کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) صوبائی وزیر برائے بلدیات سعید غنی نے ٹرانسفارمیشن چائلڈ ری ہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیااور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں پر توجہ دینا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم سب مل کر معاشرے میں ان کو ان کا جائز مقام اور حقوق دلائیں۔انہوں نے ٹرانسفارمیشن کے بانی ڈاکٹر عمران یوسف اور انکی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس لگن و محبت سے کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔اس موقع پرصوبائی وزیرکو ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ڈی سی بدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کردیا

ماتلی ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے سول اسپتال بدین میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے افتتاح کے بعد عوام میں پولیو کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سول اسپتال بدین سے ڈی ایچ او آفس تک آگاہی واک بھی کیا گیا ۔آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو ہمارے بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ پولیو کی روک تھام کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی ہمارا ملک پولیو سے پاک ہوگا۔ آگاہی واک کے دوران شرکا کو پولیو کی روک تھام کے بارے میں آگاہ کیا گیا آگاہی واک کے بعد پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کی تیاری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی زیر صدارت دربار ہال میں ریڈینیس اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جا کر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور کسی بھی علاقے کو نظرانداز نہ کریں۔ انہوں نے والدین کو آگاہ کرنے کے لیے شعوری مہمات چلانے کی بھی ہدایت کی تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ کو ہدایت دی کہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ضلع بدین میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوام، محکمہ صحت، پولیس، سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کو مل کر کام کرنا ہوگااور اس حوالے سے کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری شوکت علی ملاح کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ کچھ ٹاؤن آفیسرز کی غیر حاضری پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن آفیسرز پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کی کمیٹی کے ممبر ہیں اور ان کی غیر موجودگی افسوسناک ہے۔ ایسے ٹاؤن آفیسرز کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری کو خط لکھا جائے گا۔ اجلاس میں این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر منظور میمن نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران پیدائش سے 5 سال تک کے 4 لاکھ 25 ہزار 824 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں 1259 موبائل ٹیمیں، 104 فکسڈ سائٹس، 73 ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیمیں اور 80 ای پی آئی سینٹر شامل ہیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم علی سومرو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری احمد خان زئنور، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو راجیش دلپت، ڈی ایس پی شہزاد سومرو، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بدین اے میجر ریٹائرڈ ناصر علوی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بدین بی رضیہ اجن، ڈاکٹر کامل میمن، ڈاکٹر رجنیش، سی سی او ساون لطیف جونیجو، رمضان قمبرانی، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر دلاور ہلیو، ڈی آئی بی انچارج انسپکٹر ایاز میمن، پروگرام منیجر ہینڈز ممتاز راہو سمیت ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے: صوبائی وزیر کھیل
  • ڈی سی بدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کردیا
  • امیر قطر کا دورئہ دمشق‘ صدر احمد الشرع سے ملاقات
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات
  • پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکی جریدے واشنگٹن ڈپلومیٹ کے معروف پروگرام ایمبیسیڈر انسائیڈر سیریز میں شرکت
  • حکومت صوبے بھرمیں 150سے زائد ڈے کیئر سینٹر بنارہی ہے،شاہینہ علی
  • زمینی راستوں کی بندش، کرم کے لوگوں کی آمد و رفت کیلئے ہیلی کاپٹر سروس جاری
  • اگر کوئی مسلم لڑکی برقعہ پہن کر اسکول جانا چاہتی ہے تو اس میں کیا اعتراض ہے، محمد سعید نوری
  • ترقیاتی ا سکیموں کی بروقت،شفاف اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے