2025-02-12@17:03:46 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«نوجوانوں کو پاکستانیت»:
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو پاکستانیت کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل...
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حیدرآباد میں قائم ہوابازی کی تربیت گاہ میں بین الاقوامی معیارکے کورسزکروانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نےحیدرآباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹوٹ(کٹائی)میں عالمی سول ایوی ایشن سےبین الاقوامی معیارکےکورسز کروانے کی منظوری دی ہے، پہلی بارانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم کو 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیےمدعو کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی معیارکےکورسز 17 فروری تا 25 مارچ ہوں گے،ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈیولپر، ٹریننگ منیجرز کے کورسزکروائے جائیں گے جبکہ پسنجر بورڈنگ برجز کورس کی تربیت بھی دی جائے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اورانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نےکورسزکےمتعلق رجسٹریشن اور شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری...
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ شروعات کریں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔ پاکستان کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور...
نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی عسکری بربریت کو فوری طور پر رکوائے اور سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ منیر اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے، جو...
یومِ کشمیر پر اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت خطے میں طاقت کے استعمال کی مذمت اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی خودارادیت کو تاراج کرنا ہندو توا سوچ کا عکاس ہے، دہائیوں پر محیط بھارتی قبضے نے توسیع پسندانہ عزائم کو عیاں کیا ہوا ہے، بھارت کا جارحانہ رویہ امن کے ٹھیکیداروں کے چہرے پر طمانچے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 فروری کے لاہور میں جلسے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دارخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا...
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست...
پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست؛ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور...
حمد ہو یا نعت، غزل یا گیت ہر صنف سخن میں مظفر وارثی نے اپنے فن کا لوہا منوایا دنیائے سخن کا ایک معتبر نام، اردو کے ممتاز شاعر مظفر وارثی کو دنیا سے رخصت ہوئے14برس بیت گئے۔ حمد ہو یا نعت، غزل یا گیت ہر صنف سخن میں انہوں نے اپنے فن کا لوہا منوایا۔ خوبصورت ، روح پرور اور یادگار نعتیہ وحمدیہ کلام کے خالق مظفر وارثی 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام محمد مظفرالدین صدیقی تھا۔مظفر وارثی نے قیام پاکستان کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی اورجلد ہی ان کا شمار ممتاز شعرا میں ہونے لگا۔ لازوال حمد اور نعتوں کی تخلیق نے آپ کو خوب شہرت بخش، ان کے...
لاہور: اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت کسی فریق نے جواب داخل نہیں کروایا، جس پر عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا تھا۔ درخواست میں موقف تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی دنیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم گروپ واکِنگ بارڈرز نے جمعرات کو بتایا کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں 50 تارکین وطن لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بحیرہ ایجیئن میں کشتی الٹنے سے چھ بچوں سمیت آٹھ تارکین وطن ہلاک میڈرڈ اور ناوارا میں قائم گروپ واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ یہ کشتی دو جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں غرق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مراکشی حکام نے بدھ کے روز حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی میں سوار 36 تارکین وطن کو بچا لیا...
تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...