---فائل فوٹو 

واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

واپڈا حکام کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں ایکسٹینشن پروجیکٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔

واپڈا حکام  کے مطابق تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی پر واپڈا نے پانچواں ایکسٹینشن پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم پاکستان کے زرعی اور پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا

واپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔

دوسری جانب چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ہے، حکام کی جانب سے چیئرمین کو ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس پر بریفنگ دی گئی۔

حکام کے مطابق پراجیکٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جس میں 8 پیداواری یونٹس کی ریفربشمنٹ کی جائے گی۔

چیئرمین واپڈا کے دورے کا مقصد مرکزی ڈیم، جری ڈیم سائٹ اور پاور ہاؤس کو درپیش امور کا جائزہ لینا تھا۔

چیئرمین واپڈا کو منگلا ڈیم، منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی جانب سے اور پاور

پڑھیں:

این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح

این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) این سی ایچ ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح کیا گیا، این سی ایچ ڈی ڈیرہ کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم خان میانخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ صدف، ایم آئی ایس آفیسر محمد عبداللہ خان اور دیگر سٹاف نے شرکت کی

جبکہ ریڈ فائونڈیشن کی جانب سے سی ای او نعیم الحسن قریشی اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ، خواندگی مراکز کا افتتاح گائوں لنڈا شریف کے ملک ہاشم اور ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محبوب عالم خان میانخیل نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ صدف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک عورت کے خواندہ ہونے کا مطلب ایک خاندان کا خواندہ ہونا ہے اور علاقہ کی خواتین کیلئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ، ریڈ فائونڈیشن کے سی ای او نعیم الحسن قریشی نے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محبوب عالم میانخیل اور اے ڈی عاصمہ صدف کی ان کاوشوں کو سراہا کہ ان کی محنت سے ان خواندگی مراکز کا قیام عمل میں آیا اور مستقبل میں بھی وہ ایسے کاموں کو جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح، ورلڈ بینک پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
  • گوادر،جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال کی بلڈ بینک کا افتتاح
  • ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی کوششوں اور یونیسف کے تعاون سے کیپیٹل اسپتال میں جدید ترین ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح
  • حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اجن سرجری ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کر نے کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
  • این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح
  • نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز کا واٹر سیلوٹ سے استقبال
  • بجلی کے بل میں ناجائز جرمانے کیخلاف ضعیف شخص کا احتجاج
  • عائشہ حمیرا موریانی، سیکرٹری، کلائمیٹ چینج کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے
  • کراچی: پورٹ قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے قریب تیز رفتار بس نے 4 افراد کو روند ڈالا