ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے۔ مگر کافی عرصے سے کچھ ناعاقبت اندیش کالعدم مذہبی جماعت سے وابستہ افراد مسلسل توہین اہلبیت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ جس سے نہ صرف مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہو رہی ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کو بھی تہہ و بالا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔    ان کے پیچھے پورا بیرونی ایجنڈہ اور وہ نیٹ ورک ہے جو ایسے اقدامات کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف قانون کا شکنجہ سخت ہونا چاہیے اور FIR میں ATA کی دفعات شامل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت علمائے کرام ایسے مواقع پر آگے بڑھیں اور ان شرپسندوں کا راستہ روکیں جو اہلسنت کا نام استعمال کر کے نہ صرف مسلمانوں کے مسلمہ عقائد سے کھیلتے ہوئے توہین کے مرتکب ہوئے ہیں بلکہ اہلسنت کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں۔علمائے کرام کا ایسے افراد کا راستہ روکنے کا عمل قابل تحسین ہو گا اور علاقے میں اچھی روایات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرتکب ہو

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پرحکم امتناع جاری کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ 

جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔

سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر اور ویڈیو وائرل

سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل27 جنوری کو سماعت کیلئے مقررکر دی، 6 رکنی لارجر بینچ 27 جنوری دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو  ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل  کے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولربینچ کےسامنے سماعت کیلئے مقررکیا، نتیجتاً سپریم کورٹ اورفریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔

ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، وفاقی جج نے  امریکی صدر کا اہم ترین حکم نامہ معطل کر دیا 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صارم زیادتی قتل کیس: 9 افراد ایسے ہیں، جن پر زیادہ شک ہے، پولیس
  • گستاخ امام زمانہ کیخلاف ایف آئی آر کیلئے سٹی تھانہ سکردو میں درخواست دائر
  • گلگت، اہلسنت رہنما نے گستاخ امام زمانہ کو سرعام چوک پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا
  • گستاخ مولوی گرفتار نہ ہوا تو حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، انجمن امامیہ بلتستان
  • گلگت، گستاخ تکفیری مولوی کی عدم گرفتاری پر مظاہرہ
  • ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہینِ عدالت کیس؛ جسٹس منصور نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا
  • مولوی زادہ، ایمان مزاری اور گستاخانِ رسول
  • سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا
  • ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا