کئی سالہ ’بلیک میلنگ‘: دو خواتین کے ہاتھوں ’روحانی معالج‘ قتل
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے پیر سات اپریل کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ان دونوں خواتین نے اعتراف کر لیا ہے کہ انہوں نے اس نام نہاد 'روحانی معالج‘ کا ڈوپٹے کے ذریعے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔
نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد بلیک میلنگپولیس نے بتایا کہ ان خواتین نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ مقتول کا نام ریاض حسین تھا اور ان خواتین نے اس سے ماضی میں اس لیے رابطہ کیا تھا کہ وہ اس کے ذریعے خود پر کسی کی طرف سے کیے گئے مبینہ کالے جادو کے اثر سے نکل سکیں۔
’’محبوب آپ کے قدموں میں‘‘
تاہم اس کوشش کے دوران مبینہ 'روحانی عامل‘ نے ان دونوں خواتین کی ایسی 'نازیبا‘ ویڈیوز بنا لی تھیں، جن کو عام لوگوں تک پہنچا دینے کی دھمکی دے کر وہ مبینہ طور پر انہیں کئی سال سے بلیک میل کرتا چلا آ رہا تھا۔
(جاری ہے)
یہ واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں پیش آیا، جس کے بارے میں پنجاب پولیس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ''دوران تفتیش پتہ چلا ہے کہ مقتول ریاض حسین اپنی زندگی میں طویل عرصے تک بہت سی خواتین کا جنسی استحصال کرتا رہا تھا اور یہ سب کچھ اس نے مبینہ طور پر روحانی علاج کے نام پر کیا تھا۔
‘‘وارداتیے جعلی پیر اور دیوانے غرض مند
پولیس نے مزید بتایا کہ ان دونوں خواتین نے، اپنے ایک کزن اور ایک دوسرے مرد کی مدد سے، اس نام نہاد معالج کا ڈوپٹے کے ذریعے گلا گھونٹ کر قتل کیا اور بعد میں اس کی لاش ایک جگہ پر پھینک دی۔
ملتان پولیس کے مطابق ان چاروں مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی مبینہ طور پر مدد کرنے والے ایک پانچویں فرد کو بھی، جو ایک مرد بتایا گیا ہے۔
پاکستان میں جعلی عاملوں اور پیروں کا مجرمانہ کاروبارپاکستان میں، جو ایک قدامت پسند مسلم مذہبی اکثریت والا ملک ہے، نام نہاد روحانی عاملوں اور جعلی پیروں کا کاروبار عروج پر رہتا ہے۔ ایسے جعلی عاملوں اور پیروں کے ماننے والے 'مرید‘ اکثر ان پر اندھا دھند اعتماد کرتے ہیں جبکہ وہ زیادہ تر ان افراد کا کئی طرح سے استحصال کرتے ہیں۔
توہم پرستی کی انتہاء، بھارت میں دو خواتین کو 'بلی چڑھا دیا'
پاکستان میں 2022ء میں ایک ایسی حاملہ خاتون کو ایک ہسپتال میں لایا گیا تھا، جس کے سر میں لوہے کا ایک کیل ٹھونک دیا گیا تھا، اس بات کی ''ضمانت‘‘ کے طور پر کہ وہ خاتون لازمی طور پر ایک بیٹے کو جنم دے گی۔
اسی طرح ماضی قریب میں ایک ایسی خاتون کا انتقال بھی ہو گیا تھا، جسے ایک جعلی پیر 'روحانی علاج‘ کے نام پر کئی دنوں تک ڈنڈوں سے پیٹتا رہا تھا۔ یہ نقلی پیر بھی 'جن نکالنے کے نام پر‘ اس خاتون کے قتل کر مرتکب ہوا تھا۔
م م / ش ر (اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواتین نے
پڑھیں:
لاہور: ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 مرد و خواتین گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 لڑکے لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔
تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو گورومانگٹ روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔
پولیس نے ہوٹل سے عینی، رملہ، شہباز، سونم، نیشا سجاد، عمر، اقصیٰ، ندا، اجوا، وقار، زوہیب، علی شاہ سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔