2025-03-04@14:53:34 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«میں گیس کی لوڈشیڈنگ»:

    سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط  لکھ دیا،گورنر  نے صوبہ میں رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا   گورنر  نے  وزیر اعظم کو خط میں لکھا کہ رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا کے عوام بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں،سحری و افطاری اوقات میں گیس کا کم پریشر جبکہ متعدد اضلاع میں بجلی و گیس دستیاب ہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارے صوبہ کے عوام کو  رکھا جارہا ہے، بطور وزیر اعظم آپکی جانب سے بجلی...
     وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی منگل کو بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹائون، کلیانہ ٹائون، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے...
    وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی ٰغلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی آج بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹاؤن، کلیانہ ٹاؤن، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شاہ چارلس سوئم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے شاہ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ اور یوکرائن میں دیرپا امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان کے دوران سحر اور افطار کی تیاری کے لیے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے دوران پیش آنے والی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے ان شکایات کے ازالے کے لیے رات گئے منسٹر لیول پر سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور ان کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ ہنگامی ملاقات کی۔ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر دونوں سوئی کمپنیوں نے صارفین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ماہِ رمضان کے لیے فیلڈ اسٹاف اور کنٹرول رومز کے ذریعے گیس پریشر کی باقاعدہ نگرانی کے لیے فوری اقدامات کیے۔ان میٹنگز کے تناظر میں سوئی سدرن گیس کمپنی مندرجہ ذیل فوری اقدامات کر رہی ہے. ایس ایم...
    اپنے بیان میں وزیر توانائی سندھ نے خبردار کیا کہ اگر رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی یا گیس کی بندش جاری رہی تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے اور عوام کو سہولت فراہم کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو فوری انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اور یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ وزیر...
      ٭گیس کی بلا تعطل فراہمی اورمقررہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ ،ملک میں یکساں طرز عمل اپنانے کامطالبہ ٭سندھ کے شہری گیس کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگپر اضطراب کے شکار ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ (جرأت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کیاہے،جس میں گیس کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات پر احتجاج کیاگیاہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ اس وقت ملک بالخصوص سندھ میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، ملک کے طول و عرض میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی...
    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ گیس کی بندش کی وجہ سے شہری سلنڈر خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور سلنڈر کی قیمتیں بھی آئے روز بڑھتی جا رہی ہیں، گھروں میں کھانے پکانے کے اوقات میں بھی گیس نہیں ہوتی اور عوام کو ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں گیس کی اعلامیہ و غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کے ہاتھوں بجلی کے مسائل کا شکار ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی بھی کے...
    مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں سردیاں شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے، صبح، دوپہر اور رات میں صرف 2 گھنٹے گیس مہیا کی جا رہی ہے اور اس دوران پریشر بہت کم ہوتا ہے، گھریلو صارفین اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اکثر بچے اور نوکری پیشہ افراد بغیر ناشتہ کیے گھر سے چلے جاتے ہیں۔
    کورنگی کازوے پرشہرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری سرپرلکڑیاں جمع کرکے جارہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے صوبے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التوا متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میںصوبے میں لوڈشیڈنگ سے متعلق پیپلز پارٹی کی رکنہیر سوہو کی تحریک التوا پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے مکمل حمایت کی اور وفاق پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وفاق کے خلاف آغاز سندھ حقوق کی تحریک شروع کی جائے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے کہا کہ آئین پاکستان میں یہ واضح ہے کہ جو چیز جہاں پر پیدا ہوگی، اس پر پہلا حق مقامی لوگوں کا...
    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے بجائے مہنگی دے ہمیں منظور ہے مگر دے تو سہی۔ ایسی سستی بجلی کا کیا کرنا جس کی وجہ سے آئے روز گھریلو الیکٹرانک کا سامان جل کر تباہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی مکمل طور پر جام کر دیا۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام سمیت طلبہ و طالبات کا جینا بھی دو بھر کر دیا، گھریلو خواتین عاجز آ کر رہ گئیں، تاجر برادری بری طرح متاثر جب کہ بینکوں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔سستی بجلی نے تمام مکاتب فکر کو بری طرح چکرا کر رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بجلی تو...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ اور گھریلو و کمرشل صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ بدقسمتی سے سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد اس وقت بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں خواتین کی پریشانی کے ساتھ ساتھ دکاندار اور کاروباری طبقہ بھی بری طرح پریشان ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ حیدرآباد میں چوڑی کی صنعت متاثر ہوئی ہے جس سے وابستہ 2 لاکھ سے زائد افراد معاشی بدحالی کا شکار...
    خیرپور (جسارت نیوز) شہر کے 80 محلوں سے زیادہ علاقوں میں کئی ماہ سے گیس کا پریشر کھانے کے وقت نہ صرف کم ہے بلکہ آتا ہی نہیں ہے یا پھر لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچے اسکول اور ملازمین بغیر ناشتے کے دفتر جاتے ہیں، گزشتہ روز مختلف محلوں محلہ سرائی گھنور خان، بچل شاہ، عابد کالونی، الطاف کالونی، شہید آباد، منشی محلہ، جیلانی محلہ، لقمان و دیگر علاقوں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف جگہوں پر گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ سیکڑوں بار سوئی گیس کے زونل مینیجر کو درخواستیں دیں، آفس کے چکر لگانے کے بعد بھی پریشر بحال نہیں ہوا۔ انہوں نے...
۱