین نے عثمان مختار کو غیر شادی شدہ خواتین اداکاروں کیلیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیا۔ عثمان مختار نے نیمل خاور کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تو اُس کے بعد نیمل کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی، پھر وہ سارا خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں نظر آئے جس کے بعد اداکارہ کی فلک شبیر کے...
    واشنگٹن —  امریکہ نے بعض خطرناک غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک بھیجنے سے قبل کیوبا کے شہر گوانتاناموبے میں قائم امریکی حراستی مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔ حکام نےغیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے والے ان افراد کو کی انکی جرائم پیشہ سرگرمیوں کے حوالے سے "بد ترین ” قرار دیا ہے۔ پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی کہ 10 ‘انتہائی خطرناک غیر قانونی غیر ملکی’ افراد کو منگل کے روز حراستی مرکز پہنچایا گیا. ان افراد کو امریکی "امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ” یا ICE کےعہدہ داروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ وائس آف امریکہ نے منگل کے روز امریکی فوج کے سی 17 کارگو طیارے کے ذریعے ٹیکسس کے شہر فورٹ...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کریگی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لیگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی...
    اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان کی نوجوان کراٹے چمپئن فاطمہ احمد خان نے ملاقات کی ۔قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو کم عمر میں کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔قائمقام صدر نے نوجوان کراٹے کی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو تعریفی سند بھی پیش کی۔
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بور ڈ بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل شمولیت کا انحصار فرنچائزز پر ہے،پاک بھارت دوطرفہ سیریز کیلئے حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ کے دوران راجیو شکلا سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا پاکستانی کھلاڑی دوبارہ کبھی آئی پی ایل میں کھیل سکیں گے؟ اس پر بی سی سی آئی کے سینیئر ایڈمنسٹریٹر راجیو شکلا نے فرنچائزز کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹرز اور امپائرز کو ہم نے آئی پی ایل میں شامل کیا، البتہ جہاں تک کھلاڑیوں کا تعلق ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر...
    امریکی شہری ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ہزاروں افراد نے صدر ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے #50501 ہیش ٹیگ کے عنوان کے تحت احتجاج کی کال دی گئی ،جس کا مطلب تھا ایک ہی دن میں 50ریاستوں میں 50مقامات پر احتجاج۔ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین دوپہر کو ریاستوں میں کانگریس اور بلدیہ کی عمارتوں کے سامنے جمع ہونا شروع ہوئے۔ اس دوران شہریوں نے ٹرمپ کی نافذ کردہ تارکین وطن دشمن پالیسیوں اور متنازع طریقوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فلاڈیلفیا، کیلیفورنیا، مشیگن،...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد ٹاؤن میں 21تا 25فروری پھولوں کی نمائش کا فیصلہ‘ ٹاؤن چیئرمین سید محمد مظفر کے مطابق آئی اون پارک میں ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے ناظم آباد کے عوام کی تفریح کے لیے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت اجلاس‘ شب برات کے زائرین قبرستان کو دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اظہر سعید، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،آ صف حسین، آ صف بیگ، فہیم مصطفی، عبید عالم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ناظم آباد میں واقع کھجی گراؤنڈ قبرستان، خاموش کالونی قبرستان اور پاپوش نگر قبرستان کی صفائی ستھرائی و لائٹوں کی تنصیب اور شربت وپانی کی سبیل لگانے کے ساتھ ساتھ مساجد، امام بارگاہوں، قبرستانوں اور اجتماعات کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے ہدایت جاری کیں۔ چیئرمین نے تمام محکموں کے سربراہوں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی باہم جڑی ہوئی ہیں۔ بھارت نے اہلِ غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کا مکمل ساتھ دیا جس سے یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 5فروری کا دن اہلِ کشمیر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے عزائم بڑے خطرناک ہیں اور اسے اسرائیل کا تعاون بھی حاصل ہے۔ لہذ ااب محض یومِ یکجہتی کشمیر منانے کی بجائے عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 5 اگست 2019 کو جب بھارت نے آئین کی شق370اور...
    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ٹرانسپور ٹرز کی ہڑتال کے موقع پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں
    وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد میں وکلا نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔وکلا کے احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ صدر کراچی بار نے بھی واضح کر دیا کہ جب تک ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوگا...
    اسلام آباد / پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کل بہر صورت یوم سیاہ منائیں گے ‘ حکمراں کچھ بھی کر لیں عوام باہرنکلیں گے۔ تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرنا چاہتی ہے مولانا صاحب کی بالکل اسٹریٹ پاور ہے اور وہ پر امن احتجاج کرتے ہیں،...
    صدر مملکت کے دورہ چین کے دوران جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین نے پاکستان کے استحکام، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا، فریقین نے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین، دفتر خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی، سی پیک کی ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد دیگر شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں ناکام...
    مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کی جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ لاہور میں ہونے والے اہم ایونٹس کے باعث درخواست مسترد کی گئی ہے، فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کی جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ لاہور میں ہونے والے اہم ایونٹس کے باعث درخواست مسترد کی گئی ہے، فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ماضی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی اجازت نہ دینے کی وجہ قرار دی گئی ہیں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی 5 اور 6 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی، کارروائی کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران لانس نائیک شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی 5 اور 6 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی، کارروائی کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل...
    میرانشاہ : سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس...
    بیجنگ: چین نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، دونوں ممالک نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی، فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان اور چین کے درمیان حالیہ معاہدوں میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5000 ٹن یومیہ اضافے، قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون، اور کوئلے کی گیسی فکیشن شامل ہیں۔ یہ معاہدے بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران پر دستخط کیے گئے، جس میں صدر آصف زرداری، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد...
    ریاض : سعودی ایوی ایشن نے گردن توڑ بخارکی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی ۔ سعودی ایوی ایشن (گاکا) نے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےوالے مسافروں کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، جاری اعلامیے کے مطابق سعودی مملکت کے ہوائی اڈوں پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی گئی ہے، اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ایئرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی سول ایوی ایشن نےعمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں پرگردن توڑ بخارکی ویسکین لازمی قرار دی تھی۔ قبل ازیں وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی...
    لاہور: فٹبان کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔ فیفا کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیفا اور فٹبال فیڈریشن کے آئین کی پاسداری نہ کرنے پر پاکستان کی رکنیت کو معطل کیا گیا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ معطلی صرف اس صورت میں ختم ہوگی جب پی ایف ایف کانگریس فیفا کی آئینی ترمیم تسلیم کرے گی۔   
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے اہم ایونٹس کے باعث جلسے کی درخواست مسترد کی گئی، فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ماضی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی اجازت نہ دینے کی وجہ قرار دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز...
    ڈپٹی کمشنرلاہورسید موسیٰ رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے عام منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک اور این اے 117 لاہور کی علی اعجاز بھٹار کی جانب سے 8 جولائی 2025 کو مینار پاکستان پر سیاسی جلسے کے انعقاد کی اجازت اور این او سی کی درخواست نمٹا دی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد درخواست پر فیصلہ کیا جا سکے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا...
    سٹی42:  لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پرجلسے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی 8 فروری کو جلسہ کرنے کی درخواست کے سلسلے میں  ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس مین سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کو آٹح فروری کو لاہور مین کسی بھی نوعیت کے اجتماع کی اجازت دینے کو خارج از امکان قرار دیا گیا۔  پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری 8 فروری کو غیر ملکی ٹیم کے اہم کرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس کے ساتھ  لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر...
    ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ضلعی انٹیلی جنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا اور درخواست مسترد کر کے تحریک انصاف کی قیادت کو بھی آگاہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور میں اہم شخصیات اور مختلف پروگارام کی سیکیورٹی کے مسائل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایٹیلیجنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی اجازت کو مسترد کردیا۔ انٹیلیجنس کمیٹی نے سفارش کی کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں، غیر ملکی شخصیات کی لاہور آمد اور مختلف پروگارام کی...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
    فوٹو فائل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے حکم دیا تھا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہدایت کی تھی کہ آج ہی 5 بجے شام تک درخواست پر فیصلہ کریں۔ جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے، میگا ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔شعیب اختر نے فائنل فور ٹیموں میں افغانستان کی ٹیم کو بھی شامل کیا اور کہا کہ ابھرتی ہوئی ایشیائی ٹیم پختگی اور بلے باز صبر کا مظاہرہ کرے والے تو میگا ایونٹ میں حیران کن نتائج دے سکتی ہے۔انہوں نے دفاعی چیمپئن پاکستان اور روایتی حریف بھارت کو بھی بقیہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کیا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان،...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نئے الائنس میں تحفظ آئین پاکستان والی جماعتیں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی کو تحریک کی قیادت دینے پر بات چیت ہورہی ہے۔ رہنما  پی ٹی آئی رؤف حسن  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ    نئے الائنس میں وہ تمام جماعتیں ہیں جو تحفظ آئین پاکستان میں  بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے  الائنس میں نئی جماعتیں بھی شامل ہوئی ہیں، ہمارا سب کے ساتھ رابطہ ہے ، ہماری کوشش ہے کہ  نئی سیاسی  جماعتیں بھی گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شامل کریں۔ رؤف حسن نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی اس تحریک کا حصہ ہوں...
    چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم میں تدریسی معیار، تشخیص اور تربیت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نامزد کر دی گئی ہے، جو تجربہ کار اساتذہ، مضمون کے ماہرین اور تشخیصی ماہرین پر مشتمل ہے اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے حالیہ پرائمری اور ایلیمنٹری بورڈ کے غیر تسلی بخش نتائج پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وفاق سے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم طلب کی ہے، جو حالیہ نتائج سمیت تعلیمی پسماندگی کی نشاندہی سمیت بہتری کے لئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت نہ دیے جانےکا امکان ہے۔ جیو نیوز  کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں  ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دیےجانےکا امکان ہے۔8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔ مزید :
    لاہور: قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی کمی کو محسوس کریں گے مگر امید ہے کہ خوش دل شاہ اُن کی کمی کو پورا کردیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے، امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔ انوہں نے کہا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی سیریز کا ایونٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ جیکب اورم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لمبار سفر کر کے پاکستان پہنچے، ایک دن آرام کے بعد تمام کھلاڑی آج سے ٹریننگ...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت  کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آ گئے۔ ذمہ دار سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کے دن  مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔  پی ٹی آئی کی 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست کا جائزہ لینے کے لئے  ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ’کیا سپورٹیج ایل ‘ پاکستان آگئی، قیمت کیا ہے؟ اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے بتایا ہےکہ  پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آٹح فروری کو وزیراعظم قومی...
    پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ امید ہے صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے۔سہ فریقی سیریز سے قبل نائب کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کنڈیشن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوگا، صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے لیکن امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن بنا ہوا ہے اس میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب اورم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز  میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...
    ویب ڈیسک :  سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا، موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ہے۔   جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو موسمیاتی چینلجز کا سامنا ہے، ہمیں موسمیاتی احتساب کا نظام لانا ہو گا۔  جسٹس منصور علی شاہ نے ملک میں موسمیاتی عدالت کے قیام کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ہے، پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ا انتظامیہ کا ایک اور دعویٰ...
    کراچی:پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (PAC) ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے 12 اور 13 فروری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایگری کنیکشنز 2025 کی میزبانی کرے گا۔  یہ دو روزہ کانفرنس زرعی ماہرین، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور زرعی کاروبار کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید حل تلاش کیے جا سکیں۔ تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کے سی ای او کاظم سعید نے ایگری کنیکشنز 2025 کی پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، “پاکستان کا زرعی شعبہ عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اسٹریٹجک...
    اسلام آباد: پاکستان نے غزہ کے عوام کی جبری منتقلی کی کسی بھی تجویز کو غیرمنصفانہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق دو ریاستی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرے اور غزہ میں جاری مظالم کو روکے۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کر دیا کہ غزہ سے قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے کوئی تجویز...
    ٹاک شو کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، جشن انوار شعبان و یوم شہداء پاکستان بمناسبت برسی شہید مظفر کرمانی پر بھوجانی ہال میں اجتماع کراچی، جشن انوار شعبان و یوم شہداء پاکستان بمناسبت برسی شہید مظفر کرمانی پر بھوجانی ہال میں اجتماع کراچی، جشن انوار شعبان و یوم شہداء پاکستان بمناسبت برسی شہید مظفر کرمانی پر بھوجانی ہال میں اجتماع کراچی، جشن انوار شعبان و یوم شہداء پاکستان بمناسبت برسی شہید مظفر کرمانی پر بھوجانی ہال میں اجتماع کراچی، جشن انوار شعبان و...
    لاہور: معروف گلوکارعلی ظفر نے اپنے پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل کردی۔ اپنے مختصروڈیوپیغام میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارکا کہنا ہے کہ کل نئے قذافی اسٹیڈیم کی اوپننگ ہے، افتتاحی تقریب کے دوران میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا، سب پہنچیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور اسے 117 دنوں کی ریکارڈ ممدت میں مکمل کیا گیا ہے۔  قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعد کل ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کے علاوہ آئمہ بیگ اور عارف لوہار بھی پرفارم کریں گے۔   
    انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور شمالی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر تین بڑے چیلنجز ، غیر قانونی نقل و حرکت، دہشت گردوں کی سرحد پار سے دخل اندازی اور سمگلنگ کا سامنا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں آئی جی ایف سی نے کہاکہ تقریباً آٹھ سو ستر کلومیٹر کی پاک افغان سرحد کی ذمہ داری ان کی فورس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان میں 26 ایسے منصوبے ہیں جو قومی اہمیت کے حامل ہیں اور ایف سی کے دستے ان کی بھی سکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ میجر جنرل عابد مظہر نے پاکستان کی مغربی سرحد پر ایف سی کی ذمہ داری گذشتہ برس...
    پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری، اور چین کے صدر، جناب شی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔ معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔ چینگ ای-8 مشن (جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے) کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی...
    لاہور کے تاریخی عجائب گھر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ منصوبے پر 8 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکوماسٹرپلان کے تحت عجائب گھر کو 1929 کی شکل میں بحال کیا جائیگا ، ڈیجیٹلائزیشن کی اسٹڈی مکمل کرلی گئی،پانچ سالہ بحالی منصوبے کے تحت عجائب گھر کو قومی اور مقامی ثقافتی ورثے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ مال روڈ لاہور  پر  واقع لاہور عجائب گھر 1894 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ لاہور عجائب گھر کا شمار جنوبی ایشیا کے چند بڑے عجائب گھروں میں ہوتا ہے، اس میوزیم میں گندھارا، مغل ، سکھ اور برطانوی  دور کے  60 ہزار کے قریب نوادرات ہیں، جس میں نادر ونایاب مجسمے ، مختلف ادوار کے سکے، لکڑی کا...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6فروری2025ء) پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی میں یوم یکجہتی کشمیر 2025 کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور حق خودارادیت کے لیے ان کی سات دہائیوں پر محیط جدوجہد کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے مطالبے سے نہیں روک سکتے۔ سفیر پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی سطح...
    کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ایک موقع پر 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔ تاہم بعد ازاں منفی رجحان کے سبب 100 انڈیکس میں 1634 پوائنٹس کی کمی آ گئی، اور انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ منگل کو بھی مارکیٹ میں منفی رجحان تھا اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔
    لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر آج ہی فیصلہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی 8 فروری کو پارٹی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو آج ہی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور پی ٹی...
    کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا۔ اب 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے پر آ چکا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور سونا 9 ڈالر کم ہو کر 2,859 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6فروری2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر 2025 کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران صدر پاکستان، وزیر اعظم، اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں حکومت پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قونصل جنرل، حسین محمد نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر عالمی برادری کی توجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مبذول کروانے کا ایک موقع ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں نجی ہوٹل کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اراکین پالیمنٹ، ممتاز تاجروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، ملک میں سرمایہ کاری...
    چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی صدرآصف علی زرداری کے ساتھ بات چیت کی ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، قریبی اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے، روایتی دوستی کو فروغ دینے اور چین پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین...
    جوڈیشل کمیشن پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری  دے دی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام زیر غور تھے۔ اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، جواد ظفر کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی،  اس کے علاوہ سردار اکبر علی ڈوگر،اویس خالد،ملک جاوید اقبال وائنس کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔  جوڈیشل کمیشن نے احسن رضا...
    پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے لوگوں کو بیدخل کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ریاستی حل ہی فلسطین کے مسئلے کا واحد حل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق 2 ریاستی حل ہی واحد منصفانہ و قابل عمل حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سنہ 1967 سے پیشگی سرحدوں پر...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین کی فلم مارکیٹ کی زبردست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں کا مجموعی باکس آفس 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک پہنچ گئی جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بہت سی فلمیں بیک وقت بیرون ملک بھی ریلیز ہوئیں اور مقامی غیر انگریزی زبان کی فلموں کے لئے باکس آفس چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول کا ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرمین سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاکستان کو 2030 تک اپنے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،پاکستان میں ماحولیاتی فنڈنگ کا فقدان ہے، عالمی برادری کا تعاون درکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈان بریتھ پاکستان ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے،بلوچستان میں ہزاروں ایکڑ جنگلات جل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 450سال پرانے جونیپر درخت ختم ہو رہے ہیں جو سالانہ 2 بلین ڈالر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف پورے امریکا میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرملکی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے، ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق غصب کرنے، پروجیکٹ 2025 اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ملک کی تمام 50 ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کے لیے تیار میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیلیفورنیا، فلیڈیلفیا، مینیسوٹا، مشی گن، ٹیکساس، وسکونسن اور  انڈیانا  سمیت امریکا کی تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں کیے گئے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد آن لائن تحریک ’50501‘ کے تحت...
    طالبان حکومت کا پاکستان اور ایران سے افغان پناہ گزینوں کی جبری جلاوطنی روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز کابل :افغانستان نے ایک بار پھر ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی جبری جلاوطنی اور بدسلوکی کو فوری طور پر روکیں۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر برائے پناہ گزین اور وطن واپسی، مولوی عبدالکبیر نے جاپانی سفیر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ افغان پناہ گزینوں کو مدد فراہم کریں۔پناہ گزینوں اور وطن واپسی کی وزارت کے ترجمان عبدالمطلب حقانی نے ان...
    کراچی: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔ عالمی اور مقامی سطح پر طویل دورانیے کے بعد آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2859ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 87روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت...
    سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز کراچی:سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔عالمی اور مقامی سطح پر طویل دورانیے کے بعد آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2859ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 87روپے کی سطح پر آگئی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین بارے پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کیلئی1967 سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ دوریاستی حل کے حامی ہیں، کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں،ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں،جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بے حرمتی حساس معاملہ ہے، اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سابق امریکی صدر بائیڈن کو رحم کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
    لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آرٹیکل 10 اے کی روشنی میں دو فیصلے ہو سکتے ہیں، یا تو پی ٹی آئی کی درخواست منظور ہو گی یا مسترد کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تو ان لوگوں کے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر شام پانچ بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے...
    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، نجکاری کے عمل میں کسی قسم کا تعطل ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا، ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پالیسی...
    بروکریج ہاؤس نے اپنی اس سال کی پاکستان اسٹریٹجی رپورٹ 2025 میں کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی جانب سے چین پر عائد کردہ ٹیکسوں اور تجارتی جنگ کے باعث اس سال ٹیکسٹائل اور برآمدی شعبے توانائی کی طلب کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، کیونکہ آرڈرز پاکستان جیسے مسابقتی بازاروں کی طرف منتقل ہوسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے درآمدات پر مبنی اقتصادی ڈھانچے کے پیش نظر امریکہ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیکسوں کے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ بروکریج ہاؤس اے کے ڈی سیکیورٹیز نے اپنی ایکنئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیکسوں کے نفاذ سے عالمی اجناس کی قیمتوں میں...