2025-01-20@13:58:15 GMT
تلاش کی گنتی: 5112
«مریضوں کی»:
(نئی خبر)
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سٹی، لطیف آباد اور قاسم آباد کے ایس ٹی ایس اور پی ٹی ایس امیدواروں نے ملازمت کے آرڈر حاصل کرنے کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر محمدا قبال عالمانی، امیر بھیل، ذاکر علی اور دیگر نے کہا کہ ہم 40 فیصد پاس امیدوار ہیں، جنہیں کئی سالوں سے نوکریوں کے آرڈرز کے لیے پریشان کیا جا رہا ہے، جبکہ منظور نظر افراد کو آرڈرز اور عہدے دیے جا رہے ہیں اور ہم اہل امیدوار برسوں سے پھنسے ہوئے ہیںنوکریاں ہمارا حق ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انہیں ملازمت آرڈر دیے جائیں۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدرآبادکے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نگراں میڈیا و جوائنٹ انچارج ڈسٹرکٹ افتخار قائم خانی، میڈیا انچارج نعیم زئی و رضوان احمد گدی، اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین ، پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ ،اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی اورناصر حسین قریشی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز حیدرآباد چیپٹر کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران صدر امجد اسلام، عمران ملک، ساجد آرائیں، وہاب منشی ایڈووکیٹ، جاوید چنا، اصغر خانوٹی،عرفان آرائیں،امتیاز کھاوڑ،مبین مگسی، آصف شیخ ،عمران راجپوت،ذوالفقار،یامین قریشی، ندیم خاور کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب حیدرآباد کی صحافی برادری کے مسائل کے حل کا باعث بنے گا۔...
ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کاحلف اٹھائیں گے، 1985میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 11 تک گر سکتا ہے، اس سبب 40 سال بعد امریکا کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کاحلف اٹھائیں گے، 1985میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔ دو لاکھ...
اسلام آباد (صباح نیوز) سیکورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروپ کی 18اور 19جنوری کی رات پاک افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب نقل و حرکت دیکھی گئی جس پر سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی،5 خوارج بھی مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد پر اپنی اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے...
لاہور (صباح نیوز) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران جاتی امراء رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایاملاقات میں تینوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اوراہم امور پر مشاورت کی۔اس کے علاوہ ملاقات میں پی ٹی آئی سے ہونے والے...
ریلوے پریم یونین کے تحت سخت سردی میں ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
سجاول،سندھ اسمبلی کی ممبر ہیر سوہو جلسہ عام سے خطاب کررہی ہیں
قنبرعلی خان ،پیپلزپارٹی (ش ب) کے تحت ارسا ایکٹ کیخلاف نکالی گئی ریلی سے مقررین خطاب کررہے ہیں
جیکب آباد ،میونسپل عملے کی نااہلی کے باعث علاقے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں
شہدادپور،ڈاکٹرقادرمگسی دریائے سندھ پر 6 کینال نکالنے کیخلاف عوامی جلسے سے خطاب کررہے ہیں
جیکب آباد( نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں ای پی آئی اور نیشنل پروگرام پر 7ما ہ میں 71لاکھ سے زائد خرچ کرنے کے باوجود نتائج زیرو ،چار ماہ میں پانچ پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ای پی آئی اور نیشنل پروگرام میں رواں مالی سال کے 7ماہ میں 71 لاکھ سے زائد بجٹ سے خرچ کرنے کے باوجود نتائج زیرو ہیںچار ماہ میں پولیو کے جیکب آباد میں پانچ کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں،قومی انسداد پولیو مہم میں ضلعی حکام کے دعوے بھی پانچ کیس کے بعد مشکوک ہو گئے ہیں،ملنے...
فیصل آباد(جسارت نیوز)ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ” ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری ” کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزپرریلوے ملازمین نے بینرزاور پوسٹرزلہراکربھرپواحتجاجی تحریک کاآغازکردیا۔ شدیدسردی اور برفباری کے دودان چمن بارڈر،شیلاباغ اور والبدین ریلوے اسٹیشنر پربھی ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، نائب صدرعبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے ریلوے ملازمین کے اس جذبہ کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی و فلاحی ادارے کی نجکاری ملک و قوم سے غداری کے...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپور خاص میں کھپرو ناکہ چوک پر مجوزہ شراب خانہ کھلنے کے خلاف جماعت اسلامی میرپورخاص نے “شراب خانہ نامنظور “مہم کے حوالے سے شہر بھر کے تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں عوام کو مسلم آبادی کے درمیان حکومت کی اجازت اور آشیر واد سے مجوزہ شراب خانہ کھلنے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔آگاہی مہم کے دوران مارکیٹس میں خریداری کیلئے شہریوں اور تاجروں نے اپنے تاثرات میں میرپورخاص میں شراب خانہ کھلنے کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کئی شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سرکاری سرپرستی میں نوجوانوں کو شراب کے نشے کی لت میں مبتلا کرکے ناکارہ اور بداخلاقی و جرائم کی دنیا...
سندر (نامہ نگار/ تنویر سیال+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف اتوار کے روز نواز شریف سے ملاقات کرنے جاتی امراء پہنچے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک رہیں۔ جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ شہباز شریف نے جاتی امراء آمد کے موقع پر شریف خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی اور جاتی امراء سے متصل شریف فیملی کے قبرستان میں مدفون اپنے والدین اور بھائی کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے جاتی امراء میں تقریباً...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے روڈز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ تعمیر و بحالی کے بعد بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی۔ مریم نواز نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے بریفنگ میں بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی...
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کو ڈی لسٹ کر دیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف جاری مقدمے کو 20 اور 21 جنوری کیلئے ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیس کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ آج اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی اعتماد کی اس بڑی خلاف ورزی کا سامنا کرنے کے بجائے وہ مذہب یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کا سہارا لے کر تنقید سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، جن کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے 190 ملین پائونڈز پاکستان کو واپس کیے جو قومی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے درباری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا شخص مذہب کارڈ کھیل رہا ہے۔ پوری دنیا کا میڈیا بشمول امریکہ، یورپ اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بد دیانت اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا ہے۔ ملک کا وزیراعظم ہو کر کسی بھی ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔...
لاہور (نیٹ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریم اورنگزیب کو ایک اور اہم وزارت کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سینیئر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم کا وزیر بھی بنا دیا۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اس وزارت کی ذمہ داریاں تاحکمِ ثانی اضافی طور پر نبھائیں گی۔ یاد رہے کہ مریم اورنگزیب اس وقت پنجاب کی سینیئر وزیر بھی ہیں اور مریم نواز شریف کی نہایت قریب سمجھی جانے والی وزیر ہیں۔
اسلام آباد،کراچی (خبرنگار خصوصی+کامرس رپورٹر) بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کراچی کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران، انہوں نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین، اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں، انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں، باہمی دوروں اور تربیتی تبادلہ پروگراموں سمیت مختلف ممکنہ شعبوں...
مردان(آئی این پی ) تخت بھائی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں، ٹرانسفارمر چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار پولیس کی جدید سائنسی تکنیک اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے بڑی کامیابی ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تخت بھائی سرکل پولیس نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی تھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے انجام دی۔ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار شدگان میں صاحب زادہ ولد شمس (سکنہ پار ہوتی، حال باڑی بند)، فضل شاہ ولد اختر شاہ، اور حارث ولد عنایت (ساکنان...
شرقپور: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں مریدکے(آن لائن)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کی مکمل داستان اور پیشہ ور کرپٹ ہے جس نے اخلاقی اور مالی سمیت ہر قسم کی کرپشن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ پہلے سے سب کو معلوم تھاا ور احتساب عدالت نے میرٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کے جرائم کی کوئی معافی نہیںہو گی اور جس نے جو غلط کیاہے اسے اس کی بھی سز بھگتنا ہوگی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی...
فیصل آباد(جسارت نیوز)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ سعدیہ رحمن،نائب ناظمہ سعدیہ عبدالخالق،میمونہ لطیف اور جے آئی یوتھ کی صدر فریحہ کاشف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کو حماس کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدین غزہ نے مزاحمت کی تاریخ رقم کر دی، وہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ صہیونی قبضے سے آزاد ہو گی، غزہ سیز فائر معاہدہ پوری اُمت مسلمہ کی فتح ہے، غزہ میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی سفاکیت اور بمباری کے خاتمے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور مظلوم اہل غزہ نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اسرائیل اور امریکا حماس کی جدوجہد اور اہل فلسطین کی ہمت...
کرم ( مانیٹرنگ ڈیسک+ صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن لوئر کرم میں فورسز نے کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی۔علاقے میں فورسز کی بھاری نفری موجود ہے ،کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھالیں۔پولیس نے بتایا کہ فورسز بگن کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترجمان حکومت خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔ترجمان صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،...
شکار پور(مانیٹر نگ ڈ یسک )سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔شکار پور کے تھانہ رستم کی حدود میں واقع صفدر لاڑو کے مقام پر گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے سکھر سے آبائی گاؤں کندھ کوٹ واپس جانے والے سابق ایم پی اے غلاب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایم پی اے اور خاتون زخمی جبکہ دو پولیس محافظ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگائی جبکہ محافظوں نے جوابئی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو بھی پار لگرایا۔ایم پی اے...
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہو گی، ٹرمپ کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ایئر کے بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں سرد موسم کے باعث عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 1985 ء میں صدر ریگن کی حلف برداری کی تقریب بھی سرد موسم کے باعث روٹنڈا ہال میں منتقل کی گئی تھی۔
اسلا م آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں سابق مرحوم چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ، خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین اور سندھ بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، عدالت عظمیٰ کے برطرف جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ جسٹس قاضی محمد امین احمد کی عدالت عظمیٰ میں بطور جج تعیناتی کیخلاف دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت آج ہوگی۔ عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل اپنے چیمبر میں دن 2بجے سماعت کریں گے۔ درخواستوں میں وفاق پاکستان اوردیگر کو سیکرٹری قانون وپارلیمانی امور کے توسط...
سکھر(نمائندہ جسارت) سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال 16 سال سے برسر اقتدار پیپلزپارٹی حکومت کی ناکامی ہے، اربوں روپے امن و امان اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے نام پر خرچ کرنے کے باوجود عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ جماعت اسلامی کی سکھر میں بدامنی و ڈاکوراج کے خلاف ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے فیصلے کے مطابق 28جنوری کو سندھ بھر میں امن و امان کی ناکامی پر ایس ایس پی آفسز کے سامنے دھرنے دیئے جائیں گے۔یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سکھر پریس کے دورے کے موقع پر بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے نومنتخب صدر پریس کلب آصف ظہیرخان لودھی ، جنرل سیکریٹری امداد بوزدار ودیگر...
اسلام آباد(آن لائن)سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے ،سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427مقدمات نمٹائے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں جبری گمشدگی کے 1098،2019 میں 800 کیسز، سال 2020 میں 415، 2021 میں 1460 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ سال 2022 میں 860 اور 2023 میں 885 واقعات سامنے آئے سال 2024 کے اختتام تک لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2251 کیسز زیرالتواء ہیں۔ دسمبر 2024 جبری گمشدگی کے29واقعات رپورٹ ہوئے44نمٹائے گئے دسمبر 2024 میں دو لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں، 23گھروں کو واپس پہنچے۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ قرار دیے گئے 5 افراد حراستی مراکز جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے سمبر میں کمیشن نے...
فیصل آباد (جسارت نیوز)جماعت اسلامی کے رہنماسردارظفرحسین خاںنے کہاہے کہ ضلع کرم میں امن جرگہ کے باجود امن کاقیام نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے۔ روزانہ لاشیں گررہی ہیں۔یہ مسئلہ صرف فرقہ ورانہ نہیں بلکہ اس دہشت گردی کا اصل ہدف امن و امان کو تہہ و بالا کرنا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرناہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ضد، انا اور ہر قسم کی ہٹ دھرمی سے بالاتر ہوکر کرم میں مستقل، پائیدار امن کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔پاکستان کے عوام امن، سیاسی استحکام اور اپنے معاشی مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاپاکستان کے ایران، افغانستان، چین، سعودی عرب سے تعلقات کو...
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے کے اعلان کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے تھے جلوس شہر کے مختلف روڈوں سے نعرے بازی کرتا ہوا قنبر کے مین بھٹو چوک پر پہنچا جہاں ایک جلسے کی صورت اختیار کرگیا۔ اس موقع پر علی رضا پھلپوٹو برکت میرجت، حبیب پتوجو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ پر پنجاب میں 6 نئے کینال نکالنے کے اعلان اور ڈرافٹ پر دستخط کرکے صدر آصف زرداری نے سندھ کی تباہی...
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات اور ٹریکٹر ٹرالی چوری کرنے والے ڈکیت گرفتار، اکری پولیس ذرائع کے مطابق کرونڈی کے قریب سے ڈکیتی واردات میں ٹریکٹر ٹرالی چھیننے والے گاؤں شاہ محمد رہائشی اوشاق بالادی اور گاؤں جعفر خان جلالانی کے رہائشی غلام شبیر شاہبانی کو ٹریسنگ ذریعے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجب بالادی اور دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ملزمان علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
شہدادپور (نمائندہ جسارت) حکمرانوں کو سندھ دشمن فیصلے کرنے نہیں دے گے کینال بنانے سے باز نہ آئے تو پنجاب کے راستے بند کر دے گے۔سندو دریا پر کینال بنانے میں وفاق کے ساتھ آصف زرداری بھی ملوث ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے شہدادپور میں سندو دریا پر پنجاب کی ڈکیتی کے خلاف مہم سندھ ہماری ماں سندھو دریا ہمارا سانس ہے کے عنوان سے جاری عوامی شعور مہم کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وجود کو مٹانے اور یہاں کے 6کروڑ افراد کو مفلس کرنے کے لیے سندو دریا سے غیر قانونی کینال نکال کر پنجاب کی طرف رخ کر کے سندھ...
ٹنڈوجام،مرکزی سیوریج لائن خراب ہونے کی وجہ سے علاقے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترقیاتی منصوبوںکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے بھر میں جاری سڑکوں اور ہیلتھ کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت462 پروجیکٹس کی منظوری دی گئی تھی، جن میں سے455 پر کام شروع ہو چکا ہے، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا25 فیصد...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ایکسائز نار کوٹکس محکمہ کی نااہلی شہر بھر میں ایک درجن سے زائد گنجان آبادیوں والے علاقوں میں نجی شراب کے اڈے قائم روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں اور کم عمر لڑکوں کو بڑی تعداد میں شراب کی فروخت کے ساتھ واٹس اپ گروپ پر سپلائی جاری۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نقلی شراب مسلمانوں اور خاص کر کم عمر نوجوانوں میں فروخت ہونے والے شراب اور گلیوں میں کھلے عام منی وائن شاپ کے خلاف نشاندہی کے باوجود کارروائیاں نہیں کی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق چاندنی چوک پر مسجد سے 150 فٹ پر موجود شراب کی وائن شاپ سے سرعام مسلمانوں میں شراب فروخت کی اطلاعات ہیں اس کے علاوہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں منو...
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کے قریب گاؤں جام سمعوں کے علاقے چھوٹی جھوک شریف میں ہونے والی واردات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محمد ہارون عرف پپو شریف ودیگر کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل چھوٹی جھوک شریف میں لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم افراد نے درگاہ پر چڑھائی کرکے درگاہ کے گدی نشین فقیر محمد ہارون عرف پپو فقیر سے لوٹ مار کے دوران 12 لاکھ روپے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے جسکی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جبکہ اس وقت درگاہ کے گدی نشین کے ہمراہ انکا ڈرائیور بابو عرف راجہ بھرانی موجود تھا جو خوفزدہ ہو کر دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گیا۔ہم مطالبہ کرتے...
حیدرآباد ،آئی بی اے سکھر کے امیدوارآفرلیٹرنہ ملنے کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
حیدرآباد،عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنان ارسا ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے مراکش میں بچائے گئے 21پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے، رباط میں پاکستانی سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے متاثرہ افراد کے لیے ضروری اشیا، کھانا، پانی، ادویات اور کپڑوں کا بندوبست کیا، مقامی حکام ہماری سفارتی درخواست کے تحت پناہ گاہیں اور طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سفارتخانے کی قونصل ٹیم اس وقت دخلہ میں موجود ہے، مراکش میں متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ متاثرین کو مکمل مدد فراہم کی جاسکے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے...
حیدرآباد،انسداد تجاوزات عملے کی غفلت کے باعث باچا خان چوک روڈ پر لنڈے کا کاروبار کیا جارہا ہے
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹ ٹرائل بارے کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کو کیسز کی سماعت بارے ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سات رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔
حیدرآباد،پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے کامیاب امیدوار مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
حیدرآباد ،مکی شاہ روڈ کے کنارے کچرے کاڈھیر لگا ہواہے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے گریڈ 5 سے 15 کے امیدواروں نے نوکریاں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر منظر زئنور، نوید کھوسو، رمز خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ سال 2021 میں سندھ حکومت نے گریڈ 5 سے 15 تک نوکریاں دینے کا اعلان کیا۔ تین کیٹیگریز میں ملازمتیں پیش کی گئیں، جبکہ آئی بی اے سکھر نے 12 لاکھ امیدواروں سے چالان کے ذریعے 21 ارب روپے وصول کیے۔ اداروں نے صرف انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے ٹیسٹ لیے جن میں سے صرف دو لاکھ امیدوار پاس ہوئے، لیکن سندھ حکومت نے آج تک نوکریاں فراہم نہیں کیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی بی اے کی میرٹ لسٹ کی...
جامشورو(نمائندہ جسارت)کراچی کینال KBفیڈر کا پانی ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گزشتہ ماہ سے بندہونے کی وجہ سے کراچی کو پینے کے پانی کی فراہمی گزشتہ ایک ماہ سے معطل ہے۔جس سے انسانی آبادی قلت آب سے شدید پریشان ہے۔ مویشی پیاس سے مر رہے ہیں، جبکہ فیڈرز میں پانی نہ ہونے سے ماہی گیرسخت پریشان ہیں۔ فصلوں کو پانی نہ ملنے سے رہی سہی زراعت سوکھنے لگی ہیں۔ اِس کے علاوہ پانی سے چلنے والے کاروبار عمارتی تعمیراتی کام شدید متاثر ہونے سے مزدوروں کے گھروں کا چولہا جلنا بند ہو گیا ہے۔جبکہ جا مشورو کی یونیو ر سٹیز، اسکولوں، کالجوں کا تعلیمی عمل اور اِنتظامی عمل شدید متاثر ہونے سے اْساتذہ، طلباء اور ملازمین بھی سخت پریشان...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں کی نیلامی کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کامریڈ لطیف لغاری، دریا خان چانڈیو، کومل سومرو اور کامران سومرو نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کی آڑ میں سندھ کی زمینوں پر قبضے کے پیچھے نہ صرف مقامی حکمران طبقہ ہے بلکہ عالمی سرمایہ دارانہ نظام بھی ہے جو سامراج اور استحصالی ٹولہ ہے کیونکہ ان نہری منصوبوں کا بجٹ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ملٹی نیشنل کمپنیاں فراہم کر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 64 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے پی ایس 64 کے کینٹ ایریا کے وارڈز8،7،6،5 میں تنظیم نو کے حوالہ سے مشاورتی میٹنگز کی صدارت کی جس میں ان کے فرزند عبدالخالق صدیقی اور ان کے پرسنل ٹیم ورک کے ممبران نثاراحمد کھوکھراور اسد لغاری ان کے ہمراہ تھے اجلاس میں پیپلزپارٹی صدر کینٹ 5 کا رہنما ندیم احمد کے علاوہ شہاب الدین قریشی، امان اللہ بروہی، عتیق دیسوالی، فتح بلوچ، ملک حنیف، وزیراحمد، سعید احمد، پپا، نثارتایا، پپو، معظم قریشی، یاسین خان، فاروق اور ورکرز موجود تھے۔ اجلاس میں عبدالمنان صدیقی نے بتایا کہ یہ وارڈزمیرے سیاسی گڑہ کہلاتے ہیں کیونکہ میری سیاسی کیریئرکا آغاز میرے ممتاز کالونی کے...
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت)ہنگورجا شہرصحافی فیاض سولنگی کے اغوا کے خلاف ٹنڈو جام کے صحافیوں نے ریلی نکالی اور ٹنڈو جام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ وفاقی حکومت کچے سے ڈاکو راج ختم کرائے پورے پاکستان کے صحافی اس پر آواز اُٹھائیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنگور جا شہر کے صحافی فیاض سولنگی کو کچے کے ڈاکووں نے اغوا کر لیا ہے اور اس کے گھر والو ں سے ایک کروڑ کی رقم مانگ رہے ہیں اور انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس ظلم کے خلاف پریس کلب ٹنڈوجام کے صحافیوں ایک احتتاجی ریلی نکالی جس کی قیادت اعجاز میمن، مظہر لاشاری، خادم لاکو، گل شیر لوچی، اور مرتضیٰ چانڈیو نے کی مظاہرے کے دوران مقررین...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کی موسم سرما میں غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ جاری ،مختلف فیڈرس کی ساری رات بجلی بند کرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے دس دس گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کی شکایات کوئی پوچھنے والا نہیں ، بجلی کا طویل بریک ڈائون معمول بن گیا۔ جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے شہر کے مختلف فیڈرز پر روز رات کو بجلی بندکرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے ساری رات شہر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے اور عوام بجلی سے محروم ہوتے ہیں،متعدد فیڈرز پر دس دس گھنٹے مسلسل بجلی بند کئے جانے کی بھی شکایات...
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضہ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور ہم اس قبضے کو ختم کرائیں گے، غزہ پر قبضہ برقرار رکھنے کی تمام کوششوں کا طاقت سے مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے ہم تو غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ثالث کار اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند کریں۔ اتوار کو غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد امدادی سامان کے ٹرک مصر سے غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے۔ جنگ بندی کے پہلے روز حماس کی جانب سے 3...
GAZA: غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اس کے بدلے میں اسرائیل نے مختلف جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی فہرست جاری کی، جس میں عوفر جیل کے قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ رہائی پانے والوں میں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے 90 فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ قیدیوں کو 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے پہنچایا گیا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے...
طاقتور افسر کی نگرانی میں قائم سسٹم کے آگے تحقیقاتی ادارے بھی ناکام نظر آتے ہیںاورنگزیب نے سرپرستوں کے نام پر بھی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے طویل عرصے سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عدالتی احکامات کے بر خلاف بلند عمارتیں تعمیر کروا دی ہیں۔ طاقتور خفیہ افسر نے انکوائری نہ ہونے کی گارنٹی بھی دے رکھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بغیر نقشوں اور منظوری کے بننے والی بالائی منزلوں کو منہدم کر دیا گیا تھا۔مگر موصوف نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے فی پلاٹ لاکھوں روپے بٹور کر ان عمارتوں کو ازسرنو تعمیر کراناشروع کر دیا ہے، اس وقت بھی ناظم آباد...
ایس ایس جی سی ایل کی جانب سے گیس فروخت معاہدہ نہ ہونے کے باوجود 45گیس فیلڈز سے 2کھرب 10 ارب روپے گیس خرید کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے سیل آف گڈز ایکٹ 1930 اور کانٹریکٹ ایکٹ 1872 کے تحت ہر ایک معاہدہ باضابطہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ مالی سال 2022-23 کے دوران ایس ایس جی ایل کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا کہ سوئی سدرن نے 45 گیس فیلڈز سے سیل ایگریمنٹ نہ ہونے کے باوجود کمپنیز سے 20 کروڑ 36 لاکھ 22 ہزار ایم ایم بی ٹی یو گیس خرید ی، جس کی مالیت 2کھرب 10ارب 96کروڑ سے زائد ہے ۔ افسران کا کہنا ہے...
(رپورٹ :ابراہیم انڑ) ادارہ ترقیات حیدرآباد نے عارف بلڈرز کی متعدد اسکیم کی این او سیز منسوخ کردیں، زمین کی تصدیق، متعلقہ محکموں کی این او سیز کی عدم موجودگی سمیت دیگر الزامات میں این او سیز معطل کی گئیں، بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن لے دے کر جان چھڑانے کی کوششوں میں مصروف، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد نے عارف بلڈرز کی چھ سے زائد اسکیموں کی این او سیز منسوخ کردی ہیں، اطلاعات کے مطابق اسکیموں کو محکمہ ریونیو سے زمین کی تصدیق نہ ہونے ، اسپانسرشپ کاغذات نہ ہونے ، ترقیاتی کاموں کی عدم فراہمی، متعلقہ اداروں کی این او سیز نہ ہونے ، ای ڈی سی کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات سمیت دیگر...
سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 دہشت گردوں کوہلاک کر دیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 18اور19 جنوری کی رات دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقہ سمبازہ سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسزکی مئوثر کارروائی کے نتیجے میں 5دہشتگرد مارے گئے، پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل کہتاآ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی...
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی اعلی قیادت کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی سے ہونے والے سیاسی مذاکرات بھی زیرغور آئے۔اعلی سطح کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد...
کراچی: معاشی بحالی کے بعد پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، جہاں کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ گزشتہ 15 سالوں کی صفر ایوریج گروتھ کے بعد بڑھتی ہوئی غربت پر قابو پانے کے لیے ترقی کی رفتار کو تیز ترین کرنا چاہیے۔ جبکہ دیگر ماہرین جو کہ باثر اثر بزنس مین اور وزارت فنانس میں موجود ماہرین ہیں کا کہنا ہے کہ بحالی کا عمل نازک دور سے گزر رہا ہے، اور تیز رفتار ترقی کے نتیجے میں ملک کو ایک بڑے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ درحقیقت پاکستان کی ایکسپورٹ گزشتہ دو دہائیوں کے درمیان مسلسل گراوٹ کا شکار رہی ہے اور اس میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔...
کراچی: سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہر کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام تقریباً ایک ماہ گزر جانے کے باوجود التوا کا شکار ہے، جس کی وجہ سے کراچی ، حیدرآباد، جامشورو کوٹری اور مضافاتی علاقوں کے لاکھوں افراد پانی نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں. ذرائع کے مطابق اس دوران مقررہ وقت 8 کلومیٹرز تک کام مکمل کرنا تھا، مگر تاحال 5 کلومیٹر کا کام بھی آدھا ادھورا کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق کے فور منصوبہ بھی کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے،کے فور منصوبے کو پانی کی فراہمی کے لیے کوٹری بیراج سے نکلنے والے کلری بگھاڑ فیڈر میں پانی کی کیپیسٹی بڑھانے...
رہا ہونیوالوں میں فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ کی رہنماء خالدہ جرار سمیت 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہونگے۔ اس سے قبل غزہ سے تین اسرائیلی قیدی خواتین رہا کر دی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے تینوں خواتین کے اسرائیل پہنچنے کی تصدیق کردی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی عوفر جیل سے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی ریڈ کراس کی جانب سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو لے جانے کے لیے بسیں عوفر جیل میں پہنچا دی گئیں جبکہ ریڈ کراس کی ٹیم بھی جیل پہنچ چکی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت آج مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں...
واشنگٹن: امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں نو منتخب صدر ٹرمپ کی ریلی سے مختصر خطاب کیا۔ ٹرمپ نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کے بعد اب یہ ضروری ہے کہ ذہین افراد کا تحفظ کیا جائے اور مسک ایک اچھے شخص ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مسک کو ایک مشاورتی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جو محکمہ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ ٹرمپ نے اس موقع پر حاضرین سے کہا کہ وہ ہجوم میں ایلون مسک کو تلاش کرنے میں میری مدد کریں جنہیں نئی ٹیم کی قیادت کا ذمہ دیا گیا ہے، وہ کہاں ہیں؟ یہاں آؤ ایلون۔...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے الداخلہ کے قریب مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کر دی ہیں جس میں کھانا، پانی، ادویات اور کپڑے شامل ہیں جبکہ میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل ہیں۔ مزید پڑھیں؛ اسپین میں کشتی حادثے میں 44 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ کا ردعمل ترجمان کے مطابق آپریشن کی مزید نگرانی کے لیے پاکستانی...
لاہور: عام تاثر کے برعکس امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ مشکل سے جیتے، 3بڑی ریاستوں میں اپنی حریف کملا ہیرس سے محض ڈیڑھ فیصد ووٹ زیادہ لے سکے جیسے کہ ویسکونسن میں0.87 فیصد، مشی گن میں 1.41 فیصد، پنسلوانیا میں1.71فیصد زائد ووٹ حاصل کیے. تینوں ریاستوں کے 44 الیکٹرول ووٹس میں ٹرمپ کو صرف ڈھائی لاکھ ووٹ زیادہ ملے، کملا ہیرس کے 226 الیکٹرول ووٹس میں یہ 44 ووٹ شامل ہوتے تو وہ 270 کا ہندسہ چھو کر امریکا کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیتیں۔ مبصرین کے مطابق بھارتی نژاد ہونے کے علاوہ غیر متاثر کن شخصیت اور ٹیک کمپنیوں کے کھرب پتی مالکان کی ٹرمپ کی حمایت کے باعث تینوں ریاستوں...
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکی، امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار کے آخری دن مزید پانچ سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دے دی۔صدارتی معافی پانے والوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے 2 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کی مدت میں تبدیلی بھی کی ہے۔ معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اور کیمبا اسمتھ شامل ہیں۔ صدر نے رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی درخواست کی تھی۔
قومی ایئر لائن کے پائلٹس کی تنظیم ’پالپا‘ نے پائلٹس کی تنخواہوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کردیا۔ پالپا کے جنرل سیکریٹری کیپٹن عمران ناریجو نے سی ای او قومی ایئر لائن کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پائلٹس کی تنخواہوں میں 2016 سے اضافہ نہیں کیا گیا، کم تنخواہوں کے باعث قومی ایئر لائنز کے پائلٹس دیگر ایئر لائنز کو جوائن کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن سے پائلٹس کا دیگر ایئر لائنز میں جانا قومی ایئر لائن کے لیے بڑا نقصان ہے۔پالپا مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی نجی ایئر لائنز اپنے پائلٹس کو بہتر تنخواہ اور دیگر مراعات کی پیشکش کر رہی ہیں، اب...
(دوسرا اور آخری حصہ)محمد اشرف ندیم ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل طور پر لاہور منتقل ہوگئے تھے۔ ہمیں اکثر و بیشتر ان کی یاد ستاتی تھی اور کافی عرصہ سے خواہش رہی کہ کبھی محترم محمد اشرف ندیم سے ملاقات کی کوئی سبیل پیدا ہو جائے اور بالآخر ہماری یہ آرزو اتوار 20 جنوری 2018 کو اس وقت پوری ہوگئی جب لاہور کے مختصر دورہ کے موقع پر ہمیں محمد اشرف ندیم کا دیدار حاصل ہوگیا۔ معلوم ہوا کہ ندیم لاہور میں کچھ وقت کے لیے اپنے ایک نزدیکی عزیز کی انگریزی ادویات کی معروف دکان ڈاکٹر واٹسن پر تشریف رکھتے ہیں۔ ہم نے انہیں فون کیا اور وہ کچھ ہی دیر میں وہاں پہنچ گئے۔انہیں دیکھ کر ہم...
اسلام میں انسانی شرف و وقار کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ اس کے نزدیک آجر اور اجیر کا تعلق آقا اور خادم کا نہیں بلکہ دو بھائیوں جیسا ہے کہ جن کے مابین فرائض اور حقوق کی ایک خوشگوار فضاء قائم ہو تاکہ ملک کی صنعتی، پیداواری، کاروباری، تجارتی اور دیگر شعبوں کی ترقی میں اضافہ ممکن ہوسکے۔ کارکنوں سے حسن سلوک سے متعلق ایک حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ’’تمہارے ہاتھ کے نیچے کام کرنے والے تمہارے بھائی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے تمہارے ماتحت کیا ہے، اس لیے جو تم کھاتے ہو وہ انہیں بھی کھلاؤ اور جو تم پہنتے ہو وہ انہیں بھی پہناؤ اور انہیں ایسے کام کی تکلیف نہ دو جو ان کی قوت...
سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن SOWA کے قائم مقام صدر جاوید عمرانی، جوائنٹ سیکرٹری احمر شیخ اور دیگر مرکزی عہدیداران نے سابق سوشل سیکورٹی آفیسر عمران جیلانی، فیڈرل بی ایریا ڈائریکٹوریٹ کے آفیسر عامر ارشاد کے والد محترم اور اسٹاف ممبر زبیر علی کے والد محترم کے انتقال پر نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
ٹھیکہ داری نظام کو قانونی شکل دینے کی ہر سازش کو ناکام بنا یا جائے گا‘ سرکاری اعلان کر دہ اجرتوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے‘ سندھ لیبر من کردہ منسٹری مزدور دشمن روش ترک کرے‘مزدور ریلی سے رہنماؤں کا خطاب نیشنل ٹریڈ یو نین فیڈریشن پاکستان (این ٹی یو ایف) اور حوم بیسڈوو من ورکرز فیڈریشن پاکستان (ایچ بی ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام اجرتوں کی ادائیگی کے لیے ٹھیکہ داری نظام، بین الا قومی فیشن برانڈز کے جرائم، اداروں کی نجکاری اور ماحول و مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف مشترکہ ریلی ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی۔ جس کی قیادت کا مریڈ زہر اخان اور ریاض عباسی کر رہے تھے۔ محنت کشوں کی...
ریلوے پریم یونین کے کارکنان شدید سردی اور برفباری کے دوران چمن بارڈر، شیلا باغ اور دالبندین ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدرعبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں پوسٹرز اور ہینڈ بل...
پانچ ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے دفتر کے سامنے احتجاج سے واپڈا CBA یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان اور دیگر نمائندگان موجود ہیں حیسکو سرکل لاڑ کے ملازمین کی جبری بے طرفی کو ختم کرکے ملازمین کو فی الفور بحال کیا جائے۔ لائن اسٹاف جو قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود ادارے کی بقاء اور عوام کو بجلی کی روانی جاری رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ہمیں جن محنت کش ملازمین کے ہاتھوں کو چومنا اور ان کا بہتر سے بہتر خیال رکھنے کی ضرورت ہے ان ہی محنت کش ملازمین کو ادارے کے کرپٹ افسران اپنی ذاتی پسند نا پسند، عناد اور منتھلی کی عدم ادائیگی...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBAکے سینئر وائس پریزیڈنٹ و ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، وحیدحیدرشاہ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر واہ کینٹ میں یوم تشکر کی ریلی میں مزدور کمیونٹی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، اہل غزہ کی استقامت نے اسرائیل جیسے ظالم ملک کو بھی جنگ بندی پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خواہش مجاہدین فلسطین کی فتح ہے۔ ہم اہلیان پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی وساطت سے 5ارب روپے سے زائد کا سامان،...
(دوسرا اور آخری حصہ)کینٹین میں موجود فرنیچر، برتن اور دیگر سامان کو صاف رکھا جائے۔ برتنوں اور برتنوں کی صفائی کے لیے گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ کھانے کے برتنوں، کٹلری اور دیگر سامان کی آلودگی کو روکنے کے لیے کینٹین میں ہر جگہ مناسب اقدامات کیے جائیں۔ کینٹین میں پیش کی جانے والی خوراک، مشروبات اور دیگر اشیاء بھاری یا اضافی چارجز سے مشروط ہیں۔ ان مصنوعات کو غیر منافع بخش بنیادوں پر فروخت کیا جانا چاہیے۔ یا ان اشیاء کی قیمتوں کے تعین کے لیے کینٹین کمیٹی بنائی جائے۔ کمیٹی قیمتوں کی فہرست کی منظوری دیتی ہے۔ کمیٹی کی جاری کردہ قیمت کی فہرست حتمی ہونی چاہیے۔ کھانے پینے کی اشیاء، مشروبات اور دیگر اشیاء کی قیمتیں...
تعارف : فرحان ریاض ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور میں قائم ٹیکنالوجی انکوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ Tech Based Entrepreneurships کے قائل اور حامی ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور سے میکاٹرانکس اورکنٹرول انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔ بعد ازاں یہیں سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں ماسٹر ز کیا۔ ایک غیر ملکی جامعہ سے بزنس انکوبیشن مینجمنٹ میں کورس کیا۔ بعد ازاں دو ہزاراٹھارہ میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیڈرشپ کے کورس میں منتخب ہوئے اورامریکہ کی پانچ ریاستوں میں 22 سے زائدuniversities-based incubators کاجائزہ لیا اور مشاہدہ کیا۔رسمی تعلیم سے ہٹ کر انھیں نت نئے کام کرنے کا شوق اور تجسس ہے۔ باہمت اور اولوالعزم ہیں۔ ناکامی سے مایوس ہونے کے بجائے اسے سیکھنے کا ذریعہ گردانتے...
اجزاء:گوشت بیف یا مٹن – 1 کلو،نمک – 1 چمچ،سرسوں کا تیل – 1/2 کپ،پیاز – 2 عدد (باریک کٹے ہوئے)،لہسن – 4-5 جوے (پیسے ہوئے)، ادرک – 1 انچ کا ٹکڑا (پیسے ہوئے)، دہی – 1 کپ، دھنیا پاؤڈر – 1 چمچ ،مرچ پاؤڈر – 1 چمچ، ہلدی – 1/2 چمچ، کالی مرچ – 1/2 چمچ، جائفل – 1/4 چمچ، گرم مصالحہ – 1 چمچ، پودینے کے پتے – 1/2 کپ (باریک کٹے ہوئے)، ہری مرچ – 2-3 عدد (باریک کٹی ہوئی)، پانی – ضرورت کے مطابق۔ترکیب:1. ایک بڑے برتن میں سرسوں کا تیل گرم کریں، پھر اس میں باریک کٹی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔2. اس کے بعد، لہسن اور ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور...
جی ایف سی فین کے ڈسٹری بیوٹر حنیف میمن کی جانب سے محمد شاہد مغل کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں حاجی عبدالرزاق ، یوسف لاکھانی، مجاہد شبیر و دیگر شریک ہیں
جی ایف سی فین کے ڈسٹری بیوٹر حنیف میمن کی جانب سے محمد شاہد مغل کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں حاجی عبدالرزاق ، یوسف لاکھانی، مجاہد شبیر و دیگر شریک ہیں
ڈاکٹر عافیہ ٹیم کے ممبران عافیہ کی رہائی کیلیے کراچی پریس کلب پرمظاہرہ کررہے ہیں
کراچی(جسارت نیوز)آئی جی سندھ نے شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے تمام تھانوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی)کیمروں کی تنصیب کی ہدایت جاری کر دی ہے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ یہ اقدام پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران نگرانی کو مزید موثر بنائے گا، جس سے تھانوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ میں اضافہ ہو گا۔مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ موثر طریقے سے کی جائے۔
کراچی(جسارت نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی بھارتی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر محمد کمال کراچی سے دبئی اور پھر ڈھاکا جارہا تھا، بھارتی کرنسی کے 500 کے 5 ہزار جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کی بین الاقوامی روانگی ہال میں چیکنگ کی گئی تو بیگ سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔کسٹمز ترجمان کے مطابق جعلی کرنسی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواجہ سرائوں کی جانب سے ملیرشاہ لطیف ٹائون تھانے کے باہر اپنے گرو کیخلاف احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نے ان کے گرو کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ خواجہ سراؤں نے اپنے گرو کے خلاف شاہ لطیف تھانہ ملیر کے باہر احتجاج کیا اور اپنے گرو کے خلاف نعرے بازی کی خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گْرو ان سے مبینہ طور پر 15 ہزار روپے فی کس ماہانہ بھتا وصول کر رہی ہے خواجہ سراؤں نے اپنے گْرو کی مبینہ بھتہ خوری کیخلاف درخواست بھی جمع کرائی خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ گْرو بھتا خوری بند کریں، 15 سال سے یہی ہو رہا ہے اب برداشت کی حد ختم ہوگئی ہے۔خواجہ سرائوں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف ناول نگار اور براڈکاسٹر گل بانو کی نئی کتاب ’’نوشتِ گُل‘‘ کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت اردو ادب کے نامور ادیب ڈاکٹر اقبال محسن نے کی جبکہ احتشام ارشد نظامی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اخلاق احمد، اقبال اے رحمن، تابش قریشی اور سید مسرور علی نے کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض حامد اسلام خان نے انجام دیے، اس موقع پر صدرارتی خطبے میں ڈاکٹر اقبال محسن نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے جو سکون ملتا ہے اس کا اثر دیرپا رہتا ہے۔
امریکا میں دانشوروں کا ایک طبقہ مجوزہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ الیکشن جیت کر ’’نپولین کمپلیکس ‘‘کا شکار ہوئے اور دوست دشمن کی تمیز کیے بغیر ہمارے اتحادیوں کو بھی عجیب و غریب دہمکیاں دینے لگے۔ مثلاً کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنا اور گرین لینڈ و پانامہ نہر پہ قبضہ کر لینا۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ووٹروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت سنبھال کر سرکاری اخراجات کم کریں اور محنت کش خاندانوں کے لیے معیشت کو بڑھائیں گے مگر انھوں نے ان بنیادی عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں کوئی ٹھوس گفتگو نہیں کی۔ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد...
اسلام آباد: پاکستان نے بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کیخلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے عالمی کنونشن کے تحت قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، بائیولوجیکل مواد کے ذریعے، بیکٹریا ، وائرس یا کسی بھی قسم کی انفیکشنز یا بائیولوجیکل ہتھیاروں کی تیاری پر 25 سال تک سزا، ایک کروڑ جرمانہ جبکہ پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال پر سزائے موت، عمر قید دی جا سکے گی۔ بائیولوجیکل ہتھیار کی تیاری میں مالی معاونت اور غیر قانونی طور پر بر آمد یا درآمد کرنے پر 14سال قید جبکہ قواعد کی خلاف ورزی پر 5 سال قید اور ایک کروڑ تک جرمانے کی سخت سزائیں متعارف کروائی گئیں ہیں۔ ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیار کے...
اسلام آباد: وزارت خارجہ نے افغانستان کی انسانی صورتحال پر توجہ دینے پر NRC_Egeland کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ زیادہ مناسب ہوتا کہ دنیا جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑتی اور ملک کے اندر معاشی و سماجی حالات کو بہتر بنایا جاتا تاکہ افغان عوام ترقی کر سکتے. ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چالیس سالوں سے چار ملین سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، حال ہی میں واپس بھیجے گئے افراد غیر قانونی طور پر بغیر کسی دستاویزات یا رہائش کے ثبوت کے ملک میں مقیم تھے۔ مغربی ممالک میں آبادکاری کے وعدے کیے گئے ہزاروں افغان شہریوں کے مقدمات پر...
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس کے آغاز کے بعد وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس کے آغاز کے بعد وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے، وزیر قانون صنفی تفریق کے حوالے سے مختلف خواتین ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیں گے۔ وزیر تعلیم پیشہ ورانہ تربیت فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے، نائب وزیراعظم...
آج20جنوری2025کو نَو منتخب امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ، صدارت کا حلف اُٹھا رہے ہیں ۔ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر منتخب ہُوئے ہیں ۔ یہ کوئی منفرد اور بڑا اعزاز نہیں ہے۔ اُن سے قبل بھی کئی امریکی سیاستدان دو بار امریکی صدر منتخب ہو چکے ہیں ۔منفرد ’’اعزاز‘‘ اگر ہے تو یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے پہلے صدر ہیں جو ایک انتہائی غیر اخلاقی جرم کے سزایافتہ ہیں مگر پھر بھی صدر بنے ہیں ۔ نیویارک کے جس جج صاحب نے انھیں گھناؤنے بد اخلاقی کے جرم میں سزا سنائی تھی، انھوں نے خاص مہربانی یہ کی کہ ٹرمپ کو جیل نہیں بھیجا۔ سزائی کلنک کا ٹیکہ مگر ٹرمپ کے چہرے پر سجا رہے گا۔ ٹرمپ کے حامیوں...
عالمی سطح پر دو اہم خبریں موضوع بحث ہیں۔ اول ، امریکا، مصر اور قطر کی زیر نگرانی ہونے والے جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 19 جنوری سے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی آتش و آہن کا سلسلہ رک گیا۔ معاہدے کی رو سے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ ماہ کے لیے فائر بندی کی گئی ہے، اس دوران حماس 33 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی پابند ہے تو بدلے میں اسرائیل بھی 250 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دے گا۔ ایک طے شدہ پروگرام کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ سے نکل جائے گی اور کنٹرول واپس حماس کو مل جائے گا۔ دوسری اہم خبر امریکا میں قیادت کی تبدیلی ہے۔ جوبائیڈن حکومت رخصت ہو...
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے جو بھی اہداف بتائے تھے، وہ ان تمام میں ناکام ہوا، اسرائیل بطور ریاست ناقابل اعتماد ہے، وہ مذاکرات پر مجبور ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد القدومی نے کہا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر...
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ 7 رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹ ٹرائل بارے کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کو کیسز کی سماعت بارے ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ 7 رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاکستان میں 1.329 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ سے 436 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 130 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد مصر سے امدادی سامان سے لدے ٹرک غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی سامان کے ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچ رہے ہیں۔ جنگ بندی کے پہلے دن تقریباً 200 ٹرک خوراک، ایندھن، اور دیگر ضروری امدادی سامان لے کر غزہ پہنچے۔ معاہدے کے تحت روزانہ تقریباً 600 ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوں گے، تاہم کراسنگ کی مرمت مکمل ہونے تک یہ ٹرک کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کو استعمال کریں گے۔ یہ جنگ بندی 15 ماہ کی بدترین اسرائیلی جارحیت کے بعد عمل میں آئی ہے، اس...
انسانی نظر میں دنیا پہلی بار 1492 ء میں نقشے کے اعتبار سے تبدیل ہو ئی تھی جب اسپین میں ملکہ ازبیلا اور فرننڈس نے اپنی اپنی ریاستیں شادی کے بعد ایک دوسرے میں ضم کر کے مسلم ریاست غرناطہ کو شکست دی اور پھر اسی سال یعنی 1492 ء ملکہ ازبیلاکی مالی امداد سے کرسٹوفرکولمبس نے امریکہ دریافت کرلیا تھا یہ دنیا میں نو آبادیا تی نظام کا آغاز تھا یہ ہزاروں سال سے چلتی دنیا کی ایسی تبدیلی تھی جس میں تہذیب و تمدن کے فروغ کی بجائے تجارت اور مالی نفع کی بنیاد پر ترقی ہونے لگی تھی۔ دوسری بڑی تبدیلی پہلی عالمی جنگ 1914-18ء جنگ کے خاتمے پر آئی۔ جرمنی اور ترک سلطنت ِ عثمانیہ کی...
غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند ہے مستقل امن کی طرف پیش خیمہ سمجھتے ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک
کراچی: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند ہے مستقل امن کی طرف پیش خیمہ سمجھتے ہیں ـ زرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو دھمکیوں سے باز رہیں معاہدے کی من وعن پاسداری کو یقینی بنایا جائے ،معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی طیاروںکی بمباری کھلی بربریت اور دہشتگردی ہے ،فلسطین وکشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اقوام متحدہ بلاتفریق کردار ادا کرئے ،فلسطین کے مسئلے کو اولین بنیادوں پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کیا جائے ـ طاقت کا استعمال کرنیوالے ظالم اسرائیل کے ہاتھ فلسطین کے 50ہزار سے زائد مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں...
کراچی: ملک کے مشہور و معروف ڈاکٹر ادیب حسن رضوی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ادیب رضوی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اُن کی صحت پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔ ایس آئی یو ٹی حکام کا کہنا ہے ڈاکٹر ادیب الحسن کو ائندہ 24 گھنٹے بعد ایس آئی یوٹی منتقل کردیا جائے گا۔گزشتہ دنوں ان کی طبعیت ناساز ہونے پر انھیں ایک نجی اسپتال میں داخل کردیاگیا تھا۔ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی طبعیت خرابی کی اطلاعات پر ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڈ جاتی ہے۔ اُن کو ملک میں صحت کے شعبے میں اپنی بے مثال خدمات کے باعث انتہائی...
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کا صرف 2 فیصد ہونے کے باوجود، گرومنگ گینگز کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اس نے ایک غیر منصفانہ بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب کو بڑھاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے برطانیہ میں نسلی تعصب کیخلاف تارکین وطن کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کا صرف 2 فیصد ہونے کے باوجود، گرومنگ گینگز کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اس نے ایک غیر منصفانہ بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب کو بڑھاتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ جاری کردی۔ایس سی پی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ: ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس ڈی لسٹسپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔ایس سی پی میں کل ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے از خود نوٹس، طلبہ یونینز پر پابندی اور مبینہ انتخابی دھاندلی...
گوادر: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کل (پیر) کو ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف اس جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، جبکہ کراچی سے گوادر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ افتتاحی پرواز پی کے 503 کی آمد پر ایئرپورٹ پر واٹر سیلیوٹ پیش کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ گوادر ایئرپورٹ بڑے طیاروں، بشمول ایئر بس 380، کی لینڈنگ کے لیے موزوں ہے اور یہ پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نےسندھ کی جامعات میں مزید 2 دن تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہم اپنا لائحہ عمل جلد اعلان کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن روف نے کہا ہےکہ سندھ FAPUASA کی آن لائن میٹنگ کے فیصلہ کے مطابق کل اور پرسوں (20 اور21جنوری) کو بھی سندھ بھر کی جامعات میں کلاسز کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا اور پیر کو ہونے والی میٹنگ میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فپواسا سندھ چیپٹر نے گزشتہ ہفتے بھی سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل منسوخ کرکے ہڑتال کا...
لاڑکانہ : سابق وزیر خزانہ اور سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے لیے رحمت کی بجائے زحمت بن چکی ہے۔لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں چالیس فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، دو کروڑ 65 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں. سندھ کو وفاق سے ملنے والے اربوں روپے کہاں جاتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صابن، گھی اور دیگر اشیاء پر اپنی جیب سے 25 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، عوام کو حکومت سے کوئی فائدہ نہیں، حکومت عوام کے لے رحمت کی بجائے زحمت بن چکی ہے، جب میں وزیر خزانہ...