ادھر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق ملعون کا فرزند الزہراء امام برحق حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں۔ استور انتظامیہ فوری طور پر اس تکفیری ملا کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے، بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک تکفیری مولوی کی جانب سے امام مہدی کی شان میں گستاخی پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق استور پریشنگ میں گزشتہ روز ایک ریلی کے دوران مقامی تکفیری مولوی عبد الرزاق نے امام مہدی کی شان میں بدترین گستاخی کی تھی جس پر گلگت بلتستان میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور عوام کی جانب سے گستاخ کو فوری گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عوامی دباؤ پر استور کے مقامی تھانے میں مولوی عبد الرزاق کیخلاف بجرائم زیر دفعات 298A اور 295A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سٹی تھانہ گلگت میں مقامی نوجوانوں نے گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔    دریں اثناء استور کے امام جمعہ سید عاشق حسین الحسینی نے کہا ہے کہ استور رامکھہ سے تعلق رکھنے والے مولوی عبد الرزاق نے امام زمانہ کی شان میں بہت گستاخی کی ہے جس کو ممبر سے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت اس تکفیری مولوی کیخلاف ایکشن لے ورنہ حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ ادھر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق ملعون کا فرزند الزہراء امام برحق حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں۔ استور انتظامیہ فوری طور پر اس تکفیری ملا کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے، بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی شان میں گستاخی کی

پڑھیں:

شہریوں کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھجوانے والا بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار

پشاور:

شہریوں کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھجوانے والا بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کی گئی کارروائی میں کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے بدنام زمانہ ایجنٹ شہریار احمد کو ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ہری پور سے گرفتار کرلیا۔

ملزم شہریار احمد سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث رہا اور اس کام کے لیے اس نے شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ملزم کا نام مطلوب انسانی اسمگلروں کی فہرست میں شامل تھا ۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے افغان طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان
  • پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ پھر شروع،سابق سپیکر سمیت متعدد رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گئے
  • گولارچی: صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کی معافی
  • چمپئنز ٹرافی ، قومی اسکواڈ فائنل ، امام الحق کی واپسی متوقع
  • گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
  • شہریوں کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھجوانے والا بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار
  • آج کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع،موسمیات
  • گوادایئرپورٹ کیخلاف محاذ آرائی کرنے والے مل دشمن ہیں،وزیراعظم