UrduPoint:
2025-04-12@23:24:08 GMT

پاکستانی شہری (کل )پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے

اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT

پاکستانی شہری (کل )پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستانی شہری کل (اتوار) کو پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے،پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مکمل چاند اپنے عروج پر 12 اپریل کو امریکی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا تاہم پاکستان میں یہ چاند 13 اپریل کی رات کراچی میں تقریباً 9:08 بجے رات طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان پر جگمگاتا رہے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے، اس وقت چاند کچھ زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہیپاکستان میں ناظرین چاند کو مشرقی افق پر سورج غروب ہونے کے فوری بعد دیکھ سکتے ہیں، اور یہ مغرب میں طلوعِ آفتاب تک آسمان پر موجود رہے گا۔اگلا مکمل فلاور مون کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔ 2025 میں مجموعی طور پر 12 مکمل چاند ہوں گے جن میں 3 سپر مونز اور 2 مکمل چاند گرہن بھی شامل ہیں،ان میں سے ایک چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو کراچی میں بھی دیکھا جا سکے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

امریکہ گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام مکمل کریگا، پاکستانی طلبہ بھی شامل

امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی، کہا کہ اِس پروگرام کے تحت امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبہ اپنے پروگرام مکمل کریں گے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، اُنہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بدستور ملتی رہیں گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبہ کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔  فلبرائٹ پروگرام کی بندش یا طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہونے کی اطلاعات غلط قرار دی گئی ہیں۔  یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل یوگراڈ پروگرام بند ہونے کی خبروں پر عوامی تشویش کے بعد سامنے آئی ہے۔  یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اس وقت دنیا بھر میں اپنے تبادلہ پروگراموں کا اسٹریٹجک جائزہ لے رہا ہے تاکہ ان پروگراموں کو موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق
  • امریکہ گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام مکمل کریگا، پاکستانی طلبہ بھی شامل
  • گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج کے پاکستانی طلبہ پروگرام مکمل کریں گے، امریکا
  • سفارتخانے کی کوششیں کامیاب، میانمار کے کیمپوں سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب
  • امریکہ نے پاکستانی نژاد شہری کو اندیا کے حوالے کر دیا
  • امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین شہری بھارت کے حوالے کر دیا
  • پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟
  • یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • میانمار کے کیمپوں سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب، سفارتخانے کی کوششیں رنگ لے آئیں