کشمیر کی خودارادیت کو تاراج کرنا ہندو توا سوچ کا عکاس ہے، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
یومِ کشمیر پر اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت خطے میں طاقت کے استعمال کی مذمت اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی خودارادیت کو تاراج کرنا ہندو توا سوچ کا عکاس ہے، دہائیوں پر محیط بھارتی قبضے نے توسیع پسندانہ عزائم کو عیاں کیا ہوا ہے، بھارت کا جارحانہ رویہ امن کے ٹھیکیداروں کے چہرے پر طمانچے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تمام تر ظلم و جبر جان مال اعضاء عصمت گھروں کی قربانی دینے کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکا وہ روز اول کی طرح ظلم کے خلاف برسرِ پیکار اور دشمن کو دندان شکن جواب دے رہے ہیں، تمام سیاسی مذہبی سماجی جماعتیں آپسی گروہی اختلاف کو ختم کرکے کشمیر سے یکجہتی کا پیغام دیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت خطے میں طاقت کے استعمال کی مذمت اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی کے مطابق
پڑھیں:
مقبول ایشیائی اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث انتقال کرگئیں
تائیوان(نیوز ڈیسک) مقبول ایشیائی اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان سے تعلق رکھنے والی باربی شو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو کا شکار ہوئیں جس کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہوگئی تھیں، ان کی بہن کے مطابق وہ حالیہ برسوں میں صحت کے مسائل سے دوچار رہی تھیں۔
شوبز انڈسٹری میں بگ ایس کے نام سے مقبول باربی شُو 1990 کی دہائی کے وسط میں ایس او ایس نامی بینڈ کے باعث مقبول ہوئی تھیں جس میں ان کی بہن بھی ان کے ساتھ شامل تھیں۔تاہم باربی شو 2001 میں معروف ٹی وی سیریز ’میٹیور گارڈن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔باربی شُو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد 2022 میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔باربی شُو کے انتقال پر چینی شوبز شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔