اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قافلت پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ ہوئی جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم چودھری لطیف خود محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑا میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔چودھری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی‘ 3 روز قبل مخالفین نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیں تھیں جن سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا تھا لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے‘ فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چودھری لطیف پر فائرنگ
پڑھیں:
کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
— فائل فوٹوکوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔