2025-03-01@19:13:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1106

«مرحلے کے»:

    کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے زہری میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما غلام سرور قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تراسانی کے مقام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جے یو آئی کے رہنما کے غلام سروراپنے ساتھی امان اللہ سمیت شہید ہوگئے۔ حملے میں جے یو آئی کے رہنما غلام سرور کا گن میں بھی زخمی ہوا ہے۔
    دوحہ: اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، قطرمیں فریقین کی اہم بیٹھک، حماس نے رمضان کے پیش نظر معاہدے میں 42 روز توسیع کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔ پہلے مرحلےمیں مجموعی طور پر 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کے بدلے 8 لاشوں سمیت 33 اسرائیلی قیدیوں کورہا کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 19 جنوری کو طے پانے والی جنگ بندی کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں 25 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے سیکڑوں فلسطینی قیدی رہا کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 251 میں سے 58 اسرائیلی یرغمالی اب بھی غزہ میں قید ہیں، جن میں سے 34 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے...
    بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور قومی شماریات بیورو کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر نے  ہفتہ کو  فروری کے لئے چین کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔ جشن بہار کے  بعد ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے تیزی سے آپریشن اور پیداوار دوبارہ شروع کردی ، مارکیٹ کی طلب عام طور پر بحال ہو چکی ہے ، اور مجموعی طور پر مینوفیکچرنگ انڈسٹری توسیع کی حد میں واپس آ چکی ہے۔فروری میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.2 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔بنیادی خام مال کی صنعت کا نیو آرڈر انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.4 فیصد پوائنٹس اضافے سے تقریباً 51 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا، جو اپریل...
    جنوبی افریقہ گروپ بی سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور افغانستان کی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جاری ہے، اگر انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کو 207 رنز سے شکست دیتی تو پھر افغانستان اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر جاتا تاہم انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے، اور گروپ بی سے آسٹریلیا نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے...
    کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)دورانِ فلائٹ آسٹریلوی جوڑے کو کمبل میں لپٹی ہوئی لاش کے ساتھ بٹھانے پر ایئر لائن کا موقف سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئر لائن نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے عملے کا دفاع کیا ہے۔ایئر لائن کا کہنا تھا کہ عملے نے بر وقت، مناسب اور پیشہ ورانہ طریقہ کار اپنایا۔(جاری ہے) بیان میں ایئر لائن کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دورانِ پرواز خاتون کی موت کے معاملے سے نمٹنے کا طریقہ کار تربیت اور صنعت کے معیاری پریکٹس کے عین مطابق تھا، جس کے تحت مسافروں کو دوسری نشستوں پر بٹھایا...
    قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شطرنج میں ہرا دیا۔ انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقابلے کی دعوت دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں سیاست و شطرنج کے کھلاڑی ایک بساط پر، وزیراعلیٰ سندھ اور چیس چیمپیئن کل مدمقابل مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے ’زندگی ٹرسٹ‘ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اور اس سے قبل انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔ اس حوالے سے شہزاد رائے نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کو سراہتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2025ء)  وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی،رومینہ خورشید عالم، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغاز، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی، چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا، سوئس سفارتخانہ کے ناظم الامور کلاڈیا تھامس، سی ای او نیسلے پاکستان جیسن آوانسینا کی شرکت  وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں  نیسلے پاکستان کی  سی ڈی اے کے اشتراک سے ایک  لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی پہلی مہم کاافتتا ح کیا۔  نیسلے کیئر کے تحت یہ سرگرمی 2050 تک نیٹ زیرو کے حصول کیلئے کمپنی کی کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔(جاری ہے)  ...
    اسکرین گریب نوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔مولانا حامد الحق مسجد سے گھر کے لیے نکلے تو سیڑھیوں کے قریب حملہ آور ان سے ملا، خودکش حملہ آور سیڑھیوں تک کیسے پہنچا؟ تفتیشی ٹیمیں کھوج لگا رہی ہیں۔ مولانا حامد الحق شہید اپنے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاکگزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو...
    غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم، حماس نے رمضان کے لیے اسرائیلی تجویز مسترد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز غزہ :اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں 19 جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا پہلا مرحلہ آج یکم مارچ ہفتے کے روز ختم ہو گیا، تاہم دوسرا مرحلہ ابھی تک غیر واضح ہے۔دوسرے مرحلے کے حوالے سے اسرائیل، قطر اور حماس کے وفود کے درمیان کل جمعہ کو قاہرہ میں ہونے والی مشاورت کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 42 دن کی توسیع کی تجویز مسترد کردی ہے۔ حماس کے ایک رکن نے نام ظاہر...
      ماہ رمضان میں55 سال سے زائد مرد اور 50 سال سے زیادہ عمر والی خواتین کو اجازت 12 سال سے کم عمر والوں کو چھوٹ ,دیگر افراد کو آنے سے قبل اجازت لینا لازمی قرار اسرائیل نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے کو محدود کردیا، ماہ رمضان میں صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، مسجد اقصی جانے والے راستوں پر مزید 3 ہزار اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔جمعہ کی نماز کے لیے نمازیوں کی تعداد کم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے، ''ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ معاہدے میں طے شدہ اپنے کردار پر قائم رہے اور بنا کسی تاخیر کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں فوری طور پر داخل ہو۔‘‘ اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی پر متفق فوج اہم غزہ راہداری سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اسرائیلی اہلکار حماس کی طرف سے یہ بیان غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔ ’اسرائیل غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں...
    کراچی:  زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ، مائننگ اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پانچ معاہدوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک بار پھر 21 ملین ڈالر کے اضافے اور آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف کے دوسرے مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ...
    پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے وہ بڑھتے نظر آرہے:جے یو آئی (ف) WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے، ہمیں وہ فاصلے بڑھتے نظر آ رہے ہیں، عید کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان عمران خان نے کیا، ہم ان کے حکم کے پابند نہیں ہیں۔ جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کی قومی یکجہتی کانفرنس میں بطور مبصر شامل ہوئے، بطور مبصر ہی ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا اور جو چیزیں پی...
    ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے، ہمیں وہ فاصلے بڑھتے نظر آ رہے ہیں، عید کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان عمران خان نے کیا، ہم ان کے حکم کے پابند نہیں ہیں۔ پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کی قومی یکجہتی کانفرنس میں بطور مبصر شامل ہوئے، بطور مبصر ہی ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا اور جو چیزیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوئیں وہ چیزیں کامران مرتضیٰ نے سامنے رکھیں۔ پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے...
    مصر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات قاہرہ میں شروع ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز 42 روزہ ابتدائی جنگ بندی کا باضابطہ اختتام ہو رہا ہے تاہم دوسرے مرحلے کے نفاذ پر تاحال کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے مذاکرات قاہرہ میں شروع ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مصر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات قاہرہ میں شروع ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز 42 روزہ ابتدائی جنگ بندی کا باضابطہ اختتام ہو رہا ہے تاہم دوسرے مرحلے کے نفاذ پر تاحال...
     پنجاب حکومت نے 8افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ، تقرری کے منتظر 5افسرا ن کو گریڈ 18میں ترقی دے کر تعیناتی کر دی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر جن افسران کو گریڈ18میں ترقی دی گئی ان میں مس علوینہ فیاض کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ،مس ملیحہ ساحر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ ،فضا ارشدکو ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن) مائنز اینڈ منرلز ،مس قرۃ العین کو ڈپٹی سیکرٹری (ڈویلپمنٹ)محکمہ ٹرانسپورٹ ،سلمون ایوب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) قصورتعینات کیا گیا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن)مائنز اینڈ منرلز محمد شعیب کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ،ڈپٹی سیکرٹری داخلہ مدثر عارف کو ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز...
    دفتر خارجہ نے یوکرین کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فروخت کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تنازع میں انتہائی غیر جانبداری کی پالیسی برقرار رکھی اور اس تناظر میں انہیں کوئی اسلحہ یا گولہ بارود فراہم نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا، روسی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو کو یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ روسی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین میں پاکستانی اسلحے کے استعمال کے تاحال کوئی ثبوت نہیں ملے، یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے حوالے سے بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔ روسی سفارتی ذرائع...
    TEL AVIV: اسرائیل کی فوج نے اپنی ایک تحقیق میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس حوالے سے غلط اندازے لگائے گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو وسیع پیمانے پر انکوائری کرنے کے مطالبے پر دباؤ پڑسکتا ہے تاکہ سیاسی فیصلہ سازی کا تعین ہو سکے، جس کے باعث حملہ کیا گیا اور غزہ میں جنگ ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی اسرائیلی یہ سمجھتے ہیں کہ 7...
    پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد جارح مزاج بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے ساتھ دبئی میں ہونے والی ملاقات کا احوال سنا دیا۔ وسیم اکرم نے ایک نشریات میں بتایا کہ ان کی ابھیشیک شرما سے ملاقات دبئی میں ہوئی۔ وہ ابھیشیک کو نہیں پہچانے تو وہ نوجوان خود ان کے پاس آیا اور کہا ’میں ابھیشیک شرما ہوں‘۔ تو انہوں نے کہا وہی ابھیشیک شرما جس نے مار مار کے انگلینڈ کا دُنبہ بنایا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھیشیک کی بیٹنگ کی کچھ کلپس دیکھی ہیں، اس لڑکے کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے ابھیشیک کو صرف ایک بات کہی کہ ابھی یہ شروعات...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقدس فاطمہ بنام مبشر مختار کے مقدمے میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ صدرِ پاکستان کا یہ فیصلہ پاکستان میں خواتین کے لیے محفوظ اور ہراسگی سے پاک کام کا ماحول یقینی بنانے کے لیے فوسپاہ کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کیجانب سے پائیڈ کے وائس چانسلر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ، وجہ کیا بنی؟ جمعرات کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سیکرٹریٹ سے جاری کر دہ بیان کے مطابق یہ کیس وزیراعظم کے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق تھا، جہاں ملزم مبشر مختار کو کام کی جگہ پر ہراسگی اور صنفی...
    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں کے مکمل ہم آہنگ ہوتی ہیں۔لیپہ ویلی کے عوام کو درپیش مشکلات میں زندگی بسر کرتے ہوئے دفاع پاکستان، بہادری...
    — فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے دبئی کو مطلوب ملزم حارث محمود کے حوالے سے جیل انتظامیہ اور ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں دبئی کو مطلوب ملزم حارث محمود کی والدہ کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی۔عدالتی معاون بیرسٹر عامر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دبئی کو مطلوب تھا، اس کے خلاف گرین نوٹس جاری ہوا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، بعد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ پاکستان میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتارپاکستان میں قتل، اقدامِ قتل...
    خیبرپختوانخوا میں مستحق خاندانوں کو اس سال بھی رمضان اور عید پیکج فراہم کیا جائے گا۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان اور عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیکج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔  صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکج فراہم کیا جائے گا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امدادی پیکج کی رقم 15 رمضان سے پہلے بینکوں اور ایزی پیسہ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔ بینک اور ڈسبرسنگ چارجز صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی...
    حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے 140 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ اس حالیہ تبادے کے بعد 5 ہفتے پرانی جنگ بندی معمول پر آتی نظر آرہی ہے، جس کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں جنگی حالات کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار یرغمالیوں کی لاشوں کو جنوبی غزہ میں ریڈ کراس منتقل کیا گیا اور تقریباً نصف شب کے قریب کریم شالوم کے سرحدی مقام پر پہنچایا گیا، دریں اثنا فلسطینی قیدیوں کو لے کر بسوں کا ایک قافلہ مغربی کنارے کے شہر رملہ پہنچا۔ میڈیا رپورٹس...
    حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد اسرائیل ان 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے الزام کے میں روک دی تھی جس کے بعد دونوں فریقین میں جاری جنگ بندی معاہدہ بحران کا شکار ہوا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا خصوصی ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے، جسٹس منصور نے ماضی سے اپیل کا حق درست قراردیا تھا میں نے اختلاف کیا، ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 1973 سے اپیلیں آنا شروع ہو جاتیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی...
    پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا خصوصی ٹرائل نہیں ہوسکتا، آئینی بینچ کے ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا خصوصی ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے، جسٹس منصور نے ماضی سے اپیل کا حق درست قراردیا تھا میں نے اختلاف کیا، ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 1973 سے اپیلیں آنا شروع ہو جاتیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ فوجی عدالتوں...
    کانگو(نیوز ڈیسک)افریقی ملک کانگو میں خطرناک وائرس نے خطرے کی گھٹنی بجادی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کانگو میں چمگادر سے پھیلنے والے وائرس سے چند گھنٹوں میں 53افراد ہلاک ہوگئے ڈبلیو ایچ او کے مطابق کانگو میں وائرس سے مرنیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں، وائرس بولوئکو قصبے میں چمگادڑ کھانے سے پھیلا۔ رپورٹ کے مطابق وائرس کی علامات میں بخار، خون بہنا، سر درد، جوڑوں کا درد شامل ہے۔ وائرس کی علامات 48 گھنٹے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ افغانستان : شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، 29 افراد جاں بحق
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف 5 رکنی بینچ کے ایک نہیں بلکہ 3 فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے لیکن تمام ججز نے ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل، تحریری حکمنامے میں کیا کہا گیا ہے؟ فیصل صدیقی کے مطابق ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں تو تمام وجوہات فیصلہ کا حصہ تصور ہوتی ہیں، جس پر جسٹس محمد...
    حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد ان 620 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس نے ہفتے کو یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر شدید حملے شروع ہوجائیں گے، اسرائیل واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے...
    ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فروری کے دوران کم شدت کے تقریباً 22 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اگرچہ زلزلوں کی بار بار آنے والی اطلاعات لوگوں کو پریشان کر دیتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معمولی زلزلے کی سرگرمیاں دراصل ’سلور لائننگ‘ ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھٹکے پلیٹوں کے اندر جمع شدہ توانائی...
    فیروز آباد پولیس نے شہیدِ ملت روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت علی شاہد اور جدون کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، 4 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال جبکہ دوسرے ساتھی کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    ڈاکٹر ہدایت حسین کو بطور ڈی ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، جبکہ ڈاکٹر محمد زعیم ضیا کو پرنسپل ایچ آر ڈی سی گلگت مقرر کیا گیا ہے، جو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ آفس گلگت بلتستان کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان میں 45 ڈاکٹروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ہدایت حسین کو بطور ڈی ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، جبکہ ڈاکٹر محمد زعیم ضیا کو پرنسپل ایچ آر ڈی سی گلگت مقرر کیا گیا ہے، جو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ آفس گلگت بلتستان کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ اس طرح ڈاکٹر سید ذاکر حسین کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت...
    اجلاس میں 2017ء تا 2025ء تک لیز لے کر کام نہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کے لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ منرل اینڈ مائننگ گلگت بلتستان کی مائنیز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دیامر، استور، نگر، گلگت اور ضلع غذر میں مائینگ لیزز پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں 2017ء تا 2025ء تک لیز لے کر کام نہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 5 لیز کے لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، حکومت نے جن کمپنیوں کو مائننگ لیز دی ہیں، قانون کے مطابق متعلقہ کمپنیاں کام کریں، صرف لیز...
    اسرائیل کا رمضان میں فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیل نے ایک بار پھر رمضان کے بابرکت مہینے میں فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں داخلے اور عبادات پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 13 سال سے 50 سال تک کی عمر والے فلسطینیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں 13 سے 50 سال عمر تک کی فلسطینی خواتین کو بھی عبادات کے لیے مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بھی صرف 10 ہزار افراد کو...
    اسلام آباد: افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھجوانے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوایا جائے گا، پاکستان میں تقریباً 8 لاکھ افراد اے سی سی کارڈ پر ہیں، قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اسی طرح وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا، افغان شہریوں کی وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی سے منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو 31 مارچ تک دوسرے شہروں اور اس کے بعد افغانستان منتقل کیا جائے گا۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ تیسرے ملک...
    (علی ساہی)آئی جی پنجاب نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، عادل عامر کو ایس پی سکیورٹی ٹو لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔  عمارہ شیرازی کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ، علی بن طارق کو ایس ایس پی انوسٹی گیشنز فیصل آباد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد عبدالوہاب کو تبدیل کر کے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025  ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد ملک طارق محبوب کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔   محمد طاہر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد جبکہ ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد غلام...
    افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کے منصوبے کے دوے مرحلے کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھجوانے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔وزارت داخلہ کی دستاویز کے مطابق دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوایا جائے گا، پاکستان میں تقریبا 8لاکھ افراد اے سی سی کارڈ پر ہیں، قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اسی طرح وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا، افغان شہریوں کی وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی سے منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، افغان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 58 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 04 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 42 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 906 روپے 49 پیسے اور قطری...
    مصطفی عامر قتل کیس آئے دن نئی کروٹ لے رہا ہے، کسی کو امید نہیں تھی کہ معروف اداکار ساجد حسن کے فرزند کا نام بھی اس کیس سے جڑ جائے گا۔ ساجد حسن کے بیٹے کا نام سامنے آنے کے بعد مختلف دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں جیسے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہمی سے متعلق اعتراف کرلیا ہے جبکہ ساحر حسن کی جانب سے اب تک ان دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔ ساجد حسن کے فرزند کو آج عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا ہے اور اب ساجد حسن یا ان کے وکلا کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ان کی ضمانت کرائی جائے اور ان...
    حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کر دی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پیر کو محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو سے ملاقاتوں میں سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی وفد دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لئے سندھ کے دورے پر ہے۔ یہ وفد پہلے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔گھمن ہاوس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پورے پاکستان کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ جو الائنس...
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم ملزم حسن علی نے 2 روز قبل 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، زیادتی کے بعد ملزم نے بچی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا۔ملزم کو بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ گجرات: مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیاپولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی۔ گوجرانوالہ کے کلوکلاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔اس مبینہ پولیس مقابلے میں  زیرِ حراست ملزم زخمی ہو گیا، جو...
    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ووٹنگ ان یورپی ممالک کی فتح تھی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں روس کے ساتھ امریکی پیش کش پر فکرمند تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں یو کرین کے معاملے پر یورپی یونین نے امریکا کو شکست سے دو چار کردیا۔ یوکرین پر روس کے حملے کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر تیار کی گئی قرارداد پر اقوام متحدہ کی ووٹنگ میں امریکا نے حصہ نہیں لیا، کیونکہ جنرل اسمبلی نے واشنگٹن کی تیار کردہ قرارداد کے متن میں کیف کی حمایت کرنے والے الفاظ شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق...
    اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مقابلے،یحییٰ سردار نے مسٹر فزیک اور شایان نے جونیئر مسٹر فزیک کے ٹائٹل جیت لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ مقابلوں میں یحییٰ سردار نے سینئر مسٹر فزیک اسلام باد اور شایان نے جونیئر کے ٹائٹلز اپنے نام کئے۔سرپرست اعلی چوہدری شفیق اور چیئرمین سید نعمان شاہ کی سرپرستی میں ابپارہ کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ مقابلوں میں باڈی بلڈرز کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں ایا اور مقابلے کو دیکھنے کے لیے کمیونٹی سینٹر کا ہال تماشائیوں اور سپورٹرز سے بھر گیا۔مہمان خصوصی نے سینئر مسٹر فزیک اسلام کا مقابلہ جیتنے والے یحیا سردار کی محنت اور لگن کی تعریف کی...
    بنگلا(نیوز ڈیسک)خلیج بنگال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کا کہنا ہے کہ آج (منگل کی) صبح 6 بج کر 10 منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔ این سی ایس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز خلیج بنگال میں زیر زمین 91 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ...
    فائل فوٹو۔ تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کر دی، محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر نے قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی سندھ کی جماعتوں سے اتحاد بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پانی سے بڑا کوئی حق نہیں، اب یہ حق بھی چھینا جا رہا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کا رُخ موڑ کر سندھ کو حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نہ چاہے تو یہ حکومت دو دن بھی قائم نہیں رہ سکتی۔قادر مگسی...
    بھارت میں بنیادی طور پر تنازعہ، احتجاج، فرقہ وارانہ تشدد، امتحان میں نقل روکنے اور انتخابات کیوجہ سے انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا، یہاں فرقہ وارانہ تشدد کیوجہ سے 23 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ 2018ء کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بھارت انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملے میں سرفہرست نہیں رہا۔ ڈیجیٹل رائٹس گروپ "ایکسیس ناؤ" کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2024ء میں میانمار میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ بند ہوا ہے۔ میانمار میں 85 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا جب کہ بھارت میں 84 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ پوری دنیا میں آئے دن انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 2023ء...
    بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘ جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔ 67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔ ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے...
    ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔ توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی  ۔ وفاق نے سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ 2 رکنی بینچ کا 27 جنوری کا فیصلہ اختیار سے تجاوز ہے، مرکزی مقدمےمیں بھی بینچ کےدائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کےبعد ریگولربینچ قانون چیلنج کرنے پر مبنی مقدمہ نہیں سن سکتا، ابتدائی سماعت کے بعد حکم نامہ میں آئندہ تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی، کچھ دیر بعد دوسرا...
    سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے ہر طرف خوف پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ یہ بھی پڑھیں:جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔ گورنر سندھ کا محسن نقوی سے شکوہ سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
        بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک کے صنعتی اور تجارتی تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ امریکی حکومت ایک طرف تو چینی کمپنیوں کے امریکی ٹیکنالوجی، اہم بنیادی ڈھانچے، طبی،...
    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے فنڈز دے نہیں تو رمضان المبارک کے بعد سرپرائز ملے گا، اگر ہمارے حق کے لیے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی آمین گنڈاپور ے کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل، عظیم انسان بننے کے لیے انسانیت کا خیال رکھنا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی...
    پشاور: سرکاری ڈاکٹروں سے ٹیکس لینے سے متعلق کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔   ہائی کورٹ میں سرکاری ڈاکٹروں سے سالانہ پروفیشنل ٹیکس لینے سے متعلق درخواست  پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس ارشد علی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سرکاری ڈاکٹروں سے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کو قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزاروں کے مطابق اُن سے سالانہ پروفیشنل ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہےْ۔پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔درخواست گزاروں نے خیبر پختونخوا ٹیکس رولز کے سیکشن 10 کو چیلنج کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے مطابق یہ آمدن پر ٹیکس...
     سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بہت سے ایسے مواقع آئے کہ بانیٔ پی ٹی آئی ڈیل کر کے باہر  نکل سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔حیدرآباد کے گھمن ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ماضی میں لوگوں نے ڈیل کی اور کوئی لندن گیا، کوئی کہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ 2024ء کے الیکشن میں ہمارے نمائندگان کو ہروایا گیا، آج وہ لوگ مسلط ہیں جنہیں آپ نے ووٹ نہیں دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے، سلمان اکرم راجاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی...
    پشاور: مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں یں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور اس کے قریبی علاقوں  میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارد کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی زیر زمین 140 کلومیٹر تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: سوات ، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا میں بونیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔
    (سبحان اللہ)سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2ریکارڈ کی گئی۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
    سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 140 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا ۔ مزید :
    امریکہ کو  مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ  WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک...
    کراچی: حکومت مخالف اتحاد کے سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئین اور جی ڈی اے کی مشترکہ کمیٹی قائم کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گرینڈ اپوزیشن الائنس کو توسیع دینے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی میں جی ڈی اے سے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار رحیم، زین شاہ اور حسنین مرزا شامل ہوں گے جب کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان سے سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا، ناصر شیرازی، حلیم عادل شیخ، ساجد ترین اور اخونزادہ حسین یوسفزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی مشترکہ سیاسی جدوجہد کے بنیادی نکات کوحتمی شکل دے گی، جس کے...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے مظفر آباد، ہٹیاں، چناری، چکوٹھی، گوجربانڈی، چکار، کھلانہ میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ دھیرکوٹ اور مظفر آباد سمیت گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ، گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہالہ سے 16 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔زلزلے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت
    اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون ون میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ نومولود بچی کی لاش نامعلوم ملزمان کوڑے میں پھینک کرفرار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں گلی سڑی ہوئی تھیں۔ پولیس ذرائع  کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کی لاش کوٹانگ سے کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق  لوگوں کی جانب سے اطلاع دیے جانے پراسلام آباد پولیس نے لاش قبضہ میں لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر ر ہے ہیں۔ Tagsپاکستان
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کرکے کینال منصوبے کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کرکے کینال منصوبے کی منظوری دی۔ اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے کینال کے معاملے پر سنجیدہ ہوتے تو سندھ اسمبلی میں قرارداد لاتے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کینال بنانے کے منصوبے میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ قادر مگسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا...
    پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانیوالے کانوائے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سکیورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے کانوائے پر تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر...
    پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد کو گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائی سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سیکورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہاتھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر حاجی کریم...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    سٹی 42: آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے دیگر شہروں میں زلزلہ آنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے سے درودیوار لرز اٹھے،دھیرکوٹ،چناری، چکوٹھی، گوجر بانڈی، چکار، کھلانہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی ہے۔  زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلاف سرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم...
    لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے، جو ستمبر 2024 میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق رہنما کے جنازے میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔ لبنان اور اس سے باہر کے بہت سے مرد، خواتین اور بچے پیدل چل کر جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے۔ قبل ازیں، حزب اللہ کے سینئر عہدیدار علی داموش نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد اور کارکنان کے علاوہ 65 ممالک سے تقریباً 800 شخصیات شرکت...
    رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ 1975 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم شروع میں باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، مگر بعد میں یہ ایک ایسا شاہکار ثابت ہوئی جس نے بے مثال مقبولیت اور کمائی حاصل کی۔ یہ فلم نہ صرف اپنے وقت میں 35 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔ ’شعلے‘ کی کہانی، کردار اور مکالمے آج بھی فلمی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ کے مشہور ترین ستارے شامل تھے، جن میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی،...
    فرانس کے شہر مول ہاؤس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ حملہ آور کا تعلق الجزائر سے بتایا گیا ہے جسے فرانسیسی پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق حملہ کرنے والا 37 سالہ مشتبہ شخص پہلے سے ہی دہشت گردی سے متعلق نگرانی کی ٹارگٹ لسٹ (FSPRT) میں شامل تھا جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو ”دہشت گرد حملہ“ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کئے...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نجی شعبہ کو کلیدی کردار ادا کرناہوگا، یہی وجہ ہے بجٹ کی تیاری سے قبل خود بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔  انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ملک بھر کے چیمبرز کے صدور اور تاجر لیڈروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے لیکن ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10-9 فیصد ہے۔ جس پر ملک کو چلایا نہیں جا سکتا ہے۔ زراعت، ریٹیل اور دوسرے کئی شعبے ملکی معیشت میں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے۔ 75سالہ تاریخ...
    محراب پور: سابق پٹواری اعجاز احمد لغاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکار گرفتار کرکے لے جارہے ہیں
    پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلافسرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم کو رہا کیا...
    غزہ،واشنگٹن،ریاض (صباح نیوز،آن لائن) 6اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 602 فلسطینی قیدی رہا۔تفصیلات کے مطابق3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ حماس کی اسٹیج پر موجود اسرائیلی قیدی مسکرا رہے تھے اور فلسطینیوں کے پرجوش ہجوم کی طرف اشارہ کر رہے تھے ، ان میں سے ایک قیدی نے اپنے ساتھ کھڑے ایک حماس کے اہلکار کی پیشانی کو بوسہ بھی دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نصیرات میں 3اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا، اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا نصیرات میں حوالگی کے مقام پررہا ہونے والوں میں ایلیا کوہن، عمر شیم توو اور عمر وینکرٹ شامل ہیں ،22برس کے عمر شیم توو، 27سالہ ایلیا...
    کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس نے انسداد تجازوات کی ٹیم پر حملے، تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہوٹل کے عملے کی جانب سے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 83 سال 2025 بجرم دفعات 147 ، 149 ، 186، 382 اور 504 کے تحت دیگر نامزد و نامعلوم صورت شناس کے خلاف انسداد تجاوزات کے افسر کی...
    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم 24 فروری سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور اس کے بالائی علاقوں میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ محکمہ...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے قانونی جنگ چھیڑ دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ خاتون نے ایلون مسک کے خلاف اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی واحد قانونی سرپرستی کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ درخواست کے ساتھ ایشلے کیئر نے ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی ضم کیے ہیں۔ ایشلے کیئر نے دعوی کیا کہ ایلون مسک نے مختلف تحریری پیغامات میں بچے کے والد ہونے کا اعتراف کیا اور بچے کی پیدائش پر مبارک باد کا ٹیکسٹ میسیج بھی کیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ اس میسج کے جواب میں ایلون مسک کو بچے اور اپنی تصویر اسپتال سے...
    بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔ A post common by SLAY BAR KITCHEN (@slaybarandkitchen) ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔ سلے بار اینڈ کچن...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء)لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی، جس کے دوران ذکر الہٰی سمیت 15 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔(جاری ہے) عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔ذکر الہٰی چوہدری پرویز الہٰی کا قریبی رشتے دار ہے جبکہ دیگر ملزمان میں...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مسئلے کے حل کیلئے فوج کو پکارا جارہا ہے، جب اکثریت مسئلے فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں سیاستدان بے ایمان مکار فنکار اور چور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا، ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز...
    گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فنانس ایکٹ 2015 کی شق 7 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اور نوٹیفکیشنز کو بھی غیر مؤثر قرار دے دیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کسی بھی ملک کا بنیادی قانون ہوتا ہے، اور تمام قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں۔ اگر کوئی قانون دیے گئے اختیارات سے تجاوز کرے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا Ultra Vires قرار دیا جاتا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پارلیمنٹ کو آئین کے تحت قوانین بنانے کا اختیار حاصل ہے،...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا اس بڑے مقابلے سے قبل کرکٹ کا جنون عروج پر ہے اور شائقین سمیت مشہور شخصیات بھی جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہی ہیں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی اس جوش میں کسی سے پیچھے نہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم سب سے زیادہ توجہ ان کی پہنی ہوئی شرٹ نے حاصل کی جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کا نام درج تھا راکھی ساونت کی اس ویڈیو نے مداحوں...
    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے میں حماس کی مکمل سنجیدگی اور پائیدار جنگ بندی، غزہ سے انخلاء، اور اس کی جیلوں سے ہمارے قیدیوں کی رہائی کے قابض دشمن کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد معاہدے کے دوسرے مرحلے پر جامع انداز میں کام کرنےکے لیے تیار ہیں۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے میں حماس کی مکمل سنجیدگی اور پائیدار جنگ بندی، غزہ سے انخلاء، اور اس کی جیلوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ بولر محمد عامر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی سامنے لے آئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہو کر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل...
    ریاض میں بیٹھک: ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مقابلے میں عرب دنیا کا متبادل پلان تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز ریاض (آئی پی ایس)عرب رہنماؤں نے گزشتہ روز ریاض میں ملاقات کی، اور غزہ کی جنگ کے بعد تعمیر نو کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا، تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کا مقابلہ کیا جا سکے کہ امریکا فلسطینی باشندوں کے بغیر غزہ پر قبضہ کرلے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے اس منصوبے کی متحدہ عرب ریاستیں مخالفت کر رہی ہیں، لیکن اس بات پر اختلافات موجود ہیں کہ غزہ پر حکومت کون کرے گا، اور اس کی تعمیر نو کے لیے کس طرح مالی اعانت فراہم کی جا سکتی ہے۔سعودی عرب کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے امریکی دفاعی لائن ہلا کر رکھ دی، صدر ٹرمپ نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنرل چارلس براؤن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین "رازن" کین کو نامزد کریں گے، جو سابق ایف-16 پائلٹ اور سی آئی اے میں عسکری امور کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے فوجی قیادت میں مزید تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا ہے جن میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی برطرفی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، پینٹاگون میں ملازمین...