2025-04-18@16:44:43 GMT
تلاش کی گنتی: 7474

«علاقوں کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو ہر اتوار اور بدھ کو باکو روانہ ہوں گی۔ اس سلسلے میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ پی آئی اے حکام کے مطابق باکو کے لیے نئی پروازیں دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، جب کہ اس...
    ریاض: سعودی عرب کے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا حج آخری بار شدید گرمیوں میں ہوگا، کیونکہ اسلامی قمری کیلنڈر کی وجہ سے آئندہ 16 سال تک حج کا وقت ٹھنڈے موسم میں آ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 2026 سے حج کا انعقاد بہار کے موسم میں ہوگا، اور پھر 2034 سے 2041 تک یہ سردیوں میں آئے گا۔ قمری کیلنڈر ہر سال تقریباً 10 دن پیچھے جاتا ہے، جس کے باعث حج گرمی سے بہار اور سردی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ 2042 میں حج دوبارہ گرمی کے موسم میں واپس آئے گا۔ یہ تبدیلی دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمانوں کے لیے خوش خبری ہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے...
    — فائل فوٹو جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ میں شرکاء کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔عزہ یکجہتی مارچ سے شام کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن خطاب کریں گے۔اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ جلسے کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی ہے۔منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ مارچ سے مسلم ممالک کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مظلوموں کے لیے آواز اٹھائیں۔
    پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اب عمران خان سے جیل میں ملاقات صرف انہی افراد کو کرنے کی اجازت ہوگی جن کے نام پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل ہوں گے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور یہ طے پایا کہ ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر ہفتے منگل اور جمعرات کے روز ملاقات کے لیے خواہشمند افراد کی فہرست تیار کرے گی یہ فہرست بانی تحریک انصاف کی منظوری کے بعد جیل حکام کو ارسال کی جائے گی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجہ یا انتظار پنجوتھا...
    اسلام آباد:پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے دو بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: ملک بھر کے 31 اضلاع سے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی آگئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے لیے 21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے درخواست ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ مسلسل ویکسینیشن کی بدولت نہ صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بچوں کو پولیو سے...
    انطالیہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترکیہ میں ہونے والے ڈپلومیسی فورم 2025 میں سائیڈ لائنز پر نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی، جودت یلماز نے فورم میں شرکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی جبکہ معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا، مشترکہ تعلیمی منصوبوں...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی ٹیم کے رکن یوزویندر چہل کی ٹیم پنجاب کنگز مسلسل شکستوں کے بوجھ تلے دبنے لگی۔ گزشتہ روز حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تاہم اسکے باوجود خراب قسمت کے چلتے 2 اوور قبل ہی میچ میں شکست کھاگئے۔ ابتک پنجاب کنگز کی ٹیم نے آئی پی ایل میں اپنے 5 میچز میں 2 شکستوں کا منہ دیکھ لیا جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ انہیں کوالیفائرز تک پہنچنے کیلئے مزید 4 میچز میں فتح درکار ہے۔ مزید پڑھیں: "ٹیم بناؤ پیسے کماؤ! وکٹ تو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا...
    واشنگٹن: امریکہ کی جنوبی اور وسطی ریاستوں میں مسلسل بارشوں اور طوفانی موسم کے بعد خطرناک سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جہاں اب تک کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں دریاؤں کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر انخلاء، پانی کی قلت، اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ فرانکفرٹ، کینٹکی کے مقامی ریسٹورنٹ کی جنرل مینیجر وینڈی کوائیر نے کہا، "یہ میری زندگی کا بدترین سیلاب ہے۔" نیشنل ویدر سروس کے مطابق، 21 مقامات پر دریاؤں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ میمفس، ٹینیسی...
    حافظ نعیم الرحمن نے ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کے سربراہان کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں انہوں نے کہا ہے ہم اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے فلسطین کے بارے میں اجتماعی کاوشوں کے خواہاں ہیں تاکہ غزہ کے عوام کی مدد کی جا سکے اور قابض اسرائیل کے مظالم کو روکا جا سکے۔ انہوں نے اپنے خط میں 20 اپریل کو یوم یکجہتی غزہ کے طور پر منانے اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں فلسطین کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا...
    ملائشیا میں حالیہ گیس پائپ لائن دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے دوران پانچ پاکستانیوں نے غیرمعمولی جرات اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے درجنوں مقامی افراد کی جانیں بچا کر پوری ملائشین قوم کے دل جیت لیے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد آگ تیزی سے قریبی علاقے میں پھیل گئی، جس سے خوف زدہ ہو کر متعدد افراد نے جان بچانے کے لیے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ یہ نہر خطرناک مگرمچھوں کی افزائش گاہ سمجھی جاتی ہے، لیکن جان کے خطرے کے باوجود پانچ پاکستانی نوجوانوں نے بلا جھجک پانی میں چھلانگ لگا دی اور متعدد خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نہر سے بحفاظت...
    مقبوضہ سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں 3 کشمیری نوجوان شہید جبکہ ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی فوج کے مطابق جھڑپ بدھ کے روز کشتواڑ کے ایک دور دراز جنگل میں شروع ہوئی تھی، جو ہفتے تک جاری رہی۔ فوج کے وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر دعویٰ کیا کہ جھڑپ کے مقام سے اسلحہ اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ایک اور واقعے میں کنٹرول لائن کے قریب سندربنی سیکٹر میں جمعہ کی رات ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہیں جب مقبوضہ کشمیر...
    سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی اور اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن نے ائیرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے نئے قواعد و شرائط عائد کردں، اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت  کے مطابق ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جاری ہدایت نامے میں سعودی ایوی ایشن  نے کہا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد...
    افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان کی نقل و حرکت، تعلیم، کاروبار اور عوامی زندگی میں شمولیت پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں نافذ کیے گئے اخلاقی قوانین پر ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ان قوانین کے نتیجے میں خواتین اور عام شہریوں کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) کی رپورٹ کے مطابق، اگست 2024ء سے طالبان حکومت کی جانب سے قائم کردہ وزارت "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے تحت افغان...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے، گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سورج کے تیور بدلنے لگے، آج سے ملک بھر میں گرمی بڑھنے سے ہیٹ ویو کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آج سے 18 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ...
    غزہ یکجہتی مارچ سے قبل بلوچ کالونی پل تا مرکزی جلسہ گاہ شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی کریں گے۔ غزہ یکجہتی مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان کلیدی خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی نے اہل کراچی سے یکجہتی غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کیا جائے گا۔ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج شام 4 بجے شاہراہ فیصل سے غزہ یکجہتی مارچ کا آغاز ہوگا، مارچ کے شرکاء کراچی کے تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں شاہراہ فیصل پر پہنچیں گے۔ غزہ یکجہتی مارچ سے قبل...
    ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسے ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ قابض حکام نے کہا ہے کہ رفیع بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق  آج سے سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 18اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد،وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 04 سے 06 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ ، حیدرآباد اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی39، بہاولپور، ڈیرا اسماعیل خان37،...
    برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ہفتے کے روز برطانوی پارلیمان کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس نے ایک چینی کمپنی پر قبضے کی منظوری دے دی۔ برطانوی شہر اسکنتھوپ میں موجود اس اسٹیل کمپنی کو اس کے چینی مالکان بند کرنا چاہتے تھے تاہم حکومت کو اس سے 2700 کے قریب ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے دونوں فریقین میں اس حوالے سے مذاکرات جاری تھے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب آتشزدگی اور پروازیں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز مذاکرات ناکام ہونے پر برطانوی پارلیمان نے اسٹیل بنانے والی اس کمپنی کو حکومتی تحویل میں لینا کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے ایک ہی دن میں...
    اسلام ٹائمز: چینل 12 پر تجزیئے میں ایہود بارک نے کہا ہے کہ موجودہ اسرائیلی وزیراعظم کا وطیرہ یہ ہے کہ وہ ان احمقانہ اقدامات کو  اشتہارات، ٹیلی ویژن شوز اور قومی یکجہتی کے کھوکھلے نعروں کے دھوئیں اور غبار کے نیچے چھپانے کی کوشش کرتا ہے، یہ سب کچھ اسرائیلی جمہوریت کو آمرانہ ریاست کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے، جسے ایک مسلسل اور جاری جنگ کی آڑ میں انجام دیا جا رہا ہے۔ باراک نے شن بیٹ کے سربراہ کو برقرار رکھنے کے اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس ہفتے کے فیصلے نے ہمیں چند ہفتوں کی مہلت دی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم گہری...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہبازرانا نے کہا ہے اسٹیٹ بینک نے دوتین برس قبل ایڈوائزری جاری کی تھی کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی میں ڈیل کرنا غیرقانونی ہے۔  انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں میزبان کامران یوسف سے گفتگو میں کہا کہ اس حوالے سے تجاویز زیربحث آتی رہیں، دو ماہ قبل حکومت نے اچانک پاکستان کرپٹوکونسل بنادی اوروزیرخزانہ محمداورنگزیب کو سربراہ جبکہ چیف ایگزیکٹو بلال بن ثاقب کو لگایاگیا۔ اس ہفتے اچانک غیرملکی ارب پتی زاؤ کو کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقررکردیا گیا جوحیران کن ہے کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے الزام میں امریکا میں سزایافتہ ہیں، یہ پیش رفت انتہائی تیز اورحیران کن ہے۔  حکومت ایساکیوں کرنا چاہ رہی ہے، یہ ابھی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے  انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پی پی پی کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔ سینٹرل الیکشن کنوینئر، فوزیہ حبیب کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے  انٹر پارٹی الیکشن 12 اپریل 2025ء کو سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔ پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کا  چیئرمین، ہمایوں خان  کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ  کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا۔ علاوہ ازیں شجاعت حسین انٹرا پارٹی الیکشن میں ق لیگ کے صدر منتخب ہو...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے 2 ڈمپرز جلانے کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو نیو کراچی پولیس نے 2 ڈمپر جلانے کے مقدمات میں 4 ملزمان کو پیش کیا، جن میں سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی شامل ہیں۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ایک...
    امریکی ارکان کانگریس جیک برگ مین، تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق امریکی وفد نے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے اور کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وفد نے سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط پاک امریکا شراکت داری علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔امریکی وفد تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم، وزیر خارجہ، اعلیٰ عسکری قیادت اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آؤٹ لائن مرتب کی ہے اگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہونے ہیں تو اس کو بیک چینل رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے عوام میں اچھا تاثر نہیں جاتا۔   ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو  کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن  نے کہا ہے کہ مذاکرات ناگزیر ہیں ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں، اگر پارٹی کی اجازت  نہ ہو تو اعظم سواتی کوئی مذاکرات  نہیں کر سکتے، ہم کسی ڈیل کے لیے مذاکرات نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
    حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے...
     ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے لیہ میں صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کے ڈیرے پر تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُنہیں مرکزی کنونشن کی دعوت دی، اس موقع پر ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، سابق ضلعی صدر مولانا ساجد رضا اسدی، عمران عباس اور دیگر موجود تھے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، تین سال بعد اسلام آباد میں منعقد ہونے والا مرکزی کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا، کنونشن میں شرکت کے لیے مختلف اضلاع میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر...
    بیجنگ:کوالالمپور میں چائنا  میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کیا گیا۔ ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر دس اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں ‘شی جن پھنگ کے ثقافتی  جذبات ‘، ‘غربت سے باہر نکلنا اور ‘ابھرتا ہوا چین شامل ہیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے  شعبہ تشہیر  کے نائب سربراہ  اور چائنا  میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے  اس موقع پر ایک ورچول تقریر کی۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ 2024 میں صدر شی جن پھنگ  نے وزیر اعظم انور ابراہیم کے  ساتھ  مذاکرات کے دوران  چین ملائیشیا  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ،...
    ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع چلی کے دارالحکومت سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں لگونا ڈیل مول وسیع و عریض آتش فشاں علاقہ ہے، 500 مربع کلومیٹر پر محیط اس علاقے متعدد آتش فشاں پہاڑ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق یہاں 130 آتش فشاں سوراخ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وسطی چلی میں لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف دو گھنٹوں  کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعد اتنے زیادہ زلزلے کے جھٹکوں کےبعد حکام الرٹ ہوگئے۔ رواں ہفتے کے شروع میں 2 گھنٹے کے عرصے کے دوران علاقے میں 160 زلزلے آئے، یہ زلزلے آتش فشاں کی فعال نوعیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ارجنٹائن کی...
    مرتضیٰ حسین نامی ایک احتجاجی نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، فی الحال صورتحال پر قابو پانے کیلئے علاقے میں مزید فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد میں وقف ایکٹ کے خلاف آج ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا۔ اس کی وجہ سے جنگی پور سب ڈویژن کے سوتی اور شمشیر گنج بلاک سب سے زیادہ متاثرہ علاقے رہے، مظاہرین نے وہاں پتھراؤ کیا۔ اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ اس تصادم کے دوران فراکہ کے ایس ڈی او پی منیر الاسلام زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے ایک بس کو آگ لگا دی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوتی میں...
    اپنے بیان میں علامہ راشد سومرو نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کریں، پاکستان کو سلامتی کونسل میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے اور مسلم افواج کو غزہ میں مظلوموں کی مدد کے لیے بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ کے زیر اہتمام ”اسرائیل مردہ باد ملین مارچ“ اتوار 13 اپریل کو 4 بجے شام شاہراہِ قائدین کراچی میں منعقد ہوگا۔ جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کے مطابق اس تاریخی مارچ سے جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان، فلسطین کے نمائندے اور مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے رہنما خطاب کریں گے۔ مارچ کی...
    چیئرمین ایم کیو ایم نے شاہی سید کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لسانی ہم آہنگی کی تصویر ہیں، اور ایم کیو ایم ہر زبان بولنے والے کو ایک ہی قوم کا حصہ سمجھتی ہے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جماعتوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو ایک پرامن، باوقار اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا جہاں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفی کمال سمیت دیگر مرکزی قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال،...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی نے ملاقات کی۔اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہاکہ پاکستان میں ڈونکی بریڈنگ کیلئے سازگار ماحول موجود ہیں۔(جاری ہے) رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی فارم کے قیام کی اجازت قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دی جائے گی،پاکستان میں موجود مقامی نسل کی بریڈنگ متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چینی ڈونکی انڈسٹری کو گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی،گوادر میں ڈونکی سلاٹر ہاس اور ایکسپورٹ سہولیات قائم کی جائیں گی، ڈونکی گوشت کی چین کو برآمد سے پاکستان کی ایکسپورٹ...
    پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق ق لیگ نے طارق حسن کو پارٹی کا بلامقابلہ سیکریٹری جنرل اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب کیا ہے۔ق لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن میں چوہدری شافع حسین کو بلامقابلہ پنجاب کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد ق لیگ کے چیف آرگنائزر جبکہ غلام مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔
    میٹرک کلاس کے مطالعہ پاکستان پرچہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا۔احمد کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ لگایا تھا، حکومت تعلیم کے فروغ کے بجائے نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے، بھٹو کی اصلاحات تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا نقطہ آغاز تھیں۔توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے علم دوست ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا، ذوالفقار بھٹو سے متعلق من گھڑت سوال انتہائی قابل افسوس ہے۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بھٹو...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ Post Views: 5
    نجی کمپنیوں کے اکائونٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا جس کے بعد  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئر مین آغا علی حیدرنے کی، اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے افسران کے علاوہ محکمہ قانون اور خزانہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں  دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 خوب غور و خوض کے بعد منظور کیا گیا،اب یہ بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ طورپر منظور کیا جائے گا۔ بل کے مطابق اس بل کا مقصد پرائیو یٹ کمپنیوں کے پیشہ ور...
    لاہور: مالک  مکان  نے  10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے جھنگ میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے بعد قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو مقتولہ گھریلو ملازمہ کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں 10سالہ کمسن گھریلو ملازمہ انیلہ پر تشدد کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ 10سالہ انیلہ ایک زمیندار کے گھر میں ملازمہ تھی۔ مالک مکان نے کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا اور لاش نہر میں بہادی۔ دورانِ تفتیش...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4 سال کے لیے پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج (12 اپریل 2025 کو) سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق مرکزی عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے، جبکہ ندیم افضل چن سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔ اس کے علاوہ آمنہ پراچہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری مالیات منتخب ہوئی ہیں۔...
    سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟ مسلم لیگ ق کے انٹرپارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر  اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل  منتخب ہوگئے۔انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور  ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر  اور  غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں ملک میں...
    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی، اٹک، فتح جنگ سمیت گردونواح کے علاقوں میں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی طرح نتھیاگلی، گلیات سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولاکوٹ، ڈڈیال وگردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی...
    سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر  اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل  منتخب ہوگئے۔  انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا،چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور  ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر  اور  غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری  اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے ارکان نے شرکت کی،جنرل کونسل...
    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔ چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں...
    چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام...
    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی چین کو اپنے معدنی ذخائر دے چکا ہے اور اب امریکہ بھی اسی فہرست میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ اگر ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیے، تو یہی خزانوں والے پہاڑ، جن سے ہماری آنیوالی نسلیں فائدہ اٹھا سکتی تھیں، عالمی طاقتوں کی ملکیت بن جائیں گے۔ یہ تجارتی جنگ، ٹیرف، اور دباؤ دراصل کمزور قوموں کو جھکانے، ان کے وسائل ہتھیانے، اور ان کی خودمختاری چھیننے کا نیا انداز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکہ نے یوکرین کو جنگ میں الجھا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کو طلب کرلیا اور موقع پر ہی ضابطے کی کارروائی کے بعد ملنے والی انسانی ہڈیاں ایدھی سرد خانے منتقل کر دیں ۔(جاری ہے) پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع چرواہے نے دی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ قریبی قبرستان سے کسی جانور نے قبر سے کچھ انسانی ہڈیاں نکالی ہوں۔ تاہم ،اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات بڑھتے جارہے ہیں ۔ گورنر ہاس میں آج وہ تمام افراد موجود ہیں، جن کے گھر والے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی جان کا معاوضہ کوئی پیسہ، پلاٹ یا کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ جن کے پیارے حادثات میں چلے گئے، ان کے آنسو نہیں رک رہے ۔ آج میں بڑے افسوس کے ساتھ بات کر رہا ہوں کہ کراچی اور سندھ میں قانون پر عمل درآمد...
    ملتان میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جارحیت کو فی الفور روکنا چاہیے، حکومت فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے، پاکستان میں موجود ان تمام برانڈز پر پابندی لگائی جائے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل اور امریکہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت سٹی ملتان کے امیر علامہ مفتی محمد صدیق سعیدی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام 60 ہزار شہادتوں پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی پر احتجاج بلند کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسلام دشمن صہوتی طاقتیں ایک عرصہ سے اسلامی ملکوں کو یکے بعد دیگرے نشانے پر رکھا ہوا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کشتواڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کوشہید کیا گیا تھا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ ضلع راجوری کے رہائشی ایک اور لاپتہ نوجوان مختار احمد کی لاش کوگام ضلع کے وشو نالے سے برآمد ہوئی ہے۔یہ نوجوان اپنے دوساتھیوں ریاض...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان میں ڈونکی بریڈنگ کے لیے سازگار ماحول موجود ہیں۔(جاری ہے) رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی فارم کے قیام کی اجازت قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دی جائے گی،پاکستان میں موجود مقامی نسل کی بریڈنگ متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی ڈونکی انڈسٹری کو گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی،گوادر میں ڈونکی سلاٹر ہاؤس اور ایکسپورٹ سہولیات قائم کی...
    کراچی میں ہوا کے رخ میں تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق اس وقت شہر میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس سے اٹھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ ہوا میں نمی کی شرح زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت کی شدت انتالیس سے اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے تاہم شام کے وقت سمندری ہواؤں کے دوبارہ چلنے سے موسم کچھ بہتر ہونے کی امید ہے شہر کے مکینوں کو دن کے اوقات میں احتیاط برتنے کا مشورہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیگر ممالک اور ان کے شہریوں کے لیے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد نافذ ہونے والے نئے قوانین کے مطابق امریکا میں رہنے والے تمام غیر ملکیوں کو اپنی رجسٹریشن کرانی ہوگی اور اپنی قانونی حیثیت کا دستاویزی ثبوت ہر وقت اپنے پاس رکھنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس قانون کا اطلاق تمام ایسے غیر ملکیوں پر ہوگا جو امریکا کے شہری نہیں ہیں، اس کا اعلان ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے کیا تھا اور یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے اس کو نافذ کیا ہے۔ اس قانون کے تحت 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام غیر ملکیوں بشمول قانونی...
    سلیمان خیل قبیلے کے زمینی تنازعہ کو حل کیا جائے، سردار ناصر خان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز علاقے میں سکول، ہسپتال، سڑکوں سمیت بنیادی ضروریات پوری کی جائیں، الحاج عجب خاناسلام آباد() سلمان خیل قومی تحریک پاکستان کےرہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اور آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سلیمان خیل قبیلے کے آبائی علاقے گل کچھ سمبازہ زرہ ڈگری تحصیل قمر الدین کازیرمیں انکے زمینی تنازعہ کو حل کیا جائےاور وہاں پرسکول، ہسپتال ، روڈ ز اور بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے اور اس حوالے سے آرمی چیف کی سربرای میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ،بصورت دیگر عید کے بعد ژوب میں...
    مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز انطالیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، خاتون اول محترمہ امینے اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر اردوان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ صدر اردوان نے مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر...
    وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن بھی اس موقع پر موجود تھیں صدر ایردوآن نے وزیر اعلی مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا صدر ایردوآن نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ، صدر ایردوآن کی وزیراعلی مریم نواز سے گفتگو وزیر اعلی مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا وزیر اعلی مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا...
    جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کر رہا ہے جس سے پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں کام کرنے والے عملے کی ملازمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس عملے کی مجموعی تعداد 2600 ہے عملے میں کمی کی وجہ فنڈنگ میں ہونے والی وہ سخت کٹوتیاں ہیں جن کے نتیجے میں ادارے کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے ایک خط میں کہاگیا ہے کہ انسانی امداد سے وابستہ برادری پہلے ہی وسائل کی کمی، حد سے زیادہ دباﺅ...
    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میانوالی، اٹک، چکوال، چنیوٹ، لکی مروت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5، گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر، مالاکنڈ اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
    اویس کیانی: وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی، سپیشل ایجوکیشن کے سنٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھی، وزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں۔سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھجوا دیا۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا سیکرٹری وزارت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف ڈیڈ لائن کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کی نجکاری نہیں ہو سکے گی، آئی ایم ایف کو جولائی 2025 میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ اب دسمبر میں متوقع ہے، مشیر نجکاری محمد علی نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری جولائی میں نہیں ہو سکے گی، پی آئی اے کیلئے ایکسپریشن آف انٹرسٹ رواں ماہ جاری کریں گے، ہڈرز کو جولائی میں اثاثوں کی جانب پڑتال کا موقع دیا جائے گا، ڈیوڈ لیجنس کا مرحلہ تمبر تک جاری رہے گا، دوسری مرتبہ نجکاری میں پہلے بولی دینے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی ، اس بار پی آئی اے کیلئے نجکاری...
    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف ہ ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ اس کے علاہو بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہنجر وال میں مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیا تھا۔ لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحقلاہورکے علاقے ملت پارک میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ فون پر بتایا کہ بچی کے بازو پر معمولی چوٹ آئی ہے، عارف والا سے لاہور پہنچے تو بچی مردہ حالت میں تھی۔مدعیٔ مقدمہ نے کہا ہے کہ کام ٹھیک نہ کرنے پر بچی کو مالکن اور اس کے خاوند نے قتل کیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ سے 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے، رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جَلد قائم کر دیے جائیں گے۔ پاکستانی عازمینِ حج کیلئے اچھی خبرسعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام...
    روزینہ علی: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ ،  ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلہ آنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجر خان ،فیصل آباد،میانوالی ،پپلاں،سوات ،مردان ،صوابی ، ،تخت بھائی میں جھٹکے محسوس کیے گئے ،  ملا کنڈ،صوابی، ہری پور ، ٹیکسلا، واہ کینٹ، مہمند، راولا کوٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ خوف وہراس کا شکار ہوگئے او رگھروں ،دفاتر و دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،بتایاگیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد،ہری پور،ہزارہ ،سوات ،مالا کنڈ ،دیر،پشاور ،صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔(جاری ہے) زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہمالیہ کے پہاڑی مرکز کے درمیان تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جھٹکوں کی شدت سے خوفزدہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس  کیئے گئے ہیں جس کی شدت معلوم کی جارہی ہے ۔ مزید :
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا میرے علم میں نہیں اور جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی اس بارے میں ابہام رہے گا کہ انہوںنے کسی کو مذاکرات کے لئے کہا ہے یا نہیں،پارٹی رہنما کسی قسم کی بیان بازی نہیں کر رہے، صرف اصولی باتیں ہو رہی ہیں اور جلد معاملات طے پا جائیں گے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی اور شفاف انتخابات کے لیے پرعزم ہے،ہم چاہتے ہیں ملک میں بنیادی حقوق بحال ہوں،...
    لاہور کے علاقے ہنجروال میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ گھریلو ملازمہ پاک پتن کی رہائشی تھی اورہنجروال میں فرخ بشیر نامی شخص کے گھر کام کررہی تھی۔ بچی کی والدہ رابعہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بچی کی والدہ مدعیہ کے مطابق بچی کو 8 ہزار روپے ماہوار پر ملازمہ رکھوایا گیا تھا۔ چند روز قبل اطلاع ملی کہ سونیا کے ہاتھ پر زخم آیا ہے۔ اس کا حال پوچھنے گھر گئے تھے۔ فرخ بشیراوراس کی بیوی سونیا پر تشدد کررہے تھے۔ مزید پڑھیں: مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی بچی کے چہرے اور پورے...
    وفاقی دارالحکومت میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے جب کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کاکہناہے کہ ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی۔ اسپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا، وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسپیشل ایجوکیشن کے سینٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزارتِ تعلیم اور وزارتِ انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزیرِ اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں۔ سی ڈی اے نے وزارتِ تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھجوا دیا ہے۔ سیکریٹری وزارتِ تعلیم کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم ڈی پورٹ کیے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 9 ہزار 165 ہوگئی۔ مہم کے دوران 9895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید ہزاروں افغان مہاجرین ملک بدر ترجمان کے مطابق لاہور میں 5 جبکہ دیگر علاقوں میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرف بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا...
    مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بے نقاب ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے انخلاء کے احکامات میں مسلسل توسیع کے نتیجے میں غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لیے زمین تنگ کی جارہی ہے، اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ بھر میں اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی۔ مغربی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کر کے مکمل فوجی کنٹرول میں دینا چاہتی ہے تاکہ وہ پورے علاقوں کو مسمار کر کے بظاہر حماس کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکے۔ اسی لیے رفح کے رہائشیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ساحلی...
    روس کے صدر ولادیمر پیوٹن سے امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف Steve Witkoff نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں یوکرین جنگ ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔ سینیٹ پیٹرز برگ کی صدارتی لائبریری میں یہ ملاقات ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہی جسے روسی حکام نے مثبت قرار دیا ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن آپس میں بات کریں تو ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر روس کی مدد لی جاسکتی ہے۔ Post Views: 1
    بلوچستان میں جانوروں میں لمپی بیماری کےپھیلاؤ کے خطرے کی روک تھام کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک نے الرٹ جاری کردیا، محکمہ کے اہلکاروں کو سندھ اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جانوروں کی نقل وحمل پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے اضلاع مورو اور نوشہروفیروز میں جانوروں میں لمپی کی بیماری پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔ اس طرح کی بیماری 2022-23 میں بھی پھوٹی تھی جس سے صوبے میں مویشوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے اہلکاروں کو سندھ سے بلوچستان میں داخل ہونے والے جانوروں اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جانوروں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کا معاملہ پر سندھ بار کونسل نے (آج) 12 اپریل کو صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سندھ بار کونسل کے مطابق صوبے بھر کے وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہ ہوں، دریائے سندھ سے چھ کینالر نکالنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہیں، دریائے سندھ سے کینالر نکالنے سے ماحول، معاشرے اور معیشت پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔ سندھ بار کونسل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دریائے سندھ پر کینالز بنانے کا منصوبہ فوری واپس لے، اگر وفاقی حکومت نے کینالر نکالنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ Post Views: 3
    پاکستان سپر لیگ  10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح ،کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کپتان شاداب خان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان محض ایک رن بنا کر کیچ...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکہ میں 30 روز سے زائد قیام کرنے والے ایسے تمام غیرملکیوں کے خلاف ہفتے سے قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کے تحت خود کو رجسٹرڈ نہیں کرایا۔ امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے تمام غیر ملکی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ وفاقی قانون کے تحت خود کو رجسٹرڈ کرانے سے متعلق دی گئی 11 اپریل کی ڈیڈ لائن کا فائدہ اٹھائیں۔دوسری صورت میں سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ قانون کے تحت ایسے ایلیئن یعنی غیرملکیوں کو مجرم تصور کیا جائے گا اور انہیں جرمانہ، سزائے قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکیں گی۔ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے اپنے حالیہ دورے کے بعد پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی) کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسے بیلاروس کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بیلاروس کوی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ باہنر پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ پریس کانفرنس...
    اب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کی ایک بینچ سے دوسرے بینچ کو منتقلی ایک اور وجہ نزاع بن چُکی ہے، آج جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتعمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اِس سلسلے میں باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا ہے۔ دارالحکومت کے لیے مختص ہائیکورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بنیادی طور پر دہلی ہائیکورٹ کی طرز پر وفاقی دارالحکومت کے لیے مختص ایک ہائیکورٹ ہے، لیکن تمام وفاقی وزارتیں چونکہ اسلام آباد میں ہیں اِس لیے یہ عدالت وفاقی معاملات میں بھی ایک خاص اہمیت حاصل کر گئی ہے۔ لیکن اِس وقت اِسلام آباد ہائیکورٹ تنازعات کی زد میں ہے جس کا بڑا سبب لاہور، سندھ اور...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے  عزم کا اعادہ کیا گیا اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔ عمانی سفیر نے کہا...