ابوظہبی کی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اجنبی دوست نہ بنائیں، آن لائن بلیک میل ہوکر کسی کو بھتہ ادا نہ کیا جائے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے اپنی آگاہی سیریز ’ابواب‘ کی ایک نئی قسط جاری کی ہے، جس میں سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ساتھ رابطے کے خطرات اور آن لائن بلیک میلنگ کے خطرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین قسط ’آدھاری‘ رہائشیوں کو آن لائن بھتہ خوری کے نتائج کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے حقیقی زندگی کے منظرنامے کو پیش کرتی ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بلیک میلنگ ایک ایسا جرم ہے جس کی قانون کے تحت سزا دی جاسکتی ہے۔

پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بھتہ خوروں کے مطالبات پر عمل نہ کریں اور نہ ہی دھمکیوں کے تحت رقم بھیجیں۔

حکام نے زور دے کر کہا کہ سائبر بلیک میلنگ کے متاثرین ٹول فری نمبر 8002626 (AMAN2626) پر کال کرکے ، 2828 پر ٹیکسٹ میسج بھیج کر یا [email protected] ای میل کرکے امن سروس کے ذریعے خفیہ طور پر کسی بھی وقت مفت مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

ابوظہبی پولیس اصل معاملات پر مبنی ڈرامائی آگاہی مواد تیار کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں عوامی سلامتی کے بارے میں آگاہی کو بڑھانا اور سائبر جرائم کی روک تھام کرنا ہے۔

وفاقی حکم نامے کے مطابق افواہوں اور سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے کے بارے میں 2021 کے آرٹیکل (42) میں سائبر بھتہ خوری اور خطرات کے لیے سخت سزاؤں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

انفارمیشن نیٹ ورکس یا ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو بھتہ خوری یا دھمکیاں دینے والے افراد کو 2 سال تک قید اور ڈھائی لاکھ درہم سے 5 لاکھ درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آن لائن دھمکی میں کسی جرم یا توہین آمیز فعل میں ’زبردستی‘ شامل ہے، تو سزا 10 سال تک کی عارضی قید تک بڑھ جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی:پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی (آن لائن)پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس اپنے ملک بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ خاتون کو امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے اپنے ملک بھجوا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کو 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئی
روانہ کیا گیا، خاتون نیویارک جائیں گی۔سندھ پولیس کی جانب سے اونیجا اینڈریو رابنسن کو ایئرپورٹ سے امریکا بھیجنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی واپسی پر بھی دلچسپ تبصرے کیے۔مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شگر، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد شئیر کرنے والا شخص گرفتار
  • ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے کی کیا قیمت تھی؟
  • باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ
  • ہماری زندگی پر سوشل میڈیا کا اثر
  • سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرہ مہنگا پڑگیا، برطانوی وزیر صحت اینڈریوگیون عہدے سے فارغ
  • کراچی:پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا
  • ُپیکا قانون، عمل کا ردعمل؟
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے باعث بڑھتے ہوئے خطرات کاروباری اداروں کے لیے مشکلات کا باعث ،کیسپرسکی تحقیق
  • ماہرہ خان کی ساڑھی میں اپنی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔