City 42:
2025-04-19@12:10:04 GMT

ایف بی آر کے دفاتر میں ہفتے کی چھٹی منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

کلیم اختر:  ایف بی آر کے رواں مالی سال کا ہدف حاصل کرنے کے سلسلہ جاری ہے 
تمام ٹیکس دفاتر کی ہفتہ کے روز کی چھٹی منسوخ کر دی،30جون 2025تک تمام ٹیکس آفس کی بروز ہفتہ کی چھٹی منسوخ کی گئی،مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ساری توجہ مرکوز کرنیکی ہدایت کی گئی ، ایف بی آر کا تمام ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنر کو خصوصی مراسلہ ارسال کردیا ، 
تمام ٹیکس دفاتر کے سربراہان کو ہفتہ کے روز آفس میں سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات کردی ، ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئےتمام تر وسائل بروئےکار لانے کی ہدایت کی 
 

نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تمام ٹیکس

پڑھیں:

پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ، اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری

پنجاب میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے اہم نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے آئندہ دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے تناظر میں طلبہ و اساتذہ کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے اور گرمی کے لحاظ سے موزوں کپڑے پہن کر آئیں۔ اسکے ساتھ ہی غیر نصابی اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں تاکہ طلبہ دھوپ اور گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔اسکول میں کلاس رومز میں پنکھوں اور وینٹیلیشن کے نظام کو فعال حالت میں رکھا جائے تاکہ اندرونی ماحول قدرے معتدل رہے۔ طلبہ کو ممکنہ حد تک کور ایریاز میں رکھا جائے اور دھوپ میں لے جانے سے گریز کیا جائے۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ان گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ اقدامات طلبہ کی صحت اور تحفظ کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں. تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی
  • فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
  • ایک ہفتے کے دوران کتنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری
  • ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ؟ رپورٹ جاری
  • متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف
  • متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا نیا آسان طریقہ متعارف
  • حکومت نے آئندہ بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ، اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری
  • ٹرمپ انتظامیہ کا سخت قدم: ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم