عامر کی گوری کے ساتھ تصویر میں جنید خان کی موجودگی سے لوگ حیران کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
عامر خان، گوری اسپرٹ اور شیکھر دھون کی ”خوبصورت شام“ میں جنید خان کی موجودگی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری اسپرٹ ایک اور خوشگوار لمحے میں نظر آئے، جب وہ کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی مبینہ دوست سوفی شائن کے ساتھ ایک خوبصورت شام گزار رہے تھے۔
اس محفل کی ایک تصویر، جو سوفی شائن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی، میں عامر خان، گوری اسپرٹ، جنید خان اور شیکھر دھون ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
”ایک خوبصورت شام“ کے کیپشن کے ساتھ شیئر ہونے والی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اور دونوں جوڑیوں کے بارے میں نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ یہ تصویر فوراً وائرل ہو گئی اور مداحوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس محفل میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کی موجودگی نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی۔
تصویر میں جنید، عامر اور گوری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے، جس پر مداحوں نے ان کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ خاص طور پر عامر اور گوری کے تعلقات کو کھلے دل سے تسلیم کرنے پر جنید کی تعریف کی جا رہی ہے۔
شیکھر دھون اور سوفی شائن کا رشتہ عرصے سے زیر بحث رہا ہے۔ دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی اور اگرچہ ان کا رشتہ زیادہ تر نجی رہا ہے، لیکن سوفی کو اکثر آئی پی ایل میچز میں شیکھر دھون کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
عامر خان اور گوری اسپرٹ کی محبت کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں اور تقریباً ڈیڑھ سال قبل جب گوری ممبئی آئیں تو ان کے تعلقات نے ایک نیا موڑ لیا۔
عامر خان نے اپنی سالگرہ پر ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ گوری کے ساتھ 18 مہینوں سے رومانوی تعلق میں ہیں اور اس رشتہ کو اب عوامی طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔
کام کے حوالے سے عامر خان جلد ہی اپنی متوقع فلم ”ستارے زمین پر“ میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔
فلم میں جینیلیا دیشمکھ اور درشیل سفاری بھی اہم کرداروں میں ہیں، اور یہ فلم 20 جون کو ریلیز ہوگی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ان کی موجودگی شیکھر دھون گوری اسپرٹ کے ساتھ گوری کے
پڑھیں:
امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟
مشہور بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔
تصاویر دیکھ کر مداحوں اور نیٹیزنز میں یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکارہ حاملہ ہیں۔ امیشا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
امیشا نے اپنی پوسٹس میں ایسی کوئی بات نہیں کی، لیکن تصاویر میں ان کا انداز اور لباس کچھ ایسا ہے کہ لوگوں نے فوری طور پر اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ وہ حاملہ ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کمنٹس میں اپنی حیرت کا اظہار کیا اور پوچھا، ’’کیا واقعی امیشا ماں بننے والی ہیں؟‘‘
اداکارہ کی جانب سے ابھی تک ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم ان کی تصاویر نے مداحوں کے درمیان کافی تجسس پیدا کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو اس بات کر انتظار ہے کہ امیشا پٹیل خود کب اس حوالے سے کوئی وضاحت دیتی ہیں۔
Post Views: 3