راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی روڈ پر بسیں چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اس وقت راولپنڈی میں لندن اور پیرس سے خوبصورت بسیں چل رہی ہیں۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

جبکہ خیابان سرسید میں پانی کی سپلائی لائنیں تبدیلی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کے لیے کوئی شخص پاکستان کی سالمیت سے نہیں کھیل سکتا۔ اور نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو مضبوط کیا۔ لیکن آج ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ ایک شخص رو رہا ہے کہ مجھے کھانا ٹھیک نہیں مل رہا۔ کیا کبھی کسی نے ہماری لیڈر شپ کو روتے ہوئے دیکھا ؟۔حنیف عباسی نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ کو پاکستان سے محبت ہے۔ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے دور میں راولپنڈی میں کوئی عوامی منصوبہ نہیں بنا۔ جبکہ مریم نواز پنجاب کے طلبا کو اربوں روپے کی اسکالر شپ دے رہی ہیں۔ میں دعوی کرتا ہوں کہ راولپنڈی کے اسکول و کالجز آج اسلام آباد سے بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ایٹمی طاقت اسلامی ملک ہے۔ اور پاکستان پر پابندی لگی تو انہوں نے شادیانے بجائے۔ جبکہ پاکستان کے خلاف یہ منصوبہ کیلیفورنیا میں بنایا گیا۔ اور آج بھر ایک دوسرے کو لڑوانے کے لیے سازش ہو رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ابھی تو آپ کو سزا ہی نہیں ہوئی۔ آپ کے تمام لوگ ملے ہوئے ہیں اور کمپرومائزڈ ہیں۔ یہ سب راتوں کو معافیاں مانگ رہے ہوتے ہیں اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ معیشت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ اور یہ کیسے پاکستانی ہیں جو کہہ رہے ہیں پیسے نہ بھیجیں۔ جتھوں کی حکومت کی پلاننگ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں حنیف عباسی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق مل رہے ہیں۔ وہ لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم مقصد کے لیے ایک چھت کے نیچے جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن کا قائم کرنا  ہے۔

خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقلیتی برادری امن بین المذاہب کانفرنس سردار یوسف

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف
  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‎
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ لیکن میزبانی کون کرے گا؟ پتہ چل گیا
  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • پی ایس ایل کی پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر محمد رضوان برہم: ماحول کشیدہ ہو گیا
  • ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے: وفاقی وزیر
  • ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے، وفاقی وزیر
  • وزیراعظم شہبازشریف اور بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو کی دونوں ممالک کے مابین معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار
  • پاکستان، قرآن اور ہمارا امتحان
  • ہے اپنے ہاتھ میں اپنا گریباں