پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست؛ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست؛ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی۔ درخواست 29 جنوری کو دی گئی تھی مگر تاحال ڈی سی آفس سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں اور پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی 8 فروری کو مینار پاکستان ذاتی حیثیت میں طلب پی ٹی ا ئی جلسے کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے سیالکوٹ میںبھی جلسے کی اجازت مانگ لی
سیالکوٹ( آن لائن )پی ٹی آئی نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔ تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی اجازت کے
حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔یہ درخواست پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی جانب سے دی گئی ہے، وہ سٹی صدر میاں اعجاز اور اپنے وکلا کی ٹیم کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے کے لیے پہنچیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں، مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں، اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائیکورٹ اورعدالت عظمیٰ تک بھی جاؤں گی۔