2025-04-19@04:13:57 GMT
تلاش کی گنتی: 36652
«ڈنکی»:
فیصل آباد کی اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت نے جڑانوالہ توہین مذہب کیس میں ملزم کو سزائے موت سنا دی۔ ملزم کو 295 سی کے تحت 20 لاکھ روپے جرمانے، 295 اے میں 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔کیس میں ملزم کو 295 بی کے تحت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی ای) کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے روکتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیاہے جس میں سماعت اکیس اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔(جاری ہے) اسلام آباد...
گزشتہ دو دن پاک افغان تعلقات اور دونوں مُلکوں کے درمیان مذاکرات کو لے کر خاصے مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا بنیادی مسئلہ تحریک طالبان پاکستان اور دہشتگردی ہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مہاجرین کی واپسی اور تجارت کے مسائل بارے بات چیت کی جاتی ہے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات، سالانہ بنیادوں پر شرح میں دو اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں مزید کمی واقعہ ہوگئی ہے اور...
فیصل آباد: اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت نے جڑانوالہ توہین مذہب کیس میں ملزم کو سزائے موت سنا دی۔ ملزم کو 295 سی کے تحت 20 لاکھ روپے جرمانے، 295 اے میں 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ کیس میں ملزم کو 295 بی کے تحت میں...
ملکمیں حالیہ چند ہفتوں کے دوران غزہ جنگ کے معاملے پر امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے خلاف احتجاج میں امریکی فوڈ چین کے ایف سی پر 10 سے زائد حملے کیے گئے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے...
اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں...
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے.سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اسکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے چھٹیاں جلد بھی دی...
سٹی 42 : ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پینشن ایڈوانس ادا کی جائے گی ، سندھ حکومت نے اعلان کردیا۔ تنخواہ اور پینشن کی ایڈوانس ادائیگی سے متعلق محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جس کے مطابق مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی تہوار کی وجہ سے 18 اپریل...
ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ؟ رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات، سالانہ بنیادوں پر شرح میں دو اعشاریہ...
اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالیہ شدید ژالہ باری نے سینکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد گاڑیوں کی مرمت کے لیے کار کمپنیوں کے سروس سینٹرز اور دیگر ورکشاپس میں گاڑیوں کا رش دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے میں نجی کارساز کمپنیاں متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے آگے بڑھی ہیں اور...
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار علیمہ خانم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا...
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے کے سبب سو سے زائد بچوں کی حالت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان پارا چنار کے علاقے شلوازان دروی میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں کھانا ہوا جس کے بعد...
ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ایران کیساتھ روس کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکتداری کے مطابق متناسب مرحلے پر پہنچ چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے آج ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس...
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی والدہ انتقال کر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اسلام آباد عامرمغل کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں، نماز جنازہ آج مورخہ 18 اپریل بروز جمعتہ المبارک رات 10:00...
کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردیں. نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 15 روپے مقرر کردی گئی۔کمشنر کراچی حسن نقوی کے حکم پر نیا نوٹیفکیشن جاری گیا ہے .جس کے مطابق چپاتی 100 گرام 10 روپے...
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ انہیں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی کیوں ضرورت پیش آئی؟انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ہم پی ٹی آئی...
فوٹو فائل خیبر پختونخوا کے ضلع پارا چنار میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے متعدد مہمانوں کی طبعیت خراب ہوگئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، حالت غیر ہونے کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہوسکتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تقریب...
ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)ننکانہ صاحب میں گندم کی فصل میں آگ لگنے کے بعد مالک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب کے گاوں کوٹ منصب کے قریب گندم کی فصل میں آگ لگنے سے مالک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر سے چنگاری...
پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نو سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ وہ آنے والی رومانوی ڈرامہ فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے اور اس کی کہانی محبت، جذبات اور...
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور کے باہر...

ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں،احسن اقبال
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)وفاقی وزیر ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں جب بلوچستان آیا تھا تو لوگوں...
کراچی میں چپاتی اور نان کے نئے نرخ مقرر کردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی کہ 100 گرام کی چپاتی 10 روپے میں اور 120 گرام کا نان...
سٹی 42 : چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کے پاکستان میں براہ راست آپریشن کے بعد پاکستان کے ائیر کارگو ریونیو میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق چائینیز ایس ایف کارگو کی ارومچی-اسلام آباد-ارومچی پروازوں سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ مارچ 2025 میں کارگو چارجز 72.3 ملین...

لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے، اس دوران کچھ تصفیہ طلب امور پر گفتگو ہوئی، اور فریقین نے اپنا مؤقف سامنے رکھا ، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں. ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے، رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی. ایف بی آر نے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا موثر استعمال نہیں کیا۔ایف بی آر کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، غیر ملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے۔انہوں...
افغان وفد کی ملاقاتیں، پاکستان نے مہاجرین کیلئے رعایت سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40سال افغان بھائیوں کی میزبانی کی، پاکستان کی جواستطاعت تھی اس کے مطابق افغان شہریوں کی خدمت کی۔افغان وزیرصنعت و تجارت نورالدین عزیزی اور...
لزبن(نیوز ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو سے شادی کی افواہوں کو جنم دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔ گزشتہ دنوں رونالڈو کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء)

وزیر تجارت سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اورسفیر، ڈاکٹر جمال بیکر نے جمعہ کے روز وزارت تجارت پاکستان میں وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان سے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ادیس ابابا میں 15 تا 17 مئی 2025 کو ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آسمان چھونے کے بعد قیمتوں میں آج معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ...
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری سرحدوں پر غیر ارادی طور پر پھنس جانے والے ماہی گیروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع علاقائی پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین...
سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کے الزام پر لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر...
ویب ڈیسک : زلزلہ پیما مرکز کے ڈائریکٹر نجیب نے سوشل میڈیا پر مستقبل میں خطرناک زلزلے سے متعلق حقائق بتا دیئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے ڈائریکٹر نجیب نے کہا ہے کہ ابھی تک ترقی یافتہ ممالک امریکہ چائنہ، اور جاپان کے پاس بھی ایسا کوئی سسٹم نہیں، زلزلے کی فور کاسٹنگ بہت ہی پیچیدہ...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح اور اس کی پسماندگی کو ترقی میں بدلنا ہمارا مشن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنائیں گے، احسن اقبال بلوچستان میں اُڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ سے...
اسلام آباد: مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح منفی 2.72 فیصد...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کیا۔ چائنا میڈیا گروپ نے اس دورے کی مکمل میڈیا کوریج کی۔بیجنگ کے وقت کے مطابق 18 اپریل دن 11:00 بجے تک، “صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے” سے متعلق سی ایم جی کے ذریعے نشر کی جانے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرضوں کے بوجھ سے جان چھڑانے کیلئے ریونیو بڑھانا ہوگا، زیر التواء کھربوں روپے کے ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام شروع ہوچکا ہے تاہم یہ سفر کافی طویل ہے اس کے راستے میں...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے کمبوڈیا کے سرکاری دورے کے دوران چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات، وزارت ثقافت و فنون لطیفہ، وزارت سیاحت، رائل اکیڈمی آف اسٹڈیز، کمبوڈیا کی رائل اکیڈمی نے افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا مشترکہ انعقاد کیا۔ چین -کمبوڈیا کے میڈیا شراکت دار میکانزم...
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ انڈین پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی تاہم اس حوالے سے کچھ چیزیں راز میں رکھی جا رہی تھیں۔ حال ہی میں تجربہ کار...
پنوم پن : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون مانیت سے پنوم پن میں ملاقات کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے نئے دور میں ہمہ گیر چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق...
فتنہ الخوراج کی دہشتگردی سے خیبرپختونخوا میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد انتہا پسندی کو مسترد کر رہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اب ایسے عناصر کی مائیں بھی ان سے لاتعلقی اور بیزاری کا اعلان کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں...
کلیم اختر: ایف بی آر کے رواں مالی سال کا ہدف حاصل کرنے کے سلسلہ جاری ہے تمام ٹیکس دفاتر کی ہفتہ کے روز کی چھٹی منسوخ کر دی،30جون 2025تک تمام ٹیکس آفس کی بروز ہفتہ کی چھٹی منسوخ کی گئی،مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ساری توجہ مرکوز کرنیکی ہدایت کی گئی ، ایف...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کے نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی۔ ہائیکورٹ میں ارسا نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل نے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نظر آ رہی ہیں جو حرا مانی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔ یہ ویڈیو حال ہی میں منظرِ عام پر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔ ویڈیو...