2025-02-06@22:15:17 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«سے ہونیوالے»:

    پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے فٹ بالر حارث زیب آکلینڈ سٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 23 سالہ لیفٹ ونگر (جو اس سے قبل برکن ہیڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے تھے) نے آکلینڈ سٹی ایف سی کو جوائن کر لیا ہے اور ٹیم کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ 15 مئی 2001 کو نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث کے والدین دوہری شہریت رکھتے ہیں جو حارث کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے اہل کرتی ہے۔ کیوی کلب نے 2024 میں او ایف سی چیمپئنز لیگ جیت کر 2025 کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں...
    لاہور: حماس نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی کاکہنا ہےکہ یہ قیدی غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے ہیں، جن میں سے کچھ مصر پہنچ چکے ہیں، مصر کے علاوہ ترکی، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی ان قیدیوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔  انہوں نے پاکستانی حکومت، عوام اور اسٹیبلشمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نہ صرف بھائی ہے بلکہ بڑا بھائی ہے جو ہمیشہ القدس کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت...
    اسلام آباد: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے پاکستان کو بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی پاکستان آئیں گے اور حکومت نے میزبانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے بتایا کہ اسرائیل نے اب تک 180 قیدیوں کو رہا کردیا ہے، جن میں سے متعدد کو مصر اور دیگر مسلمان ممالک منتقل کردیا گیا، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہمیں سرکاری سطح پر تصدیق...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج جیسے ہی ٹکٹ بک کرنےکا وقت شروع ہوا تو دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ بک کرنے کی ریس لگ گئی اور پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکر ے کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی بکنگ ویب سائٹ پر رش لگ گیا، تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار فینز نے...
    کراچی: ناظم آباد پولیس نے خواتین کو زبردستی رکشے سے اتار کر جہیز کا سامان لیکر فرار ہونے والے رکشا ڈرائیور کے بھائی کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے ملزم کے قبضے سے لے جانے والے جہیز کا کچھ سامان بھی برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی ناظم آباد کمال نسیم نے بتایا کہ ناظم آباد 4 نمبر ملزم رکشا ڈرائیور خواتین کو زبردستی اتار کر اس میں رکھا ہوا جہیز کا سامان لیکر فرار ہوگیا تھا جس کی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی تھی۔ ناظم آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر رکشا ڈرائیور کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے ایک ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے جہیز کا کچھ...
    اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ میں 3فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔آئندہ ہفتے کے دروان کل8 ریگولر بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ 7ریگولر بینچز عدالت عظمیٰ کی پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد جبکہ ایک بینچ عدالت عظمیٰ لاہور رجسٹر میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔5فروری کو ملک بھر کی طرح عدالت عظمیٰمیں بھی عام تعطیل ہوگی۔ جسٹس منیب اخترآئندہ ہفتے بھی کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔آئینی بینچ کے ججز کیبطورآئندہ ہفتے کے لیے ریگولر بینچ جمعہ کے روز جاری کاز لسٹ ہفتہ کے روز منسوخ کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 2رکنی بینچ 3اور4جنوری کوکل 80کیسز کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس یحییٰ...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کرلی۔  احسن اقبال نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔   اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے، وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار  وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت...
    نوابشاہ ،جماعت اسلامی کے تحت ہونیوالے احتجاجی مظاہرے سے مقررین خطاب کررہے ہیں
    کراچی:  گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچوں عالیان اور علی رضا کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف لواحقین نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔  دونوں کمسن پڑوسی بچے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ ماہ 14 جنوری کی دوپہر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد گارڈن پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 12 سال 2025 کمسن بچے عالیان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم 18 دن سے لاپتہ کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں بری طرح...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے ورکرز کو 8 فروری کو سہ فریقی سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دے دی۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے ورکرز سے کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر اسٹیڈیم کا ویو دیکھا اور تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز، ہاسپیٹیلیٹی باکسز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نئے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح فروری...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے  2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں ۔ میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی ،انکا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ۔میجر حمزہ اسرار شہید نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔انکی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ دوسرے شہید 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی ہیں،سپاہی محمد نعیم شہید نے6 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا۔انہو نے  سوگواران میں والدین چھوڑے۔ شکر گڑھ ؛2بچے آٹے کے...
    صدر مملکت کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ صدر مملکت نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ امید ہے نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں پاکستان میں تعینات ہونے والے سفراء کو پاکستان کی مسلح...
    صدر مملکت کو پاکستان تعینات ہونیوالے متعدد سفرا نے اسناد پیش کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفرا کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ امید ہے نامزد سفرا پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں پاکستان میں تعینات ہونے والے سفرا کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ لاہور کی جیلوں میں گزشتہ سال فوت ہونے والے 68 قیدی پنجاب بھر کی جیلوں سے علاج کیلئے لاہور لائے گئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر کی جیلوں سے شدید بیمار قیدیوں کو بہتر طبی امداد کیلئے لاہور کی جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ لاہور کی جیلوں میں وفات پانے والے قیدی بیماری کے باعث طبی موت کا شکار ہوئے اور ان میں سے کسی بھی قیدی کی موت تشدد کے باعث ہرگز نہیں ہوئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ دوران اسیری وفات پانے والے ہر قیدی کے کیس کی بحکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باضابطہ انکوائری کی گئی۔ ایسے تمام کیسز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس مین اور فنانشل سروسز کمیٹی کے اہم رکن الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک-امریکہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کانگریس مین گرین کو افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دراندازی اور دہشت گردی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زلزلوں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی مدد کے لیے کانگریس مین گرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت محسن نقوی نے فلسطین کے مسئلے پر کانگریس مین گرین کے اصولی موقف کو سراہا،...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست رھوڈز آئی لینڈز کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو سے پاکستانی جوڑے کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سابق جج فرینک کیپریو اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبہ کے باعث وہ سوشل میڈیا پر ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔کچھ سالوں قبل ان کی عدالت میں ایک پاکستانی جوڑا آیا تھا جس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا، مقدمے کی سماعت کے بعد انہوں نے جج فرینک کیپریو کو روایتی چترالی ٹوپی بھی تحفے میں دی تھی۔ اب جج فرینک کیپریو نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک ویڈیو اپلوڈکی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بعد میں بھی اس پاکستانی جوڑے سے...
    جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ کی کوششوں سے صلح کی تقریب منعقد ہوئی، علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں شہداء کے وارثوں کا جنہوں نے مجھے صلح کے لیے اختیار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں منیر الجاغوب کا کہنا تھا کہ دوحہ نے نئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے اقتدار سنبھالنے کے بعد قطر پر امریکی پابندیوں کے خوف کیوجہ سے سنگین سزائیں پانے والے فلسطینی قیدیوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ساتھ حماس کے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں آج اُن فلسطینیوں کی رہائی عمل میں آئے گی جنہیں صیہونی زندانوں میں عمر قید کی سزاء سنائی جا چکی تھی۔ تاہم معاہدے کے مطابق ان قیدیوں کو رہائی کے بعد کسی دوسرے ملک جلاوطن کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں فلسطین کی تحریک آزادی "الفتح" کے سینئر رہنماء "منیر الجاغوب" نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی مرحلے میں...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم رہنما نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی پرانی پارٹی کو چھوڑ کر نئی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا رحمت سلام خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) چھوڑ دی ہے، رحمت سلام خٹک کی وفاقی وزیر امیرمقام سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وقاقی وزیر انجینئر امیرمقام کی جانب سے رحمت سلام خٹک کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ سابق صوبائی وزیر رحمت سلام نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی، جے یو آئی کے سابق رہنما جلد ایک تقریب میں ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے...
    بھارت میں ایک پلّے کو بچاتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ گاڑی سوار افراد پلّے کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار ایک شخص اپنی منگنی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک گاڑی کے سامنے کتے کا پِلّا آ گیا جسے بچانے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے تحت ہونیوالے تمام ایونٹس کیلئے لوگو جاری کرتا ہے جس کے نیتجے میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے، اس حوالے سے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر یہی خصوصی لوگو لگایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا دوسری جانب بھارت نے سیاست کو گھٹیستے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔ قبل...
    رہا ہونیوالوں میں فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ کی رہنماء خالدہ جرار سمیت 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہونگے۔ اس سے قبل غزہ سے تین اسرائیلی قیدی خواتین رہا کر دی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے تینوں خواتین کے اسرائیل پہنچنے کی تصدیق کردی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی عوفر جیل سے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی ریڈ کراس کی جانب سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو لے جانے کے لیے بسیں عوفر جیل میں پہنچا دی گئیں جبکہ ریڈ کراس کی ٹیم بھی جیل پہنچ چکی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت آج مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں...
    اسرائیل اپنی 3 قیدی خواتین کے بدلے رہا کیے جانیوالے فلسطینی قیدیوں کی فہرست دیگا۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا، اسرائیل آج رہا ہونے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی 3 قیدی خواتین کے بدلے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے گا۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ پر 15 ماہ سے مسلط اسرائیلی...
    کراچی (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومیں ہمیشہ اتحاد و یکجہتی سے بنتی ہیں۔ جو ممالک اپنی ثقافت بھول جاتے ہیں وہ کہیں گم ہو جاتے ہیں۔ ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ایک آدمی یا سوچ قوم نہیں بناتی۔ طاقت کسی بندوق میں نہیں سیاست اور کلچر میں ہے۔ ہمیں متحد ہو کر نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ اپنی ثقافت کو بھولنے والی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ ثقافت کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔ تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر نئے دور کا مقابلہ کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔ نئی نسل کو اپنی ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم...
    جنوبی افریقا میں غیر قانونی کان کنی کرنے والے 87 مزدور کریک ڈاؤن کے دوران کھانے کی بندش کی وجہ سے بھوک سے ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا میں پولیس نے غیر قانونی سونے کی کانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کان کنوں کی کھانے کی فراہمی روک دی، جس کے نتیجے میں بھوک سے 87 افراد ہلاک اور 240 سے زائد بے حال ہو گئے۔ پولیس نے زیر زمین چھپے کان کنوں کو باہر نکالنے کے لیے اگست سے کھانے کی سپلائی لائن بند کر رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ دوسری...
    اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔حاجی ہدایت کے سوال پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص مدت تک ملازمت کرنے والے ملازمین کو پری میچور رٹائرمنٹ کا آپشن دیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کہ جو بینک پرائیویٹائز ہوئے وہ آج بہترین کام کررہے ہیں،تین وزارتیں بند ہوگئی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران اعظم تارڑ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں8,747بے ضابطگیوں کے کیسز رجسٹر ہوئے تھے تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ...
    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا قیام آئین میں نہ ہوتا اگر علماء نہ ہوتے، جذباتی ماحول میں ہماری معقول آواز بھی پسند نہیں آتی، سروں پر جو پگڑیاں سجائی ہیں، وہ سر جُھکانے کے لیے نہیں اُٹھانے کے لیے ہے، پاکستان سے پیار ہے تو ایک نظریے پر جمع ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاستی قوتوں کے خلاف نفرتیں پیدا کی گئیں، پاکستان سے پیار ہے تو ایک نظریے پر جمع ہونا ہوگا۔ وہاڑی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت عوام کو متحد کرنے کے لیے کوشاں ہے، ملک میں تعصبات پیدا کرنے والے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ملاقات کررہے ہیں
۱