2025-02-22@10:53:18 GMT
تلاش کی گنتی: 3981

«امیر تیمور»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو بھکر کے علاقے فتح پور میں خواجہ سرا کے بال زبردستی کاٹنے کا مقدمہ درج کر لیا گیامدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے پیسے نہ دینے پر بال کاٹے، موبائل فون اور پیسے بھی چھینے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر گئے۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جس کیلئے بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا...
    لندن: برطانوی وزارتِ دفاع  نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی خصوصی افواج  نے 2,000 سے زائد افغان کمانڈوز کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، حالانکہ ان کمانڈوز نے افغانستان میں برطانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی تھی۔  یہ خصوصی افغان یونٹس SAS اور SBS کے ساتھ مل کر خطرناک مشنز میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کمانڈوز کو انتقامی کارروائیوں کا شدید خطرہ تھا۔ برطانیہ کی جانب سے انہیں دوبارہ بسانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔  عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع کو معلوم تھا کہ انکار کی پالیسی میں خامیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی آزادانہ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے،...
    کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر تقریباً تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاپنگ سینٹر میں بیڈ شیٹس اور کپڑوں کی دکانیں موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جیو نیوز کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت سامان باہر نکال کر رکھ رہے ہیں تاکہ اسے جلنے سے بچایا جاسکے۔ شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق...
    کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ آر پی او کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ آر پی او کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
    بمبئی(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کی جرسی پر لفظ ‘پاکستان’کندہ کروانا پڑ گیا۔بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے رہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کوآئی سی سی کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ واضح رہےکہ انڈین ٹیم کی جرسی پر پاکستان (یعنی میزبان ملک) کا ذکر ہونے پر...
    پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھپوانا پڑ گیا۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی،  رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ فینز کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر 'پاکستان' تحریر ہے یا نہیں؟ توجہ اس پر مرکوز تھی کیونکہ بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کی تھی کہ وہ میزبان ملک کا نام نہیں لکھیں گے۔ مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا واحد مقصد علاقے کا اسلامی تشخص اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں و...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
    ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے اختیارات کا پہلا بڑا قانونی امتحان عدالت عظمیٰ میں پہنچ گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی جج کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے جو ہیمپٹن ڈیلنگر کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کے حق میں دیا گیا تھا۔ہیمپٹن ڈیلنگر، جو کہ آفس آف اسپیشل کونسل کے سربراہ ہیں، ایک آزاد ادارے کی قیادت کرتے ہیں جو حکومتی بدعنوانیوں، اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، یہ عہدہ محکمہ انصاف کے خصوصی مشیر سے الگ ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیلنگر کو 7 فروری کو ایک مختصر...
    تل ابیب (صباح نیوز)سابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل...
    ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت کا پہلا سفارتی وفد جاپان پر پہنچ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے وفد میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ اعلیٰ تعلیم، وزارتِ معیشت اور وزارتِ صحت کے حکام شامل ہیں۔ طالبان وفد ایک ہفتہ تک جاپان میں قیام کرے گا‘ یہ دورہ طالبان کی عالمی برادری سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ طالبان نے حالیہ برسوں میں چین، روس اور وسطی ایشیا کے ممالک جیسے ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا ہے لیکن سفارتی سطح پر رابطہ ہمشہ کسی تیسرے ملک میں ہوا ہے۔ افغانستان کے وزارتِ معیشت کے نائب وزیر لطیف نظری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ دورہ...
    سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو18 برس بیت گئے لیکن متاثرین آج بھی انصاف سے محروم ہیں۔ فروری 2007 کو بھارتی ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت 68 بے گناہ افراد کو ریاستی دہشتگردی کا شکار بنایا۔ 18 فروری 2007 کو دہلی اور لاہور کے درمیان چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس کو پانی پت کے مقام پر آگ لگا دی گئی۔  آگ میں 43 پاکستانی، 10 بھارتی شہری جبکہ 15 نامعلوم افراد سمیت 68 افراد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردانہ حملے میں 10 پاکستانی اور 2 بھارتی زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ تحقیقات کے دوران آر ایس ایس کے رہنما سوامی اسیمانند اور ان...
    بولیویا (نیوزڈیسک) بس کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں حادثے میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور سفر کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس یوکلا کے قریب ایک چٹان سے تقریباً 800 میٹر نیچے گر گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ جنوبی شہر یوکلا میں پیش آیا جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں کچھ لوگ بری طرح زخمی ہوئے۔ جن میں دس بڑے اور چار بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا، اور ان میں سے چند ایک خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں...
    دنیا بھرمیں انسانی سمگلنگ کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں خاص طور پر غریب ممالک کے باشندے یورپ منتقل ہونے کے لئے اپنی عمر بھر کی کمائی لگا دیتے ہیں مگر ہولناک امر یہ ہے کہ گزشتہ چند سال میں پاکستانیوں کی جانب سے ڈنکی لگانے کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ انسانی سمگلرز مختلف ریٹس کے عوض ان کو یورپ انٹری کا جھانسا دیتے ہیں جس کے بعد موت کا کھیل شروع ہو جاتا ہے۔ اب تک کی اطلاعات حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ یہ انسانی سمگلرز پاکستان میں موجود ہیں جبکہ ان کے ایجنٹ یورپ میں بیٹھے ہیں۔پاکستان کے نوجوان سہانے مستقبل کا خواب سجا کر ڈنکی کے لئے ذریعے لیبیا جاتے...
    ذرائع کے مطابق تعزیتی مجلس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تعزیتی مجلس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اس موقع پر سینئر حریت رہنماء محمد حسین خطیب کے کزن اور جسٹس اینڈ پیس فورم کے صدر تنویرالاسلام کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔ تنویر اسلام کی والدہ کا گزشتہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس موقع پرسوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا اور...
    مولانا سید ارشد مدنی نے حکمرانوں کی در پردہ شہ سے ایک بار پھر فرقہ پرست طاقتوں کو صف بند ہونے کا موقع مل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کے ضمن میں داخل عرضداشتوں پرآج چیف جسٹس آف انڈیا کے روبرو سماعت عمل میں آئی جس کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا نے اہم فیصلہ صادر کرتے ہوئے پچھلی سماعت پر دئیے گئے اسٹے میں توسیع کردی، اس کے ساتھ ہی عدالت نے تازہ عرضداشتوں پر نوٹس جاری کرنے کی بجائے انہیں بطور مداخلت کار درخواست داخل کرنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس کے حکم پر اب ایک تین رکنی بنچ اپریل کے پہلے ہفتے میں مقدمے کی سماعت کرے گی۔ اس قانون کی مخالفت میں...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر+مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے 22 فروری تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے تحت کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کے 70 سے 80 فیصد شمالی علاقوں کو بھی یہ سسٹم متاثر کر سکتا ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر پر بھی سسٹم اثر انداز ہو گا، سسٹم سے پہاڑوں پر برفباری اور کئی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سندھ میں اس سسٹم سے فی الحال بارش کا امکان نہیں تاہم بلوچستان میں اس سسٹم کے زیر اثر اچھی بارشیں ہونے کا امکان ہے،...
    اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام...
    ملتان/فیصل آباد/لاہو ر (نمائندگان جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی عدم استحکام قومی سلامتی کے لیے مسلسل بڑا خطرہ ہے۔ آئین، عدلیہ، انتخابات اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ بے یقینی اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ سیاسی جمہوری قیادت سیاسی بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے جمہوریت اور آئینی حقوق کا تحفظ نہیں کرے گی تو یہ اُس کی بڑی ناکامی ہوگی۔ قومی سیاسی قیادت ذاتی اور وقتی مفادات سے بالاتر ہوکر ضِد، اَنا، ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کے اعتراف کے ساتھ قومی ترجیحات کی بنیاد پر حل تکاش کرے۔ فرضی نمائشی اور بے روح مذاکرات سے مزید مایوسیاں پھیل...
    کراچی: وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے مزین فلم "چھاوا" نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں 119.5 کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا ہے۔ "چھاوا" کی کہانی چھترپتی سمبھاجی اور مغل بادشاہ اورنگ زیب کے درمیان تاریخی جنگ پر مبنی ہے، جس میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے اورنگ زیب کا کردار نبھایا ہے۔ لکشمن اتیکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں بہترین کاروبار کیا اور ریلیز کے پہلے دن 33.10 کروڑ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے، معیشت صحیح سمت  اور ترقی کی جانب گامزن ہے، کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں، عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
    اسلام آباد؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔  39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ  سے ہے۔ خیبر پی کے میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔ حساس اداورں کی رپورٹ کے مطابق یہ سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 انسانی سمگلرز...
    کرم؍ ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) کرم میں امدادی سامان لے کر جانے والے قافلے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے، جس میں شدید فائرنگ کرتے ہوئے امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے 130 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوا، جس میں 5 آئل ٹینکر بھی موجود ہیں۔ لوئر کرم  کے علاقہ چار خیل میں قافلے پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے،  میڈیسن والے ٹرک کا ڈرائیور اکرم خان جاں بحق ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے  چارخیل کے مقام پر قافلے پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گاڑیوں کو  واپس ٹل بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے  40 گاڑیاں ٹل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی  میں وفاقی وزیر قانون نذیر اعظم تارڑ نے بل پیش کیا، اس کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے اندر ترمیم کو تجویز کیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد سرکاری افسروں، اور ان کے تمام زیر کفالت افراد کو اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے اور یہ پبلک  کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پانچ بلز  کی  یکے  بعد  دیگر ے چند منٹس کے اندر منظوری دی گئی۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنی نشتوں پر کھڑے ہو کر نعرہ بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے...
    کراچی(کامرس رپورٹر) حب کے صنعتی شعبے نے پانی کی قلت کے خلاف جمعرات 20 فروری 2025 کو ہنگامی ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ علاقے میں پانی کی قلت کے جاری مسئلے کے حل کیلئے حب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے اور انکا کہنا ہے کہ کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا اس لئے بلوچستان کے اہم ترین صنعتی علاقے حب کے صنعتکاروں نے مسلسل شکایات کے باوجود پانی کی درست مقدار میں عدم دستیابی پر جمعرات کو ہڑتال کرنے کی ہنگامی کال دی ہے۔صنعتی شعبہ جو مقامی معیشت کی بہتری میں بنیادی کردار انجام دیتا ہے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنی پوری استعداد...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیئے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سڑکوں اور عوامی گذر گاہوں کو تجاوزات سے پاک کیا گیا۔ یہ کارروائی چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، آپریشن کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور میونسپل کمشنر جاوید الرحمن کلہوڑ نے کی، جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے بلا تعطل کام جاری رکھاتاکہ عوامی راستوں کو بحال کیا جا سکے۔ محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ڈائریکٹر وقاص بیگ کی نگرانی میں چیز سپر اسٹور کے اطراف قائم غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا، جہاں ناجائز تعمیرات کی...
    تیمرگرہ،یوٹیلیٹی اسٹورز کے جبری طورپر برطرف کیے گئے ملازمین سراپا احتجاج ہیں
    گوادر (نمائندہ جسارت) ہم کنٹانی ہور میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر اپنی فریاد لے کر حاضر ہوئے ہیں،حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملک فیصل اور اکرم نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 40 لاکھ روپے مالیت کی کشتی جو ہم نے اپنی محنت کی کمائی اور قیمتی اثاثے فروخت کرکے خریدی تھی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کی غیر ذمے داری کی نذر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کشتی کو بھتا خوری کے لیے ناجائز طور پر استعمال کیا گیا اور مسلسل لاپرواہی برتنے کے باعث...
    کراچی: شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔ فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل...
    ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘ معیشت اور عزت کے لیے سمرقند کافی تھا‘ ازبک زبان میں سمرقند کا مطلب ملاقات کی جگہ یا میٹنگ پلیس ہے‘ یہ شہر دو ہزار سات سوساٹھ سال پرانا ہے‘ یہ ماضی میں سلک روٹ کا بڑا جنکشن تھا‘ یہ شہر سینٹرل ایشیا کے پر فضا ترین مقام پر بنایا گیا اور یہ تاریخ کے تمام بڑے فاتحین کی گزر گاہ تھا‘ سکندر اعظم نے سمرقند کو 329 قبل مسیح میں فتح کیا اور یہ اس کی خوب صورتی اور جغرافیائی پوزیشن دیکھ کر حیران رہ گیا‘ سمر قند افغانستان اور اس کے بعد ہندوستان کا دروازہ تھا‘ دنیا کے تمام بڑے فاتحین سمرقند سے گزر کر افغانستان‘...
    فلسطین میں ’’دہشت گردی کے جدِ امجد‘‘ کے گزشتہ تین سلسلے وار مضامین میں یہ بتانا مقصود تھا کہ فلسطین میں منظم ہتھیار بند سیاست کا آغاز عربوں نے نہیں صیہونیوں نے کیا تھا۔ ہم نے گزشتہ مضامین میں ہگانہ ، ارگون اور لیخی نامی تین دہشت گرد تنظیموں کا تذکرہ کیا۔جنھیں بعد ازاں اسرائیلی فوج کی باضابطہ شکل میں ڈھال دیا گیا۔آج یہ فوج اگر اپنے عسکری اجداد کے ڈی این اے کا حق ادا کر رہی تو حیرت کیوں۔آپ تو جانتے ہیں کہ اولاد ہی والدین کی وراثت آگے بڑھاتی ہے۔ بن گوریان سے بنجمن نیتن یاہو تک اسرائیل میں اب تک چودہ وزراِ اعظم آئے ہیں۔ان میں سے تین وزرائے اعظم بذاتِ خود دہشت گرد تھے۔ تینوں...
    آجکل بانی پی ٹی کے کھلے خطوط کا خوب چرچا ہے۔ لکھنے اور بولنے والے اپنے اپنے انداز میں اس پر اپنا اپناتجزیہ بھی پیش کررہے ہیں۔ جب کہ سیاست دان اپنی اپنی پارٹی کو سامنے رکھ کر رائے دے رہے ہیں۔ ماضی میں ایسے خطوط اوپن نہیں کیے جاتے تھے لیکن اب شاید یہ کلچر تبدیل کردیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے تین فروری، آٹھ فروری اور 13 فروری کو یہ خطوط جاری کیے ہیں۔ آخری خط کی حیثیت ایک کھلے خط کی ہے جسے کوئی بھی پڑھ سکتا ہے۔اس خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان جہاں خلیج پیدا ہوئی ہے، فوج کی سیاسی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے...
    عالمی برادری میں اپنا نام اور وقار بلند رکھنے کے لیے تمام ممالک ایک دوسرے سے اچھے، دوستانہ تعلقات کے قیام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں، بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار اور مربوط و مستحکم تعلقات خارجہ پالیسی کا بنیادی عامل ہوتے ہیں۔ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے۔  اس ناتے برادر اسلامی ملکوں سعودی عرب، یو اے ای، قطر، بحرین، ایران، بنگلہ دیش، افغانستان اور ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پاکستان میں آنے والی تمام حکومتوں نے اپنے اپنے طور پر مثبت اقدامات اٹھائے۔ نہ صرف برادر اسلامی ممالک بلکہ چین، امریکا، بھارت، برطانیہ، روس اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی پاکستان نے ہمیشہ اچھے مراسم کے قیام کو اہمیت دی۔ یہی...
    کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق شاپنگ سینٹر میں بیڈ شیٹس اور کپڑوں کی دکانیں موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جیو نیوز کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت سامان باہر نکال کر رکھ رہے ہیں تاکہ اسے جلنے سے بچایا جاسکے۔شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔
    پشاور: پختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت کرم روڈ کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس  کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے لیے 407 اہل کار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔   وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو ضلع کرم  میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کرم میں قافلے پر ایک بار پھر حملہ، شدید فائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال اکتوبر سے کرم میں بدامنی کے مختلف واقعات میں 189 افراد جاں بحق ہوئے، کرم میں حالات...
    اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔  رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ سے ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں۔ 15 اسمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں، یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق 4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام...
    محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 19 فروری کو ملتان ڈیرہ، غازی خان، مظفرگڑھ، بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب، مری، گلیات میں بھی بارش...
    تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی ، قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ اعتراف نہ صرف اسرائیلی عسکری و سیاسی حکمت عملی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2025ء) 2025 کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ سوا 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا، جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تجارتی صورتحال میں جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کی ایکسپورٹس میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جنوری میں 6 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ ایکسپورٹس 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ دسمبر 2024 کے مقابلے میں ایکسپورٹ میں 1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب، جنوری 2025 میں درآمدات میں 11 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 فروری 2025ء) سیاسی امور اور قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے یورپ میروسلاو جینکا نے کہا ہے کہ یوکرین میں امن معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کے مطابق ہونا چاہیے جس میں ملک کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔یوکرین پر روس کے حملے کو تین سال مکمل ہونے سے قبل اس معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں اور منصفانہ و پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔ اقوام متحدہ اس مسئلے کے تمام فریقین کے مابین بات چیت اور قیام...
    لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی اور پارٹی کے سینئر راہنماؤں کی ملاقات میں صدر مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، وزیراعظم کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی "تبدیلی"کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے۔ صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر...
    نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف 35 طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیمت بہت زیادہ ہے جب کہ روس نے بھی نریندر مودی کی خواہش کے مطابق بھارت میں ہی اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے تیار کرنے کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا ذرائع مطابق امریکا اور بھارت کے دیرینہ دفاعی شراکت دار روس کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن 42 سے کم ہوکر 31 رہ گئے ہیں اور وہ چین کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں...
    لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 جنسی درندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق سندر کے علاقے سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بچی کو ورغلا کر زیادتی کی نیت سے حویلی میں لے گئے تھے تاہم ڈولفن فورس بروقت پہنچی اور کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت احمد اور قادر کے ناموں سے ہوئی جنہیں سندر تھانے کے حوالے کردیا گیا جبکہ بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کیطرف...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے، پاکستانی شاہینوں نے 203 کا ٹارگٹ تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔قومی ٹیم کے کپتان محمد حارث 70 اور مبصر خان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے،پاکستانی بیٹرز اذان اویس نے 23 اور صاحبزادہ فرحان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔  پاکستانی شاہینز نے مطلوبہ و ہدف 35 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
    کراچی: عالمی چیمپیئن محمدآصف سمیت پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ موصولہ ا طلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئین محمد آصف نے گروپ جی کہ اپنے اخری میچ میں ایران کے سیاوش موزبانی کو1-4 سے شکست دی۔ سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد نے گروپ ایل میں سعودی عرب کے ایمن العمری کو 1-4 سے قابو کرنے کے بعد ہانگ کانگ کے فنگ کوک وائی کو2-4 سے شکست دے دی۔ گروپ ایف میں شاہد آفتاب متحدہ عرب امارات کے محمد شہباب سے 4-1 سے ناکام ہونے کے باوجود ناک آؤٹ راونڈ میں پہنچ گئے۔
    پشاور: ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین نے مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک ہوگئے اور صوبے بھر میں مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے  کا مطالبہ کردیا، جبکہ اراکین کے اصرار پر ایوان میں واقعے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین دونوں کو شامل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں گزشتہ روز اراکین نے ملاکنڈ یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعے کی شدید مذمت...
    بھارتی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مسافر کو قیمتی ہار اسمگل کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسٹم حکام نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر مشکوک شخص کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے ہیروں کا ہار برآمد ہوا۔ جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ بھارتی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اس ہار کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہوئے ہیں جب کہ پینڈنٹ میں پیلے رنگ کا ہیرا جڑا ہے۔ پینڈنٹ میں جڑے مرکزی ہیرے کے اردگرد بھی شفاف ہیرے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرکے ہار کو تحویل میں لے لیا گیا۔  
    افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر کسی غیرملکی سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، وزیر خارجہ امور اور وزیر معیشت اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی افغان وزارتِ اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظیری کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ باعزت تعلقات چاہتے ہیں تاکہ افغانستان کو ایک مضبوط، متحد، ترقی یافتہ، خوشحال اور عالمی برادری کا فعال رکن بنایا جا سکے۔ لطیف نظیری کے مطابق افغان وفد کا یہ دورہ عالمی برادری کا فعال رکن بننے کی...
    ٹوکیو: افغانستان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق افغان وفد کابل سے روانہ ہوا تھا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا ہےکہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ دوسری جانب جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے...
    بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد سے بھارتی بورڈ میں ٹیم نے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے جس کے بعد کھلاڑی بیرونی ممالک میں ہونے والے ٹور کے دوران اپنا ذاتی اسٹاف بشمول باورچی نہیں رکھ سکیں گے۔ تاہم، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی مرضی کے کھانوں کے لیے بورڈ کی جانب سے عائد پابندی کا بھی توڑ نکال لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جیسے ہی بھارتی ٹیم ٹریننگ وینیو پر پہنچی ویسے ہی ان کو ایک کھانے کا پیکٹ موصول ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ویرات کوہلی نے مقامی ٹیم کے ایک منیجر سے بات کی اور انتہائی تفصیل کے ساتھ اپنی ضروریات سے آگاہ کیا جس...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں موسم گرما کا آغاز تقریبا ہو چکا ہے اور سولر پینل کے سیزن کی بھی ابتدا ہو چکی ہے۔پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق چین میں نئے سال کی تعطیلات اور اس کے بعد سپلائی کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں مقامی طور پر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن آنے والے مہینوں میں اگر حکومت نے ٹیکس نافذ نہ...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کی پیشگوئی کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے سعود شکیل کو بابراعظم کے بجائے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بابر نے حال ہی میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ختم ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے لیے اوپننگ کی لیکن تین اننگز میں 20.67 کی اوسط سے صرف 62 رنز ہی بنا سکے۔ صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان فخر زمان کے لیے موزوں اوپننگ پارٹنر کی تلاش میں ہے جب کہ...
    اجمیر شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)معروف بھارتی صنعتکار گوتم ایڈانی اپنی اہلیہ پریتی ایڈانی کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پہنچے، جہاں انہوں نے مخملی چادر اور پھول چڑھائے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔درگاہ اجمیر شریف کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے ایڈانی خاندان کا استقبال کیا اور ان کے جذبہ عقیدت کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ گوتم ایڈانی نے پورے ملک کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔(جاری ہے) درگاہ اجمیر شریف ہندوستان کے مقدس ترین صوفی مزارات میں شمار ہوتی ہے، جہاں ہر سال لاکھوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ یہاں سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتیؒکا مزار موجود ہے جنہوں نے محبت، بھائی چارے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں ہے، پورا ملک اس وقت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے، عام آدمی کے پاس نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی جان و مال کا تحفظ۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر محکموں کے محکمے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں، اداے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوتے جا رہے ہیں، اس کی فکر کس کو کرنا ہے، ظاہر ہے کہ پارلیمنٹ کو اس کے بارے میں سوچنا ہے، اگر حکومت کوئی غلط فیصلہ کرتی ہے، عوام کے...
    فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ بنگالیوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ طلبا کو مسئلہ ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یا تو بنگالیوں کو سمندر میں پھینک دیں یا مسئلہ حل کر دیں۔ انہوں نے  بنگالیوں کے شناختی کارڈز کے معاملے پر اسپیکر سے رولنگ مانگ لی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیشل سیکرٹری داخلہ کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے معاملے پر اسپیشل کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی۔
    محکمہ موسمیات   کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب، مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 19 فروری کو ملتان ڈیرہ، غازی خان، مظفرگڑھ، بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے بھارتی صحافیوں کو پاکستان نے ویزے جاری کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے 7 صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، کسی کا مسترد نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی صحافیوں نے چیمپئنز ٹرافی میچز کے لیے پاکستانی ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی...
    مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیورکوقصوروار ٹھہرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرالر...
    پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے سات صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔  ذرائع کے مطابق تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، کسی بھی بھارتی صحافی کا ویزا مسترد نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے...
    وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو ضلع کرم  میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت کرم روڈ کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے لیے 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو ضلع کرم  میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال اکتوبر...
    تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر  معروف علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت نے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا۔ مجلس شوریٰ کے مشورے سے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ جس کے مطابق تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس...
    بھارت کے سابق اداکار اور ’’اسٹائل‘‘ اور ’’ایکسکیوزمی‘‘ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔ ساحل خان نے ویلنٹائن کے موقع پر دبئی میں 22 سالہ میلینا الیگزینڈر سے شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ A post common by Sahil Khan (@sahilkhan) میلینا الیگزینڈر سابق بھارتی اداکار ساحل خان سے عمر میں 26 سال چھوٹی ہیں۔ جوڑے کے درمیان عمر کے اس فرق پر صارفین نے کافی مذاق بنایا تھا لیکن ’’اسٹائل‘‘ فلم کے اداکار نے شادی کے بعد اپنے انٹرویو میں عمر کے اس فرق کا دفاع کیا ہے۔ ساحل خان نے کہا کہ ’’محبت عمر سے متعین نہیں ہوتی اور...
    کراچی: پاکستان میں تعمیراتی صنعت کے لیے ایک انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر طارق جمیل نے ماحول دوست، سستی اور پائیدار سیمنٹ تیار کر لی ہے، اس سیمنٹ کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پروفیسر طارق جمیل نے آٹھ سال کی تحقیق اور محنت کے بعد ایک ایسی سیمنٹ تیار کی ہے جو روایتی کالی سیمنٹ کے مقابلے میں 40 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ پروفیسر طارق جمیل کاکہنا تھا کہ   یہ ماحول دوست سیمنٹ روایتی سیمنٹ کے مقابلے میں 25...
    بھارتی فلم پشپا کے اداکار دالی دھننجیا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اداکار و پروڈیوسر نے اپنی شادی کی تقریبات پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ڈاکٹر دھنیاتھا گوراکلر سے شادی کی ہے۔ اداکار نے روایتی آف وائٹ اور سُنہری ویشتی (veshti) اور کُرتا پہنا جبکہ ان کی دلہن نے سرخ بارڈر والی خوبصورت سنہری ساڑھی زیب تن کی۔شادی کی مختصر تقریب کی ویڈیو اداکار نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اس پُر مسرت موقع پر مبارک باد کا...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر (G2G) کئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سعودی عرب کی وژن 2030ء سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے، سعودی عرب وژن 2030ء کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) جاپان کی مقامی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کا وفد اتوار کو ٹوکیو پہنچا۔ یہ وفد ایک ہفتے تک جاپان میں ہی رہے گا۔ اس وفد میں وزارت خارجہ، تعلیم، معیشت اور صحت کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ افغانستان میں سال دو ہزار اکیس میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد طالبان کا یہ پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے، کیونکہ انھوں نے اب سے پہلے خطے سے باہر کا دورہ نہیں کیا تھا۔ طالبان وفد جاپانی حکام کے ساتھ انسانی امداد کے حصول اور ممکنہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے بات کریں گے۔ أفغانستان کی وزارت اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظری نے اس دورے کو "بین...
    —فائل فوٹو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے بھارتی صحافیوں کو پاکستان نے ویزا جاری کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے 7 صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، کسی کا مسترد نہیں کیا گیا۔ کراچی: چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں فلائی پاسٹ کیلئے ایئر لائنز کو ہدایات جاریکراچی میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے فلائی پاسٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی صحافیوں نے چیمپئنز ٹرافی میچز کے لیے پاکستانی ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز...
    وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025ء معاشی استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گی، نیا ٹیرف فریم ورک سرمایہ کاری، برآمدات اور روز گار میں اضافے کا باعث بنے گا۔وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی سے درآمدی محصولات میں بہتری اور ملکی مصنوعات میں مسابقت بڑھے گی۔ برآمدات بڑھانے کیلئے ساڑھے 8 ارب کی منظوری دے دی گئی، جام کمال خانوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کےلیے 8 اعشاریہ 5 ارب روپے کی منظوری...
    —فائل فوٹو ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزب پھینک دیا۔ کراچی میں شوہر نے مبینہ طورپر بیوی پر تیزاب پھینک دیاکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شوہر نے مبینہ طور پر... پولیس کے مطابق فوزیہ نامی خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے خاتون کا چہرہ اور ایک ہاتھ جل گیا۔متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
    پاکستان میں سوزوکی مہران کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اسے پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ اردو کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے مطابق اسلام میں سب سے زیادہ قربانیاں بکروں نے دیں اسی استعاراتی پیرائے میں دیکھا جائے تو پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں سوزوکی مہران نے دی ہیں۔ سوزوکی مہران کی غیر معمولی شہرت کے پیچھے بہت سے عوامل کارفرما ہیں جن میں کم قیمت، ایندھن کی بچت، پرزوں کی آسان دستیابی اور دیکھ بھال میں آسانی بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کے ڈرائیونگ سیکھنی ہو تو یہ کار پہلا انتخاب ہوتی ہے۔  لیکن جیسے جیسے مارکیٹ...
      کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے۔ 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری...
    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضرصحت گٹکا برآمد کرلیا۔  ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ چھاپہ موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کراچی کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام سے اسمگل شدہ مختلف بھارتی برانڈز کے مضرصحت گٹکا کی 136بوریاں برآمد کی گئیں۔ مضرصحت بھارتی گٹکا کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔  برآمد ہونے والے اسمگل شدہ بھارتی گٹکا تحویل لیکر اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    نئی دہلی(نیوزڈیسک) امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 119 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جو خصوصی پرواز کے ذریعے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت ان افراد کو امریکا سے بے دخل کیا گیا۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے تحت بے دخل کیے جانے والے بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اور پرواز میں 157 مزید بھارتیوں کو ملک بدر کر کے بھارت بھیجا جائے گا۔ ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی شہریوں کے مطابق، امریکی حکام نے انہیں زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر بھیجا، جس پر وطن واپس پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے...
    واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے صدارتی اختیارات کے معاملے پر بڑے قانونی چیلنج کا سامنا ہے جس کا مقدمہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ہیمپٹن ڈیلنگر کو ان کے عہدے سے 7 فروری کو ایک مختصر ای میل کے ذریعے فوری طور پر برطرف کر دیا، حالانکہ وہ آفس آف اسپیشل کونسل کے سربراہ تھے، جو سرکاری بدعنوانیوں، اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کا ذمہ دار ایک آزاد ادارہ ہے۔ ڈیلنگر نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا، جس پر ضلعی عدالت اور اپیلز کورٹ نے ٹرمپ کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) فرانسیسی ایوان صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق اہم یورپی رہنما پیر کو پیرس میں ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین کی صورتحال اور یورپ میں سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یوکرین پر روس کے حملے کی تیسری برسی سے قبل ہونے والے اس اجلاس میں جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، اسپین، ہالینڈ اور ڈنمارک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ روس اور امریکہ کے مابین یوکرین کے معاملے پر رسہ کشی یورپی کونسل کے سربراہ انتونیو کوسٹا، یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لائن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے دفتر...
    —فائل فوٹو طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے 22 فروری تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے تحت کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ماہرِ موسمیات کے مطابق پاکستان کے 70 سے 80 فیصد شمالی علاقوں کو بھی یہ سسٹم متاثر کر سکتا ہے، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر پر بھی سسٹم اثر انداز ہو گا، سسٹم سے پہاڑوں پر برف باری اور کئی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔سندھ میں اس سسٹم سے فی الحال بارش کا امکان نہیں تاہم بلوچستان میں اس سسٹم کے زیرِ اثر اچھی بارشیں ہونے کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، ژوب اور خضدار میں پہاڑوں پر برف باری...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز پیر:17فروری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 303,290.00 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 260,026.75 روپے ہے۔ یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، جو کرنسی کی قدروں اور سونے کی قیمتوں کے درمیان تعلق کو نمایاں کرتے ہیں۔ سونا سونا فی گرام   سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس  سونا فی کلو گرام 24 قیراط 26,003.00 260,027.00 ...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواوں کا سلسلہ آج سے 22 فروری تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے تحت کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے موسمیاتی تجزیہ کار کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے 70 سے 80 فیصد شمالی علاقوں کو بھی یہ سسٹم متاثر کر سکتا ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر پر بھی سسٹم اثر انداز ہو گا، سسٹم سے پہاڑوں پر برفباری اور کئی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے سندھ میں اس سسٹم سے فی الحال بارش کا امکان نہیں تاہم بلوچستان میں اس سسٹم...
    محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے 22 فروری تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے تحت کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کے 70 سے 80 فیصد شمالی علاقوں کو بھی یہ سسٹم متاثر کر سکتا ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر پر بھی سسٹم اثر انداز ہو گا، سسٹم سے پہاڑوں پر برفباری اور کئی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے سندھ میں اس سسٹم سے فی الحال بارش کا امکان نہیں تاہم بلوچستان میں اس سسٹم کے زیر اثر اچھی بارشیں ہونے کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ سیف...
    —فائل فوٹو ایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے زیرِ استعمال 3 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، انٹرپول کی مدد سے بیرونِ ملک انسانی اسمگلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹسعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔  واضح رہے کہ کشتی حادثے میں کرم سے...
    لاہور(نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے اندر جب کہ ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہونے میں دو روز باقی ہیں۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی اور اپنی مہم کا آغاز جمعرات 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ تاہم میگا ایونٹ سے قبل جہاں بھارتی ٹیم کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی انجری کا سامنا رہا۔ وہیں اب ٹیم کے اندر اختلافات اور ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی میں تلخ کلامی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی ٹیم جب چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی پہنچی تو بی...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔اسحاق ڈار کا امریکہ میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔  اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
    لاہور پولیس نے بیوی کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شادمان سے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ملزم طاہر کی بیوی کسی کام کے باعث گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔ ملزم نے ملازمہ ارم بی بی کو فون کرکے کام کے بہانے سے گھر بلایا۔ ملازمہ کے گھر پہنچنے پر ملزم طاہر نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔   ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت...