Islam Times:
2025-01-27@06:15:14 GMT

عمر قید پانیوالے فلسطینی قیدی کس ملک جلاوطن ہوں گے؟!

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

عمر قید پانیوالے فلسطینی قیدی کس ملک جلاوطن ہوں گے؟!

میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں منیر الجاغوب کا کہنا تھا کہ دوحہ نے نئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے اقتدار سنبھالنے کے بعد قطر پر امریکی پابندیوں کے خوف کیوجہ سے سنگین سزائیں پانے والے فلسطینی قیدیوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ساتھ حماس کے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں آج اُن فلسطینیوں کی رہائی عمل میں آئے گی جنہیں صیہونی زندانوں میں عمر قید کی سزاء سنائی جا چکی تھی۔ تاہم معاہدے کے مطابق ان قیدیوں کو رہائی کے بعد کسی دوسرے ملک جلاوطن کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں فلسطین کی تحریک آزادی "الفتح" کے سینئر رہنماء "منیر الجاغوب" نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی مرحلے میں "الجزائر"، "تیونس" اور "ترکیہ" نے صیہونی زندانوں میں عمر قید پانے والے فلسطینی قیدیوں کو قبول کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ قبل ازیں فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے خبر دی کہ جنگ بندی کے معاہدے میں تل ابیب کا اس بات پر زور تھا کہ عمر قید پانے والے فلسطینی قیدی کسی دوسرے ملک بھیجے جائیں۔

منیر الجاغوب نے مزید کہا کہ دوحہ نے نئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے اقتدار سنبھالنے کے بعد قطر پر امریکی پابندیوں کے خوف کی وجہ سے اِن فلسطینی قیدیوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ لیکن اس سلسلے میں الجزائر، تیونس اور ترکیہ سے بات چیت جاری ہے۔ یاد رہے کہ آج دوپہر کو قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں سنگین سزائیں پانے والے درجنوں فلسطینیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔ اس بارے میں بعض مصری ذرائع نے رپورٹ دی کہ عمر قید پانے والے قیدی، مصر میں داخل ہونے کے لئے ہمارے سرحد تک پہنچ چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں والے فلسطینی قیدیوں کو پانے والے

پڑھیں:

امریکا سے نکالے گئے اپنے ہی باشندوں کو قبول کرنے سے میکسیکو کا انکار

میکسیکو کی حکومت نے امریکا سے نکالے جانے والے اُن میکسیکن باشندوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جو غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے اور وہاں سکونت اختیار کرکے کام کر رہے ہیں۔ ان میکسیکن باشندوں کو ایک فوجی طیارے میں سوار کرکے میکسیکو بھیجا گیا تھا۔

امریکی فوج کے ایک C-17 طیارے کے ذریعے میکسیکو کے 80 غیر قانونی تارکنِ وطن کو بھیجا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس طیارے کو میکسیکو میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد معاملہ اٹک کر رہ گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی فوجی طیارے کو میکسیکو میں لینڈ کرنے کے اجازت دینے کی استدعا کی تھی۔ امریکا کے فوجی طیاروں کے ذریعے غیر قانونی تارکینِ وطن کو میکسیکو بھیجے جانے سے متعلق خبر سب سے پہلے این بی س نیوز نے جاری کی تھی۔

میکسیکو کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور میکسیکو کے تعلقات بہت خوش گوار ہیں اور تارکینِ وطن کے حوالے سے میکسیکو کی حکومت امریکا سے تعاون کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔ میکسیکن وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی امریکی حکومت میکسیکن تارکینِ وطن کو وطن واپس بھیجے گی تو اُنہیں بخوشی قبول کرلیا جائے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اِسی ہفتے اعلان کیا تھا کہ میکسیکو میں انتظار کرو کی پالیسی بحال کی جارہی ہے۔ دنیا بھر سے میکسیکو پہنچنے والے جو لوگ امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اُنہیں میکسیکو ہی میں ٹھہرائے رکھنے کی پالیسی اپناتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ دراصل اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں مصروف ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ جو لوگ میکسیکو سے امریکا میں داخل ہوتے ہیں وہ بنیادی طور پر میکسیکو کی ذمہ داری ہیں اس لیے انہیں واپس قبول کرنا چاہیے۔ میکسیکو نے اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری کرنے سے اب تک گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا اردن اور مصر سے غزہ کے مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنیکا مطالبہ
  • الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں قیدی طلبہ کے لیے امتحانات
  • اسرائیلی زندانوں سے فلسطینی قیدی کو 36 سال بعد رہائی مل گئی
  • امریکا سے نکالے گئے اپنے ہی باشندوں کو قبول کرنے سے میکسیکو کا انکار
  • ایک فلسطینی کی پوری جوانی قید کی نظر، 36 سال کی طویل ترین قید کے بعد رہا
  • اسرائیلی خواتین فوجیوں کے بدلے 36 سال کے طویل ترین عرصے سے قید فلسطینی بھی رہا
  • حماس نے صہیونی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کو رہا کردیا، اسرائیل آج 200 فلسطینی آزاد کرے گا
  • چار اسرائیلی قیدی فوجی خواتین کو کل رہا کیے جائے گا، عزالدین قسام
  • حماس کا آج مزید 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان