کراچی؛ طالبات کی فیس لیکر فرار سرکاری کالج سپرنٹنڈنٹنٹ نے زہریلی دوا پی لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی:
طالبات کی فیس لے کر فرار ہونےو الے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔
پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔ کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپا مارا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: سرکاری کالج کا سپریٹنڈنٹ طالبات کی فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار
ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ملزم کے معدے کو صاف کر دیا گیا اور اب حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج کے بعد ملزم سے رقم کی برآمدگی کے لیے تفتیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طالبات کی فیس
پڑھیں:
ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے، میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا مطالبہ
ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے، میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر کے طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب اور دیگر میڈیکل یونیورسٹیوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں توسیع نمبروں اور اضافی نمبروں کے جھگڑوں کی وجہ سے بہت سے طلباء و طالبات یونیورسٹی پورٹل پربروقت درخواست نہیں دے سکے تھے،
طلباء و طالبات اور انکے والدین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے انہیں بہت کم وقت دیا گیا جس کی وجہ سے وہ داخلوں کیلئے اپلائی نہیں کر سکے جس سے انک قیمتی ا سال ضائع ہونے اور انکی تعلیم اور مستقبل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں،جس کی وجہ سے طلباء و طالبات اور انکے والدین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ان سینکڑوں طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ پی ایم ڈی سی اوریونیورسٹیاں داخلوں کی تاریخ میں کم از کم دس دن کی تو سیع کریں تاکہ یہ طلباء داخلوں کیلئے اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں اوراپنی تعلیم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔