وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش معصو م چہروں پر مسکراہٹ لے آئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش معصو م چہروں پر مسکراہٹ لے آئی لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا علاج چلڈرن ہسپتال کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق89 فیصدسے زائد سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں فری بون میروٹرانسپلانٹیشن کی گئی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پربون میروٹرانسپلانٹ کے کسی مریض کو علاج کے لئے انکار نہیں کیا جاتا۔ ڈاکٹر مسعود صادق بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض بچوں کو آپریشن کے بعد ادویات بھی مفت دی جاتی ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز بون میروٹرانسپلانٹ کے ہر بچے کاہر 15دن کے بعد فالو اپ چیک بھی کیا جاتا ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجراء کریں گی ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ مریم نوازشریف مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضروری نبھائے گی۔ مریم نوازشریف ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے۔ مریم نوازشریف بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے۔ مریم نوازشریف
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بون میرو ٹرانسپلانٹ بون میروٹرانسپلانٹ مریم نوازشریف ٹرانسپلانٹ کے
پڑھیں:
غربت کا خاتمہ اولین ترجیح، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، پنجاب میں آئی ٹی کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔
ترکیہ میں ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے، 30 ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں، مریم نواز کا سروسز اسپتال کا سرپرائز دورہ
وزیراعلیٰ نے کہاکہ خواتین کو تعلیم کو زیور سے آراستہ کرنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، آج ہمیں غزہ میں موجود فلسطینی ماؤں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
مریم نواز نے کہاکہ تعلیم سماجی ترقی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا ویژن ہے، پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کے اسکولوں میں نیوٹریشن پروگرام شروع کیا گیا، جبکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالر شپس پروگرام متعارف کرایا جس میں 50 فیصد اسکالر شپ طالبات کو دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں، اور نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب تعلیم کا شعبہ غربت کا خاتمہ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز