2025-02-22@12:19:51 GMT
تلاش کی گنتی: 19270

«کی غیر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: سپریم کورٹ  آئینی بینچ کے روبرو کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ حادثات میں اموات دہشتگردی یا بیماری سے مرنے والوں سے زیادہ ہیں۔   بھاری گاڑیوں اور اوورلوڈنگ  کے خلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیے کہ اصل ایشو گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے مقام کا ہے۔ جب تک لوڈنگ کے مقامات کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا کنٹرول نہیں ہوسکتا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ  حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت رگدی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے۔ کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود...
    سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔ عدالت نے کہا بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کیلئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ نادرا اور الیکشن کمیشن 2 ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروائے۔ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان شیخ رشید احمد نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔  وکیل دائود غزنوی نے بھی سپریم...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی(کل)23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔(جاری ہے) رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے...
    کلیم اختر :نادرا سنٹرز میں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے لئےمعمر شہری بڑی تعداد میں آنے لگے،بزرگ شہریوں کی بینکوں اور موبائل کمپنیوں میں بائیو میٹرک تصدیق نا ہونے کے باعث مشکلات میں اضافہ ہونے لگا، انگلیوں کے نشانات ختم ہوجانے کے باعث بائیو میٹرک نا ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کار فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے شہریوں کو بینکوں اور موبائل کمپنیوں میں پیش آنے والے بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل پر ایکشن لے لیا، بزرگ شہریوں کے انگلیوں کے نشانات ختم ہوجانے کے باعث بائیو میٹرک نا ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کار فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا۔ اسرائیل سے رہا...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس فیصلے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں عمران خان کے حامی صارفین اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے نظرآتے ہیں وہیں ناقدین کا خیال ہے کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور ایسا صرف عمران خان کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ عرفان خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ جب عوام کے ٹیکس کے 3 ارب روپے باپ دادا کی جاگیر سمجھے جائیں تو پھر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    مشہور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے بڑی غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے ان کی فیکٹری اور کراچی میں واقع مختلف آؤٹ لیٹس کو سیلز ٹیکس فراڈ اور پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی کے باعث سیل کردیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر میں واقع ان کے 3 اہم آؤٹ لیٹس پر چھاپے مارے، یہ آؤٹ لیٹس مہران ٹاؤن، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ ڈی ایچ اے میں قائم آؤٹ لیٹ کو پوائنٹ آف سیل قوانین کی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا پانچ ججزکی سنیارٹی سے متعلق دائر درخواست کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانچ ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے دائر درخواست کی حمایت کا اعلان کر دیا، بار نے درخواست کی غیرمشروط حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانچ ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔درخواست میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سنیارٹی پر تنازعہ اٹھایا گیا ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اپنی حمایت کا...
    ازبکستان، چین، افغانستان، روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں اور بچوں کا ایک گروہ امریکا سے کوسٹاریکا پہنچ گیا ہے۔ یہ غیر ملکی تارکین وطن کا پہلا گروپ ہے جسے کوسٹاریکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حراستی مراکز میں رکھنے کی رضامندی ظاہر کی تھی، جب تک کہ ان کی اپنے اپنے وطن واپسی کے انتظامات مکمل نہیں ہو جاتے۔ خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق 135 تارکین وطن میں سے نصف نابالغ ہیں۔کوسٹاریکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعے ملک بدری کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوششوں کے دوران تارکین وطن کے لیے ایک اسٹاپ اوور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ کوسٹاریکا اور پاناما مل کر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن...
    مصطفیٰ عامر—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے میڈیکل عملہ، مجسٹریٹ اور پولیس قبرستان پہنچ گئے۔مصطفیٰ عامر کے والد بھی قبرستان پہنچ گئے۔ پیٹرول چھڑک کر مصطفیٰ سے کہا ڈگی و شیشے کھلے ہیں، ہمت ہے تو بھاگ جاؤ: ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافاتمصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم ارمغان کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ قبر کشائی کے لیے ضروری دستاویزات مکمل کی جا رہی ہیں۔مصطفیٰ عامر کی کچھ دیر میں ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی قبر کشائی کی جائے گی۔
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد بانئ پی ٹی آئی کو ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ  بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کے حواس کھونے کا ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی خبر پر وضاحتی بیان جاری کر...
    —فائل فوٹو پشاور میں نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کچھ دیر بعد نجی ایئر لائن سے جدہ لے جایا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فنی خرابی کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قراروزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ فلائٹ کا وقت گزشتہ رات 11 بج کر 10 منٹ تھا۔عمرہ زائرین نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے تاحال فلائٹ کا وقت نہیں بتایا ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)مصطفی عامر کی قبر کشائی کا عمل شروع ہوگیا، تحقیقاتی ٹیم نے قبرکشائی کے انتظامات مکمل کرلیے ۔نجی چینل کی ٹیم ایدھی قبرستان میں موجود ہے۔ ،، قبرکشائی کے بعد نمونے حاصل کیے جائیں گے، مصطفٰی عامر قبرستان میں لاوارث کی حیثیت سے تدفین کردی گئی تھی۔عدالتی احکامات پر بنائی گئی کمیٹی اے وی سی سی ٹیم اور تحقیقاتی ٹیم نے قبر کشائی کا عمل شروع کردیا، مصطفی عامر کی قبرکشائی کے بعد جسم سے نمونے حاصل کیے جائیں گے، قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی موجودگی میں کی جا رہی ہے۔ سی پی ایل سی کے عامر حسین بورڈ کی معاونت کر رہے ہیں، ضلع کیماڑی پولیس کی بھاری نفری ایدھی قبرستان پہنچ گئی، قبر کشائی کے دوران سیکیورٹی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان قریشی کا ایک جعلی شناختی کارڈ بھی پکڑا گیا ہے، ملزم کا اصل شناختی کارڈ مختلف کیسز میں اشتہاری ہونے کے باعث بلاک تھا۔  تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ارمغان نے ثاقب ولد سلمان علی کے نام سے شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا اور جعلی شناختی کارڈ پر ارمغان کے اصلی شناختی کارڈ کی تفصیلات شامل کی گئی تھیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق یہ کارڈ چونکہ جعلی ہے اس لیے اس کا نادرا میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے،کارڈ کی کلر فوٹو کاپی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کارڈ خود ڈیزائن کر کے پرنٹنگ کی دکان سے ملزم نے اس کا کلر پرنٹ حاصل کیا...
    حسن علی: پیپلز پارٹی کی قیادت کاوسطی پنجاب کی تنظیمیں مکمل نہ ہونےکیخلاف ایکشن لینےکافیصلہ، پارٹی قیادت نے وسطی پنجاب سے تمام تنظیموں کی فہرستیں طلب کر لیں۔  ذرائع ابلاغ کےمطابق پارٹی قیادت نےوسطی پنجاب کی تنظیموں والائیڈونگزکوتنظیم سازی مکمل کرنیکی ہدایات جاری کی تھیں،وسطی پنجاب میں تنظیم سازی مکمل نہ ہونے پر پارٹی قیادت برہم ہوگئی۔وسطی پنجاب میں پارٹی کا تاجر ونگ موجود ہی نہیں۔وسطی پنجاب کی قیادت تنظیم سازی مکمل نہ کرنیوالی تنظیموں والائیڈونگزکی فہرستیں فراہم کریگی، وسطی پنجاب کی فہرستوں کےبعدپارٹی کی مرکزی قیادت تنظیموں وونگزکےعہدیداروں کےخلاف کارروائی کریگی۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جس میں اپوزیشن وفد نظام انصاف میں بہتری سے متعلق چیف جسٹس کو تجاویز دے گا۔ اپوزیشن وفد سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی وفد بھی چیف جسٹس کو مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شبلی فرازکی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔ شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز کے خلاف تھانہ کوہسار میں 2مقدمات درج ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب اور عمیر نیازی...
    بنگلا دیش کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں بھارتی اسپنر اکشر پٹیل ہیٹ ٹرک سے محروم رہ گئے۔  کپتان روہت شرما نے کیچ ڈراپ کرنے پر بولر سے معذرت کرلی، ذاکر علی کا کیچ سلپ میں روہت کی جانب گیا لیکن کپتان گیند کو تھام نہیں سکے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 49.4 اوورز میں 228 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا۔ بنگلادیش کی آدھی ٹیم 35 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد توحید ریدوئے اور ذاکر علی نے شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی توحید...
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ایسی بھی فلم کی ہے جو بری طرح ناکام ہوئی اور اس فلم کے بعد ہدایتکار اور فلم کی اداکارہ دونوں نے ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جہاں سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم چند فلمیں فلاپ بھی ہوئیں اس میں ایک فلم ہے ’میری گولڈ‘ جو کہ ایک بین الاقوامی فلم تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں اور ایک مقامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس...
    بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ کی طبعیت بگڑنے پر انہیں ہنگامی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ کی ہنگامی طور پر سرجری بھی کی گئی ہے تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ سائرہ نے اے آر رحمان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اظہار تشکربھی کیا ہے۔ سائرہ کی قانونی ٹیم ان کی ہنگامی سرجری اور صحت کے بارے میں میڈیا پر اعلان کیا تھا جبکہ انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے سائرہ اپنی قانونی معاون وندانا شاہ سمیت دیگر دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سینیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے، جس میں ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے اور پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی لسٹ میں قصداً ہیراپھیری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا بار ایسوسی ایشن نے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز...
    کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو اب بخار نہیں، خون کی رپورٹ بھی بہتر ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 88 سال کے پوپ فرانسس کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انھیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔
    چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، اگر ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو اتوار کو بھارت کو ہرصورت ہرانا ہے۔ پاکستان کو اگر بھارت سے شکست ہوئی تو گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔ پھر قومی ٹیم صرف اس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچے گی جب آخری میچ بنگلادیش سے جیت جائے۔ اسی طرح بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور انڈیا میں سے کوئی ایک ٹیم دو اور باقی صرف ایک ایک میچ جیتے، اس کے بعد رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی طبیعت ناسازی کے باعث سر گنگا رام ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جلد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سر گنگا رام اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے دسمبر...
    خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کے حواس کھونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان کو ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، بانئ پی ٹی آئی نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا کر ناصرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکروں سے ملاقات کریں گے۔ جمعرات کو صدر ٹرمپ برطانوی وزیرعظم کیئراسٹارمر سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ اگلے ہفتے اپنی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے۔
    وزیراعظم کی پانچ سال میں 60ارب ڈالر برآمدات کا ہدف کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیراعظم نے جامع حکمت عملی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے پر زور دیا اور ہدایت دی کہ ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے۔ وزیراعظم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ایک اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت نیا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی طنزیہ اور مزاحیہ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جو حکومتی عہدے کی توہین ہے۔ پولیس کے سائبر کرائم سیل نے اب تک مجموعی طور پر چار مقدمات درج کرلیے ہیں، پہلے تین مقدمات میں ملوث تینوں ملزمان زیر حراست ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے مقدمے کا ملزم بیرون ملک مقیم ہےجس کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے حکومت کو...
    پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ احمد علی اکبر نے اہلیہ کو اپنا دل، زندگی، سکون اور اپنا گھر قرار دیا ہے۔ فلم ’لال کبوتر‘ کے اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک منفرد نوٹ بھی لکھا ہے۔ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کے ہیرو کا تنبیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر، فوٹیج شائع یا پوسٹ ہونے...
    پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں، ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔ دونوں نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔ کراچی میں منعقد ہوئی مایوں کی تقریب میں کبریٰ خان نے...
    برطانیہ اور ڈنمارک کی مشترکہ تخلیق گریو ہاک ایئر ڈیفنس نظام اب روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا نیا ہتھیار ہو گا۔ یہ سسٹم کسی عام شپنگ کنٹینرز میں یوکرین پہنچایا جاسکتا ہے، جسے یوکرین میں پہلے سے موجود ہتھیارو ں کے ساتھ منسلک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ نظام مختصر فاصلے پر مارکرنے والے سویت آر 73 اور اے اے11 میزائلوں سے 32 کلومیٹر دور کے فضائی اہداف کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ برطانوی ادارے برٹش فورسز براڈ کاسٹنگ کے مطابق اس وقت جب یوکرین پر روسی بم باری جاری ہے، وہاں گریو ہاک نظام یوکرین کو اس کے شہروں میں موجود افواج اور ضروری وسائل کے دفاع میں...
    بھارت کی ریاست تلنگانہ میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کی اسکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی۔ طالبہ جمعرات کی صبح اسکول جا رہی تھی کہ اسے اسکول کے بالکل باہر دل کا دورا پڑا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی عمر 16 سال تھی جو پرائیوٹ اسکول کی طالبہ تھی۔ اسکول کے باہر گرنے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی پھر اسے دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
    چین کی فضائی حدود میں فلپائنی طیاروں کی غیر قانونی طور پر دراندازی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :سدرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تیان جون نے بتایا کہ فلپائن کے تین طیاروں نے غیر قانونی طور پر چین کے نانشا جزائر اور چٹانوں کے قریب فضائی حدود میں دراندازی کی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے اس سارے عمل کو  کنٹرول کر کے انہیں  خبردار کیا اور  وہاں سے بھگایا۔ حالیہ دنوں، فلپائن کی جانب سے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کی جائز اور قانونی حقوق کے تحفظ کی سرگرمیوں کو بار بار بڑھا چڑھا کر کے  بدنام کیا گیا۔ فلپائن کا سی -208 طیارہ چین...
    راولپنڈی: چکوال کے گاوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا، ایکسپریس نیوز نے انسانیت سوز واقعے کو رپورٹ کیا تو تھانہ نیلہ نے ملزم اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر تین...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ میڈیا کے شعبوں میں روابط کو...
    چین اور روس کی اسٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ درجے کی جانب بڑھ رہی ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز جو ہا نسبرگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی ٹونٹی وزرائے خارجہ  اجلاس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ نئے دور میں چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی جامع اسٹریٹجک  شراکت داری اعلیٰ درجے اور وسیع جہتوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔ دونوں فریقوں کے باہمی فائدہ مند تعاون میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے اور ان کا اسٹریٹجک رابطہ قریبی اور موثر رہا ہے، جس نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے...
    قصور: کیری ڈبہ نالے میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز قصور: (سب نیوز) قصور میں کیری ڈبہ نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا، حادثہ کیری ڈبے کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں مقصود، سنی، سلیم، عمران، لبا شامل ہیں، 3 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی سے قصور واپس آ رہے...
    بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قراردیا۔ پی ٹی آئی کا طرف عمل ہرگزسیاسی نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے اہم انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیربرطانیہ کے اہم دورے پرہیں، برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اورمعاشی تعلقات ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد حکومت نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق "اس منصوبے کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو استعمال کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو حل کیا جا سکے۔ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی...
    اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے سیکشن 11میں ترامیم کو تمام ٹریڈ باڈیز اور چیمبرز مسترد کرتے ہیں، حکومت ٹریڈ باڈیز کے عہدیداران کے دورانیے سے متعلق قانون سازی فوری واپس لے۔ تجارتی تنظیمات ترمیمی بل کے حوالے سے اپنے بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ستمبر میں منتخب ہونے والی باڈیز کا دورانیہ 2سال کا تھا، اب یہ ایک سال کردیا گیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ چیمبرز اور دیگر تنظیموں کے نو منتخب عہدیداران کی مدت 2 سال برقرار رکھا جائے، بزنس کمیونٹی ٹیکس اور بجلی کے بل دیتی ہے، حکومت قانون سازی میں مشاورت کو یقینی بنائے ۔...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 5 ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کا اعلان  کردیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست کی غیر مشروط حمایت  کی ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ  جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی  آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت  کرتے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی تنازع پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت...
    افغانستان دنیا کے ان 8 ممالک میں سے ایک ہے جس کی معیشت کا بڑا حصہ امریکی امداد پر منحصر ہے اور سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے مطابق، افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ (USAID) کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔  امریکی امداد کی معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔  سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں امریکہ نے افغانستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد مالی امداد فراہم کی ہے اور امریکہ افغانستان کا سب سے بڑا مالی معاونت فراہم کرنے والا ملک ہے۔  2021 میں افغان زر مبادلہ کے ذخائر 9.4 بلین ڈالر تھے جنہیں طالبان کے قبضے کے بعد عالمی...
    ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے شعبے میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے میڈیا وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور بحرین کے اسٹیٹ میڈیا اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بحرین کی نیوز ایجنسی بی این اے اور پاکستان...
    حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے ساتھ امریکی بم کیوں رکھے؟ حقیقت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، تاہم اس موقع پر اسٹیج پر امریکی ساختہ بم بھی رکھے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، تقریب کے دوران اسٹیج پر رکھے گئے بم امریکی ساختہ جی بی یو 39 تھے، جو فضا سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حماس نے ان بموں پر ایک تحریر درج کی تھی جس میں واضح کیا گیا کہ یہی وہ بم ہیں جن سے اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوئے۔ حماس کی جانب سے بارہا کہا...
    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کبریٰ خان کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ خوبصورت شرارے میں برائڈل انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan) اس موقع پر گوہر رشید نے سفید کرتا شلوار اور ساتھ سنہرے رنگ کی خوبصورت شال پہن رکھی ہے۔ گوہر اور کبریٰ اسٹیج پر ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔ جبکہ ان...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف” پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
    پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق انکشافات کیے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ نتاشا بیگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ نتاشا نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا احساس ہوچکا ہے۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی...
    کراچی (اوصاف نیوز) اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے 4 مرحومین کے خلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔ کراچی کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے 4 مرحومین کے خلاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرے میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔95 سالہ بزرگ کے خلاف توڑ پھوڑ کا پرچہ کاٹا گیا ہے۔ اسٹیل ٹاؤن میں پانی کی قلت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی تھی لیکن پولیس نے مقدمے میں مرحومین کو بھی شامل کرلیا۔پولیس کے کئی سال قبل انتقال کرنے والے حاجی محمد شر، مراد، نظر محمد اور عطا محمد جوکھیو کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ وکیل کبریٰ جوکھیو کا کہنا ہے...
    اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل بڑھنگ بھمبر سے بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی. ملاقات کے لیے آئے وفد میں راجہ فہیم اختر، راجہ مناف، راجہ ارشاد، راجہ محمد اسلم، راجہ محمد شہزاد اسلم، راجہ محمد اعظم، راجہ محمد خالد، اختر جمیل، محمد عارف، وحید اسلم، محمد خورشید اور محمد رضوان جانی اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
    ذاکر حسین: قصور میں شادی سے واپس آنے والے باراتیوں کا کیری ڈبہ نالے میں گرگیا،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق جبکہ  2 شدید زخمی ہو گئے۔   ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جسے دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی۔  جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ...
    ویب ڈیسک —  امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر چین کے ساتھ تعلقات کے سیکشن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں اقتصادی تعلقات کے وسیع کیے گئے حصے میں تجارتی خسارے کو نمایاں کرنا شامل ہے جبکہ حقائق نامہ یا ’فیکٹ شیٹ‘ میں نام کے لیے "عوامی جمہوریہ چین "کے بجائے "چین” کا انتخاب کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ چین کے سیکشن میں ثقافتی اور ماحولیاتی مسائل پر چین کی مدد کرنے اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذکر کو ترک کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق 13 فروری کی تبدیلیاں نئی امریکی حکومت کی تجارت اور دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے محکمہ کی جانب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی دابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم...
    غزہ: کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہیں اسرائیلی قید میں ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کر کے ڈاکٹر ابو صفیہ سمیت 350 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل منتقل کیا گیا، جہاں وہ بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں۔ اسرائیلی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوجی انہیں جیل کے سیل سے باہر لے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈاکٹر...
    دبئی (نیوزڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے کے معاملے پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ خیال رہے کہ آج بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا جس پر ناظرین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔ گزشتہ روز ہونے والے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کے براڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔اب آئی سی سی نے اس معاملے میں تکنیکی خرابی کا اعتراف کرلیا ہے۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہےکہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کل سے درست ہوجائےگی، میچ کے دوران اس لوگو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم رائج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز نے پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کیلئے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس   میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر بریفنگ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں میں سیوریج، واٹر ڈرینج، طوفانی بارش کے پانی کی فوری نکاسی، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ضروری ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ  نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے 120 سے زائد گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو بیان حلفی پولیس سٹیشن میں دینے کا حکم دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔ عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں اور تمام ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف" پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ اور وکلاء کی اجتماعی دانش اور کردار ایک مؤثر عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہے۔ وکلاء اور عدلیہ کا باہمی تعاون قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی...
    کوئٹہ؍ پنجگور؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے نواحی علاقے شعیان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقے گومازین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ سے تین افراد زخمی  بھی ہوئے جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کر دیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے صدر کی جانب سے ملک کی مختلف ہائی کورٹوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلوں کے اختیارات کے استعمال اور جسٹس سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ جبکہ مقدمہ کے حتمی فیصلے تک جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کرنے سے روکنے اور ان سمیت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بھی کسی بھی قسم کے عدالتی اور انتظامی کام کو انجام دینے سے روکنے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وژن 2030ء عملی شکل اختیار کر چکا ہے، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں جو سماجی مسائل کا باعث بنتے ہیں، ہمیں اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے تعاون بہت ضروری ہے، ترقی اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے، پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، عالمی میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، غزہ جیسے عالمی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں دی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں چھوٹ نہیں ہو گی۔اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس کی چھوٹ کے نتیجے میں آمدنی میں کمی کی توقع نہیں۔ کویت کو بھیڑ، بکریوں کی تجارتی برآمد پر پابندی اٹھانے کی سمری موخر کر دی گئی۔ وزارت توانائی کیلئے ترقیاتی اخراجات کی مد میں چھ ارب 85 کروڑ کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور سوکار ٹریڈنگ کے درمیان معاہدے میں تین سال کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر سپریم کورٹ بار   میاں رؤف عطاء نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی آج اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی ملیں گے۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے  بعد  صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے بتایا کہ چیف جسٹس کی وزیراعظم  سے ملاقات کے تناظر میں ملے ہیں، صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ چیف جسٹس قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز سے مل رہے  ہیں، سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور متعلقہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کے دائرہ کار اور گہرائی کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
    لاہور: قصور کے علاقے کھارا چوک کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار 8 افراد جاں بحق ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جسے دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں...
    یہ کہانی کراچی کے پوش علاقے میں رہنے والے کچھ لوگوں کے لائف اسٹائل کا ایک رخ ہے جہاں اول تو کچھ سامنے نہیں آتا اور اگر کبھی آجائے تو پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ برائی کی بنیاد پر بننے والے تعلقات کا انجام اکثر بھیانک ہی نکلتا ہے اور اپنے اندر ایک سبق لیے ہوئے ہوتا ہے۔ یہ کہانی نشے، طاقت اور غرور کی ہے جو ایک چھلے ہوئے کیلے کی تصویر سے ایک خطرناک موڑ لیتی ہے اور ایک نوجوان مصطفیٰ عامر کے درد ناک قتل تک جاتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 3 دوستوں مصطفیٰ، ارمغان اور شیراز کی دوستی کا سفر جانی دشمنی پر کیسے ختم ہوا؟ یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس اور مقتول...
    ذرائع کے مطابق ماہنامہ کشمیر الیوم اور کشمیر اوئیرنس فورم کے زیراہتمام سیمینار کی صدارت کشمیر الیوم کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد امین نے کی جبکہ شہید امتیاز عالم کے برادر اصغر فاروق احمد پیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف آزادی پسند کشمیری کارکن شہید امتیاز عالم کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے راولپنڈی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ماہنامہ کشمیر الیوم اور کشمیر اوئیرنس فورم کے زیراہتمام سیمینار کی صدارت کشمیر الیوم کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد امین نے کی جبکہ شہید امتیاز عالم کے برادر اصغر فاروق احمد پیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں صحافیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سمینار...
    ایک مشہور روایت ہے کہ کوئی نوجوان اگر 20سے 30سال کی عمر میں لیفٹ کے سوشلسٹ خیالات (یعنی سماج کو تبدیل کرنے کے تصور) سے متاثر نہ ہو تو اس پر حیرت ہے، لیکن اگر 40سال کی عمر تک وہ شخص اس رومانس سے تائب ہو کر عملی زندگی کی طرف متوجہ نہیں ہوجاتا تو پھر اس پر افسوس ہے۔ یہ دراصل رومانٹسزم سے پریکٹیکل ہونے کے ارتقائی سفر کی طرف اشارہ ہے۔ ہم لوئر مڈل کلاس کے لوگ نوجوانی میں 2کام بڑے ذوق شوق سے کرتے ہیں۔ ایف ایس سی کے بعد فوج میں جانے کے لیے آئی ایس ایس بی کے امتحان کی تیاری اور اس کی ٹرائی اور پھر 30سال سے پہلے مقابلے کے امتحان کی تیاری۔...
    دسمبر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سامنے آنیوالی یہ انکی پہلی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ڈاکٹر ابو صفیہ کو سیل سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے، فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی ہوئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں واقع کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیلی جیل میں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر حملہ کیا اور ڈاکٹر ابو صفیہ کو 350 سے زائد افراد سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل میں...
    آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد ’’فالس کلر وہیلز‘‘ پھنس کر ہلاک ہو گئی ہیں، کچھ وہیلز زندہ ہیں جنہیں ماہرین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے۔ محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔ تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات سمندری...
    صحابہ کرامؓ عام دنوں میں تہجد کی پابندی کیا کرتے تھے اور رات کا ایک حصہ اللہ کی عبادت میں گزارتے تھے، البتہ رمضان میں تقریباً پوری رات عبادت میں صرف کرتے تھے، اپنے قیام میں طویل تلاوت کیا کرتے تھے۔ ایک تہائی، نصف یا رات کا اکثر حصہ تلاوت ِ قرآن، نماز، اور ذکر واذکار واستغفار میں لگاتے تھے۔عبداللہ بن ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت ہے کہ: میں نے ابوذرؓ کو کہتے ہوئے سنا: ’’ہم رمضان میں قیام اللیل سے واپس ہوتے تو خادموں کو کھانا لانے میں جلدی کا کہتے کہ کہیں طلوعِ فجر نہ ہو جائے‘‘۔ (موطا امام مالک، فضائل الاوقات للبیہقی)روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرامؓ اپنی رات کو...
    طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حال ہی میں جاپان کا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ جاپان کی نیپون فاؤنڈیشن کی دعوت پر کیا گیا۔ اس دورے کو بین الاقوامی تجزیہ نگار سیاسی، سفارتی، اور انسانی پہلوؤں کے حوالے سے انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان پر برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کی جانب سے کسی ایسے ترقی یافتہ ملک کا دورہ کیا گیا ہے جو انہیں سرکاری حیثیت میں تسلیم بھی نہیں کرتا۔ اس صورتحال کے پیش نظر مبصرین کی جانب سے کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں مثلاً کیا یہ طالبان کو بین الاقوامی سطح پر قبول کروانے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے؟...
    JAMSHORO: سیہون شریف میں سوشل میڈیا پر بم کی موجودگی کی جھوٹی افواہ نے علاقے میں سنسنی پھیلادی۔ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیر مصدقہ خبر گردش کرنے لگی کہ سیہون شریف میں بم رکھا گیا ہے، جس کے بعد مقامی عوام میں شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ جس پر پولیس اور دیگر ادارے فوراً حرکت میں آ گئے، پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور علاقے کی مکمل تلاشی لی، تاہم، بم کی کوئی بھی نشاندہی نہ ہو سکی۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق جھانگا نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ...
    چین کی سافٹ پاور رینکنگ دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز سافٹ پاور میں چین کی سرمایہ کاری کے نتائج سامنے آ رہے ہیںبیجنگ :” گلوبل سافٹ پاور انڈیکس 2025 ” لندن میں جاری کیا گیا جس میں چین کی سافٹ پاور رینکنگ گزشتہ سال کے تیسرے نمبر سے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔ امریکہ بدستور پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد برطانیہ، جاپان اور جرمنی بالترتیب تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ برطانوی کنسلٹنگ فرم “برانڈ فنانس” کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2024 سے اب تک چین نے 8 سافٹ پاور ستونوں میں سے 6 اور دو تہائی مخصوص اشاروں میں...
    راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں، فیملی اور وکلاء کو بانی  سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان ،علامہ حامد رضا، شاندانہ گلزار ، احمد بچھر ،عامر ڈوگر ، نثار جٹ، ثناء اللہ مستی خیل ، ڈاکٹر امجد ، عاطف خان ، علی خان جدون ،صوبائی وزیرسہیل آفریدی ، مصدق عباسی ، مشعال یوسفزئی اور سیمابیہ طاہر ملاقات کے لیے دن ایک بجے جیل پہنچ گئے تاہم  حکام نے  بار بار انتظار  کا کہا۔ چار بجے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ  جیل نے سب کوگیٹ پر بلا کر بتایا کہ ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
    اسلام آباد: ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیراعظم نے جامع حکمت عملی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے پر زور دیا اور ہدایت دی کہ ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے۔ وزیراعظم نے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو برآمدات بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف صحت و دواسازی کے شعبے میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف صحت و دواسازی کے شعبے میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوام سے روابط بڑھانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا، شاہ محمد شاہ، محمد ادریس اور احسان الحق باجوہ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ارکان قومی اسمبلی نے حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے...
    اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی رہائی کیلیے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی نے 11 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، عمر ایوب کی سربراہی میں 11 رکنی سیاسی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلیے حکمت عملی بنائے گی، ذیلی کمیٹی میں اسد قیصر، شبلی فراز، جنید اکبر، میاں اسلم اقبال شامل ہوں گے، شاہفرمان، صاحبزادہ حامد رضا، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، علی محمد خان اور رئوف حسن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ذیلی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے حکمت عملی اور تجاویز مرتب کرے گی، فردوس شمیم نقوی نے گزشتہ روز 5 بجے طلب کیا ہے، ذرائع...
    غزہْ/واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔حماس نے چاروں لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیں۔ اس موقع پر حماس کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے، جن پر لکھا تھا کہ “نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی طیاروں سےبمباری کر کے یرغمالیوں کو قتل کیا۔”حماس کا کہنا ہے کہ “ہم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔” میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے دوران اسٹیج پر لاشوں کے ساتھ امریکی ساختہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
    لاہور: بارش کے بعد موٹرسائیکل سوار شہری اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں
    لاڑکانہ:امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کا معروف تاجر رہنما سعید احمد شیخ، فرید احمد شیخ کی جانب سے دیے گئے عشایے کے موقع پر گروپ فوٹو
    رباط (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان مواصلات کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں جدت کی جانب گامزن ہے، ہماری موٹر ویز، شاہراہ قراقرم اور دیگر شاہراہیں بین الاقوامی معیار کا مقابلہ کرتی ہیں جبکہ سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے، حادثات میں کمی اور سفری سہولیات میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مراکش میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے تین روزہ عالمی وزارتی کانفرنس کے موقع پر بینالاقوامی روڈ اسیسمنٹ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر گریگ اسمتھ اور دیگر ممالک کے وزرا سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ نے اس موقع پر بین الاقوامی روڈ اسیسمنٹ پروگرام کے ساتھ...
    اسلام آباد(آن لائن) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کے توانائی کے شعبے میں تبدیلی لا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پرکام کر رہے ہیں اورتمام غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کریں گے، وزیر اعظم اداروں کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں‘ملک کے اندر حقیقی تبدیلی آ رہی ہے، انتشاری ٹولے کو بھی مشورہ ہے کہ وہ انتشار چھوڑ کر اب ملک کی تعمیر و ترقی کا حصہ بنے ۔ تفصیلات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے اداروں کی رائٹ سائزنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد: زراعت کے شعبے میں ترقی اور خوش حالی لانے کے لیے سبز پاکستان اقدام کی کاوششیں جاری ہیں۔ گرین پاکستان انیشی ایٹو ( جی پی آئی ) جدید مشینری کے استعمال کو یقینی بنا کر پائیدارزرعی نظام تشکیل دینے کیلیے اہم اقدام ہے۔ روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی جانب تبدیلی زرعی شعبے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ ’’جی پی آئی‘‘ زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ اس اقدام کا مقصد زراعت میں ماحول دوست طریقے متعارف کرا کر پائیدار مستقبل کو یقینی بنانا بھی ہے۔ چولستان کی بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنا کر اور جدید آبپاشی نظام کے ذریعے زرعی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کو 3 سال پہلے 2 نئے خصوصی صدارتی ائر فورس ون طیارے فراہم کرنے تھے، جو اب تک نہیں دیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف طیارہ ساز کمپنی سے نا خوش ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر نے طیارہ ساز ادارے بوئنگ پر اس حوالے سے دباؤ ڈالتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے دیے ہوئے شیڈول سے 3 سال پیچھے چل رہی ہے اور کمپنی کی انتظامیہ کو اس حوالے سے بہتر طریقہ کار اختیار کرنا ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک مدت پہلے مطلوبہ رقم...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ...