2025-04-17@04:09:04 GMT
تلاش کی گنتی: 43

«کراچی پریس کلب کی»:

    ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، یو اے ای ائیرلائن اضافی پروازیں چلائے گی۔  سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کو کراچی کیلئے پروازوں میں اضافےکی اجازت دے دی۔ غیرملکی ایئرلائن کو کراچی کیلئے ہفتہ وار 3اضافی پروازوں کی اجازت دی گئی۔ ایئرلائن کراچی ابوظہبی کیلئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی، اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔ یو اے ای کی ائیر لائن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو کراچی کے لیے اضافی پروازوں کے لیے درخواست جمع کرائی تھییہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستانی حکام نے خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اہل کراچی کےلیے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔نیپرا کل کےالیکٹرک کی فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔نیپرا حکام کے مطابق کےالیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک کی درخواست کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔
    تصاویر بشکریہ ایف آئی اے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔گارڈن سے گرفتار ملزم عبدالمجید کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے۔ اداکارہ نادیہ حسین ایف آئی اے میں پیش، بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے دفتر میں بجلی چلی گئی، ذرائع ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین نےایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بیان ریکارڈ کروا دیا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے دو گھنٹے...
    لائٹ کیمرہ ایکشن، انتظار کی گھڑیاں اختتام کے قریب ہیں، پی ایس ایل کا جمعے کو آغاز ہو رہا ہے، کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم کا گہرا لگاؤ اور شغف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا دور آتے ہی پوری قوم کی توجہ اس جانب مائل ہو جاتی ہے، فتوحات پر جشن اور ناکامیوں پر دل بھر کر بھڑاس نکالی جاتی ہے،دنیا بھی اب تنگی وقت کا شکار ہوکر ٹیسٹ اور ون ڈے کی بانسبت مختصر دورانیے کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔  ان مقابلوں کی مقبولیت اور مسابقت بڑھ جانے کے ساتھ کرکٹرز کو مالی فائدے کا بہترین ذریعہ بھی ہاتھ لگا ہے، اس میں لیگ کرکٹ کا نمایاں دخل ہے،...
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں کل سے 4 روز کیلیے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس سے مختلف علاقے متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان واٹر کارپوریشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے غازی گوٹھ میں 84 انچ مین لائن کا مرمتی کام کل شروع ہوگا اور مرمتی کام اگلے 96 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا. ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو، کام مکمل ہونے پر مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتر آئے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے باعث نیپا، لیاری ،جمشید ٹاؤن ،جناح ٹاؤن ،پی آئی بی ,...
    کراچی کے علاقے خیرآباد میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا شیر زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ منگھو پیر تھانے میں مقتول کے ماموں شوکت خان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مجھے آبائی گاؤں بٹگرام سے فون آیا، کراچی کے عباسی شہید اسپتال گیا تو بتایا گیا بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مولانا شیر زادہ مومن آباد میں گھر سے سحری کے بعد مسجد جانے کے لیے نکلے تھے، منگھو پیر میں 100 فٹ روڈ پر انہیں نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔ دوسری جانب نائب صدر جے یو آئی سندھ قاری عثمان کے مطابق مولانا شیر زادہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ...
    کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ پریس کلب جانے والے راستوں کی بندش اور صحافیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔اپنے بیان میں فاضل جمیلی نے کہا کہ آئی جی سندھ کو پولیس کے اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے، آئی جی سندھ فوری طور پر کراچی پریس کلب کے راستے کھولنے کے احکامات جاری کریں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کلب آنے اور جانے والی سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئیں، گورنر ہاؤس والے روڈ پر ڈبل ٹریفک چلایا جارہا ہے۔
    کراچی: ہفتے کو شہر میں انتہائی گرم موسم ریکارڈ ہوا، دن بھر گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب شدید حدت محسوس کی گئی،ہوا میں نمی کا تناسب صرف 15 فیصد ہونے کے باوجود درمیانے درجے کی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی،پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا جبکہ آج(اتوار)کو بھی گرم دن متوقع ہے۔ حالیہ دنوں ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات زائل ہونے کے بعد شہر گرم موسم کی لپیٹ میں آگیا، ہفتے کو دن بھر گرم و خشک موسم جبکہ شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلیں، دن بھر تیز چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی، دن کے وقت گرم ریگستانی ہواؤں کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے...
    کراچی: شہر قائد میں کل سے گرمی کی جزوی لہر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔   ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔   ہیٹ ویو عام طور پر سمندری ہواؤں کی مسلسل بندش، زیادہ نمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے بنتی ہے جو موجودہ موسمی حالات میں متوقع نہیں۔
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکاء  کو ریڈزون جانے سے منع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی(کل)23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔(جاری ہے) رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے...
    کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی زیر صدارت پیکا ایکٹ کے خلاف مشاورتی اجلاس ہورہاہے
    کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسریٰ غوری کاپریس کلب میں خواتین صحافیوں کیساتھ گروپ فوٹو
    کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں خواتین کے لیے استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اسری غوری نے پریزنٹیشن کے ذریعے قرآن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی اہمیت اور اس میں کرنے کے کاموں کی طرف رہنمائی کی اورکہا کہ روزہ کی روح کو حاصل کرنے کے لیے قرآن سے حقیقی تعلق ضروری ہے۔ مدینہ کی ریاست جیسا ملک دیکھنے کے لیے نبی ﷺکے لائے ہوئے نظام عصمت و عفت کو لانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عرفانہ ملک نے شرکاء کو بتایا کہ رمضان میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کن اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔اپنی خوراک میں صحت بخش چیزوں کو شامل...
    کراچی کے مغوی نوجوان مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا، تاحال حتمی تعین نہ ہوسکا۔ حتمی وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے مصطفیٰ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ لاش کی تصدیق کے لئے ڈی این اے بھی کروایا جائے گا۔ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث لڑکی کی تلاش بھی جاری ہے۔ مقتول کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مصطفیٰ کو اس کے دوست ارمغان نے شیراز کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ قتل کیسے کیا گیا اس حوالے سے پوسٹ مارٹم سے مدد...
    سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میںمسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجود ہیں
    کراچی پریس کلب کاوفد فاضل جمیلی کی قیادت میں وزیربلدیات سعید غنی سے ملاقات کررہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دی ہے۔ ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے صحافیوں کے پلاٹس پر 80 فیصد ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے اور ہاکس بے کے ترقیاتی منصوبے کی پی سی ون تیار ہے، جو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کی جائے گی۔ 700 نئے ممبران کو پلاٹس دینے کے لیے زمین مختص کرلی گئی ہے اور پریس کلب سے ویریفیکیشن کے بعد قرعہ اندازی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی قیادت میں آئے...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت کی کراچی کے شہریوں سے عدم دلچسپی کے باعث کراچی سرکلر ریلوے کہ بحالی ناممکن ہوکر رہ گئی ہے، کئی بار مختلف حکومتوں نے کے سی آر کے افتتاح کیے مگر پرانی پٹریاں اور اسٹیشن اب گل سڑ رہے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ممکن یا ناممکن ہوگئی ہے؟ پاکستان ریلوے حکام تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق90 کی دہائی میں کراچی بھر میں سرکلر ریلوے چلاکرتی تھی جبکہ سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کے دور میں وزیر مینشن سے ایک بار پھر سرکلر ریلوے شروع کرنے کا اعلان بھی ہوا، وزیر مینشن پر واقع ٹریک اس وقت سے ہی لاوارث پڑا ہے۔سرکلر ریلوے کے ٹریک پر منشیات کے...
     قذافی کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ،ورکرز کی دن رات محنت،120روز میں منصوبہ مکمل کر لیا گیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا، رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ،آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔عوام کا داخلہ مفت ہو گا ،28 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغازکیا گیا تھا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ31جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لئے، پویلین عمارت کو مکمل گرا گرا کر تعمیر کیا گیا، ہر انکلوژ ر ز میں نئی کرسیاں...
    کراچی: قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ اور ورکرز کی دن رات محنت کی بدولت منصوبہ 120 روز میں مکمل کر لیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا جہاں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔ معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا جبکہ عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور الحمدللہ 31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کی میڈیسن مارکیٹ سے دو جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دو جعلی ادویات کے ریپڈ الرٹ جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مارکیٹ میں جعلی ادویات کی نشاندہی کی ہے، جس کے بعد کراچی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دو ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا ہے۔ ڈریپ کے مطابق جعلی اینٹی بائیوٹک کیپسول، پین کلر ٹیبلٹ کے دو بیچ مارکیٹ میں موجود ہیں، ڈریپ نے ایووسیف کیپسول، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کو مضر صحت قرار دے دیا ایووسیف کیپسول، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کی فروخت، استعمال پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ ایوسیف 250 ایم جی کیپسول کا بیچ ایچ ایف 001 اور ٹرامیکنگ 225 میگا ٹیبلٹ کا بیچ...
    کراچی:بھارتی تسلط اور ریاستی جبر و تشدد کے شکار اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری کو ”یوم ِ یکجہتی کشمیر“ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں متعدد مقامات پر یکجہتی کشمیر کیمپ قائم کر دیئے گئے۔  5فروری کو جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یکجہتی کشمیر ریلی“ نکالی جائے گی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نرسری بس اسٹاپ شاہراہ فیصل پر قائم یکجہتی کیمپ کا دورہ کیا۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ بھارت کے ریاستی جبرو تسلط اور اقوام ِ متحدہ کی ناکامی و دہرے میعار کے باعث مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، اہل...
    ملک بھر کے 26 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی موجودگی کی تصدیق، جب کہ کل سے اس سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی کورنگی، کراچی ملیر، کراچی ساؤتھ، کراچی ویسٹ، کراچی کیماڑی، میرپورخاص، سجاول، سکھر، ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈی آئی خان، لکی مروت، پشاور، چمن، لورالائی، کوئٹہ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی سے سیوریج کے نمونے اکٹھے کیے گئے تھے۔ٹھٹھہ، عمرکوٹ، خیرپور، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز اور لکی مروت کے اضلاع سے جمع کیے گئے...
    کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں محمد انور اور خالد مخدومی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر دعا کی جارہی ہے کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے زیرِ اہتمام سنیئر صحافیوں محمد انور اور خالد مخدومی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس ہفتہ کو منعقد ہوا، جس میں مقررین نے محمد انور اور خالد مخدومی کی صحافتی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ دونوں صحافیوں نے انتہائی دیانتداری کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیے اور صحافتی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، انہوں نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے کبھی کسی خبر کو نہیں روکا۔ مقررین میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل...
    محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ موسمیاتی ماہر  کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج سے ہواؤں کا رُخ تبدیل ہو گیا ہے، ہوائیں شمال مغرب کی سِمت سے چل رہی ہیں اور کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کے مطابق ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی آئی ہے، تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔  موسمیاتی ماہر کے مطابق کراچی میں آج رات کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ محکمۂ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی بڑنے...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آج سے ہواؤں کا رُخ تبدیل ہوگیا ہے، ہوائیں شمال مغرب کی سِمت سے چل رہی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی کراچی میں سخت سردی پڑنے کی پیش گوئی کراچی شہر قائد میں اتوار اور پیر کو موسم کیسا... موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آج رات کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں سخت سردی پڑنے کی پیش...
    صوبائی وزیر نسواں شاہینہ شیر علی کا پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر وسیکرٹری کراچی پریس کلب کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کی وزیر برائے ترقیِ نسواں شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبہ بھر میں 150سے زائد ڈے کیئر سینٹر ز بنانے جارہی ہے۔اس سلسلے میں پہلا سینٹر کراچی پریس کلب میں قائم کیا جائے گا۔ ہم خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک قدم آگے بڑھ کر سوچتے ہیں، تاکہ وہ ہر میدان میں بلا خوف و خطر ترقی کر سکیں۔صوبائی وزیر ترقیِ نسواں، شاہینہ شیر علی، نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کل بروز جمعہ 31جنوری کو حکومتاور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے ،عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں،ہمارامطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعہ 31جنوری کو حکومت اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں،ہمارامطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے، بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے، کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک مافیا سے...
    کراچی: متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی سے خیبر تک صحافی سڑکوں پر نکل آئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دے دیا، کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے، اسلام آباد میں صحافیوں نے زنجیریں پہن کر مظاہرہ کیا، صحافیوں نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا، ڈی چوک میں دھرنا دیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں صحافیوں کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ سچ بولنے اور سچ کو لوگوں تک پہنچانے کی آزادی کے خلاف ہے، پیکا ایکٹ کو ختم کیا جائے ورنہ احتجاج اسلام آباد تک جا پہنچے گا، احتجاج میں سول سوسائٹی کے...
    فوٹو آئی این پی متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی سے خیبر تک صحافی سڑکوں پر نکل آئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دے دیا، کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے، اسلام آباد میں پی ایف یو جے نے زنجیریں پہن کر مظاہرہ کیا، صحافیوں نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا، ڈی چوک میں دھرنا دیا۔پولیس نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کو روکنے اور حراست میں لینے کی کوشش کی۔ مظاہرین سے خطاب میں افضل بٹ نے کہا کہ ہم رولز کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم آزادی صحافت پر حملے کی کسی کو...
    فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے احکامات پر منگل کو کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ کی مختلف جامعات کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اردو سندھی اور انگریزی زبان میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بیوروکریٹ وائس چانسلر نامنظور، کنٹریکٹ بھرتی نامنظور اور تعلیم دشمن ترمیمی بل نامنظور کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فپواسا سندھ کے صدر ڈاکٹر پروفیسر اختیار گھمرو نے کہا کہ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کا براہ راست ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ کو ٹھہرایا اور کہا کہ ان کے غیرسنجیدہ اور متکبرانہ رویے نے بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت...
    کراچی: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28 جنوری سے شروع ہوگی۔ شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔ جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔ آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے...
    کراچی: سندھ کی جامعات میں کل بھی تدریسی عمل بندرہے گا، فپواسا نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فپواسا کے فیصلے کے مطابق کل بروز بدھ کلاسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا، جامعہ کراچی کی تمام کلاسز کل بھی نہیں ہونگی۔ جامعہ کراچی کےجنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن رؤف کاکہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ کہ کل 11:30 بجے سلور جوبلی گیٹ پر اپنی بھرپور شرکت کے ذریعہ ہونے والے مظاہرے کو کامیاب بنائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے، جس کی وجہ سے تمام کلاسز...
    ڈاکٹر عافیہ ٹیم کے ممبران عافیہ کی رہائی کیلیے کراچی پریس کلب پرمظاہرہ کررہے ہیں
    کراچی(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، شہری کب سے نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز کردیا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔ نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، بائیکر سروس سے نیا شناختی کارڈ، تجدید اور بے فارم بنوایا جا سکے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ کراچی کیلئے...
    کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز کےدوران سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جب کہ کرشہرقائد میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔علاوہ ازیں بادلوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوجائیاگ اور یہ سسٹم ایک دو روز ملک میں رہے گا، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آج بروز جمعرات دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پارہ 24 سے 25 ڈگری متوقع ہے جبکہ...
    کراچی:پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل ارم تنویر کا کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے مین سی ویو روڈ پر ہونے والا عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کراچی کی تاریخ میں ساحل سمندر پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور تاریخی مارچثابت ہوا ، کراچی کے شہری شہر بھر سے اپنی فیملیز کے ہمراہ اپنی گاڑیوں ، کوچوں اور سوزوکیوں اور نوجوان موٹر سائیکلوں کے ذریعے سی ویو روڈ پر پہنچے۔
    مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فٹ پاتھوں کے مکین بے آسرا افراد کیلئے خوشیوں کا پیغام آگیا۔ میڈیا پر سردی کے موسم میں ان بے گھر افراد کے مسائل پر رپورٹ نشر ہوئیں، تو مخیر حضرات نے اپنے دل کے دروازے ان بے گھر افراد کی مدد کیلئے کھول دیئے۔ شہر قائد کے مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دونوں 13 بے گھر افراد سردی سے...
    اتوار کو شہر میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔  اتوار کوشہر میں فضاوں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.9 ڈگری کمی رہی،شہرمیں دن بھر شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر کی فضائوں پر جزوی بادلوں کی وجہ سے درجہحرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے تاہم آج بھی کم سے کم درجہ حرارت 10سے 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے درجہ حرارت دوبارہ سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی توقع ہے اور کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اور بالائی سندھ...
۱