2025-02-22@09:40:36 GMT
تلاش کی گنتی: 8084
«تعاون کو مزید»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النواب کے اسپیکر احمد بن سلمان ال مسالم کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے ،وزیراعظم نے بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بڑھانے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں،ایسے اقدامات سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بحرین میں موجود پاکستانی...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت ہوا تاہم ول یانگ کے ڈٹ جانے پر پاکستانی بولرز بے بس نظر آئے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 8.1 اوور میں 40 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم ول یانگ نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کر کے ساتھی کے ساتھ اسکور کو 73 تک پہنچایا تو مچل آؤٹ ہوگئے۔...
پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی؛ اسٹیل مل کی 54 ایکٹر زمین چارافراد کو دینے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )رکن کمیٹی نے استسفار کیا کہ یہ چار افراد کون تھے کیا ان کا تعلق پاکستان اسٹیل ملز کے ساتھ تھا، رکن کمیٹی سینیٹر افنان اللہ خان نے کہاکہ اسٹیل ملز کی زمین پر اتنے قبضے ہوتے رہے اور آپ لوگ کیا کر رہے تھے جس پر سی ای او نے بتایا کہ ہم نے ریکارڈ کے مطابق حکم امتناعی لے لیا تھا جس پر کمیٹی نے معاملے کو نیب کے سپرد کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔ پبلک اکانٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر...
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ بائیو فیول کی پالیسی بھی جلد آرہی ہے اور ٹائٹ گیس پالیسی بھی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہو جائے گی۔ رمضان المبارک کےلیے تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ؟ نوٹیفکیشن جاری

نیب متحرک ،، مفرور ملک ریاض ، علی ریاض اور پرویز الہی کے خلاف نیب رینفرنسز دائر ،، کون کونسے پراجیکٹس اور کتنے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، تفیلات سب نیوزپر
نیب متحرک ،، مفرور ملک ریاض ، علی ریاض اور پرویز الہی کے خلاف نیب رینفرنسز دائر ،، کون کونسے پراجیکٹس اور کتنے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، تفیلات سب نیوزپر Real estate tycoon Malik Riaz waves as he leaves the Supreme Court on his contempt of court case in Islamabad June 21, 2012. Pakistan's top court stopped short of indicting the son of its chief justice and a billionaire businessman, kicking into the long grass corruption allegations that damage its credibility. In a case that has captivated the Pakistani political and media elite, Supreme Court judges asked the attorney general to investigate Arsalan Iftikhar Chaudhry, Malik Riaz and his son-in-law in corruption allegations. AFP PHOTO / Aamir QURESHI...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ول یونگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا، پاکستان کو پہلی کامیابی اسپنر ابرار احمد نے دلائی اور 39 کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنانے والے ڈیون کونوے کو کلین بولڈ کردیا۔...
ڈیلٹا ایئر لائنز کی منی ایپلس سے ٹورنٹو جانے والا جہاز پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔ مذکورہ جیٹ طیارہ الٹ جانے کے بعد کریش ہوا تاہم اس میں سوار تمام 80 افراد بچ گئے تھے۔ زخمی ہونے والے سواروں میں سے 21 زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم ان میں سے زیادہ تر کو منگل کی صبح تک ڈسچارج کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی یہ حادثہ ہوا بازی کے حالیہ سانحات کا ایک تسلسل ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کے قریب اور فلاڈیلفیا میں ہوئے حادثات شامل ہیں۔ دونوں حادثات میں بالترتیب 67 اور...
مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ انتہاپسندی اور بدتہذیبی کا کلچر کس نے متعارف کروایا؟ آج جس چیز کی سزا وہ بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت وجوہات ہیں، میری کارکردگی پر وہ بات نہیں کرسکتے۔ الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی پروجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں مانگا، میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا ذاتی کام نہیں کرتی، اپنی کرسی کو آج تک اپنے کاروبار کیلئے استعمال نہیں کیا۔ حالات نے ایسا پلٹا کھایا، وہ شخص مکافات عمل کا شکار ہوکر میرے پاس اڈیالا جیل میں بند ہے،...
بھارتی شہر کولکتہ میں فٹ پاتھ پر رہنے والے خاندان کی 7 ماہ کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دل دہلادینے والا واقعہ 30 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا اور تاحال بچی کی طبیعت ناساز ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس درندہ صفت شخص کو 4 دسمبر 2024 کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کی شناخت راجیو گھوش کے نام سے ہوئی تھی۔ اس کیس کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے خصوصی عدالت میں تیز رفتاری سے کیس چلا گیا اور صرف 26 دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، ڈی این اے اور دیگر ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔...
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا. پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے. سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی. مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا...
کراچی (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے 321 رنز کاہدف دیدیا،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنزبنائے ۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم 73 رنز پر نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ، نسیم شاہ نے دو وکٹیں...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کا بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت دی۔وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔اس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی.معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے ایک جج نے سوال اٹھایا کہ 21 ویں ترمیم میں فوجی عدالتوں کو کالعدم کیوں نہیں قرار دیا گیا؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، عذی بھنڈاری سے بات ہوگئی ہے، آج میں دلائل دوں گا۔ سماعت کے آغاز میں وکیل اعتزاز احسن نے سلمان اکرم راجہ کے گزشتہ روز...
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، پاکستانی آرمی چیف کا کشمیر کے لیے دس جنگیں لڑنے کا بیان خوش آئند ہے، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہئیں۔ مشال ملک نے مزید کہا...
ر ئوف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا تھا؟ شیر افضل نے بڑا دعوی کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی سیکرٹری اطلاعات سلمان اکرم راجا کے بعد اپنی توپوں کا رخ سابق سیکرٹری اطلاعات ر ئوف حسن کی جان موڑ لیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجھے نکال پر پارٹی میں واپس لانے کا مطلب ہے کہ میرے خلاف پہلے دو نوٹیفکیشن غلط تھے، کیا آج تک مجھے پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات سامنے آ سکیں؟ نا ہی اب جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس میں...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہتےہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف پیسے دے رہے ہیں اور مریم نواز خرچ کر رہی ہے.میں نے کسی ایک منصوبے کے لیے بھی شہباز شریف سے پیسے نہیں مانگے. ہر صوبہ وفاق سے پیسہ مانگتا ہے. ہم نے کچھ نہیں مانگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی ترجیح ہے. عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 27 الیکٹرک بسیں آچکی ہیں، جوکل سے لاہور کی سڑکوں پر ہوں گی. الیکٹرک بسوں کا کرایہ تمام صوبوں میں سے سب کم ہے. الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی...
ممبئی ہائیکورٹ نے بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کی کورٹ مارشل کے تحت 5 سال قید کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ کے ایک ڈویژن بینچ نے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بچی نے عدالت میں جس طرح بتایا کہ کرنل نے ان کے والد کے کمرے سے جانے کے بعد ان کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ بالکل واضح ہے۔ بینچ نے کرنل کی جانب سے آرمڈ فورسز ٹریبیونل کی جانب سے جنوری 2024 کو 5 سال کی سزا کو برقرار رکھنے کے خلاف پٹیشن کو مسترد کردیا۔ مارچ 2021 میں جنرل کورٹ مارشل (جی سی ایم) نے کرنل کو چھوٹی بچی کو...
پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60 فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے 7ماہ میں38 فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22 ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32 کروڑ90 لاکھ ڈالر ملے۔رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49 ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں...
ویب ڈیسک _ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے ملک کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں "لاقانونیت اور دہشت گردی” کو فروغ دے رہے ہیں۔ شیخ حسینہ نے گزشتہ برس ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں واپس آئیں گی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گی۔ شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہی ہیں۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور عبوری حکومت...
پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے پر مشاورت جاری ہے۔اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، جس میں کونسل ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے لیے تجاویز دیں، جس کا وزیر اعظم نے خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام فرد واحد نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا۔ معیشت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے مزید محنت کے لیے پر عزم...
سویلینز ملٹری ٹرائل کیس میں سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں، جج کا لطیف کھوسہ سے مکالمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس امین الدین خان نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اس کیس میں سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں ہے، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے، اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، بھنڈاری...
جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس پر دہشتگردوں کو جنم اور لاقانونیت کو فروغ دینے کا الزام لگادیا۔ گزشتہ سال کی طلبا کی بغاوت میں مارے گئے 4 پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے زوم کے ذریعے بات کرتے ہوئے حسینہ واجد نے ملک کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو ایک بلوائی قرار دیتے ہوئے (بھارت سے) وطن واپس آکر انصاف حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت قتل عام پر مقدمات میں مطلوب حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، بی این پی یاد رہے کہ حسینہ واجد 5 اگست 2024 کو اپنی برطرفی کے بعد ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ (پولیس والوں کے) قتل...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں، اور مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو سر پر گولیاں ماری گئی ہیں، قاتل مبینہ طور پر مقتولہ خاتون کا بھائی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون بیوہ اور 7 بچوں کی ماں تھی، جس کی عمر تقریباً 39 سال تھی، جبکہ قتل ہونے والے مرد کی عمر تقریباً 30 برس تھی۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص سے بھی پستول برآمد ہوا ہے، خاتون کو کمرے میں...
راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹائر پھٹ جانے کے نتیجے میں کار گہرائی میں جاگری جس سے گاڑی کو شدید نقصان بھی پہنچا۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز: آج کے اس کالم میں اپنے پالیسی ساز اداروں سے ہمارا یہ تقاضا ہرگز نہیں ہے کہ مستقبل میں پیش آنیوالی مشکلات کیلئے کوئی منصوبہ بندی کریں بلکہ ہماری تو دست بستہ گزارش یہ ہے کہ کم از کم اپنی آنکھوں کے سامنے موجودہ مشکلات اور موجودہ دشمنوں سے تو ملک اور عوام کو تحفظ دیں۔ کہیں پر بھی ریاستی رِٹ کے مذاق بن جانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یا تو حکمران عقل کے اندھے ہیں اور یا پھر عقل کے اندھوں کے ہاتھ میں حکومت آگئی ہے، باقی ہندوستان و طالبان۔۔۔ یہ سب کہانیاں ہیں۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی کیا پاکستان کے صوبے براہِ راست بین الاقوامی مذاکرات کرنے اور اپنی خارجہ پالیسی طے...
اقوام متحدہ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی۔بد ھ کے روزوانگ ای نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو ایک مشترکہ فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے بڑے ممالک کو ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، دونوں بڑے ممالک کو ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کرنا چاہیے اور مزید عملی...
بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے وزارت تجارت اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی جانب سے جاری کردہ “2025 کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے منصوبے” کو جا ری کیا ۔اس منصوبے میں خود مختار کھلے پن کو منظم طریقے سے بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس میں ٹیلی کام، صحت، اور تعلیم جیسے شعبوں میں کھلے پن کے تجرباتی منصوبوں کو وسعت دینا، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی میں پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبات کو نافذ کرنا، ملک بھر میں خدمات کے شعبے میں کھلے پن کے جامع تجرباتی منصوبوں کو بہتر بنانا، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں زور دیا ہے کہ غزہ کے تنازعے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے اور بین الاقوامی برادری کو اس معاملے پر اہمیت دینی چاہئے۔بدھ کے روزگو جیاکھون نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کے حتمی حل کو “دو ریاستی حل” کے درست راستے پر واپس آنا چاہئے اور فلسطین اور اسرائیل کے پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے حصول کے مقصد کو مکمل ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پربین الاقوامی برادری کی جانب سے مستقل توجہ اور حمایت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کسی ایک بھی امیدوار یا اس کی بڑی حریف جماعتوں میں سے کسی بھی ایک نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی بشمول فارم 47 کے تنازع کے حوالے سے درخواست ابھی تک انتخابی ٹریبونل نے قبول نہیں کی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مجموعی طور پر 371 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئی تھیں جن میں سے 206 پی ٹی آئی امیدواروں، 48 نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کی 27 تھیں، صرف 3 عذرداریاں قبول ہوئیں وہ بھی مذکورہ بالا جماعتوں کے امیدواروں کی نہیں تھیں جبکہ باقی تمام خارج کردی گئیں۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق جن 112 پٹیشنز پر فیصلے ہوئے ہیں ان میں سے 38 پی ٹی آئی...
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے دوران تمام اسرائیلی اسیران اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد ایک مستقل جنگ بندی اور مکمل اسرائیلی انخلا تک پہنچنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا لبنان پر ڈرون حملہ، حماس کا اہم کمانڈر شہید الجزیرہ کے مطابق فلسطینی گروپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ بقیہ 6 اسیران کو رہا کرے گا جنہیں پہلے مرحلے میں رہا کیا جانا تھا۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار کا کہنا ہے کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے۔ حماس نے ایک بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے مختلف مواقع پر سامنے آتا رہا ہے لیکن بھاری مالی اور انتظامی چیلنجوں کے باعث ان تجاویز کو بارہا غیر عملی قرار دے کر مؤخر کر دیا گیا۔ تاہم اصلاح پسند صدر مسعود پزشکیاں ، جنہوں نے جولائی میں عہدہ سنبھالا، نے حال ہی میں اس تجویز کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران کو درپیش بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر دارالحکومت کی منتقلی پر غور ضروری ہو گیا ہے۔ تہران کو، جن سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ان میں شدید ٹریفک جام، پانی کی قلت، وسائل کا ناقص انتظام، بدترین فضائی آلودگی اور زمین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) افغان سفارتخانے کی طرف سے انتہائی سخت الفاظ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان شہریوں کو دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سے گرفتار کیا جا رہا ہے، ان کی تلاشی لی جا رہی ہے اور پولیس کی طرف سے افغان شہریوں کو ان دونوں شہروں سے نکل کر ملک کے دوسرے حصوں میں منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔(جاری ہے) پاکستان میں افغان مہاجرین کی زندگی: کریک ڈاؤن، بے یقینی اور مشکلات اسلام آباد میں قائم افغانستان کے سفارتخانے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ،''افغان باشندوں کو حراست میں لینے کا یہ عمل بغیر کسی باضابطہ...
چین اور امریکہ کو باہمی احترام کے اصولوں پرعمل پیرا رہنا چاہیئے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی۔بد ھ کے روزوانگ ای نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو ایک مشترکہ فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے بڑے ممالک کو ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفادات...
ذرا تصور کریں کہ آپ کے دماغ میں چلنے والے خیالات کو بغیر کسی ٹریننگ کے پڑھا جا سکے اور انہیں الفاظ کی صورت میں تبدیل کیا جا سکے، یہ خیال کسی سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ جدید سائنسی تحقیق کا ایک حیران کن قدم ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے سائنسدانوں نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت’ اے آئی برین ڈی کوڈر’ تیار کیا ہے جو انسانی دماغ کے خیالات کو بغیر کسی طویل مشق کے پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو ”کول“ یعنی زبردست کا خطاب دیا گیا ہے، اور یہ ممکنہ طور پر ان لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے جو افیزیا جیسے مرض کا شکار ہیں۔ ایک ایسی حالت جس میں...
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ایک خاص گروہ سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت سے عاری ہے اور اس کی سیاست میں صرف انتشار اور بدتمیزی کا عنصر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2013 میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جاتا تو آج پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی مجبوری میں نہ ہوتا۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں ازخود اضافے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں ازخود اضافے پر نیپرا کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔چیئرمین نیپرا اور نیپرا ممبران نے ازخود تنخواہوں میں تقریباً 3 گنا اضافہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کےلئے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے بغیر کسی منطوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔چیئرمین نیپرا اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 20 سے 22 لاکھ...
پشاور ہائی کورٹ نے ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق درخواست پر سیکورٹی اجلاس کی رپورٹ طلب کرلی۔ ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی زیرصدارت عدلیہ کی سیکیورٹی سے متعلق 2 اجلاس ہوئے تاہم رپورٹ تاحال جمع نہیں ہوئی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بیرسٹر اختیار عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمیٹی اجلاس میں کچھ فائنڈنگ آئی ہے۔ عدالتوں کے احاطے کے لیے سیکورٹی کے کیا...
پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کرکے...
مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013 میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں نہ’ آئی۔ایم۔ایف ‘کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ملک میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بدھ کے روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، نواز شریف میاں نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر 2013 کا تعمیر و ترقی کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ملک کی مستحکم معیشت اور ترقی کے مثبت رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے اجلاس میں شریک ماہرین اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کسی فرد واحد کی نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی، صنعت، زراعت، آئی ٹی اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید مسابقتی بنانے، خطے میں تجارت کے فروغ...
وزیراعظم شہباز شریف نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد میں کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کے اسپیکر احمد بن سلمان المسلم کی قیادت میں بحرین کے 11 رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )پاکستان میں شمسی توانائی کو اپنانے کے عمل میں نیٹ میٹرنگ کے ذریعے اضافہ ہوا ہے جس کی حوصلہ افزائی پینل کی قیمتوں میں کمی اور گرڈ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہوتی ہے تاہم حکام کو گرڈ کی جدید کاری کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شمسی اتار چڑھاو کو منظم کیا جا سکے اور گرڈ کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے پاکستان شمسی توانائی کو اپنانے میں غیر معمولی اضافے کا سامنا کر رہا ہے جو بنیادی طور پر سازگار نیٹ میٹرنگ پالیسیوں کے ذریعے ہوا جیسا کہ رینیوایبل فرسٹ رپورٹ”پاکستان میں عظیم شمسی رش“میں روشنی ڈالی گئی ہے.(جاری...
نئی دہلی: فرید آباد کے علاقے اجے نگر پارٹ 2 میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 14 سالہ لڑکے نے اپنے والد کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، لڑکے کو باپ نے چوری کے شبہ میں ڈانٹا تھا، جس پر وہ طیش میں آ گیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا۔ مکان مالک ریاض الدین نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ اچانک محمد علیم کی چیخوں سے جاگے۔ ریاض الدین کا کہنا تھا "جب میں چھت کی طرف جانے لگا، تو دروازہ بند تھا۔ میں نے ایک پڑوسی کی مدد سے دروازہ کھلوایا، تو دیکھا کہ کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی اور علیم...
امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل Grok 3 متعارف کروا دیا ہے، جسے وہ اب تک کا سب سے ذہین AI ماڈل قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ماڈل فی الحال صرف ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ’پریمیئم پلس ممبرشپ‘ رکھنے والے صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔ ایک لائیو ڈیمونسٹریشن کے دوران، ایلون مسک نے Grok 3 کی کارکردگی کا موازنہ دیگر معروف AI ماڈلز جیسے DeepSeek، Gemini 2 Pro، Claude 3.5 Sonnet، اور ChatGPT 4.0 سے کیا۔ Grok 3 نے کوڈنگ، ریاضی، اور سائنٹیفک ریزننگ جیسے شعبوں میں ان ماڈلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔ ایلون مسک کے مطابق،...
پشاور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈبگری گارڈن کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ ابتدائی طور پر فائرنگ کے نتیجے میں شوہر جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی تھی جو دوران علاج چل بسی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین نے کچھ عرصہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )پاکستان میں معیشت کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بہت ضروری ہے صنعت کارسلامت علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاو تاجروں کو اپنی انگلیوں پر نچا رہا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے وہ مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں توانائی کی قیمت کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایک اور سب سے بڑا چیلنج متضاد ریگولیٹری فریم ورک تھا انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اکثر حقیقی اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کیے بغیر پالیسیوں، ٹیکسوں اور ٹیرف میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی سیکرٹری اطلاعات سلمان اکرم راجا کے بعد اپنی توپوں کا رخ سابق سیکرٹری اطلاعات رﺅف حسن کی جانب موڑ لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجھے نکالنے پر پارٹی میں واپس لانے کا مطلب ہے کہ میرے خلاف پہلے دو نوٹیفکیشن غلط تھے، کیا آج تک مجھے پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات سامنے آ سکیں؟ نہ ہی اب جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس میں کوئی وجہ بتائی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا یہ رو¿ف...
ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اِن خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے مسلم لیگی قائد نے کہا کہ عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پُرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں اُنہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار...
ڈھاکہ: سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش واپس آنے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو کال میں ان پولیس افسران کی بیواؤں سے بات کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو "مافیا سرغنہ" قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔ شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ عبوری حکومت نے "دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ" دے رکھی ہے، جو بنگلہ دیش میں تباہی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ سب کچھ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی سازش کے تحت کیا گیا۔ مگر میں زندہ بچ گئی، اور خدا نے مجھے موقع دیا کہ میں انصاف...
اسلام آباد: وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں، 24 کروڑ کے ملک پاکستان میں 40 فیصد سڑکیں خستہ حالت یا مخدوش ہیں۔ مراکش میں جاری چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روڈ انفرااسٹرکچر کی بہتری اور جدید سفری سہولتوں کے لئے کوشاں ہیں، 24 کروڑ کے ملک پاکستان میں 40 فیصد سڑکیں خستہ حالت یا مخدوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 4 لاکھ 93 ہزار کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک موجود ہے، شاہراہوں میں 14400 کلومیٹر نیشنل ہائی وے اور 2500 کلومیٹر موٹرویز شامل ہیں، پاکستان میں گزشتہ 5 برس میں قومی شاہرات پر ٹریفک میں 25...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 ) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ایک گروپ طاقتور گروپ ہے جس کا مقصدپارٹی پر قبضہ کرنا ہے میں جماعت میں کمزور تھا انہوں نے طاقت دکھانے کے لیے پارٹی سے نکلوادیا . برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویومیں انہوں نے پی ٹی آئی میں موجود طاقتور گروپ کے بارے میں کہا کہ وہ خود بھی کچھ نہیں کر سکتے اور دوسروں کو بھی کرنے نہیں دے رہے انٹرویو کے دوران شیر افضل مروت نے کسی شخصیت کا نام لینے سے گریز کیا جن کا ان کے نزدیک جماعت سے نکالے جانے میں ہاتھ ہے .(جاری ہے) ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ بائیو فیول کی پالیسی بھی جلد آرہی ہے اور ٹائٹ گیس پالیسی بھی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہو جائے گی۔ مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان کے میڈیکل...
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)بیلجیئم میں ایشین کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی نژاد بیلج کونسلر محمد ناصر اور لیڈیا نے اگلے چھ سالوں کے لیے پولیس ایڈوائزر کے طور پر حلف اٹھالیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق کونسلر ناصر اور میڈم لیڈیا جو کہ بیلجیئم کی قومی پارلیمنٹ کی رکن بھی ہیں نے برسلز کے میئر فلپ کلوز اور پولیس چیف برسلز مچلز گویلڈ سے باقاعدہ حلف لیا۔اس موقع پر محمد ناصر نے برسلز کی بہبود اور برسلز کی عوام کے لیے ممکنہ سہولیات کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں برسلز کی معروف شخصیت ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری زاہد رضا نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔ مریم نواز کی کارکردگی سے پی پی کو پریشر محسوس ہوتا ہے: عظمیٰ بخاری وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر...
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ این 70 پر ناکہ لگایا اور شناختی کارڈ دیکھ کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو لسانی بنیاد کر قتل کردیا۔ بلوچستان میں بدامنی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ماضی میں قومی شاہراہوں پر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ چند برسوں کی بات کی جائے تو قومی شاہراہوں پر شدت پسندی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا گزشتہ برس اگست کے مہینے میں کوئٹہ پنجاب قومی...
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے پیش کی۔ قرار داد میں کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا، قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور تشدد کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے اور مسلسل تاخیر پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کرلیا۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے کئی بار میٹنگز کرنے، خطوط لکھنے اور یاددہانی کے باوجود الیکشن کمیشن کے علم میں ایسا کوئی اقدام نہیں آیا کہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں کوئی اقدام اٹھایا ہوا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسی لیے اس کیس کو الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مورخہ 26 فروری 2025ء کو مقرر کردیا...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔الشرق اور امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے...
اسلام آباد: وزیراعظم نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النواب (Council of Representatives) کے اسپیکر احمد بن سلمان ال مسالم کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بحرین کے فرمانروا عزت مآب حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بڑھانے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں، ایسے اقدامات سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں متعلقہ وزارت اڑان پاکستان پلان پر شرکاء کو مطمئن نہیں کر سکی جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کی عدم حاضری پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔ سینیٹر قرۃ العین مری کی زیر صدارت سینیٹ کی منصوبہ بندی کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ہم نے 18 فروری کو اجلاس رکھا تھا لیکن وزیر کے آفس سے اجلاس 19 کو رکھنے کا کہا گیا، وزیر کی خواہش پر اجلاس 19 فروری کو رکھا گیا ہے لیکن آج پھر وزیر منصوبہ بندی کے آفس سے خط...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیک ڈور مذاکرات کی باتوں کی تردید کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ بیک ڈور باتیں کسی سے نہیں ہورہیں اور نہ ہی مذاکرات کے لئے کوئی بیک ڈورچینل استعمال کیا جارہا ہے۔شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شیرافضل کے معاملے پرپارٹی طریقہ کارکے مطابق آگے بڑھاجائےگا۔ ٹیم میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟کپتان محمد رضوان نے بتا دیا ...
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشتگردی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل کر دی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور اقوامِ متحدہ میں سرگرم شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔نائب وزیرِاعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے...
ویب ڈیسک: شوگر ملزایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں عوام کوسستی چینی فراہم کرنے کااعلان کردیا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق سیل پوائنٹس کے ذریعے 130 روپے فی کلومیں چینی دستیاب کرائی جائے گی، چینی کی قیمتیں بنیادی طور پر طلب اور رسد کی مارکیٹ قوتوں سے کنٹرول ہوتی ہیں۔ ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ سٹہ باز مالی فائدے کیلئےافواہوں سے مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں،حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے شوگر انڈسٹری لاگت میں مسلسل اضافے کے باوجود اس وقت دنیا کی سب سے سستی چینی بنا رہی ہے، موجودہ کرشنگ سیزن میں گنے کی قیمت 600 روپے فی...
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن مشترکہ مشق افعی الساحل کراچی میں اختتام پزیر ہو گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری مشق کا مظاہرہ دیکھا۔رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی مشترکہ مشقیں، مختلف بحری آپریشنز کا انعقادپاک بحریہ اور کورین بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار اور کورین نیوی کےجنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی۔ تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ،...
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم صنم تیری قسم کی شاندار ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اس فلم کے ہدایتاکار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک سوال کے جواب میں امکان ظاہر کیا ہے کہ مداحوں کی خواہش پر صنم تیری قسم 2 کیلئے شردھا کپور کو مرکزی کردار کیلئے تصویر کیا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) ایک سوشل میڈیا صارف...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا، اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط بازیاں کرنا آپ کے لیڈر اور آپ لوگوں کی پرانی عادتیں ہیں جو آج تک نہیں بدلیں، بانی پی ٹی آئی کی ٹریننگ پر ہی وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے ترجمان مریم نواز کے بارے میں ایسی گفتگو کرتے ہیں۔ انکی زبان، انکی...
(گزشتہ سےپیوستہ) جس طرح عمل بدکی ایک خراش بھی آئینہ ہستی کودھندلاجاتی ہے اسی طرح عمل خیر کاایک لمحہ بھی عالم کے اجتماعی خیر کے ذخیرے میں بے پناہ اضافہ کردیتاہے اورلوحِ زمانہ میں ریکارڈ ہوکرکبھی نہ کبھی ضرورگونجتاہے اورمیزان نتائج میں اپناوزن دکھاتاہے اوریوںآخرت کوجب گروہ درگروہ اپنے رب کے ہاں حاضر ہونگے تو غزہ کے یہ نوجوان بھی اپنے رب کے ہاں اس شان سے حاضر ہوں گے کہ تمام عالمان پر رشک کرے گا۔ میرے انتہائی عزیز دوستوں، بھائیوں اور بہنوں! خداسے ہم نے بھی ملاقات کرنی ہے،خداجانے کب؟خداجانے کہاں؟ اورکس حال میں ہوں گے؟کتنی بڑی ملاقات ہوگی جب ایک عبدذلیل اپنے معبوداکبرسے ملے گا!جب مخلوق دیکھے گی کہ خوداس کاخالقِ اکبراس کے سامنے ہے ،خداکی قسم‘...
بارکھان میں مسلح افراد نے بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا،صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے بارکھان میں 7 مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسافر بس کوئٹہ سے لاہور جا رہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔اے سی کا کہنا...
ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا، نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے، نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا میں ووٹرز ٹرن آوٹ بڑھانے کے لیے امریکا کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے بنائے گئے ادارے ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشی اینسی‘ (ڈی او جی ای) کے مطابق امریکا کی طرف سے بھارت میں ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لیے 21 ملین ڈالرز کی فنڈنگ ہوتی تھی جسے بند کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا چاہتے ہیں؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم 21 ملین ڈالرز کا فنڈ بھارت کو کیوں دے رہے ہیں؟ ان کے پاس ہم سے زیادہ پیسہ ہے، وہ دنیا میں سب سے...

حکومت اور سیکورٹی ادارے کرم کے مٹھی بھر دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام نظر آ رہے ہیں، علامہ سید احمد اقبال رضوی
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے کے عوام محصور ہیں، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اور قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم ضلع کرم، خصوصاً پاراچنار میں جاری بدامنی، راستوں کی بندش اور عوامی مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے کے عوام محصور ہیں، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اور قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے۔ ایک بار پھر...
— فائل فوٹو سرگودھا میں ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ایک مجرم کو پھانسی اور دوسرے کو 35 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دونوں مجرموں کو 13 لاکھ روپے ورثاء کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔قتل کیس کے دیگر 3 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔2 سال قبل پرانی دشمنی پر ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا تھا۔تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف 22 اپریل 2023ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔
پاکستان میں مہنگائی کا بحران گزشتہ کئی سال سے عوام کےلیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ حکومت کے حالیہ دعوؤں کے باوجود کہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، عوام کی اکثریت کو اب بھی مہنگائی سے نجات نہیں ملی ہے۔ بلکہ، روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اور متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (PBS) کے مطابق، جون 2023 میں افراط زر کی شرح 29.4 فیصد تھی، جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اشیائے خوردنوش، پٹرولیم مصنوعات، اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کےلیے زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ مثال کے طور پر، گندم کی قیمت 2022...
کوئٹہ: بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے تحت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش جبکہ زیارت اور گردونواح میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آج صبح سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے، برفباری کے باعث وادی زیارت نے سفید چادر اوڑھ لی۔ زیرو پوائنٹ، چکور تنگی، ملی گٹ اور سڑی کے مقام پر بھی برفباری جاری ہے، برف باری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ کوئٹہ اور گردونواح میں رات گئے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ https://www.facebook.com/Balochistanweatherforecast/videos/1192492148962001/?share_url=https%3A%2F%2Ffb.watch%2FxRdqS8xPHg%2F شہر و اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی...
اسلام ٹائمز: رکاوٹوں ختم کروانے اور بستیوں کی تعمیر روکنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نابلس اور رام اللہ کے گورنریٹس کے درمیان واقع دیہات سب سے زیادہ بستیوں پرآباد کاروں اور سیکورٹی فورسز کے حملوں کا شکار ہیں۔ 2024 میں صیہونی آباد کاروں نے تقریباً 10,000 پھل دار درخت کاٹ دیے اور 904 مکانات اور عمارتیں تباہ کر دیں۔ اس سال صہیونی فوج اور آباد کاروں نے 16,612 حملے کیے جن میں سے 3,000 حملے صہیونی آباد کاروں نے کیے جس کے نتیجے میں آباد کاروں کی فائرنگ سے 10 فلسطینی کسان شہید ہوئے۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کا "اسٹیل وال" آپریشن مسلسل دوسرے ہفتے...
مارننگ شو میزبان جگن کاظم کو دوستوں اور خاندان والوں کے جسم اور منہ سے بدبو آتی ہے کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ گزشتہ دنوں جگن نے اپنا ایک شو صحت سے متعلق کیا جس میں حفظانِ صحت کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی اور اسی دوران ایک شادی پر پیش آئے واقعے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل ایک شادی میں گئی جہاں کچھ جاننے والوں سے ملاقات اور بات چیت ہوئی، ان میں سے 2 افراد ایسے تھے جنہوں نے گندگی کی مثال قائم کی ہوئی تھی۔ ٹی وی ہوسٹ نے بتایا کہ ان افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی بدبو آ رہی تھی کہ ساتھ کھڑے ہونے اور...
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو بلاک بسٹر فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 21 فروری 2025ء سے نیٹ فلکس پر اسٹریم ہو گی۔ نیٹ فلکس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اُس میں سے اداکارہ اروشی روٹیلا کو غائب کر دیا گیا ہے جس پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix India (@netflix_in) اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 105 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے پوسٹر سے ہٹائی جانے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ فلم...
وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ بلوچستان میں بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھ کر سات مسافروں کو بس سے اتارکر قتل کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کا بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے یہوئے کہا کہ...
راودلشادحسین:خبر دار ہوشیار ،آن لائن ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ، پنجاب حکومت کا آن لائن ایپلیکشن کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، آن لائن ٹیکسی سروس کے لیے چلنے والی گاڑیوں کےلیے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا این او سی لازم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق آن لائن ایپس کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروسز کو قانونی بنانے کے لیے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی، بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کےلیے محکمہ ٹرانسپورٹ نیانظام متعارف کرائے گا۔بل کے تحت یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، پنجاب اسمبلی میں بل کو صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2024 کے عنوان سے...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ لاعلاج کتوں کو بہتر طریقے سے اور آرام دہ موت دی جائے۔ جسٹس جواد حسن نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں ہدایت دی گئی کہ کتوں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی گائیڈ لائنز کے مطابق مارا جائے۔ یہ فیصلہ شہری انیلا عمیر اور دیگر درخواست گزاروں کی درخواست پر سنایا گیا جنہوں نے راولپنڈی میں آوارہ کتوں کے خلاف جاری آپریشن روکنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ متعلقہ حکام کو کتوں کو مارنے کے خلاف درخواستیں دی گئیں لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق متعلقہ حکام نے...
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی...
پاکستان کے سابق کرکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی2017ء کو بھلایا نہیں جا سکتا، میری بدقسمتی تھی کہ بھارت کے خلاف میچ میں ان فٹ ہو گیا تھا۔ ’نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوا تھا، ایونٹ سے باہر تھا لیکن میں نے ایک ایک میچ فالو کیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ ہارے، پھر ایونٹ سے باہر ہونے کا بھی خدشہ تھا، پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور فتح سمیٹی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کچھ حاصل کرنا چاہتے تھے اور...

جاپان کی عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے بادشاہ کی سالگرہ کی شاندار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزارت تجارت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تقریب یہاں گزشتہ رات کو منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے جاپانی بادشاہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں اتحاد، امن اور خوشحالی کی علامت قرار دیا۔اپنی تقریر میں وزیر تجارت نے جاپانی بادشاہ کے دور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے جاپان کو ترقی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور پائیدار ترقی میں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آج کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر سبی، قلات، خضدار، پشین اور گرد و نواح میں بھی بارش کی توقع اور دیگر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 14، گوادر میں 16 اور تربت میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔