2025-02-13@21:50:30 GMT
تلاش کی گنتی: 15737

«منو کی»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن: امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملہ رواں سال کے وسط تک ہوسکتا ہے اور اس سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائےگا اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ دوسری جانب سے امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن جوہری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا، دفاع، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید اضافہ ہو گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی جنید انور چوہدری اور بلال اظہر کیانی سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پارلیمنٹ ہائوس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، صفائی ستھرائی، مہمانوں کے داخلے کے مسائل اور پارکنگ کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کا...
    یاد رہے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے تھے۔ جس میں بتایا تھا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی 100 سے زائد ادویات غیر معیاری نکلی، جن میں عام استعمال کی ادویات کے ساتھ جان بچانے والی دوائیاں بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواؤں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی اور کہا جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی. سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی نے بتایا سات جعلی کمپنیوں کی ادویات جعلی نکلیں۔ ان کا کہنا...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا۔سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-A کا اضافہ کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 15 اے کی ترمیم کی توثیق کر دی، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی، معلومات تک رسائی کے قانون کے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور  ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قبائلی عوام سے جو وعدہ...
    اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں جہاں حکومتی رٹ نہیں، مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔ پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈکٹیٹر نے آئین، جمہوریت، پارلیمنٹ پر شب خون...
    قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کی حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس سرفراز ڈوگر سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب کیلئے ایوان صدر نے ہائیکورٹ سے تفصیلات مانگ لیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ خیال رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جنوری میں سوئی سددرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ اس حوالے سے اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی باعث ہوا۔ مزیدپڑھیں:علی امین کی...
    اسلام آباد : سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ملٹری کورٹس بناکر عدلیہ کو لونڈی بنانے کی کوشش کی گئی۔ کہ ہمارے 2 صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں جہاں حکومتی رٹ نہیں مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کے لیے سوچیں گے۔ پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کے لیے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لیے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کہا کہ ہر ڈکٹیٹر...
    مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنما فلسطینیوں کی بیدخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوئے۔مصری صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بیدخلی کے بغیر ہونی چاہیے۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں صدور نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لیے صدر ٹرمپ سے...
    شوکت یوسفزئی(فائل فوٹو)۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ پشاور سے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک نڈر اور مشکل وقت کا ساتھی ہے۔ انھیں پارٹی سے نکالنے کے فیصلے نے کارکنوں کو مایوس کیا۔ اس سے پہلے اتنا سخت فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہوا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بھی ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت سے بھی کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کو فالو کریں۔
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جو 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان کا آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہبانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی معاملات پر بریف کیا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات...
    سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا جمعے کو آخری دن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حج 2025  کے ناظمین اور معاونین کے این ٹی ایس نتائج کا اعلان، فزیکل ٹیسٹ کب ہوگا؟ وازرات مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج نامزد بینکوں میں تیسری قسط 14 فروری تک لازمی جمع کروادیں بصورت دیگر درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔ وزرات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج قربانی، شارٹ سے لانگ دورانیہ، کمرے کی سہولت، روانگی کا مقام بینک میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیے: عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے پیکج لاگت کم کردی...
    سولر پینلز کی آڑ میں اربوں روپے کی منی  لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے، سولر پینلز چین سے منگوائے گئے مگر رقم متحدہ عرب امارات، سنگاپور، سوئٹزر لینڈ، امریکا، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا، جنوبی کوریا، سری لنکا اور برطانیہ بھی بھیجی گئی۔ سینیٹر محسن عزیر کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سولر پینلزکی آڑ میں ہونے والی اربوں روپےکی منی لانڈرنگ کےمعاملے کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئےگی، نیب کا انتباہ  اجلاس میں ایف بی آر نے بتایا کہ ،2017 سے 2022 کے دوران سولر پینلز کی آڑ میں 69.5 ارب کی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا،سولر پینلز چین...
    گڑھی خیرو میں شہداء مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء نے اپنے پاکیزہ خون کے ذریعے عصر حاضر کے فرعون اور ہامان کا مقابلہ کیا اور بے سروسامانی کے عالم میں وقت کی ظالم اور جابر قوتوں کو عبرتناک شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مجاہدین اور شہداء نے امت مسلمہ کو متحد، انسانیت کو بیدار اور اسرائیل و امریکہ کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ قصر عباس علیہ السلام گڑھی خیرو میں منعقدہ شہدائے...
    عمران خان نے شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالنے کی بات نہیں کی، رکن قومی اسمبلی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ آج جمعرات کے دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا روز ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، حلیم عادل شیخ، بریگیڈیئر...
    اسلام آباد:حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے  جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.66  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی سدرن کےلیے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں...
    اسلام آباد:ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔  پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی ہے، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، فلسطینی عوام کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، قوم کو بہتر مستقبل کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، تاجر...
    حماس کے مرکزی رہنما نے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل کیجانب سے عملدرآمد سے متعلق مثبت اشارے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے؛ قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کے نفاذ کیلئے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے قائل کرنیوالے عملی اقدامات کے اٹھائے جانیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود مرداوی نے عرب چینل العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فریق کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے شروع سے ہی کچھ ضمانتیں موجود تھیں جبکہ ہم جس چیز کے خواہاں ہیں وہ دشمن کی جانب سے اپنے عہد و پیمان پر مکمل عملدرآمد ہے۔ محمود مرداوی نے کہا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات ایک طویل 7 سالہ وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں اور مداح بے حد پرجوش ہیں۔ مہوش حیات، جو اپنی بےمثال اداکاری کے لیے مشہور ہیں، آخری بار 2016 میں ڈرامہ "دل لگی" میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئی تھیں، جو کہ ایک زبردست کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا۔ اب وہ ایک پیچیدہ، سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور کردار میں واپس آ رہی ہیں، اور اس بار ان کا نیا ڈرامہ مداحوں کو حیران کر دے گا۔ یہ 7th Sky Entertainment کا میگا پروجیکٹ ہے، جس میں مہوش حیات کے ساتھ احسن خان اور حرا مانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہدایت...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا ۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-A کا اضافہ کر دیا گیا ، وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ، 1973 کے سیکشن 15 اے کی ترمیم کی توثیق کر دی۔ سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے زریعے منظم کیا جائے گا۔حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی۔ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران اثاثے پبلک کرنے کے پابند ہونگے ، سرکاری افسر اپنے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیل...
    پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بےدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری  سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، یہ پی ٹی آئی کا اندرونی فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے کسی فرد کو نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ مکمل طور پر پارٹی کے بانی کی مرضی اور اختیار پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ فیصلہ عمران خان نے...
    حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور قیدیوں کی شیڈول کے مطابق رہائی کا اعلان کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس گروپ نے بتایا کہ اس کے وفد نے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کی، جس میں جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر توجہ مرکوز کی گئی،جس میں لوگوں کے لیے مکانات کو محفوظ بنانے اور فوری طور پر خیمے، بھاری سامان، طبی سامان، ایندھن، اور ہر چیز کے جاری رہنے والے معاہدے میں امدادی سامان کی فراہمی شامل ہے۔ ٹیلی گرام پر جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت روح کے ساتھ ہوئے، جبکہ ثالثی کرنے والے بھائیوں...
    hajj 2022 pilgrims reached makkah سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات سے پیر تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔  عرب میڈیا کے مطابق مقامی موسمیاتی ادارے نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک ہلکی سے تیز بارشوں کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے کچھ علاقے بھی بارش کی زد میں آئیں گے، جب کہ سعودی...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جمہوریہ روانڈا کے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کی سربراہی میں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ڈھانچے کو جدید بنانے کے مختلف جاری منصوبوں، فورس کے اہداف اور مستقبل کی جنگوں پر گہری توجہ کے ساتھ فورس کے ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ائیر چیف...
    درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں ردوبدل کردیا آئل اینڈ گیس ریگولیڑی اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 23 سینٹ کا اضافہ جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی 7 سینٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل) کے لیے نئے نرخ 12 ڈالر 90 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے...
    عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔ گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) ویڈیو میں عاطف سڑک کنارے ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ بیٹھے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ’ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔اس ویڈیو پر عاطف...
    لاہور:پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنے ڈرامے "کبھی میں کبھی تم” کی بدولت عالمی شہرت کی حامل ہیں، حالیہ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہو گئیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا، جس میں وہ پانی میں ایک مرمیڈ کے انداز میں نظر آئیں۔ ہانیہ کا یہ جرات مندانہ انداز ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان تصاویر میں ہانیہ عامر سوئمنگ پول میں چمکدار پلاسٹک کے لباس میں نظر آئیں، جس سے ان کا جسم واضح طور پر جھلک رہا تھا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس فوٹو شوٹ کو...
    موساد کے "قیدیوں و لاپتہ افراد کے محکمے" کے سابق سربراہ نے غزہ کے بارے انتہاء پسند امریکی صدر کے منصوبے کو غیر حقیقت پسندانہ اور ایک ایسے "ناکام دلال" کی زبان کا پھسلنا قرار دیا ہے کہ جسے فلسطینی عوام و خطے کے حالات کے بارے ذرہ برابر بھی سمجھ بوجھ نہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے معروف سیاستدان اور اسرائیلی جاسوس تنظیم موساد کے سابق افسر رامی ایگر نے غزہ کی پٹی کے بارے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے "غیر حقیقت پسندانہ" قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے صیہونی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں موساد کے "قیدیوں و لاپتہ افراد کے محکمے" کے سابق سربراہ رامی ایگر نے...
    بنگلورو : بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے اہل خانہ  کی جانب سے موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں 10 ویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ اونتیکا چوریسا نے گھر والوں کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے دینے پر 20 ویں منزل سے چھلانگ لگائی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اونتیکا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھی، سالانہ امتحانات سر پر تھے اور پڑھائی میں اس کے کم نمبر آرہے تھے، پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے وہ موبائل فون پر زیادہ وقت ضائع کرتی تھی جو اس کی والدہ کو پسند نہیں تھا۔ والدہ نے بیٹی کو فون کا استعمال...
    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ہر فورم پر فلسطین کے لیے آواز بلند کی، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے ،  دہشتگردی کیخلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا پاکستان آکر دلی مسرت ہوئی، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، قائد اعظم محمد علی جناں اور علامہ اقبال ہمارے بھی ہیرو ہیں۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا دونوں ممالک نے...
    لاہور: سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔   ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون  کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی قانون کی بالادستی کیلئے۔ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں راؤف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطائاللہ لانگو، انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے...
      اسلام آباد: ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ جنوری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔
    غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا، ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے، طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )ترکیہ کے صدر نے کہا کہ غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جب کہ پاکستان اور ترکیہ کے کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، پاک ترک 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب ادرگان مسلم امہ کی آواز ہیں،...
    No media source currently available
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں شی شا جزائر پر چین کی فضائی حدود میں آسٹریلوی فوجی طیارے کی دانستہ دراندازی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی فوجی طیارے نے چین کی اجازت کے بغیر جان بوجھ کر شی شا جزائر پر چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی، جس سے چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور چین کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے اس طیارے کی بے دخلی کے اقدامات جائز، قانونی اور پیشہ ورانہ ہیں۔ چین نے اس سلسلے میں آسٹریلوی فریق سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلوی فریق اس...
    بیجنگ :کتاب ” قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے اہم خیالات کا مطالعہ ” حال ہی میں ملک بھر میں شائع کی گئی ہے ۔ کتاب کو 14 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تاریخی رجحان، اہم امور ، کام کے بنیادی پہلوؤں اور اہم ضمانتوں سمیت مختلف حوالوں سے قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے بارے میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی اہم سوچ کے بنیادی جوہر، روحانی پہلو، بھرپور معنی اور عملی تقاضوں کی وضاحت کی گئی ہے ۔
    غزہ کے لوگوں کی بے دخلی کے ساتھ ٹرمپ کا ریویرا منصوبہ قابل قبول نہیں: سعودی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کیساتھ ٹرمپ کا ‘ریویرا’ منصوبہ قابل قبول نہیں۔ شہزادہ خالد بن بندر نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکا کیریویرا (ساحلی تفریحی مقام) منصوبے پر اعتراض نہیں مگر فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالاجائے۔شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کامقف ہے وہ غزہ میں ریویرا بنانیکا خیر مقدم کرے گا، میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہوگی مگر یہ منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بغیر...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ جمعہ کے روزہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اور اس تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لیے ضیافت کا اہتمام اور دو طرفہ تقریبات کا انعقاد کریں گے۔
    بیجنگ: چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے نشاندہی کی کہ امریکی حکومت نے اسٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات کی ایڈجسٹمنٹ، عالمی تجارتی شراکت داروں پر 232 اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کی بحالی اور ایلومینیم کی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے، جو کہ ایک مثالی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہے۔ متعدد ممالک نے اس حوالے سے واضح طور پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور یہاں تک کہ امریکہ میں بھی اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے.چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ زیرو سم گیم کی ذہنیت کو ترک کرے،...
    بھارت میں ایک بزرگ شخص کو سروس فراہم کرنے میں تاخیر دیکھ کر نوئیڈا کے پلاٹ ڈپارٹمنٹ کے سی ای او نے 16 ملازمین کو سزا کے طور پر 30 منٹ تک کھڑا کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر لوکیش ایم نے سروس کاؤنٹر پر ایک بزرگ شہری کو غیر ضروری طور پر انتظار کرتے ہوئے دیکھا، جس پر انہوں نے عملے کے خلاف فوری کارروائی کی۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معمول کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے دوران جب ڈاکٹر لوکیش نے سروس میں تاخیر نوٹ کی، تو انہوں نے عملے کو اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق...
    پیرس :چین کے نائب وزیر اعظم زانگ گوچھینگ نے مصنوعی ذہانت ایکشن سمٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چین انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی میں حصہ لیتا ہے۔ چین ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور عالمی حکمرانی کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اکتوبر 2023 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو پیش کیا، جس میں ترقی پذیر ممالک کے لیے بین الاقوامی تعاون اور معاونت کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ جولائی 2024 میں چین نے مصنوعی ذہانت کی استعداد کار بڑھانے...
    بیجنگ :چین کے لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ، چین کے”آئس سٹی” ہاربن میں ایک منفرد بین الاقوامی عوامی تبادلہ سرگرمی ” ایشیائی سرمائی گیمز کی غیرمادی ثقافتی ورثے کے سال سے ملاقات” کا انعقاد کیا گیا۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمز کے وفود میں شامل تقریباً 20 عہدیدار، کھلاڑی اور میڈیا نمائندگان برفیلے اسپوٹس میدان سے نکل کر چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں جمع ہوئے اور ایک ساتھ مل کر اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منایا۔ جب ایشین آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی عالمی غیرمادی ثقافتی ورثے کے حامل چینی نئے سال سے ملاقات ہوتی ہے تو یہ منظر کتنا دلچسپ ہوگا۔جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا...
    غزہ : حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس کے نمائندوں نے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے جنگ بندی شرائط سے متعلق بات چیت کی جس دوران  فلسطینیوں کےلیے رہائش، خیمے، طبی سامان، ایندھن اور دیگر امداد کی مسلسل فراہمی پربات چیت بھی ہوئی۔  سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حماس نے کہا کہ مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت مثبت رہی اور ثالث کاروں نے معاہدے پرعملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔  حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے تحت طے کردہ ٹائم...
      مہاراشٹرا: بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی منسوخ کر دی جب اس کے دولہے نے واٹس ایپ پر اپنے سسر سے دیے گئے تحائف پر ناراضی کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق، یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے دولہے نے تحائف کو پسند نہ کرنے کی شکایت کی، جس پر دلہن نے اس فیصلے کے بعد شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریڈٹ پر اس جوڑے کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کیے گئے، جس سے سوشل میڈیا پر گفتگو کا آغاز ہوا۔ اس پوسٹ میں دولہا نے بتایا کہ وہ یو پی ایس سی کی تیاری کر رہا ہے اور اس کی بہن سرکاری ملازمہ ہے، جس پر صارفین نے...
    حماس کا قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل کا اعلان، جنگ بندی ڈیل برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز غزہ(سب نیوز )حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔حماس کا کہنا ہے کہ اس کے نمائندوں نے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے جنگ بندی شرائط سے متعلق بات چیت کی جس دوران فلسطینیوں کیلیے رہائش، خیمے، طبی سامان، ایندھن اور دیگر امداد کی مسلسل فراہمی پربات چیت بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حماس نے کہا کہ مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت مثبت رہی اور ثالث کاروں نے معاہدے پرعملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنیکی یقین...
    لاہور:پنجاب میں گداگری کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔ انسداد گداگری قانون کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے گا۔ اگر کوئی شخص بھیک منگوانے والے سرغنہ کی مدد کرے گا، تو اسے تین سال قید، تین لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ مسودے میں یہ بھی تجویز کی گئی ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا دی جائے۔ اگر کوئی شخص دوبارہ یہ جرم کرے گا، تو اسے دوگنا سخت سزا دی جائے گی۔ پنجاب کابینہ پہلے ہی ان ترامیم کو منظور کر چکی ہے۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شاہین شاہ آفریدی اور سعود شکیل سمیت پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقی بلے باز میتھیو بریٹزکے کو کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران جان بوجھ کر روکنے پر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو کسی بھی بین...
    کراچی: پاکستان نے مکاؤ کو 0-3 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی کے ساتھ 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکوائس چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ موصول اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری چیمپیئن شپ کے پول ڈی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں مکاؤ کو کسی مزاحمت کے بغیر بآسانی 0-3 سے قابو پا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی پائی۔ قبل ازیں، پاکستان نے اپنے پہلے پول میچ میں چین اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست سے ہمکنار کیا تھا۔ کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کا سیڈ 5 جاپان سے مقابلہ ہوگا، دیگر کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ کوریا کا سیڈ 9 سنگاپور، سیڈ...
    کراچی: کسٹمز حکام کی کاوشوں کی بدولت بندرگاہوں سے گھی اور تیل کی کلیئرنس کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ممکنہ قلت کا خدشہ ختم ہوگیا ہے لہٰذا رمضان المبارک میں گھی و خوردنی تیل کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔ پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ممبران کو بتایا کہ اس بحران کو حل کرانے چیف کلکٹر کسٹم جمیل ناصر، کلکٹر پورٹ قاسم نیر شفیق سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی ذاتی نوعیت کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھی اور کوکنگ آئل کی کمی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ چکی ہیں۔ رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی ممکنہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور دونوں قومیں یکساں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی حامل ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ صدر طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب کے دوران متاثرین کی دل کھول کر مدد کی اور مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے دل جیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، جبکہ مسئلہ کشمیر اور غزہ کے معاملے پر پاکستان اور ترکیہ کا مؤقف...
      راولپنڈی: پولیس نے آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والے ایک سپلائر کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔ ملزم سوشل میڈیا پر ایک پیج بنا کر اندرون و بیرون ملک پتنگیں بیچ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پتنگ بازی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
    اپنی ایک کال میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سمیت عرب و اسلامی اقوام اور دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں سے مظلوم فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے پر مبنی امریکی-صیہونی سازشوں سے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہونیکی اپیل کی ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین و دیگر عرب ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھناؤنے منصوبوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور جمعہ، ہفتہ و اتوار کے روز منعقد ہونے والی عالمی بیداری مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ روز پارٹی سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ ہمشہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ وفادار رہا اور اپنے اصولوں پر کھڑا رہوں گا، مجھے حالیہ فیصلے سے سخت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان افراد نے دلوایا ہو جنہوں نے مجھے کبھی پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا تاہم میں نے کبھی ذاتی تنازعات میں پڑنے کی کوشش نہیں کی اور پارٹی کے اندر کسی گروپ کے بجائے ہمیشہ...
    کوئی خط نہیں ملا،یہ سب چالیں ہیں،اگر ملا تو وزیر اعظم کوبھیجوا دوں گا:آرمی چیف کی غیر رسمی گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
    رکنیت کی بحالی کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا.پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی...
    پاکستان کے دورے آئے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ قبرص کے معاملے پر پاکستانی حمایت ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے  دنیا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کہا کہ ہر فورم پر پاکستان کے ہمراہ فلسطین کے لیے آواز بلند کی۔ فلسطینی بہن بھائیوں...
    کراچی: فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا. پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔ مزید پڑھیں؛ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، کانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک اںصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نا اہلی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی۔ رپورٹ کے مطابق این اے 175 مظفرگڑھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے جمشید دستی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی، جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن 19 فروری کو سماعت کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمشید دستی اور درخواست گذاروں کو نوٹسز جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق جمشید دستی پر مالی سال 2023-24 کے گوشواروں تضاد کا الزام ہے، جمشید دستی کے خلاف امیر اکبر اور زولفقار احمد نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی جب کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں ترک وزیراعظم کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے آپ کا دورہ پاکستان بہت مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں دونوں قوموں کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے پاکستان اورترکیہ کے...
    لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات پنجاب نے پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں گھروں میں گاڑی دھونے اور پائپ کے استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی سروس اسٹیشنز کے خلاف بھی فوری کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق، پنجاب بھر کے تمام سروس اسٹیشنز کو...
    حماس نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز  طے شدہ معمول کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہا کردے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ اور قطر  نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان حماس نے مزید کہا کہ مصر میں موجود مذاکراتی ٹیم نے اس سلسلے میں ترکیہ اور قطر کے ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔ یہ خبر پڑھیں : جنگ کے بادل منڈلانے لگے؛ اسرائیل نے غزہ میں مزید نفری طلب کرلی بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتے کے روز طے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔ حماس کی جانب...
    — فائل فوٹو صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور مرکزی قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ قبرستانوں کے لنک روڈز پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور پارکنگ ایریاز کو مناسب فاصلوں پر رکھا جائے۔ دو ماہ میں پانچ ڈاکو مارے، 27 گرفتار کیے، وزیر داخلہ سندھسندھ اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ امن و امان کو قابو کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ آتش بازی کے سامان و پٹاخوں کی خرید...
    —فائل فوٹو فیصل آباد میں شہید ہونے والے اے ایس آئی کی پولیس لائن میں نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔نمازِ جنازہ میں آر پی او، سی پی او اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تھا، جہاں ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہوگیا تھا۔ نمازِ جنازہ کی دینی و معاشرتی اہمیتپروفیسر خالد اقبال جیلانیاس کائنات میں دو... بعدازاں اشتہاری سمیت 12 ملزمان کے خلاف تھانا روشن والا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں پیپلزپارٹی کوجواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کا وقت دیدیا، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،سماعت کے دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکہ میں ہیں اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک اپنی سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے، پیپلزپارٹی کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں۔وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا۔ ڈی ڈی لا کی جانب...
    کیلیفورنیا:نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے ٹائٹن آبدوز کے حادثے کی ہولناک آڈیو جاری کی ہے، جس میں پانچ افراد کی ہلاکت کی آواز موجود ہے۔ یہ آبدوز جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے بحر اوقیانوس میں جا رہی تھی، کہ ایک زوردار دھماکے کی وجہ سے اس میں سوار 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی شے کے تباہ ہونے کی آواز اور پھر شور سنائی دیتا ہے، جو آبدوز کے پھٹنے کے بعد کے صوتی اخراج کا نتیجہ ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق، یہ آڈیو خاص طور پر اس دھماکے کی آواز...
    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بے دخلی کا فیصلہ ان کے کسی عمل کا نتیجہ نہیں، بلکہ یہ پارٹی کی داخلی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اس معاملے پر مزید تفصیل سے گفتگو کرنے سے گریز کیا، اور کہا کہ پارٹی کے بانی نے اس فیصلے کو پارٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی رکن کو پارٹی سے نکالنے یا رکھنے کا مکمل اختیار پارٹی بانی کے پاس ہے۔ یاد رہے کہ شیر افضل مروت کو...
    مشہور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی 97.4 ارب ڈالرز کی پیشکش کو مسترد کرنے کی وجہ سامنے لاتے ہوئے وضاحت دی ہے۔ اوپن اے آئی نے حال ہی میں وفاقی عدالت میں ایک خط جمع کرایا، جس میں بتایا گیا کہ ایلون مسک کی جانب سے کی گئی پیشکش اوپن اے آئی کے خلاف دائر کردہ مقدمے سے متصادم ہے۔  اس مقدمے میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی تخلیق کے لیے استعمال ہونے والے اثاثے نجی مفادات کے لیے نہیں ہونے چاہئیں۔  خط میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی پیشکش کا مطلب یہ ہوگا کہ اوپن اے آئی کے تمام اثاثے انہیں اور ان کے ذاتی سرمایہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )عالمی ایٹمی توانائی ادارے (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے آئی اے ای اے کے سربراہ ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے اپنے دوروزہ دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سے مختلف تقاریب میں شرکت کی اور دورے کیے.(جاری ہے) ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ بالخصوص آئی اے ای اے کے”ایٹمز فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ“پروگرام کو نافذ کرنے میں...
      لاہور: پنجاب میں اقلیتی برادری کے افراد کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب کے دوران ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی افراد میں کارڈز تقسیم کیے۔ یہ کارڈز بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد دیے گئے ہیں اور ان کے تحت اقلیتی افراد کو ہر ماہ 10,500 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ یہ قدم اقلیتی برادری کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق نادار اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی سربراہی میں سابق حکومت نے اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے منظم حملے کیے اور مظاہرین کو قتل کیا ان اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم کہا جاسکتا ہے . غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں طلبہ کی قیادت میں آنے والے انقلاب اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے سے قبل ان کی حکومت نے مظاہرین اور دیگر کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا تھا اس دوران سینکڑوں ماورائے عدالت قتل کیے گئے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا کہ...
    نیویا رک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )پاکستان نے شام کے کچھ علاقوں میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں استحکام کے لئے مضبوط سکیورٹی فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا ہے شام کو دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے پاکستان شام کے برادر اور پر عزم لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام میں سلامتی کا مضبوط اور مربوط قومی فریم ورک ملک کے طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے اور بیرونی مداخلت روکنے کی کلید ہے شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن اور...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )احتساب عدالت لاہور نے کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں سابق وزیرعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی.(جاری ہے) سابق وزیراعلی ایک بارپھر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی پرویز الہی نے حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین نے دلائل مکمل کئے، وکلا کا موقف تھا کہ پرویز الہی عمر رسیدہ اور بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک تعمیر پاکستان پارٹی کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی الیکشن کمیشن ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی. پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ہیں ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے ممبر سندھ نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو پارٹی الیکشن کروائے گئے پیپلز پارٹی کے انتخابات 4 سال کے لیے ہوتے ہیں.(جاری ہے) وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو فروری کو...
     سونا تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا،سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔سونا 3 لاکھ 4 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے پر پہنچ گیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2913 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے اضافے سے 3 ہزار 367 روپے ہو گئی ہے۔    خیال رہے کہ گزشتہ روز  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی، سونا 3 لاکھ1ہزار500روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کی...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سولر کی امپورٹ میں ایک ڈمی کمپنی کے ملوث ہونے اور رقم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں 700 ارب روپے کی تجارتی منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سولر پینل متعلق مسائل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی کہ سولر کی امپورٹ میں ہم نے 80 مشکوک کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا، 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں اور 63 کمپنیوں کی سولر امپورٹ کے لیے 69 ارب کی ٹرانزیکشن مشکوک تھیں۔ اوور انوائسنگ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ذیلی کمیٹی اجلاس میں سولر امپورٹ سکینڈل میں دلچسپ انکشاف۔سکینڈل میں ملوث کمپنی سمارٹ امپیکٹ کی مالیت صرف 2 ہزار روپے نکلی ،2 ہزار مالیت کی کمپنی نے بینک میں ایک ارب 54 کروڑ سے زائد کا کیش ڈیپازٹ کرا دیا سینیٹ خزانہ ذیلی کمیٹی سولر کی امپورٹ میں ہم نے 80 مشکوک کمپنیوں کو شارٹ لیا، 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں،63 کمپنیوں کی سولر امپورٹ کیلئے 69 ارب کی ٹرانزیکشن مشکوک تھیں،اوور انوائسنگ کے خلاف ہم نے 13 ایف آئی آرز درج کرائی ہیں،ایف بی آر کا سولر کی امپورٹ میں ایک ڈمی کمپنی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ،کمپنی نے مالک نے کاغذات میں خود کو تنخواہ دار ظاہر کیا تھا،تنخواہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )چیئرمین اوگراکی مدت اور ممبر فنانس کی توسیع ختم ہونے میں چند روزباقی رہ گئے، ممبر گیس اوگرا کی آسامی پہلے ہی خالی ہے اگرحکومت بروقت فیصلے نہیں کرتی تو اوگرا غیرفعال جائے گا. رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگراکی مدت اور ممبر فنانس کی توسیع ختم ہونے میں چند روزباقی رہ گئے ہیں جبکہ ممبر گیس اوگرا کی آسامی پہلے ہی خالی ہے اگرحکومت بروقت فیصلے نہیں کرتی تو اوگراغیرفعال جائے گا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دورمیں تعینات چیئرمین اوگرا کی 4 سالہ مدت ڈیڑھ ہفتے بعد ختم ہوجائے گی، مسابقتی عمل کے ذریعے نئے چیئرمین اوگراکی بروقت تعیناتی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں.(جاری ہے)...
    راولپنڈی: عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آج جمعرات کا دن بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا روز ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، حلیم عادل شیخ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی، سیمابیہ طاہر، سابق...
    بھارتی ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی کار حاڈثے میں زندگی بچانے والے 25 سالہ رجت کمار نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کی جان بچانے والے نوجوان رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے مبینہ طور پر گھر والوں کی جانب سے رشتے کے انکار کے باعث زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعہ 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے گاؤں بوچھا بستی میں پیش آیا۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران دونوں نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم انہیں کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج...
    اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور ترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔ یہ پڑھیں : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق قائد اعظم اور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیرو ہیں طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی ٹرانسفرز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی،درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفرز کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ,درخواست میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے ,درخواست میں ججز کی ٹرانسفرز کے عمل کو شفاف فری اورفئیر بنانے کی استدعا کی گئی۔ مزید :
     ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا دورہ پاکستان جاری ہے، ترکیہ کے صدر کی وزیراعظم ہائوس آمد ہوئی، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر طیب اردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوترکیہ کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،امید ہے کہ آپکا دورہ پاکستان بہت مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں،دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، صدر طیب اردوان نے سیلاب کے دوران تعاون سے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر نے مشکل گھڑی میں پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب کے دوران صدر طیب اردوان نے پاکستان کی فراخدلی سے امداد کی، پاکستان اور...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) پنجاب حکومت نے صوبے میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر کردیئے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کیے ہیں ، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کی زیرصدارت لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ ہوا جب کہ میرٹ کے تحت بی ایس کے طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پیپلز پارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کے وکیل ساجد تنولی نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکا میں ہیں اور سینیٹر فاروق نائیک سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ ممبر سندھ نثار درانی نے نشاندہی کی کہ پیپلز پارٹی نے 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، ان کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں، چار سال میں الیکشن نہ کرانے پر شوکاز...
    ترک صدر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی...
    پنجاب میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث محکمہ ماحولیات پنجاب نے سخت احکامات جاری کردیے ہیں۔ پنجاب میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے صوبے میں غیرقانونی یا غیر منظور شدہ سروس اسٹیشنوں کی فوری بندش کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین تر ہوگیا، اصل وجہ کیا ہے؟ تمام کارواش اسٹیشنوں پر 28 فروری 2025 تک واٹر ری سائیکلنگ سسٹم اور یو چینلز کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے، خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ اور کار واش ایریا سیل کردیا جائے گا...
    مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا اور کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ دستخط ہونے والی یادداشت کے تحت سوات میں ادارہ قائم کیا جائے گا جہاں نوجوانوں سیاحت، مہمان نوازی کے تکنیکی کورسز نیوٹک کے تعاون سے کرائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام ’میزبان‘ کیا ہے اور اس کے لیے اہلیت کیا ہے؟ تقریب میں چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال، چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا حبیب اورکزئی اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے ظہیر احمد و دیگر شریک ہوئے۔ گورنر...
    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 2913 ڈالر فی اونس ہے۔
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 مارچ کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مظفر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی۔ زیر حراست پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ٫ڈاکٹر یاسمین ٫ عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی  گئی۔ ضمانت پر رہا ہونے والے عالیہ حمزہ ،خدیجہ شاہ ٫ صنم جاوید  اور روبینہ جمیل بھی پیش ہوئیں۔ عدالت نے  ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 مارچ کو طلب کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ روز پارٹی سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک طویل بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہمشہ پی ٹی آئی اور خان صاحب کے ساتھ وفادار رہا اور اپنے اصولوں پر کھڑا رہوں گا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے حالیہ فیصلے سے سخت دکھ ہوا،  ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ان افراد نے کرایا جنہوں نے مجھے پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں انہوں نے مزید کہا کہ ’تاہم میں نے کبھی ذاتی تنازعات میں پڑنے کی...