مسجد و مدرسہ کی بقا کیلیے کردار ادا کر رہے ہیں، راشد سومرو
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ دین اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے، اس کے فروغ کے لیے دینی علم کا ہونا بھی ضروری ہے۔ دارالفیض بنوریہ مدرسہ میں ختم بخاری شریف و طلبہ کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہم مسجد و مدرسہ کی بقا کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ایسا ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے کہ لوگ مولویوں سے نفرت کریں، مسلمان مذہب سے دور رہیں اور لوگوں کو اسلام سے دور رکھا جائے جس کے لیے جے یو آئی تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے کم از کم ایک بچے کو دینی تعلیم ضرور دیں تاکہ ہم ایسی سازشوں کو ناکام اور ان کے منصوبوں کو خاک میں ملا سکیں۔ تقریب میں مولوی، جمیل الرحمن چانڈیو، اسماعیل ربنواز لاشاری، کلیم اللہ بروہی، نظام الدین عبدالکریم اور دیگر نے کورس مکمل کرنے والے طلباء کو مولوی کی اسناد سے نوازا۔ تقریب میں جے یو آئی سندھ کے رہنما مولوی عبدالقیوم حلیجوی، قاری کامران سلیم عاطف چانڈیو، مولوی عبدالوہاب بلوچ، احمد سومرو مولوی محمد حسن ٹھینگو، جمیل احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں جے یو آئی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
افغان صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں ایک مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا اتنی شدید نوعیت کا تھا آس پاس کی عمارتیں لرز اُٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھاکے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ چار افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 1 شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
طالبان حکام نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ دھماکا مسجد میں نصب ڈیوائس میں ہوا۔
تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی واقعات میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
یاد رہے کہ مزار شریف کی یہ مسجد شیعہ ہزارہ کمیونیٹی ہے اور یہاں 2022 میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔