سابق رہنما نے کہا کہ صدر آئی پی پی سندھ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ اس حوالے سے محمود مولوی کا کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی پی سندھ

پڑھیں:

فافن نے 2025 کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کو وفاق سے زیادہ شفاف قرار دیدیا

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی 2025 کی رپورٹ شائع کردی گئی، فافن نے وفاق کے مقابلے میں پنجاب کی حکومت کو شفاف قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فافن نے پنجاب میں اداروں کی کارکردگی کی شفافیت کی سطح پر مبنی رپورٹ پیش کردی ہے اور رپورٹ میں 253 سرکاری اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سیکریٹریٹ کے 43 محکموں، 27 منسلک محکموں، 147 خود مختار اداروں، 23 سرکاری کمپنیوں اور 13 اداروں کا جائزہ لیا گیا۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتیں اوسطاً 42 فیصد معلومات کا انکشاف کر رہی ہیں اور پنجاب حکومت کی شفافیت کی سطح وفاقی حکومت سے بہتر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانونی تقاضوں کے مطابق پنجاب کے اداروں کی فعال طور پر 61 فیصد معلومات دستیاب ہیں اور پنجاب میں ذیلی ادارے 52 فیصد تک معلومات ویب سائٹس پر مہیا کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر ذیلی اداروں نے 50 فیصد سے بھی کم معلومات ویب سائٹس پر فراہم کیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے نائب صدر جواد ظریف عہدے سے مستعفی
  • فافن نے 2025 کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کو وفاق سے زیادہ شفاف قرار دیدیا
  • آپریشنل وجوہات، کراچی سے 14 پروازیں منسوخ
  • وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف دیدیا
  • دہشت گردی کے سر اٹھا نے کی وجوہات جانتے ہیں ،شہباز شریف
  • علیم خان کو بڑا دھچکا، محمود مولوی استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدارت سے مستعفی
  • صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
  • سپریم کورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر