2025-02-19@06:13:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1038

«26ویں ا ئینی ترمیم کے»:

    راولپنڈی: راولپنڈی صدر واہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے تین مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزا دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا۔ واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی پوٹھوہار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کالام میں برف باری، آسمان سے گرتے گالوں سے نظارے حسین ہوگئے، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، جھل مگسی،گنداواہ اور گرد و نواح میں گرج چمک...
    اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نوید احمد تعلقہ اسپتال کے اچانک دورے پر پہنچ کر ادویات کا جائزہ لے رہے ہیں
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    محراب پور(جسارت نیوز)محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک)،ویٹرنری ڈاکٹر کی نا اہلی سے مویشی جانور مرنے لگے،نوشہرو فیروز ضلع کے دیہی علاقوں میں مقامی افراد کے چوپائے جانور پراسرار بیماری کے باعث مرنے لگے ہیں، محراب پور،کنڈیارو اور تحصیل بھریا سٹی میں مویشی جانوروں میں بیماری پھیلنے کے باوجود محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک) اور ویٹرنری ڈاکٹر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، سیکڑوں کی تعداد میں چوپائے، مویشی جانور بیماری میں مبتلا ہیں، محمود حسین نیئر اورمقامی افراد کے مطابق محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک)، ویٹرنری اسپتال بند اور ڈاکٹر گم ہیں، گھر بیٹھے جعلی بل بن رہے ہیں وہ محنت کش، مویشی رکھنے والے پریشان ہیں حکومت سندھ نوٹس لیکر علاقے میں امدادی ٹیم بھیجے اور مقامی افراد کو مزید نقصان سے بچائیں۔
    کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کی تلاش کے لیے پنجاب کے مختلف مزاروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ، پوسٹر میں پولیس نے بچوں کو تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 14 جنوری کو گارڈن سے 2 بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج ہے۔  بچوں کی تلاش کیلیے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے پنجاب کے مزاروں پر جا کر وہاں بچوں کی تصاویر کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں...
    ایران میں دو برطانوی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے نے ایران میں سیاحوں کی حیثیت سے داخل ہو کر متعدد صوبوں میں معلومات اکٹھی کیں۔ ایرانی حکام نے ان پر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ جوڑے کی فیملی نے بتایا...
    بھارت میں سپریم کورٹ نے حال ہی متنازع بننے والے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹرز رنویر الہٰ آبادیہ، سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ یوٹیوبرز کے خلاف آسام اور مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی ایک ساتھ سماعت کی درخواست پر دیا۔ یہ ایف آئی آرز ’’انڈیا گوٹ لیٹنٹ شو‘‘ کے میں میزبان سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے سوال کے جواب میں رنویر الہٰ آبادیہ کی اپنے والدین کے بارے میں کی گئی شرمناک بات پر کاٹی گئی تھیں۔ اس بے ہودہ گفتگو سے کہرام مچ گیا تھا اور اس کنٹینٹ پر ہر ذی شعور کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے یہاں تک...
    پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شاہین آفریدی کو خوش گوار موڈ میں بیٹے عالیار کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہین آفریدی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10) مذکورہ پوسٹ میں شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے عالیار کا چہرہ تو نظر نہیں آ رہا مگر باپ اور بیٹے کے درمیان محبت بھرا رشتہ باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 2 سال قبل 3 فروری...
    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔  ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔ مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈران نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ یونینز...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔  نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
    اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا  محسن نقوی  نے کہا ہے سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ 30 خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)امریکی قدامت پسند مصنفہ اور انفلوئنسر ایشلی سینٹ کلیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ کے دست راست ایلون مسک ان کے تیرہویں نومولود بچے کے والد ہیں جسے خفیہ طور پر 5 ماہ قبل جنم دیا گیا تھا۔ سینٹ کلیئر نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے جہاں ان کے 11 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، وہ ماضی میں طنزیہ نیوز سائٹ دی بیبلون بی سے وابستہ رہ چکی ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ راز اس لیے رکھا تاکہ ہمارے بچے کی رازداری اور حفاظت برقرار رہے تاہم حالیہ دنوں میں...
    اسلام آباد: حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی...
    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے اپنے پانچ بہترین بلے بازوں کے نام بتادیے جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی کا نام بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وریندر سہواگ نے کہا کہ انہیں یہ پانچ کھلاڑی ہمیشہ پسند رہے ہیں۔ انہوں نے ان پانچ کھلاڑیوں کو شاندار، بہترین، باصلاحیت اور دیگر تعریفی کلمات سے نوازتے ہوئے بتایا کہ اُن کے پانچ بہترین بلے بازوں میں سب سے آخری نمبر کرس گیل کا ہے۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر اے بی ڈویلیئرز ہیں۔ سہواگ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر انضمام الحق کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھا، وہ مشکل سے مشکل صورت حال میں...
    مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2024ء کے خراب نتائج پر ایکشن لیتے ہوئے سکولوں کے ہیڈماسٹرز، ٹیچرز اور ڈی ڈی ایز کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری حکم نامے کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، ترمیم سے عدالت کے اندرعدالت بنادی گئی، حکمرانوں کو اب تک 26 ترمیم کے کچھ نکات کا علم نہیں، انہوں نے وکلا سے گلہ کیا کہ آپ تو ہر تحریک میں آگے ہوتے تھے، 26 ترمیم کے خلاف نہیں نکلے؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پروکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آئینی ترمیم کے لیے دوتہائی اکثریت ہونا لازمی ہے، اکثریت نہ ہونے کے باوجود 26 ویں ترمیم پاس کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی...
    پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
    120 ممالک کیلئے ویزا آن آرئیول کی سہولت کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، اب موبائل پر پی باآسانی ویزا حاصل کیا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق 120 ممالک کیلئے ویزا آن آرئیول کی سہولت کیلئے موبائل ایپ لانچ کردی گئی ، پاک آئی ڈی ایپ سے باآسانی ویزا پراسس اور آن لائن اسٹیٹس چیک کیا جا سکے گا۔ایپ کے ذریعے پاکستان آن لائن ویزا سسٹم سے با آسانی ویزا حاصل کرسکیں گے ، نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ایپلی کیشن کےذریعےبزنس اورٹورسٹ ویزا لےسکیں گے اور ایپلی کیشن میں فیس ریڈنگ، پاسپورٹ اور ڈاکومنٹ ریڈنگ کے فیچر بھی متعارف کرائے گی۔ یاد رہے گذشتہ سال حکومت نے 126 ممالک کے...
    پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنیوالے کیلیے خطیر رقم کے انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے چاند کیلئے مخصوص اپنا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کردیا ہے اور اس منصوبے میں عوام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان خلائی میدان میں بھی اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے جس میں پاکستان چاند پر اپنا پہلا مشن بھیجے گا۔تفصیلات کے مطابق پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے۔سپارکو نے اپنے اعلان میں پاکستانی خلائی مشن میں عوام کو شمولیت کا سنہری موقع...
    26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سماعت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی، سردار اظہر طارق شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم کے لیے ہمارے ممبران کو لاپتا کیا گیا، رہنما جے یو آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت کے بعد کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے، جبکہ پہلی میٹنگ کل کی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے تمام کمیٹی ممبران کو آگاہ کردیا گیا ہے، کل ہونے والے پہلے اجلاس میں حکمت عملی تیار کی جائےگی۔ پارٹی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے...
    مسلح جھڑپوں کے بعد 10 ہزار افراد کی کانگو سے ہجرت، برونڈی پہنچ گئے،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز نیروبی(آئی پی ایس )برونڈی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران 10,000 سے زائد افراد نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر کانگو) میں جاری مسلح جھڑپوں سے بچنے کے لیے ملک میں پناہ لی ہے۔برونڈی کی وزارت داخلہ کے مطابق، پناہ گزین گتمبا بارڈر کراسنگ یا دریائے روسیزی کے ذریعے ملک میں داخل ہو رہے ہیں۔حکام فوجیوں، شہری اور بیمار افراد کی شناخت میں مصروف ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی کی مدد سے رہائش اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ روانڈا کی حمایت...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ 26 ویں ترمیم  پاس کرائی گئی،   26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی...
    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون لاہور پہنچے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی، جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی واپڈا ٹاؤن لاہور میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد سمیت دیگر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کو بہادری پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے والد و بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا۔ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں اداوزیراعظم شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہید نے دہشت گردوں...
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاؤن پہنچے جہاں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔  محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں دلاسہ دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی  انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف...
    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان راجہ، شبلی فراز او رعمر ایوب پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری تھی، ہمارا آج بھی یہی مؤقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق...
    شکارپور(نمائندہ جسارت)حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکالنے پر شکارپور کے ملازمین کا ریجن آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی دھرنا۔آصف زرداری صدر پاکستان اور بلاول چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو کے بنائے ہوئے ادارے یوٹیلیٹی اسٹورز کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ شرکا پاکستان پیپلز پارٹی حکومت وقت کے ظالمانہ فیصلہ کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا ساتھ دیں۔ سرکار غریب ورکرز کے بچوں سے نوالہ نہ چھینا جائے سرکار کا کام روزگار دینا ہوتا ہے نہ کہ روزگار چھیننا، محمد عقیل چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن ریجن شکارپور ملازمین نے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف ریجن آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ جنگ کے تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے تحفظ اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے۔او آئی سی گروپ کو بریفنگ میں اسحاق ڈار نے پاکستان کے مسلم امہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ پر زور دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حصول کی حمایت کا اعلان کیا۔اسحاق ڈار نے لبنان میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا، انہوں نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش...
    اسلام آباد میں پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں پاک بھارت میچ 4 لاکھ ڈالرز کے ہاسپیٹیلیٹی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں کا ایک پرتعیش باکس رکھا تھا، لیکن محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اس فیصلے کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں بھی بہت اہم سمجھا...
    بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ کے پی نے خیبر پختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ علماء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے بھارتی صحافیوں کو پاکستان نے ویزے جاری کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے 7 صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، کسی کا مسترد نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی صحافیوں نے چیمپئنز ٹرافی میچز کے لیے پاکستانی ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی...
    طیب سیف: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو سالوں میں جرائم کی شرح میں کمی  ہوئی ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کے تحریری جواب کے مطابق 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ سال 2024 میں 1596 مجرموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا۔2024 میں 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء کو برآمد کیا گیا۔ ڈالفن فورس، موبائل پیٹرولنگ یونٹس اور 15 کے زریعے شہریوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے،سال 2024 میں کل 231 سرچ آپریشنز منعقد کئے گئے۔  Currency Exchange Rate Monday February 17, 2025 ہوٹل آئی ایپ کے ذریعے 200 ملزمان کی...
      بیجنگ : چین کی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات” کے فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی ایڈیشن حال ہی میں شائع  کیے گئے ہیں ۔ “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات”کا چینی ورژن 2020 میں شائع ہوا تھا۔ یہ کتاب غیر ملکی قارئین کے لیے نئے دور میں چین کی تعلیمی اصلاحات اور ترقی کے پس منظر اور بھرپور مواد کو سمجھنےاور چین میں  تعلیم کے سفر  کو  بیان کرنے میں  بہت اہمیت کی حامل ہے۔
    ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے لیٹرز جاری کر دیے گئے۔ جاری کیے گئے لیٹرز میں لکھا تھا کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے۔ نوکری سے فارغ کرنےپر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی ، جنید قریشی 13 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور پر کام کرتا تھا۔ یاد رہے کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور تمام کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کی تمام...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی موقف ہے کہ 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی، ہمارا آج بھی یہی موقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق رکھتے ہیں، جمہوریت کیلئے عوام کا مینڈیٹ اور ووٹ بنیاد ہے۔بیرسٹرگوہر...
    متحدہ علما بورڈ کا کے پی حکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )متحدہ علما بورڈ کے پی نے خیبرپختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہرشعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و...
    پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial) شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کافی رنجیدہ نظر آئیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہرکو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی زندگی کے آخری 10 دنوں میں وہ ایک لمحے کے لیے بھی انہیں خود سے دور نہیں ہونے دیتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کے...
    ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔پاکستان میں 15 فروری 2025 تک...
     نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم بہت مہنگے ملک میں رہتے ہیںمگر دنیا کے 3 سستے ترین شہر پاکستان میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کم از کم ایک ڈیٹا کمپنی نمبیو (Numbeo) کی طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ فہرست میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔2025 کے لئے مرتب کی گئی اس فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی گئی ہے۔فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات بشمول کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا...
    “تعلیم کے بارے میں چینی صدر کے اہم بیانات”کی فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی زبانوں میں اشاعت  WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات” کے فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی ایڈیشن حال ہی میں شائع  کیے گئے ہیں ۔”تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات”کا چینی ورژن 2020 میں شائع ہوا تھا۔ یہ کتاب غیر ملکی قارئین کے لیے نئے دور میں چین کی تعلیمی اصلاحات اور ترقی کے پس منظر اور بھرپور مواد کو سمجھنےاور چین میں  تعلیم کے سفر  کو  بیان کرنے میں  بہت اہمیت کی حامل ہے۔
    بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور  انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ہی...
    26ویں نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔فائنل میں پاکستان واپڈا کو چار صفرسے ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،فائنل میچ9،9اننگز پر مشتمل تھا ۔مینز ایونٹ میں آرمی کے وسیم اکرم بہترین بیٹر اور محمد زوہیب بہترین پچر قرار پائے،یہ ایونٹ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقد ہوا۔فائنل میچ کے مہمانان خصوصی لیفٹینینٹ جنرل نعمان زکریا،میجر جنرل ابوبکر شہباز،بریگیڈئیر سحر ستی،لیفیٹینٹ کرنل حیدرعلی ،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید ،سیکرٹری جنرل پاکستان بیس فیڈریشن سید فخر علی شاہ ، چیئرمین امپائر اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی جمیل کامران تھے۔خیال رہے کہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال میں بھی پاکستان آرمی کی...
    روسی قونصل خانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رشیئن فیڈریشن قونصلیٹ نے ویزا درخواست گزاروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہ پر قونصلیٹ جنرل کے ویزا سیکشن کی سروسز معطل رہیں گی۔قونصل خانے کے مطابق ویزا سیکشن کی سرگرمیاں 20 سے 26 فروری تک معطل رہیں گی، اس لیے ویزے کے حصول کے لیے شہری 27 فروری سے روسی قونصل خانے کراچی میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
    سندھ کے عظیم صوفی حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے سیہون شریف میں شروع ہوگیا۔سپیکر سندھ اسمبلی و قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاھ آج سیہون پہنچ کر مزار قلندر پر چادر چڑھا کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات آغاز کریں گے،محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ لعل شہباز قلندر کی مزار کو ڈیجیٹل لائٹنگ اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔عرس مبارک کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ جامشورو کی جانب سے انتظامات مکمل کر دئیے گئے، عرس مبارک کے موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پانچ ہزار پولیس اہلکار جبکہ تین سو سے زائد رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔پنجاب سمیت...
    بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔ راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا...
    اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) 26ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پارٹی نے سماعت کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں سابق سپیکر اسد قیصر، عون عباس بپی، سردار اظہر طارقشامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد کمیٹی نے کام شروع کردیا، کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کے لیے تمام کمیٹی ممبران کو آگاہ کردیا گیا ہے،کمیٹی کل اپنی حکمت عملی تیار کرے گی، پارٹی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پارلیمنٹیرینز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے، غائب رہنے والے ایم این ایز میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی...
    کراچی: ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں، انھوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کومعطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے ایک اورویڈیو بیان جاری کردیا، مصطفی عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں۔  مقتول نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ20 روز تک ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے کچھ نہیں کیا، 20 دن پولیس میرے بچے کی کردار کشی کرتی رہی،  ان کا کہنا تھا کہ وہ ایس پی انویسٹی گیسن ساؤتھ علی...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھی اپنے قائد کی ایمانداری پر قسم نہیں کھا سکتے۔مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کو بہترین انداز میں سجا دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں، صحت و تعلیم عام ہو۔ نواز شریف کو پاکستان زندہ باد کہنے پر نکالا گیا۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بتائیں خیبر پختونخوا کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں یا مزید محرومی؟ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے، 40 سال...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا میچ عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے دیا گیا 4 لاکھ امریکی ڈالرز کا باکس آلاٹ ہوا تاہم محسن نقوی نے 30 نشتوں والے باکس پر عام باکس کو ترجیح دی ہے۔ محسن نقوی نے بورڈ کی آمدن بڑھانے کے لیے باکس سیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جس کو فروخت کر کے رقم پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
    خاتون کا ایلون مسک کے بچے کی ماں ہونے کا دعوی، سی ای او ٹیسلا نے خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے واہ کہا۔پوسٹ میں کہا گیاکہ 26سالہ خاتون ایلون مسک کے بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم کے دوران غائب ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ جن ارکان نے 26ویں ترمیم کی حمایت کی انہیں پارٹی سے برطرف کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے ارکان کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق سینئر قیادت کو پیغام پہنچا دیا۔  پی ٹی آئی نے ترمیم کے وقت غائب رہنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کررکھے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غائب رہے تھے۔ پی ٹی آئی نے اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی اور مقداد علی خان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے جبکہ اورنگزیب کچھی...
      دبئی : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) اپنی کیٹگری میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے واحد منظورشدہ لیگ ہے ۔ اس نے اپنے مداحوں کی مصروفیت کے لئے لائیو ود دی لیجنڈز (ایل ڈبلیو ایل) کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام سے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو 16 روزہ برطانوی دورے کا موقع ملے گا جس کے تمام اخراجات لیگ برداشت کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت 12 منتخب شائقین ، کرکٹ کے عظیم ترین ستاروں کے ساتھ رہائش گاہوں اور تجربات کا اشتراک کریں گے۔ لائیو ود دی لیجنڈز پروگرام کھیل کے بڑوں تک رسائی کی ایک غیر معمولی پروگرام ہے جس میں کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ خصوصی سفر اور رہائش کے انتظامات...
    کراچی: بھارتی کرکٹر روی شاستری بھی نیشنل اسٹیڈیم کی وال کا حصہ بن گئے۔ میڈیا سینٹر میں بنائی جانے والی دیوار پر چسپاں مذکورہ تصویر میں بھارتی کرکٹر کے ساتھ پاکستان کے راشد خان، طاہر نقاش، شاہد محبوب اور منصور اختر بھی  نمایاں ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ملک کا نام روشن کرنے والے کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ایک دیوار پر تمام کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی ہیں۔
    چھبیسویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ، کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )26ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پارٹی نے سماعت کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں سابق سپیکر اسد قیصر، عون عباس بپی، سردار اظہر طارق شامل ہیں زرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد کمیٹی نے کام شروع کر دیا، کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ پیر کو کریگی، اجلاس کیلئے تمام کمیٹی ممبران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی پیر کو اپنی حکمت عملی تیار کر گی، پارٹی...
    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں 2 ہزار 860 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے نکالے گئے ہیں . دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے نکالا کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی “رائٹ سائزنگ پالیسی” کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔ذرائع مزید بتایا کہ برطرف کیے گئے ملازمین میں سے بیشتر 10 سال سے زائد عرصے سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ اگست 2024 میں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا .جس کے بعد وزیرِاعظم نے اس پر...
    26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پارٹی  نے سماعت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں سابق سپیکر اسد قیصر، عون عباس بپی، سردار اظہر طارق شامل ہیں، زرائع  کے مطابق بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد کمیٹی نے کام شروع کر دیا، کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ کل کرے گی، اجلاس کے لئے تمام کمیٹی ممبران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق کمیٹی کل اپنی حکمت عملی تیار کر گی، پارٹی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پارلیمنٹیرینز کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے، غائب رہنے والے ایم این ایز میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو ‘ہیپی فیملیٹائنز ڈے’ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے خاندان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، "اگنی ہوترینز، شرمانینز اور خانینیز کو فیملیٹائنز ڈے پر نیک تمنائیں۔” سلمان خان کی جانب سے ‘فیملیٹائنز’ کی اصطلاح کا استعمال ویلنٹائن ڈے کی روایتی محبت کے جشن کے لیے ایک منفرد انداز ہے۔ اس پوسٹ نے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل کی اوربہت سے لوگوں نے سلمان خان کے محبت پھیلانے کے اس اقدام کو سراہا جو رومانوی تعلقات سے بالاتر ہے۔ پیشہ ورانہ محاذ پر، سلمان خان اپنی آنے والی فلم ‘سکندر’...
    کراچی: سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو...
    لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    صنعت وپیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین کے زیر صدارت لاہور میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں رمضان پیکج کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے میونسپل کی سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ کو مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چینی کے سٹال رمضان سے تین دن قبل لگائے جائینگے اور ستائیس رمضان المبارک تک فعال رہیں گے۔ ایک پریس کے مطابق رمضان کے دوران چینی ایک سو تیس روپے فی گلوگرام دستیاب ہوگی۔ہر شخص قومی شناختی کارڈ دکھانے پر پانچ کلوگرام تک...
    بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے، جب ان کی تصویر پولیس اسٹیشن کے ’’وانٹڈ بورڈ‘‘ پر لگ گئی تھی۔ اداکار کے مطابق یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب سوشل میڈیا کا وجود نہیں تھا، اور اداکاروں کو خود کو پروموٹ کرنے کے لیے کاسٹنگ ایجنسیوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ پنکج ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت اداکاروں کو خود کو متعارف کروانے کےلیے گتے کے کارٹن استعمال کرنے پڑتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہر کوئی اپنی تصاویر ان کارٹنوں میں لگا سکتا تھا، اور دن کے اختتام پر یہ کارٹن اسسٹنٹ کے دفتر میں بھیج دیے جاتے تھے۔ میں...
    (ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔  ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل  پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دن زرقاء سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غیر حاضر رہے تھے جبکہ اسلم گھمن، ریاض فتیانہ،مقدار علی...
    عرب خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک عرب امن پلان ہے، جو ایک مکمل جامعہ اور متبادل ہے، اسکے ذریعے علاقے میں جنگ کا خاتمہ ہوگا اور امن قائم ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے نیا پلان تجویز دے دیا۔ عرب خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزاد ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں...
    میونخ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے نیا پلان تجویز کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں شہزاد ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں ہے‘ غزہ کے لیے ٹرمپ کی تجویز ناقابل عمل ہے بلکہ واشنگٹن کو غزہ کی بحالی کے لیے مدد کرنی چاہیے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں 24ویں امدادی کھیپ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامانشامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم کی جا سکے۔اب تک این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1,861 ٹن امدادی سامان روانہ کر چکا ہے جس میں خوراک، طبی سامان، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء شامل...
    سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے نیا پلان تجویز دے دیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کسی طور بھی قابل عمل نہیں ہے۔ سابق انٹیلی جنس چیف نے غزہ کے لیے امریکی سربراہی میں مارشل پلان کی تجویز بھی دی۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو غزہ کی بحالی کے لیے مدد کرنی چاہیے تاکہ وہاں کے لوگ اپنی سرزمین...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد احتجاج تجویز دی گئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے۔ پارٹی قیادت سے غلطیاں ہوئیں، جنہیں ہم چھپا رہے ہیں، شیر افضل مروت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ قیادت سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں،جنہیں ہم چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اسد قیصر سے کہا کہ آپ شاہد خاقان عباسی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی...
    این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامان شامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے جنگ زدہ عوام کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں 24ویں امدادی کھیپ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامان شامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے  24ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف  کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ،لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 24ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔امدادی کھیپ میں ٹینٹ،ترپال اور گرم خیموں پر مشتمل 60 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر1 ہزار861 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔حکومت پاکستان لبنان،فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن  نقوی کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں تھانہ شکئی پر خوارجی دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی گئی۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل صادق نور  کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید پولیس کانسٹیبل صادق نور کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔  خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے  مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کانسٹیبل صادق نور  کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل صادق نور نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا، پولیس کانسٹیبل صادق نور کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔  پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے اور غیر حاضر رہنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق...
    ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 2600 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی "رائٹ سائزنگ پالیسی" کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے پچیس سے چھبیس سو ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔
    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نیکہا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران" غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔  "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔  بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔  آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادت ترک...
    سٹی 42 : یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔  ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو فوری طور برطرف کرنے کے آرڈرز جاری کر دیئے  گئے ،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو واجبات کلیئر کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر برطرف کرنے ری سٹرکچرنگ پلان کی آڑ میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فارغ کیا جا رہاہے۔  بانی کا غصہ، 21 اکتوبر کے  واقعہ پر اب اہم ارکان کو سزا سنا دی
    اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا، بانی نے ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین...
    فوٹو: فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا، بانی نے ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ 26 ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، عمران خان راولپنڈی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26... بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن...
    کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے این ڈی ایم اے نے فلسطین، لبنان اور شام میں جنگ کے متاثرین کے لیے 60 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 24 ویں کھیپ روانہ کر دی۔ امدادی کھیپ میں بھیجے گئے سامان کی مقدار 60 ٹن ہے، جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال اور چادریں بھی شامل ہیں۔امدادی سامان مصر کے لیے روانہ کی گئی پرواز کے ذریعے بھیجا گیا ہے، جہاں سے یہ سامان فلسطین، لبنان اور شام پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی کے جناح ٹرمینل (ائیرپورٹ) پر منعقدہ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران...
    اسلام آباد:حکومت نے رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ صیام میں ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہ رمضان المبارک میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز اجلاس میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ چینی کی...
    سٹی42:  وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے امریکہ  کی قائم مقام سفیرسے ملاقات میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقاتیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھیں۔اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ہے، ہم انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور اقدار کے خلاف قرار دیتے ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے کہا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ہے، ہم انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن...
    وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں 24ویں امدادی کھیپ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامان شامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم کی جا سکے۔ اب تک این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1,861 ٹن امدادی سامان روانہ کر چکا ہے جس میں خوراک، طبی سامان، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء شامل...