وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟

اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور آئی ٹی کے شعبے میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں گزشتہ برس چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہواوے کے آئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے سمیت نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندوں نے پاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

ہواوے ٹیکنالوجیز اس اقدام کے تحت نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سائبر سیکورٹی، کلاﺅڈ کمپیوٹنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

حکام کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے اس وقت تک 20 ہزار 315 طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ پروگرام کے تحت طلبہ، ٹرینرز اور آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز میں کام کرنے والوں کی اپ سکلنگ کی جا رہی ہے۔

ہواوے ٹیکنالوجیز جن ماسٹر ٹریننرز کو تربیت فراہم کرے گا وہ مقامی سطح پر نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے احکامات بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم نے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان تک اس منصوبے کو وسعت دینے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ڈیجیٹل تربیت شہباز شریف نوجوان ہواوے وزیراعظم پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ڈیجیٹل تربیت شہباز شریف نوجوان وزیراعظم پاکستان آئی سی ٹی ٹریننگ نوجوانوں کو تربیت فراہم شہباز شریف آئی ٹی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم رمضان پیکیج کے شفاف نفاذ اور موثر مانیٹرنگ کیلیے خصوصی کنٹرول روم قائم

اسلام آباد:

وزیراعظم رمضان پیکیج کے شفاف نفاذ اور موثر مانیٹرنگ کے لیے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے این ٹی سی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور رمضان پیکیج کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔

وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام کو کنٹرول روم میں رمضان پیکیج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے تیار کردہ پورٹل کے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کو اجلاس میں رمضان پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی سبسڈی، مانیٹرنگ میکنزم اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

رمضان پیکیج کے تحت قائم کردہ کال سینٹر کی کارکردگی اسکرین پر مانیٹرنگ کے ذریعے دکھائی گئی، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے ہدایت دی کہ رمضان پیکیج کی مانیٹرنگ کے لیے تیار کردہ پورٹل کو مزید مؤثر اور صارف دوست بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکنالوجی فروغ، ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوان کا کلیدی کردار ہے، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی
  • وزیراعظم  کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • پاکستانی خواتین کے لیے ڈیجیٹل خواندگی اور ٹیکنالوجی تک رسائی
  • وزیراعظم رمضان پیکیج کے شفاف نفاذ اور موثر مانیٹرنگ کیلیے خصوصی کنٹرول روم قائم
  • چھوٹے، درمیانے کاروبار کو بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں: وزیراعظم، فنی تربیت کے تمام اداروں کو ضم کرنیکی ہدایت
  • سالانہ 60 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ