2025-04-19@03:38:24 GMT
تلاش کی گنتی: 141

«کو راولپنڈی سے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: ظالم افراد نے ایک کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچا لی گئی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور اور اس کے بچوں کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نے ایک کتیا کو باندھ کر ریلوے ٹریک پر بچوں سمیت پھینک دیا ہے۔ اینیمل ریسکیو سینٹر نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بے زبان جانور کو تکلیف دہ بندش سے آزاد کرایا اور برائے علاج اینیمل ریسکیو سینٹر شفٹ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم یا تشدد غیر انسانی ہے۔  پولیس...
     ویب ڈیسک: راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کرتے ہوئے دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔  حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ہے ، گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افغانوں کی تفتیش کے لیے حج کمپلیکس میں خصوصی سہولت مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے غیر ملکی مشنز سے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 تک اسلام آباد اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی افغانستان...
    — فائل فوٹو راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنا دی گئی۔کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا باسط علیم نے سنایا۔عدالت نے مجرم کو 6 لاکھ روپے جرمانے، بلیک میل کر کے بھتہ لینے پر مزید 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ لاہور: کمسن بچے پر تشدد کرنے والے خواجہ سراء کیخلاف ایف آئی آر درجلاہور میں کمسن بچے کو تشدد اور استحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سراء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ گزشتہ سال 24 مئی کو تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔سی پی...
    جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل،سی ڈی اے کی ذخیرہ کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسلام آباد اور راولپنڈی کو خان پور ڈیم سے پانی کی سپلائی 10 دن تک متاثر رہے گی، کیونکہ 10 سے 19 فروری تک ڈیم کی بھل صفائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی-12، جی-10، جی-11، ایف-10، ایف-11 اور جی-9 میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی راولپنڈی کے علاقوں ڈھوک حسو، رتہ امرال، پیرودھائی اور فوجی کالونی میں بھی پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔بھل صفائی کے باعث اسلام آباد کو یومیہ ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے 10 دن تک پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق 10 سے 19 فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہو گی جس کی وجہ سے جڑوں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ،ایف ٹین ،ڈی بارہ ، جی ٹین، جی الیون اور جی نائن جبکہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے ڈھوک حسو، رتہ امرال ، پیرودھائی اور فوجی کالونی سمیت کئی علاقوں کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو خاموشی سے منتقل کرنے اور انہیں مرحلہ وار وطن واپس بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر کسی باضابطہ اعلان کے بغیر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ وطن واپسی جانے والے افغانی باشندوں کی پاکستان دوبارہ آمد کو ہر قیمت پر روکنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے ری لوکیشن منصوبے پر عملدرآمد کے دوران عوامی اعلانات نہ کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ ری لوکیشن منصوبے پر عملدرآمد کے لئے انٹیلی جینس ایجنسیوں کو مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔ پلان پر عملدرآمد کے لئے انٹیلی جینس ایجنسیوں سے متواتر رپورٹس بھی طلب کر لیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایم پی اے، پارلیمانی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ضیاء اللہ شاہ نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔  ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضیاء اللہ شاہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب  مریم نواز شریف کی ایک سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملک کی معاشی، اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے بالخصوص مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔  نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں معاشی، اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نے میاں محمد نواز شریف کو (ن) لیگ کے دور حکومت میں راولپنڈی کی تعمیر و ترقی اور میگا...
    راولپنڈی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں
    راولپنڈی: چمپئنزٹرافی سے قبل اعلیٰ سطح کا سیکورٹی وفد پنڈی اسٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے
      راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔ یہ نوٹس بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ یکم فروری کو بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی سماعت تھی، مگر جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنا عدالت کی توہین کے مترادف ہے، اور اس بات کی وضاحت طلب کی گئی کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب  کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف  درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کی 26نومبر کے 31مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت مقرر تھی، عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی...
    راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
    ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش میں 2 افراد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹائیگر کی کھال راولپنڈی سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔ جنگلی حیات کی کھال بذریعہ ٹرین تھرمو پول کاٹن میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ اسپیشل برانچ نے وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر کھال کی جانچ کروائی، ملزمان جنگلی جانور کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق پرمٹ پیش نہ کر سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فیصل شہزاد اور محمد صفدر کو ریلوے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    راولپنڈی: پولیس نے تھانہ جاتلی کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کرنے کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔ راولپندی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گلفراز عرف گلو مقتولہ کا بہنوئی، محمد امین پڑوسی، گلزار بیگم مقتولہ کی پھوپھی (بہنوئی کی والدہ) اور انیلہ بی بی (بہنوئی کی بہن) شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان گلفراز اور محمد امین مقتولہ سے زیادتی کرتے رہے اور مقتولہ کے حاملہ ہونے پر چاروں گرفتار ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے مقتولہ کو زہر دے کر قتل کیا اور تدفین کروا دی۔ بیان میں کہا گیا کہ سی پی او سید خالد...
    راولپنڈی :انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔ بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔
    راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن نے والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم محمد وسیم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے مجرم کی سزا پر عملدرآمد کے احکامات جیل انتظامیہ کو بھجوادیئے۔ واضح رہے کہ مجرم نے جون 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی، جس کا مقدمہ مقتولین کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
    راولپنڈی کی عدالت نے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو سزا سنا دی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم محمد وسیم  کو 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم نے گھریلو رنجش پر یپٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ 2022 میں  تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی اور قانونی ٹیموں کو شاباش بھی دی۔
    راولپنڈی: صدر مملکت آصف زرداری کو نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
    علامتی تصویر۔ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان کی عدالت میں تہرے قتل کیس کے 3 مجرموں کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ پانچ برس قبل دشمنی پر فائرنگ کرکے مسعودالحسن، غضنفر اور آصف محمود کو قتل کیا گیا تھا۔ مجرموں میں عمران، کاشف منیر اور عبدالوحید شامل ہیں۔ تہرے قتل کا مقدمہ 2020 میں تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ مجرموں کو سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے سنایا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے
    اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چمپئینزٹرافی کے میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،چیمپئنز ٹرافی کو یادگار بنائیں گے۔ دورہ امریکا سے وطن واپسی کے بعد محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں پیش رفت کا جازہ لیتے ہوئے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ٹیموں کے لئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہا ر کیا ۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری...
     راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز نے کہا کہ  38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا...
    پاک فوج کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں، کور کمانڈر راولپنڈی اور جی او سی مری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر راولپنڈی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ، ہم سب کو مل کر اس ملک کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر تنقید کرنے کے لیے جو فیشن بنا دیا گیا ہے اس کے لیے اساتذہ کرام اور والدین اپنے بچوں کی ذہن...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔جیو نیوز کےمطابق ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی نے ٹرائل مکمل ہونے پر چاروں ملزمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرمان کو 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔مجرموں کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 12 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے، بی،سی 298 اے، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرمان نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد شیئر کیا تھا۔ مزید :
    پنڈی کی عدالت نے توہین مذہب کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )راولپنڈی کی مقامی عدالت نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی نے ٹرائل مکمل ہونے پر چاروں ملزمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرمان کو 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مجرموں کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 12 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے، بی،سی 298 اے، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرمان نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد...
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )راولپنڈی کی سول عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا.(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں. عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے تحت 10 سال قید اور سیکشن 295-...
    راولپنڈی: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔تفصیلات کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے۔عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں۔عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے متعلق جیل حکام کو تحریر بھی لکھوا دی،بتایاگیا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روک دیا۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل کے اندر پہنچے لیکن جیل حکام نے...
    علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں سگے بھائی کو چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ دوسری جانب، تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں موہن پورہ گلی نمبر 6 کے گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں منتقل کیا گیا جن میں محمد بشیر، نور فاطمہ، ایمان منیر اور نجم النسا شامل ہیں۔ Tagsپاکستان
    راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں 2803 مجرمان کو سزائیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(بیورورپورٹ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں معزز عدالتوں نے 2803 مجرمان کو سزائیں سنائیں، قتل کے مقدمات میں ملوث 73 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں 1 مجرم کو سزا سنائی گئی، ڈکیتی میں ملوث 06 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،گزشتہ سال 185 منشیات فروشوں کو معزز عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں، منشیات فروشوں کو 20 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں ،اقدام قتل اور ضرر کے 18 مجرمان کو سزائیں جبکہ کار و موٹرسائیکل چوری میں ملوث 276 مجرمان کو سزائیں سنائی گئی،چوری، نقب زنی اور دیگر چوری میں ملوث 266 مجرمان...
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی لیکن حکومتی بدنیتی سے ابھی عوام ریلیف سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف 17 جنوری کو مال روڈ پرجمعتہ المبارک کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر...
    راولپنڈی( نمائندہ جسارت ) راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کر کے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا 45لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتا ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابنفیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم...
    راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی روڈ پر بسیں چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اس وقت راولپنڈی میں لندن اور پیرس سے خوبصورت بسیں چل رہی ہیں۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ جبکہ خیابان سرسید میں پانی کی سپلائی لائنیں تبدیلی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کے لیے کوئی شخص پاکستان کی سالمیت سے نہیں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے چربی پگھلانے والی کڑاہی میں ڈال کر جلانے والا ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، تعاقب پرملزمان نے چھتی قبرستان کےقریب پولیس پارٹی پردوبارہ فائرنگ کی، واقعے میں فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم مہرعلی تھانہ سٹی میں درج اغوا اور قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا،...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے مین مبینہ پولیس مقابلے میں کزن کو 45 لاکھ روپے کے لیے اغوا و قتل کرکے اس کی لاش کو جلانے والا ملزم مہر علی ہلاک ہوگیا  رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کی نشاندہی پر ریکوری کے لیے جارھی تھی کہ ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیرودھائی قبرستان کےقریب ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
    راولپنڈی میں کزن کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہر علی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...