2025-02-06@09:55:42 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«پانی کی سپلائی»:
وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے لیے خان پور ڈیم سے ہونے والی پانی کی سپلائی عارظی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق، اسلام آباد کے لیے بنیادی آبی ذخیرے خان پور ڈیم کی 18 سے 20 کلومیٹر طویل نہر کی سالانہ بھل صفائی کا کام 10 فروری سے شروع ہوگا جو 22 فروری تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف حکام کے مطابق، بھل صفائی کے دوران خان پور ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی، تاہم سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جمع شدہ اسٹوریج سے تقریباً 4...
صدر مملکت نے کیپٹو پاؤر پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے لیوی لگانے کی منظوری آرڈیننس پر دستخط کرکے دی جس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر فوری طور پر 5 فیصد لیوی نافذالعمل ہوگئی، کیپٹو پاور پلانٹس پر جولائی 2025 میں لیوی کی شرح 10 فیصد اور فروری 2026 میں 15 جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی 20 فیصد تک جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کیپٹو پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی کا معاملہ ان کیمرہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ واضح رہے کہ یہ لیوی کی منظوری آئی ایم ایف کی ہدایت پر لگائی گئی ہے جس سے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا، طیارے پر سوار ہونے کے بعد امریکا جانے کا پلان کینسل ہونے پر بلاول بھٹو کراچی ائیرپورٹ سے واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو امریکا روانگی کیلئے منگل کی شب کو اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔ بلاول بھٹو کو بذریعہ دبئی امریکا کیلئے روانہ ہونا تھا، چئیرمین پیپلز پارٹی دبئی جانے والے طیارے پر اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ سوار ہوئے، تاہم پھر اچانک بلاول بھٹو اپنے طیارے سے اتر کر بلاول ہاوس کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکا میں...
---فائل فوٹو واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔واپڈا حکام کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں ایکسٹینشن پروجیکٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔واپڈا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی پر واپڈا نے پانچواں ایکسٹینشن پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم پاکستان کے زرعی اور پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیاواپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دوسری جانب چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ہے، حکام کی...
کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈان کے باعث کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی 2 پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں۔ زرائع کے مطابق 72انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ پھٹنے سے کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹان، کورنگی، ٹان شپ، گلشن اقبال، گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہے گی۔ پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈان کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کراچی کے عوام کو پانی کے سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو...
سجاول (نمائندہ جسارت) سندھ کے شہریوں کی جانب سے شہر میں پانی کی قلت کے خلاف جامع مسجد چوک پر احتجاج کیا گیا۔ شہری رہنما اشرف میمن، کونسلر محمد حسن قاسمی، نصیب اللہ حیدری، شہری اتحاد کے صدر ایاز میمن نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی قلت کا سلسلہ جاری ہے، واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی کی شدید قلت، پانی نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی سپلائی بحال کر کے پانی پہنچایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا، جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے آگاہ کیا کہ پانی 15 جنوری...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) ضلع میں دوسرے ٹول پلازہ کے قیام پر آل پارٹیز نے ہزاروں افراد کی جانب سے ٹول پلازہ کے مقام نیشنل ہائی وے پر احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا، ریلی میں پی پی، نواز لیگ، جماعت اسلامی، جے یو آئی، ایس ٹی پی، جسقم دیگر و پارٹیوں کے رہنمائوں نصیر میمن، سلیم سندھی، سارنگ منگوانو، جام شوکت ابڑو، فقیر محمد لاکھو، غلام حیدر نظامانی، عبدالرشید ڈیتھو، عبدالستار کوری، بہار سہتو و دیگر کارکنان، شہریوں، سماجی رہنما شامل تھے، ممکنہ ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر پولیس ہائی الرٹ تھی، ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس وصول کرنے والا عملہ ریلی دیکھ کر فرار ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک غیر قانونی پلازہ ختم نہیں...
بدین(نمائندہ جسارت )رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلٹر پلانٹ کے قیام سے ترائی شہر کے 5 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔ انسانی ضروریات میں پانی ایک انتہائی اہم ضرورت ہے، پانی زندگی ہے، پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے، اور زندگی کے لیے پانی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترائی شہر اور اس کے آس پاس کے گاؤں میں زیرِ زمین پانی کڑوا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے، سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے ضلعی امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ ٹی ایل پی کے بلدیاتی نمائندگان جلد اہلیان پریٹ آباد کو مزید اچھے عوامی پیکیجز دیں گے جو عوامی سہولیات کے عین مطابق ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعے کی شام نظام الدین اولیاء کالونی یوسی 9 پریٹ آباد میں ٹی ایل پی کے یوسی چیئرمین زاہد علی قادری، وائس چیئرمین فیضان قریشی کی جانب سے علاقے میں میٹھے پانی کے پروجیکٹ کی تکمیل پر واٹر سپلائی کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان...
چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ کے حوالے سے اجلاس،اجلاس میں کیپیٹل سٹریٹ کے ڈیزائن اور آپریشنل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل سٹریٹ کے روڈ انفراسٹرکچر پر جلد کام شروع کیا جائے۔ نیلام کیے گئے پلاٹس کو ڈویلپ کرکے رواں ماہ الاٹیوں کوقبضہ دیا جائے۔ کیپیٹل سٹریٹ کی ڈیزائن پلانگ کو مزید...
حیدرآباد: پریٹ آباد میں پانی کی قلت کے باعث شہری فلٹر پلانٹ سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں