غزہ میں 2025 کے پہلے ہفتے میں 74 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،یونیسیف
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) غزہ میں 2025 کے پہلے سات دنوں کے دوران مسلسل تشدد کے باعث 74 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادراے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں کے لیے نیا سال مزید موت اور تکالیف لے کر آیا ہے، جن میں حملے، محرومی اور سردی کے اثرات شامل ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ یونیسف طویل عرصے سے خبردار کر رہا ہے کہ ناکافی پناہ گاہیں، غذائیت اور صحت کی سہولیات تک رسائی کا فقدان، صفائی کی خراب صورتحال اور اب سردیوں نے غزہ کے تمام بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے خاص طور پر نوزائیدہ بچے اور وہ بچے جنہیں طبی مسائل کا سامنا ہے، زیادہ خطرے کا شکار ہیں۔یونیسف نے غزہ کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
پڑھیں:
برطانیہ‘ بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو سزا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے والے ڈاکٹر کو5 سال اور7 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی، سزا مکمل ہونے کے بعد بھی مزید 5 سال زیر نگرانی رہیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم کے یونیورسٹی اسپتال ساؤتھمپٹن این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے58 سالہ ڈاکٹر محمد صدیقی کو سزا سنائی گئی، جنہوں نے عدالت میں 25 جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ ڈاکٹر پر الزام تھا کہ زیادہ پیسے کمانے کے لیے آن کال گھروں میں جا کر بچوں کا ختنہ کیا کرتے تھے۔