2025-01-27@17:17:58 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«چودھری لطیف»:
مظفرآباد(صباح نیوز) اسپیکر آزادجمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ جہادسے انکار ممکن نہیں، ہم نے امن کو ہر ممکن موقع دینے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کا رویہ یہ ثابت کررہاہے کہ بھارت امن کا خواہاں نہیں ہے۔ اگر ہم دشمن کو طاقت کا جواب طاقت سے نہیں دیں گے تو دشمن بات چیت کے لیے آمادہ نہیں ہوگا۔ مسلح افواج پاکستان کی دفاع وطن کے لیے لازوال قربانیاں ہیں۔ مسلح افواجپاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی ہے۔ گزارش ہے کہ 5 فروری، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدرپاکستان اور وزیر اعظم پاکستان آزادکشمیر تشریف لائیں اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے لائحہ عمل دیں۔ ہمیں...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ ہوئی جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم چودھری لطیف خود محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑا میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔چودھری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی‘ 3 روز قبل مخالفین نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیں تھیں جن سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمیننے حملے میں اسپیکر چودھری لطیف اکبر کے محفوظ رہنے پر تشکر کا اظہار کیا اور واقعے میں زخمی 2افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔
اسپیکر آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ،2افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تاہم چوہدری لطیف خود محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ چوہدری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی۔ آزاد کشمیر قانون...
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،سپیکر چودھری لطیف اکبر کاکہناتھا کہ شمولیتی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی،ان کاکہناتھا کہ فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ مزید :
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قرآن پاک کے ضعیف نسخوں اور اوراق کو بے حرمتی سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے معروف مرکز ’جبل نورالقرآن‘ سے نامعلوم افراد نے 120 قدیم نسخے چوری کرلیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بروری پولیس نے ’جبل نور القرآن‘ کے انچارج اجمل خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق منگل اور بدھ (21 اور 22 جنوری) کی درمیانی شب نامعلوم افراد غار میں موجود شو کیس کے شیشے توڑ کر قرآن مجید کے نسخے لے گئے۔ اجمل خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ جب وہ بدھ کی صبح 10 بجے جبلِ نورالقرآن پہنچے تو غار کےدروازے...
ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر وزیر و رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی، عمران خان نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی۔ لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے ن لیگ نے نہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گر گیا۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےاین سی اے کو خط لکھا، این...
سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔ بتایا...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش کی گئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 مرتبہ چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا تاہم اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن سیف علی خان نے مزاحمت کی، جس کے...
فیصل آباد میں لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مخالفین کو کہتی ہوں آئیں اور دیکھیں یہاں ایک ماں نے کیسے اپنے بچوں کے ساتھ رشتہ بنا لیا ہے، میرا شکریہ کبھی نہیں بولنا یہ آپ کا حق تھا وہ آپ کو ملا، آج لگتا ہے ریاست ماں جیسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح کر دیا۔ فیصل آباد میں لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج مجھے پائلٹ نے لاہور میں کہا کہ ہم نہیں جاسکتے، پائلٹ نے کہا آپ ویٹ کر لیں دھند ہے، کچھ نظر نہیں آرہا، میں...
حملہ آور کو سیف علی خان کے گھر سے مدد ملنے کا چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے گھر پر حملے اور ڈکیتی کی کوشش کے دوران ان کی مزاحمت سے متعلق پولیس کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق، حملہ آور نے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احا طے میں داخل ہونے کے بعد فائر ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی۔ تاہم، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریبا 3 بجے...
ممبئی: بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے گھر پر حملے اور ڈکیتی کی کوشش کے دوران ان کی مزاحمت سے متعلق پولیس کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور نے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد فائر ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی۔ تاہم، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ سیف کو چھ زخم آئے، جن...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) غزہ میں 2025 کے پہلے سات دنوں کے دوران مسلسل تشدد کے باعث 74 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادراے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں کے لیے نیا سال مزید موت اور تکالیف لے کر آیا ہے، جن میں حملے، محرومی اور سردی کے اثرات شامل ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہاکہ یونیسف طویل عرصے سے خبردار کر رہا ہے کہ ناکافی پناہ گاہیں، غذائیت اور صحت کی سہولیات تک رسائی کا فقدان، صفائی کی خراب صورتحال اور اب سردیوں نے غزہ کے تمام بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا...
بدین (نمائندہ جسارت)بدین کے قریب فتح آباد اکڑی جاگیر کے گاؤں عبداللہ میندھرو میں پنہور برادری کے مسلح افراد نے مال چوری کے الزام میں 50 سالہ محمد حسن میندھرو کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ امیر شاہ سیم کے قریب محمد حسن میندھرو اپنے کھیت میں مویشی چرا رہا تھا کہ پنہور برادری کے افراد بشیر پنہور، داؤد پنہور وغیرہ نے اس پر حملہ کر کے اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں گولارچی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے زیادہ خون بہہ جانے سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پنہور برادری کے افراد کے ہاتھوں کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل...