بھارتی فلم انڈسٹری کی دو خوبصورت اداکارائیں مادھوری اور جوہی چاؤلہ سے شادی کرنے کے کئی سپر اسٹارز خواہش مند تھے لیکن دونوں نے کسی فلمی ہیرو کو گھاس نہ ڈالی۔

دھک دھک ہیروئن اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں جب کہ اس سے چار سال قبل یعنی 1995 میں جوہی چاولہ صنعتکار جے مہتا سے شادی کرچکی تھیں۔

کافی ود کرن میں جب فلمی دنیا سے جیون ساتھی منتخب نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تو دونوں اداکارائیں مسکرا اُٹھیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں۔ میں نے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا لیکن ان سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔

جوہی چاولہ نے کہا کہ فلمی ہیرو بناؤ سنگھار کے لیے شیشے کے سامنے کھڑے رہتے تو ہم دونوں کی کبھی بن نہ پاتی۔

ادکارہ نے مزید کہا کہ اس کے برعکس جے مہتا مجھے پھول، کارڈزاور تحائف بھیجتے تھے جس نے مجھے اچھا خاصا متاثر کیا تھا اور شادی کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں اداکاراؤں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سارا فوکس کام پر رہا اور کبھی دل کسی کی جانب راغب نہیں ہوا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

وجے ورما سے بریک اپ؛ تمنا بھاٹیہ کے برجستہ اور دلچسپ جواب سے صحافی لاجواب

ابھرتی ہوئی اداکارہ اور رقاصہ تمنا بھاٹیا نے ایک تقریب میں اپنے بریک اپ سے متعلق پوچھے گئے بالواسطہ سوالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور صحافیوں کو خاموش کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک تقریب اس وقت زعفران زار بن گئی جب ایک دلچسپ سوال کے جواب میں خود صحافی اپنے جال میں آگیا۔

تمنا بھاٹیا نے وجے ورما کے ساتھ مبینہ بریک اپ کے بعد اس موضوع پر گفتگو سے پرہیز کرتی ہیں لیکن صحافی کب باز آنے والے ہوتے ہیں۔

صحافی نے معنی خیز انداز میں سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی شخصیت ہے، جس پر آپ جادو ٹونے کی مدد سے وجے (فتح) پانا چاہیں گی؟

وجے چوں کہ تمنا بھاٹیا کے سابق دوست کا نام بھی ہے اس لیے تقریب شرکا اس سوال پر تالیاں بجائے بغیر نہ رہ سکے۔

سب منتظر تھے کہ تمنا بھاٹیہ شاید اس سوال سے کترا جائیں گی لیکن بااعتماد تمنا نے جواب دیا کہ یہ (جادو ٹونا) تو آپ ہی کو کرنا پڑے گا۔ اسطرح سارے پاپارازی میری مٹھی میں ہوں گے۔

تمنا بھاٹیہ نے الٹا صحافی سے ہی پوچھ لیا کہ آپ کیا کہتے ہیں پھر ایسا کرلیا جائے؟ بلکہ کیوں نہ تجربہ آپ ہی پر کرلیا جائے۔

اداکارہ کے اس جواب پر صحافی اپنا سا منہ لیکر رہ گئے اور تقریب کے شرکا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • ایک یادگار ملاقات کی دلچسپ روئیداد(1)
  • بالی وڈ کی ان دو حسیناؤں نے کسی سپر اسٹار سے شادی نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟
  • حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
  • اگر ویرات کوہلی کی داڑھی نہ ہو تو وہ کیسے نظر آئیں گے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل
  • کرسٹیانو رنالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
  • کرسٹیانو رونالڈو فلمی دنیا کی چمک دمک میں قسمت آزمانے کو تیار
  • یاسر کا لیپ ٹاپ کیوں توڑا تھا؛ ندا نے حیران کن وجہ بتادی
  • اسحاق ڈار کے سعودی‘ بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطے‘ تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • وجے ورما سے بریک اپ؛ تمنا بھاٹیہ کے برجستہ اور دلچسپ جواب سے صحافی لاجواب