2025-02-13@17:39:37 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«محمود مولوی نے»:
ایک بیان میں سینئر سیاستدان نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے علیحدہ روٹس اور مخصوص اوقات کا تعین کیا جانا ضروری ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے، اگر حکومت اور ٹریفک انتظامیہ نے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو کراچی میں حادثات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جامع پالیسی بناکر اس مسئلے کا حل نکالا جائے...
گرفتاری کے بعد ملزم کو باضابطہ طور پر حراست میں لے کر سٹی پولیس اسٹیشن استور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ استور میں امام زمانہ کی شان میں گستاخی کرنے والے تکفیری مولوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اہلیان گلگت بلتستان کے دھرنے اور ملت جعفریہ پاکستان کے کامیاب پرزور احتجاج کے بعد تکفیری ملا قاری عبد الرزاق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح دس بجے کے قریب سٹی پولیس اسٹیشن استور کی ٹیم نے قاری عبد الرزاق کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 2/25 تعزیرات پاکستان کی دفعات 295-A اور 298-A کے تحت پولیس اسٹیشن استور میں درج تھی۔...
مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے ترجمان شیخ کرامت حسین نے گلگت میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ مولوی کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے ترجمان شیخ کرامت حسین نے گلگت میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ مولوی کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہیں لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ان خوارج کا محاسبہ کرنے کیلئے آمادہ و تیار ہیں لیکن حکومت کو ہوش کے ناخن لینا ہوگا۔
ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے خبردار کیا ہے کہ توہین امام مہدی کے مرتکب تکفیری مولوی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ عوام میں تشویش ہے،...
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمس لون نے کہا کہ استور میں ایک مولوی کی جانب سے جو تقریر کی گئی ہے اسے نہ ہی حکومت برداشت کرے گی اور نہ ہی ہمارا معاشرہ اس کو برداشت کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس لون نے کہا ہے کہ استور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سخت قانونی کارروائی کی جائیگی اور جس نے غلطی کی ہے اس کو سزا ضرور ملے گی، حکومت علاقے میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور رواداری کو فروغ دیں۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمس لون...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا...
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملعون مولوی عبد الرزاق ولد عبد الجبار نامی شخص نے حالیہ دنوں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں انتہائی گستاخی کی ہے، یہ نہایت افسوس ناک اور ناقابل برداشت عمل ہے۔ جس نے ملت تشیع کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو کے نوجوانوں نے استور کے گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر کیلئے سٹی تھانے میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملعون مولوی عبد الرزاق ولد عبد الجبار نامی شخص نے حالیہ دنوں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں انتہائی گستاخی کی ہے، یہ نہایت افسوس ناک اور ناقابل برداشت عمل ہے۔ جس نے ملت تشیع کے مذہبی جذبات کو...
انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے علماء نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے لیکن اس طرح اہل البیت علیم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہو تو عاشقان اہل البیت خود راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں علماء بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے مہدی موعود (امام زمانہ) عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس طرح کی گستاخانہ تقاریر کو...
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین الحسینی و دیگر مقررین نے استور میں تکفیری مولوی نے امام مہدی کی شان میں بدترین گستاخی کی لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ مولوی کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان بھر میں دھرنے شروع ہونگے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا امام زمانہ کی...
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے افغان طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز لوزان (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر نے افغانستان میں خواتین پر ظلم اور انسانیت کے خلاف جرم کے الزام پر افغان طالبان کے سربراہ سمیت 2 طالبان رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ کافی شواہد موجود ہیں کہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی افغان شہریوں کے خلاف صنفی بنیاد پر جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ کرم خان نے کہا کہ افغان خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو طالبان...
ادھر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق ملعون کا فرزند الزہراء امام برحق حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں۔ استور انتظامیہ فوری طور پر اس تکفیری ملا کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے، بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک تکفیری مولوی کی جانب سے امام مہدی کی شان میں گستاخی پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق استور پریشنگ میں گزشتہ روز ایک ریلی کے دوران مقامی تکفیری مولوی عبد الرزاق نے امام مہدی کی شان...
سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث زیر حراست گستاخ ملزمان کو تحفظ دینے کے لئے ایک ’’مولوی زادہ‘‘بھی میدان میں آگیا ہے۔مذکورہ گستاخ ملزمان کی وکیل ایمان مزاری کی جانب سے ایک یوٹیوبر کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر مذکورہ مولوی زادے نے بھی گستاخوں کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس مولوی زادے نے ایمان مزاری کے انٹرویو پر ایسے یقین کر لیا ہے کہ جیسے موصوفہ رابعہ بصری ہوں،اب اگر وہ مولوی زادہ ’’ایمان‘‘پریقین کامل کر ہی چکا ہے تو اسے میرا چیلنج ہے کہ وہ صرف خود نہیں،بلکہ اپنے پیر و مرشد جاوید احمد غامدی کو بھی امریکہ...
امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ،چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈبوائز اسکول کا افتتاح کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈ بوائز اسکول یونین کمیٹی نمبر4 ،بلاک 5، لیاقت آباد کا ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اسکو ل کے دورے کے دوران امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے اسکو ل میں ایک پودا لگایا اور دعائے خیر کرائی۔دعا کے بعد منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلبرگ کر اچی وسطی کامران سراج نے کہاا لحمدللہ سوچنے کے معیارات بدل رہے ہیں، جماعت اسلامی...
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ دین اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے، اس کے فروغ کے لیے دینی علم کا ہونا بھی ضروری ہے۔ دارالفیض بنوریہ مدرسہ میں ختم بخاری شریف و طلبہ کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہم مسجد و مدرسہ کی بقا کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ایسا ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے کہ لوگ مولویوں سے نفرت کریں، مسلمان مذہب سے دور رہیں اور لوگوں کو اسلام سے دور رکھا جائے جس کے لیے جے یو آئی تمام مسلمانوں سے اپیل...
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلی بار دیکھا حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھ رہے تھے، اس بار اس مولوی نے دو کشتیوں پر پاوں رکھا اور پار ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ خیر المدارس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے،ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر تو بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، ہم نے سیاست سے کیا حاصل کیا پر یہ...
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست عملی طور پر اسلامی اصولوں پرنہیں تو کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟ انسان عقل سے بات سمجھتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں اللہ نے انبیا کو چنا، اس بار اس مولوی نے دو کشتیوں پر پاؤں رکھا اور پار ہوگیا، عقل اللہ کی اعلیٰ نعمت ہے، دنیا اس عقل کی روشنی کو مٹانا چاہتی ہے۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے، ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، سیاست دان سے کچھ بھی منوانا مشکل نہیں ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے،...