سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی، چاقو کے متعدد وار سے اداکار شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش کی گئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 مرتبہ چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا تاہم اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔
A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani)
رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن سیف علی خان نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تاہم چور بھاگ نکلا جس کے بعد فوری طور پر سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔
A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani)
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سیف علی خان کے مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔
خوش قسمتی سے واردات کے وقت کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں وہ اپنی بہن کرشمہ کے گھر پر تھیں۔
A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani)
کرینہ کپور خان کی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’گزشتہ رات سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر چوری کی کوشش کی گئی تھی۔ سیف کے بازو پر چوٹ آئی تھی جس کے علاج کے لیے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ باقی خاندان کے لوگ محفوظ ہیں، ہم میڈیا اور شائقین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے‘۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سیف علی خان گھر میں کے گھر گھر پر
پڑھیں:
مراکش کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسپین جانے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی کشتی میں 80 مسافر سوار تھے جن میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے. جس میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ مراکش میں پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ 80 مسافروں کو لے کر موریطانیہ سے روانہ ہونے والی کشتی مراکش کی بندرگاہ الداخلہ کے قریب الٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ کشتی حادثے میں کئی زندہ بچ جانے والے افراد، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، الداخلہ کے قریب ایک کیمپ میں مقیم ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور متاثرہ پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارتخانے کی ایک ٹیم الداخلہ روانہ کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں کراسیسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے متعلقہ حکومتی اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔مراکش کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔واکنگ بارڈرز کی سی ای او ہیلینا مالینو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ’ ڈوبنے والوں میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا. جنہوں نے گزشتہ 13 دن اذیت میں گزارے لیکن کوئی انہیں بچانے کے لیے نہیں آیا’۔