اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ عامر وسیم ایک سینئر اور باوقار صحافی ہیں، ان کے خاندان کے دکھ میں ہم سب اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور عامر وسیم کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق پیپلز پارٹی کا یوسی چیئرمین سپرد خاک

کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ بعد نماز ظہر گلشن ضیاء کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی، جاوید ناگوری، ارکان سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، آصف خان، علی احمد جان، لیاقت آسکانی ودیگر سیاسی و بلدیاتی شخصیات سمیت کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں عامر بھٹو کو گلشن ضیاء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن ہمیشہ سے ہمارے کارکنان کے لیے مشکل علاقہ رہا ہے، آج بھی ہمارے کارکن دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عامر شہید کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور قتل کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
  • بلاول کی تائید کرتا ہوں، شیر جب بھی آتا، سب کچھ کھا جاتا ہے: گیلانی 
  • شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ
  • پی پی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
  • بات استعفوں کی ہے تو پہلے آصف علی زرداری اور یوسف گیلانی استعفیٰ دیں، خالد مقبول صدیقی
  • اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق پیپلز پارٹی کا یوسی چیئرمین سپرد خاک
  • پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی والدہ انتقال کر گئیں