صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع چلی کے دارالحکومت سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں لگونا ڈیل مول وسیع و عریض آتش فشاں علاقہ ہے، 500 مربع کلومیٹر پر محیط اس علاقے متعدد آتش فشاں پہاڑ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق یہاں 130 آتش فشاں سوراخ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وسطی چلی میں لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف دو گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعد اتنے زیادہ زلزلے کے جھٹکوں کےبعد حکام الرٹ ہوگئے۔ رواں ہفتے کے شروع میں 2 گھنٹے کے عرصے کے دوران علاقے میں 160 زلزلے آئے، یہ زلزلے آتش فشاں کی فعال نوعیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع چلی کے دارالحکومت سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں لگونا ڈیل مول وسیع و عریض آتش فشاں علاقہ ہے، 500 مربع کلومیٹر پر محیط اس علاقے متعدد آتش فشاں پہاڑ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق یہاں 130 آتش فشاں سوراخ ہیں۔
تاہم چلی کی قومی ارضیات اور کان کنی سے متعلق محکمے نے کسی فوری خطرے کی نشاندہی نہ کرتے ہوئے گرین الرٹ برقرار رکھا ہے جب کہ زلزلوں کی شدت بھی کم تھی۔ چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ماہر ارضیات پروفیسر ایاز عالم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان زلزلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آتش فشاں فعال ہے، یہ مستقبل میں کسی درمیانے درجے کے واقعے کا باعث بن سکتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد و گرد ونوا ح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ خوف وہراس کا شکار ہوگئے او رگھروں ،دفاتر و دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،بتایاگیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد،ہری پور،ہزارہ ،سوات ،مالا کنڈ ،دیر،پشاور ،صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔(جاری ہے)
زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہمالیہ کے پہاڑی مرکز کے درمیان تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔