مداحوں اور خیرخواہوں کی جانب سے تیزی سے کم ہوتے وزن پر تشویش کے اظہار کے بعد بالآخر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کا وزن ڈرامائی انداز سے کم ہوا ہے جس پر مداحوں نے بارہا فکرمندی کا اظہار بھی کیا لیکن کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔

انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے بتایا کہ میں بالکل صحت مند ہوں اور خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

کرن نے بتایا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ظاہر ہوئی۔

تاہم کرن جوہر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ خون میں کس چیز کی مقدار کو درست کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

کرن جوہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دوا پر بھی ہیں لیکن ان کا وزن روزانہ صرف ایک وقت کھانا کھانے کی وجہ سے کم ہوا ہے۔

کرن جوہر نے بتایا کہ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے پیڈل بال کھیلنا اور تیراکی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلم ساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وزن کی یہ تبدیلی بہتر صحت کے مقاصد کے حصول کے لیے ہے اور یہ ہدف صحت مند طریق سے حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند غذا کھائیں صرف اتنا کھائیں جتنا ضروری ہو اور لالچ میں نہ آئیں۔ اچھی غذا، ورزش، اور خود کو بہتر رکھنے کی کوشش کریں۔

جب ایک رپورٹر نے ان سے ان کے روٹین کے بارے میں پوچھا تو کرن نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ سب بتا دوں گا تو میرا راز کھل جائے گا اور اب واقعی راز سب کے سامنے آ چکا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کرن جوپر پر وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک کے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

اس کے جواب میں کرن جوہر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا وزن متوازن غذا کی وجہ سے کم ہوا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرن جوہر نے بتایا کہ

پڑھیں:

54 سالہ سیف علی خان اور 34 سالہ نکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

فلم جیول تھیف کے ریلیز کیے گئے رومانٹک گانے ’’الزام‘‘ میں سیف علی خان اور نکیتا دتہ کی کیمسٹری مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سیف علی خان اور نکیتا دتہ نے رومانوی نغمے میں اپنی جاندار اداکاری اور جذباتی لگاؤ کے شاندار اظہار سے چار چاند لگا دیئے۔

گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور عمر میں 20 سال کا فرق ہونے کے باوجود دونوں فنکاروں کی زبردست کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا صارفین کے درمیان سیف اور نکیتا کی عمروں کے درمیان فرق پر بحث چھڑ گئی۔ کسی نے حق میں تبصرے کیے تو کوئی منفی کمنٹس دیتا نظر آیا۔

اس گانے کو شلپا راؤ اور وشال مشرا نے اپنی مدھر آوازوں سے سجایا ہے اور اس کے بول کمار نے لکھے جب کہ موسیقی انیس علی صابری نے دی۔

‘جیول تھیف‘ اسی ماہ نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ایک قیمتی ہیرا چوری کرنے کے واقعے گرد گھومتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟
  • عینا آصف کب شادی کب کریں گی؟ مداحوں کو واضح جواب دے دیا
  • پانی کا مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث تشویشناک ہو گیا: فرحت اللّٰہ بابر
  • عمران ہاشمی کا مداحوں سے آوارہ پن 2 میں جذباتی موسیقی کی واپسی کا وعدہ
  • 54 سالہ سیف علی خان اور 34 سالہ نکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کیلیے وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیے
  • سندھ بلڈنگ،ناجائز تعمیرات پر اسحق کھوڑو کی پراسرا ر خاموشی برقرار
  • اسرائیل کی دہشتگردی پر عالمی خاموشی مجرمانہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • دل کے امراض میں تشویشناک اضافہ