آصف علی زرداری کو پاکستان تعینات ہونیوالے متعدد سفرا نے اسناد پیش کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
صدر مملکت کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ صدر مملکت نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ امید ہے نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں پاکستان میں تعینات ہونے والے سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی زرداری کو پاکستان صدر مملکت
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کا ریپڈ کورونا ٹیسٹ منفی
سٹی42: صدر آصف علی زرداری کا نیا کورونا ریپڈ ٹیسٹ ہوا تو یہ خوشخبری ملی کہ اب ان کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی ہے۔ صدر مملکت دو دن تک ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے سٹی42 کے سسٹر ادارہ سٹی21 کو فون پر بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں پیش رفت ہو رہی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے سٹی ٹوئینٹی ون سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، صدر مملکت تاحال انفیکشئس ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔
صدر آصف زرداری کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔
صدر آصف زرداری مزید ایک سے دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔
ڈاکٹرز نے تاحال صدر مملکت سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی۔