2025-02-22@01:23:31 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«لیکن پولیس»:

    اسلام آباد(اوصاف نیوز)جعلی کمشنرز سائبر کرائمز کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو نشانہ بنا نے لگے کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے جھوٹے الزامات عائد کرکے بلیک میل کرنے لگے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) نے خبردار کیا ہے کہ اس فشنگ مہم کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا اور ذاتی اور مالی معلومات کو ظاہر کرنے کیلئے جوڑ توڑ کرنا ہے۔ ایڈوائزری میں متعدد سرخ جھنڈوں کو نمایاں کیا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ ایک وسیع تر سوشل انجینئرنگ اسکینڈل کا حصہ ہے۔ جعلی ای میلز وصول کنندگان کو قانونی کارروائی، گرفتاری، میڈیا کے سامنے آنے اور بلیک لسٹ...
    جنوبی کوریا میں ایک چور کی بینک ڈکیتی کی کوشش نے پہلے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کیا، پھر اس کی عجیب و غریب نوعیت نے سب کو ہنسی میں مبتلا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں ایک شخص نے بینک کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہا اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ ملزم بینک کے اندر داخل ہو کر کیش کاؤنٹر کے قریب پہنچا، جہاں اس نے عملے اور موجود دیگر افراد کو دھمکایا کہ وہ زمین پر لیٹ جائیں اور اس کے بیگ میں نقدی ڈال دی جائے۔ ملزم کے چہرے پر نقاب تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سابق وفاقی وزیر،جی ڈے اے کے رہنما اور سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ جتوئی کی جھوٹے مقدمے کی بنیاد پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت گزشتہ 17سال سے برسراقتدار ہے مگر صوبے میں مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، منشیات فروشی ، ڈاکو راج اور بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لیکن یہ نااہل اور کرپٹ حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔کاشف سعید شیخ نے ایک...
    ابوظہبی کی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اجنبی دوست نہ بنائیں، آن لائن بلیک میل ہوکر کسی کو بھتہ ادا نہ کیا جائے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے اپنی آگاہی سیریز ’ابواب‘ کی ایک نئی قسط جاری کی ہے، جس میں سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ساتھ رابطے کے خطرات اور آن لائن بلیک میلنگ کے خطرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ تازہ ترین قسط ’آدھاری‘ رہائشیوں کو آن لائن بھتہ خوری کے نتائج کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے حقیقی زندگی کے منظرنامے کو پیش کرتی ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بلیک میلنگ ایک ایسا جرم ہے جس کی قانون کے تحت سزا...
    کراچی: ناظم آباد پولیس نے خواتین کو زبردستی رکشے سے اتار کر جہیز کا سامان لیکر فرار ہونے والے رکشا ڈرائیور کے بھائی کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے ملزم کے قبضے سے لے جانے والے جہیز کا کچھ سامان بھی برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی ناظم آباد کمال نسیم نے بتایا کہ ناظم آباد 4 نمبر ملزم رکشا ڈرائیور خواتین کو زبردستی اتار کر اس میں رکھا ہوا جہیز کا سامان لیکر فرار ہوگیا تھا جس کی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی تھی۔ ناظم آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر رکشا ڈرائیور کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے ایک ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے جہیز کا کچھ...
    رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے والے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔ کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا۔ ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری...
    کراچی: طالبات کی فیس لے کر فرار ہونےو الے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔  کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپا مارا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: سرکاری کالج کا سپریٹنڈنٹ طالبات کی فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی،  جس پر ملزم نفیس کو فوری طور...
    کراچی: گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے لے کر فرار ہو گیا۔  کالج پرنسپل کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رضویہ سوسائٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ شہلا بشیر کے مطابق وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 20 گریڈ کی پروفیسر ہیں اور بحیثیت گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد میں پرنسپل تعینات ہیں۔ مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ تین روز قبل کالج کے اسٹاف سے انہیں معلوم ہوا کہ کالج کی طالبات ایڈمٹ کارڈز وصول کرنے آ رہی ہیں، مگر طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوئے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈز کالج کے سپرنٹنڈنٹ محمد...
    پولیس میں "دبنگ افسر” کی اصطلاح اسی کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کا غصہ ناک پر دھرا ہو، جو بات بات پر گالم گلوچ کا عادی ہو اور ماتحت عملہ کو سخت سزائیں دیتا ہو ۔ ملازمین کو ان کی جائز چھٹی دینے کے لیے بھی ترلے منتیں کرانا اور دو چار چکر لگوانا معمول ہے ۔ شاید اس ڈیپارٹمنٹ میں اسی کو افسری کہا جاتا ہے ۔ یہاں بہت اچھے آفیسرز بھی ہیں لیکن مجموعی تاثر یہی ہے کہ اگر ماتحت کو گالیاں نہ دیں تو "حکمرانی ” نہیں ہو گی ۔ پولیس افسران کے اردل روم میں گالیوں کے سوا شاید ہی کچھ ہو ، ماتحت کو سامنے کھڑا کر کے اس کی فائل کھولی جاتی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دوبچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔گارڈن کے علاقے سے 14 جنوری کو پانچ سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ گارڈن پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن کے علاقے سے گزرنے والی لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سمیت مختلف ٹینک اور کنوؤں میں بھی بچوں کی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس تفتیش میں نیا موڑسامنے آگیا اور چند روزقبل...
    بنگلورو (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک 24 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے چچا اور چچی کی جانب سے نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیے جانے کے بعد بنگلورو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے چچا نے ہوٹل کے کمرے میں ملنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ نہ آئی تو وہ اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز اس کے والدین کے ساتھ شیئر کر دے گا۔وائٹ فیلڈ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیواکمار گنار کے مطابق خاتون پہلے تو ہوٹل جانے سے ہچکچا رہی تھی لیکن چچا کی دھمکی کے باعث مجبور...
۱